Tag: Maryam Nawaz

  • میں اس منصب پر آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز

    میں اس منصب پر آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز

    لاہور:  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے اس منصب پر آنے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں۔

    لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی ذمہ داری ہے مظلوم کی داد رسی کریں اور ظالم کو انجام تک پہنچائیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ کی کرسی پربیٹھ کر کسی کے خلاف فیصلہ کرنا ہو تو دل پرپتھررکھ کر کرتی ہوں میرے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں، لیکن مجھے انصاف کرنا ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کے دل میں ظالم کیلئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیئے، مجھے آگ کا دریا عبور کر کے یہاں تک پہنچنا پڑا، اچھا ہوا میری ٹریننگ ہوئی، آج کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ اس لئے یہاں ہے کہ ان کا باپ وزیراعظم تھا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس کے شعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا کر نصف کرنا چاہتے ہیں، جب میں نے پولیس  یونیفارم پہنا تو احساس ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، پولیس کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی خواتین پر فخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ سب اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گی کیوںکہ جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا وہ معاشرہ بگڑ جاتاہے، جو ظالم ہے اسے اس کے انجام تک پہنچایا جانا چاہیے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گی، پورے ملک میں ترقی کا نام جہاں نظر آئیگا وہ نواز شریف یا شہبازشریف کا ہوگا۔

  • عوام جان چکے کہ ترقی کیلئے نواز شریف کی قیادت ضروری ہے، مریم نواز

    عوام جان چکے کہ ترقی کیلئے نواز شریف کی قیادت ضروری ہے، مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں فتح یاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے حق رائے دہی کا صحیح استعمال کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی کی کامیابی عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، عوام نے ثابت کردیا وہ اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کا بھرپور شعور رکھتے ہیں۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ ان کی ترقی کیلئے نوازشریف کی قیادت ضروری ہے، قوم کی ترقی اور عوام کی خدمت صرف مسلم لیگ (ن) کا شعار ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کو آگے لیکر جائیں گے، ترقی کا سفر ہر روز تیز تر ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام نے شفاف انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو بھرپور اعتماد سے نوازا ہے، انہوں نے کہ ہم کام کریں گے اور کرتے رہیں گے، ہمارا کام بولے گا۔

    الیکشن 2024 : قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات : تمام نشستوں کے غیرحتمی نتائج

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتخابات کے پر امن انعقاد پر پولیس اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو بھی بھرپور سراہا۔

  • مریم نواز کی ہدایت پر ’ہمت کارڈ‘ اور ’نگہبان کارڈ‘ کس کو جاری ہوں گے؟

    مریم نواز کی ہدایت پر ’ہمت کارڈ‘ اور ’نگہبان کارڈ‘ کس کو جاری ہوں گے؟

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں آج جمعرات کو اسپیشل افراد کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خصوصی اجلاس میں مریم نواز کو سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈپارٹمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں اسپیشل افراد کے لیے ’ہمت کارڈ‘ اور بیت المال کے تحت ’نگہبان کارڈ‘ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حکام کو اسپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی، معذوری کے ساتھ کام کرنے کے اہل افراد کے لیے قرضہ اسکیم جاری کی جائے گی، جس کے تحت اسپیشل افراد کو مالی خودمختاری کے لیے ایک سے 2 لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا، معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سد باب کے لیے وی اے ڈبلیو سی سینٹر بنانے کی منظوری دی گئی، لاہور، ملتان، فیصل آباد کے اسکلز ڈیولپمنٹ سینٹر کو فعال اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے کا جائزہ لیا گیا، اسپیشل افراد کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    مریم نواز نے سرکاری عمارتوں میں ریمپ اور اسپیشل پرسن باتھ روم کی پابندی پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ طلب کی، اجلاس میں ہر نئی سرکاری بلڈنگ میں اسپیشل افراد کے لیے باتھ روم اور ریمپ لازمی قرار دیا گیا۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ٹاسک فورس بنانے کی سفارشات پر غور کیا گیا، ہر ڈویژن میں منشیات بحالی سینٹرز کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کی اصولی منظوری دی گئی۔

  • مریم نواز نے عید کا بیشتر دن بے گھر بچوں اور خواتین کے اداروں میں گزارا

    مریم نواز نے عید کا بیشتر دن بے گھر بچوں اور خواتین کے اداروں میں گزارا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج عید کا بیشتر دن بے گھر اسپیشل بچوں، خواتین اور بزرگوں کے اداروں میں گزارا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بے سہارا، بے گھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں، انھوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاؤن شپ میں چمن، عافیت، اور دارالفلاح کا دورہ کیا، اور بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سب کو تحائف دیے اور بچوں کو کھلونے اور مٹھائیاں دیں، انھوں نے اسپیشل بچوں کے ساتھ مل کر عید کیک بھی کاٹا اور انھیں کھلایا، مریم نواز کے گفٹ پیش کرنے پر بچوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعلیٰ نے اولڈ ایج ہوم عافیت میں مقیم 39 بزرگ مرد و خواتین کی خیریت دریافت کی، مریم نواز نے مریض خاتون کو ساتھ بٹھایا اور چوڑیاں بھی پہنائیں، مریم نواز کے عید مبارک کہنے پر بزرگ آبدیدہ ہو گئے، انھوں نے نواز شریف کی طرف سے بزرگوں کو سلام بھی دیا۔

    ایک بزرگ خاتون نے کہا عید پر میرے اپنے تو نہ آئے، مریم بیٹی آ گئی، میں بہت خوش ہوں، بیٹاں ملتی ہیں تو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے، مریم نواز نے کہا میرا وقت آپ کے لیے ہی ہے، دعا کیجیے گا کہ عوام کی خدمت کر سکوں، مجھے میرے والدین کی دعائیں لگی ہیں، ماں باپ کی قدر نہ کرنے والے خسارے میں جاتے ہیں۔

    مریم نواز والدہ مرحومہ کا ذکر کرتے ہوئے اداس ہو گئیں، انھوں نے دارالفلاح میں مقیم 8 بیوہ خواتین اور ان کے بچوں سے ملاقاتیں کیں، بعض یتیم اور کمسن بچوں کو پیار کیا اور گلے لگا لیا، بچوں اور ان کی ماؤں نے دعائیں دیتے ہوئے کہا آپ ہی تو ہماری اپنی ہیں، اللہ آپ کو سلامت رکھے۔

  • مریم نواز کی ہدایت پر محمد معاذ کو علاج کے لیے رقم مل گئی

    مریم نواز کی ہدایت پر محمد معاذ کو علاج کے لیے رقم مل گئی

    لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر جینیاتی بیماری میں مبتلا بچے کو علاج کے لیے رقم مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 2 سالہ محمد معاذ کو علاج کے لیے 68 لاکھ 62 ہزار روپے مل گئے، وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے معاذ کے گھر جا کر وزیر اعلیٰ کی جانب سے صحت یابی کا پیغام دیا۔

    سیالکوٹ کے رہائشی محمد عثمان نے مریم نواز سے بچے کے علاج کی اپیل کی تھی، دو سالہ محمد معاذ کو پیدائشی طور پر جینیاتی بیماری ایم پی ایس ٹائپ 9 لاحق ہے، مریم نواز کی ہدایت پر کمسن محمد معاذ کا چلڈرن اسپتال لاہور میں علاج کیا جا رہا ہے۔

    کمسن مریض معاذ کے والد عثمان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا میرے بیٹے کی جان بچانے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

  • مریم نواز والد نواز شریف کے ساتھ تعزیت کے لیے آصف کے گھر پہنچ گئیں

    مریم نواز والد نواز شریف کے ساتھ تعزیت کے لیے آصف کے گھر پہنچ گئیں

    فیصل آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز فیصل آباد میں دھاتی تار سے جاں بحق نوجوان آصف کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پتنگ بازوں کے دھاتی تار سے سڑک پر نوجوان آصف اشفاق کا گلا کٹنے سے موت واقع ہو گئی تھی، واقعے کے خلاف پنجاب حکومت نے وسیع پیمانے پر اقدامات شروع کر دیے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ تعزیت کے لیے آصف کے گھر گئے، مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

    مریم نواز نے متوفی آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی، اس دوران صدمے سے نڈھال والدہ روتی رہی اور کہتی رہی کہ آصف کی شادی کرنا تھی۔ مریم نواز نےمرحوم کی والدہ کا ہاتھ تھام کر انھیں تسلی دی۔ قائد مسلم لیگ نون نواز شریف نے بھی سوگوار خاندان کو دلاسہ دیا، اور کہا سب مل کر پتنگ بازی کا جرم روکیں، خوف ناک وڈیو دیکھی نہیں جاتی۔

    مرحوم کے بھائی اور والد کا کہنا تھا کہ ان کا آصف تو چلا گیا، اب کسی اور کا آصف نہ جائے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں بھی ماں ہوں اور ماں کے دکھ کو سمجھتی ہوں، آصف کی دردناک موت پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

    انھوں نے کہا پتنگ بازی تفریح نہیں بلکہ خونی کھیل بن چکا ہے، والدین بچوں کو پتنگ بازی سے روکنے کی ذمہ داری نبھائیں، دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

  • "پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ویڈیو دیکھ کر دل کانپ گیا”

    "پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ویڈیو دیکھ کر دل کانپ گیا”

    لاہور: مریم نواز نے ایک نوجوان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ویڈیو دیکھ کر ان کا دل کانپ گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں دھاتی ڈور بنانے، بیچنے اور خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے، انھوں نے کہا پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ویڈیو دیکھ کر میرا دل کانپ گیا۔

    مریم نواز نے کہا نوجوان کی جان جانے سے والدین کی دنیا تباہ ہو گئی، کیس کرنا کافی نہیں ملزم کو سزا ہونی چاہیے۔

    آصف کی موت کے بعد پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    امن او امان سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں زیادتی کے واقعات میں کمی آنی چاہیے، ریپ کے کیس میں ملزم کو سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔

  • ٹیچنگ اسپتالوں میں ادویات کی چوری اور گھپلوں پر مریم نواز کی ہدایت پر متعدد افراد معطل

    ٹیچنگ اسپتالوں میں ادویات کی چوری اور گھپلوں پر مریم نواز کی ہدایت پر متعدد افراد معطل

    لاہور: ٹیچنگ اسپتالوں میں ادویات کی چوری اور گھپلوں پر مریم نواز کی ہدایت پر متعدد افراد کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن، لوٹ مار، ادوایات کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف حکومت پنجاب نے بڑا ایکشن لے لیا، مختلف ٹیچنگ اسپتالوں میں ادوایات کی چوری، خریداری میں گھپلے اور ٹھیکے داروں کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچنے والے عناصر کو معطل کر دیا گیا۔

    ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جناح اسپتال کے فارمیسی ٹیکنالوجی جاوید سرور اور جناح اسپتال کے اسٹور کیپر محمد زبیر چوہدری کو معطل کیا گیا، سر گنگا رام اسپتال کے فارماسسٹ سعید رضوان حیدر کو بھی معطل کر دیا گیا۔

    ہولی فیملی راولپنڈی کے سینئر کلرک خالد محمود، ہولی فیملی راولپنڈی کے فارمیسی ٹیکنیشن سعید عنصر حسین، نشتر اسپتال کے نائب قاصد راؤ محمد اکبر کو بھی معطل کر دیا گیا، تمام کرپٹ عناصر کے اسپتالوں میں بھی داخلے پر پابندی لگا دی گئی، جب کہ متعلقہ افراد کی آخری سیلری سلپ بھی ان کے گھروں پر پہنچانے کا حکم دیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کو ادوایات کی فراہمی میں یہ تمام افراد سب سے بڑی رکاوٹ تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    محکمہ صحت نے اینٹی کرپشن اور نیب سے بھی ان کے اثاثہ جات کی چھان بین کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی چوری میں ملوث زیادہ تر ملازمین جعلی بھرتی ہوئے یا غیر قانونی ترقی لی گئی ایسے تمام عناصر کا سروسز ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

  • صرف آج کا ہی نہیں بلکہ ہر دن خواتین کا ہوتا ہے، مریم نواز

    صرف آج کا ہی نہیں بلکہ ہر دن خواتین کا ہوتا ہے، مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاخواتین کے عالمی دن پرکہنا تھا کہ صرف آج کا دن ہی نہیں بلکہ ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں روایتی تقریر کرنے نہیں آئی، گزشتہ 10 دن میں جو مسائل دیکھے اس پر بات نہیں کرنا چاہتی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ سلسلہ یہاں نہیں رکنا چاہیے میرے بعد بھی خاتون وزیراعلیٰ بنے، انہوں نے کہا کہ صرف آج کا دن نہیں بلکہ ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پابندیاں توڑکرآگے بڑھنے والی خواتین کوسلام پیش کرتی ہوں، مجھے اندازہ ہے خواتیں کن کن مراحل سے گزر کر یہاں پہنچتی ہیں۔

    پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان آج حلف اٹھائیں گے

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہم نے خواتین کیلئے سیفٹی ایپ متعارف کرائی ہے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے قبل مریم نواز کا بڑا بیان

    وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے قبل مریم نواز کا بڑا بیان

    لاہور : مسلم لیگ ن کی نامزد کردہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

    اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں بیورو کریسی افسران کو قانون شکنی پر اکسانے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    مریم نواز کا کہنا ہے کہ بیورو کریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے،
    افسران نہ گھبرائیں اور نہ ہی دھمکیوں سے مرعوب ہوں اپنے فرائض بخوبی انجام دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بیورو کریسی افسران کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

     مزید پڑھیں : مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کر دی گئی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی کے بعد چیف آرگنائزر مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے، مذکورہ سیکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر مریم نواز کے ساتھ پولیس کے چاراسکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا پائلٹ لگا دیا گیا ہے۔

    مریم نوازکو دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں، اس کے علاوہ جاتی امرا پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔