Tag: Maryam Noor

  • اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مریم نور کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ مریم نور نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر خوشی کی خبر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ مریم نور نے اسٹوری شیئر  کرتے ہوئے بیٹے کی نعمت ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا ہے، ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’ نائل اسماعیل‘ رکھا ہے۔

    مریم نور نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے باغ کا سب سے قیمتی پھول کھل گیا ہے، ہم اپنے اس چھوٹے اور پیارے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    اداکارہ مریم نور نے اپنے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کی انسٹا اسٹوریز کو بھی ری شیئر کیا ہے جس میں انہیں اسپتال میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں ان کے ننھے بیٹے کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    اس سے قبل اداکارہ مریم نور نے فوٹو اینڈ شیئرنھ ایپ انسٹاگرام پر بچے کی پیدائش سے قبل کروایا گیا فوٹو شوٹ شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے سفید میکسی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مریم نور سال 2022 میں اسماعیل بٹ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ مریم نور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں زونی کا کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، خالد انعم، صبا فیصل، عالیہ علی ودیگر شامل تھے۔

  • مریم نور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

    مریم نور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور نے جلد ننھے مہمان کی آمد کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نور نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ماں یا باپ کے ہاتھ میں بچے کے چھوٹے پاؤں دکھائے گئے ہیں۔

    پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’’ستمبر 2024‘‘ یعنی اداکارہ کے گھر ننھنے مہمان کی آمد پانچ ماہ بعد ہوگی اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار کی پوسٹ پر بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہے اور ساتھ ہی اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

    مریم نور اپنے شوہر کو پا کر نازاں کیوں ہیں؟

    ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مریم نور سال 2022 میں اسماعیل بٹ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ مریم نور نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں زونی کا کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، خالد انعم، صبا فیصل، عالیہ علی ودیگر شامل تھے۔

  • نتاشا علی اور مریم نور نے بچپن کی دلچسپ یادیں تازہ کردیں

    نتاشا علی اور مریم نور نے بچپن کی دلچسپ یادیں تازہ کردیں

    بچپن ہماری زندگی کا سنہرا اور خوبصورت ترین دور ہوتا ہے جسے ہم کسی صورت بھول نہیں سکتے، بچپن کی شرارتیں اور یادیں بھی بڑی عجیب ہوتی ہیں جو ساری زندگی ہمارا پیچھا کرتی ہیں۔

    اکثر تنہائی کے عالم میں یا کسی پرانے دوست سے ہونے والی اچانک ملاقات میں بچپن میں گزرے واقعات کا وہ سارا منظر آنکھوں میں گھوم جاتا ہے اور ہمیں ایک عجیب سا سکون اور خوشی فراہم کرتا ہے۔ ان معصوم شرارتوں یاد کرکے خود بخود لبوں پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔

    کچھ ایسا ہی ہمارے شوبز ستاروں کے ساتھ ہوا جنہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچپن کی شرارتوں کے مزیدار قصے سنائے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور اداکاراؤں نتاشا علی، مریم نور، ایاز سموں اور علی سکندر نے ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بچپن کی یادوں کو ناظرین سے شیئر کیا۔

    ایاز سموں نے بتایا کہ بچپن میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر فلیٹوں کی گھنٹیاں بجاتے تھے خاص طور پر جب لائٹ جاتی تھی تو سب کے دروازوں پر لگے بٹنوں کو دبا کر اس پر ٹیپ لگا کر بھاگ جاتے تھے اور بجلی آنے پر ایک ساتھ ساری گھنٹیاں بجنے لگتی تھیں۔

    مریم نور نے اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک واقعہ سنایا کہ ہمارے محلے میں ایک انکل اکیلے رہتے تھے جن کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی، ان کے گھر کچھ مہمان آئے تو انہوں نے ہم سے کولڈ ڈرنک منگوائی تو ساری بوتلوں سے ہم دوستوں نے تھوڑی تھوڑی سی پی کر ان کو لاکر دی تھی۔

    ادکارہ نتاشا نے اپنی شرارتوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ محلے میں خالی پلاٹ سے ساتھ ایک گھر تھا جس میں صرف دو خواتین رہائش پذیر تھیں جو کسی سے تعلق نہیں رکھتی تھیں، ہمیں ان کو دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ چڑیلیں ہیں، ایک روز ہم سارے دوست مل کر ان کے گھر میں کود گئے۔

    اچانک اس خاتون نے زور سے آواز لگائی کہ تم لوگ یہاں کیا کررہے ہو تو ہم سب وہاں سے ڈر کر بھاگے اور بھاگتے ہوئے چیخنے لگے کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ چڑیلیں ہیں ہم پورے محلے کو یہ بات بتا دیں گے۔

  • مریم نور نے اپنے کیریئر کا پہلا سین کیسے ریکارڈ کروایا؟

    مریم نور نے اپنے کیریئر کا پہلا سین کیسے ریکارڈ کروایا؟

    معروف اداکارہ مریم نور نے اپنی پہلی ریکارڈنگ کا دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ پہلی ریکارڈنگ میں بہت پریشر ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مریم نور نے اے آر وائی زندگی کے پروگرام دا نائٹ شو ود ایاز سموں میں شرکت کی اور اپنے پہلے سین کی ریکارڈنگ کا قصہ سنایا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے سین کی ریکارڈنگ کی گھبراہٹ اور اینگزائٹی ویسے ہی بہت ہوتی ہے، پھر سیٹ پر موجود لوگوں کا پریشر بھی ہوتا ہے جو نیا چہرہ دیکھ کر کہتے ہیں اسے کیوں لے لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلا سین لائبریری کا تھا جہاں وہ ایک لڑکے سے ملاقات کر رہی تھیں، انہیں باتیں بھی کرنی تھیں اور کتاب بھی پڑھنی تھی، وہ باتیں کرتے ہوئے جلدی جلدی کتاب کے صفحات پلٹ رہی تھیں۔

    تب کسی نے انہیں کہا کہ صرف صفحے نہیں پلٹنے کتاب کو پڑھنا بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے سین کی ریکارڈنگ کے بعد بہت حوصلہ بڑھ جاتا ہے اور پھر کام میں مزہ آنے لگتا ہے۔