Tag: Maryam orangzaib

  • مریم اورنگزیب کو صحافیوں کے سخت سوالات کا سامنا

    مریم اورنگزیب کو صحافیوں کے سخت سوالات کا سامنا

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب تک قانون پر تحفظات پورے نہیں ہوتے پیمرا ترمیمی بل پاس نہیں ہوگا۔

    کراچی پریس کلب میں مریم اورنگزیب کو پیمرا ترمیمی بل کے حوالے سے صحافیوں کی جانب سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ اسٹیڈنگ کمیٹی میں مشاورت کا عمل جاری ہے جب تک صحافیوں کا اعتراض ختم نہیں ہوگا کوئی قانون پاس نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ 2006کا پیمرا آرڈیننس ایک ڈکٹیٹر نے بنایا تھا، مشرف کا کالا قانون نہیں چاہتے، ہم نے تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کیا، ایسی کوئی پالیسی اختیار نہیں کی جس سے میڈیا پر قدغن لگے، ایسی قانون سازی نہیں کریں گے جس پر صحافیوں کو اعتراض ہو۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں، تمام جماعتوں نے مردم شماری کے نتائج منظور کئے ہیں۔

  • ’نگران وزیراعظم کیلئے کسی کو منتخب یا مسترد نہیں کیا گیا‘

    ’نگران وزیراعظم کیلئے کسی کو منتخب یا مسترد نہیں کیا گیا‘

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی تک نگران وزیراعظم کیلئے کسی بھی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کی تقرری آئین میں طے طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔

    مریم اورنگزیب نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس سلسلے میں اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور اپنے لیڈر نواز شریف سے رہنمائی لیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت کرینگے۔

  • 9مئی کی منصوبہ بندی کرنے والا پوچھ رہا ہے فائدہ کس کو ہوا، مریم

    9مئی کی منصوبہ بندی کرنے والا پوچھ رہا ہے فائدہ کس کو ہوا، مریم

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نو مئی کی منصوبہ بندی کرنے والا خود پوچھ رہا ہے کہ فائدہ کس کو ہوا؟

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے اپنے کارکنوں کو ایجنسی کے لوگ قرار دیا وہ پوچھتا ہے نو مئی کا فائدہ کس کو ہوا؟

    انہوں نے کہا کہ گرفتاری کا وارنٹ ملا تو آپ نے حملہ کرنے کا حکم دیا، آپ پاکستانی سیاست کے واحد شخص ہو جس نے ہر جرم کیا ہے، آپ قوم کے مجرم اور گھڑی چور ہو، ملک میں نفرت پھیلانے کے مجرم ہو۔

    ان کو سیاسی طور پر گرفتار کرنا ہوتا تو 12 اپریل کے بعد ہی گرفتار کرلیتے، ہم نے تحقیقات کرائیں کیسز کی اور پھر کارروائی کی گئی کیونکہ نومئی کا ماسٹر مائنڈ یہ فارن ایجنٹ ہے، تحریک انصاف پر پابندی لگی تو ذمہ دار اس جماعت کا سربراہ ہوگا۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ جس شخص نے ملکی معیشت تباہ کی اس کا آج کوئی ترجمان نہیں۔ صرف ٹوئٹر ہینڈل ان کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، اسی فارن ایجنٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کچھ سوالات اٹھائے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک میں سابق وزیراعظم کے پراکسیز موجود ہیں، کوئی بھی شخص اس فتنے کیلئے سامنے لانے کو تیار نہیں، ان کے ایسے بیانات سے کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو ذمہ دار یہ فارن ایجنٹ ہوگا۔ اس فارن ایجنٹ کو ہٹانے کا فائدہ پاکستان کو ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ اس نے غیرقانونی فنڈنگ لی ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا ہے، یہ شخص جھوٹا اور ذہنی مریض ہے یہ لاعلاج ہے، پاگل ہمیشہ کہتا ہے میں پاگل نہیں ہوں اور یہی مسئلہ اس کا ہے، اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے۔

    انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کیس ،190ملین کے جوابات ہیں تو عدالتوں میں دو، یہ کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ اور میرے درمیان شہباز شریف دوریاں پیدا کررہا ہے جبکہ تم نے شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، جناح ہاؤس پر حملہ کیا، ریڈیو پاکستان جلا دیا۔

    دوسروں کو چور کہنے والے لوگ آج نواز شریف کی اچھائی کی گواہیاں دے رہے ہیں، ملک سے باہر بیٹھا فسادی ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان آج وزیراعظم سے ملاقات کر رہے ہیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ حکومت کی آئینی مدت کے خاتمے کے بعد عام انتخابات کی طرف جائیں گے۔

  • عدالت عمران خان کی گرفتاری کا حکم دے، مریم اورنگزیب

    عدالت عمران خان کی گرفتاری کا حکم دے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت عمران خان کی گرفتاری کا آرڈر کیوں نہیں دیتی؟

    یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی عوام ٹی وی اسکرین پر سارا تماشہ دیکھ رہے ہیں، ایک شخص کو عدالت منتیں ترلے کرکے بلارہی ہے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک مجرم ہیں اور یہ مجرم آج عدالت پرحملہ آور ہے، کیا22کروڑ عوام کو یہ سہولت حاصل ہے؟ ایک شخص سوشل میڈیا پرعدالت پر حملے کی کال دیتا ہے، قانون اورعدالتی نظام کا تماشہ ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کی پیشی کے موقع پر اس وقت کے وزیر داخلہ کو عدالت کے اندر جانے سے روک دیا گیا تھا، ہماری قیادت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہوتی رہی،

    جیل بھرو تحریک کا اعلان کرنے والا اپنی ضمانتیں کراتا پھررہا ہے، ایک شخص پاکستان کی ہرعدالت میں مطلوب ہے، عمران خان صدر مملکت کے دفتر کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔

    عمران خان نے عدالتی نظام کا مذاق بنا رکھا ہے، یہ عدالت عمران خان کی گرفتاری کا حکم کیوں نہیں جارہی کررہی؟ عمران خان ایسا لاڈلا ہے جو آئین و قانون کی پاسداری اور عدالتوں کا احترام نہیں کرتا۔

  • آپ کو جیل بھرو نہیں ڈوب مرو تحریک کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

    آپ کو جیل بھرو نہیں ڈوب مرو تحریک کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل بھرو نہیں ڈوب مرو تحریک کی ضروت ہے، پاکستان کے عوام کو گمراہ کرنا اب آسان نہیں۔

    یہ بات انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے اعلان کے جواب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جن کی 2 دن میں آنکھیں بھرآتی ہیں کیا وہ جیلیں بھریں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے امریکا جاکر بھی سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کی بات کی، اپنی حکومت میں انہوں نے ساری اپوزیشن اور صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک شخص دوبارہ وہی تقریر کررہا ہے جو20سال سے کرتا آرہا ہے، عمران خان کے دور میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا، انہوں نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا، اپنے دور میں 25ہزار ارب کے قرضے لئے اور ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچایا،
    ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جن کی 2 دن میں آنکھیں بھرآتی ہیں وہ کیا جیل بھریں گے، نوازشریف374دن، شہبازشریف 340دن، مریم نواز157دن، حمزہ شہبازشریف627دن جیل میں رہے۔

    عمران خان نے اے پی سی میں آنے سے اس لئے منع کیا کہ417ارب کا حساب مانگا جائے گا، جیل بھرو تحریک کیا ہوتی ہے،جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے پارٹی قیادت جیل میں جاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کئے گئے معاہدوں پر ہمیں عمل درآمد کرنا پڑرہا ہے، ان کی نالائقی اور نااہلی سے خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلی، انہوں نے ہی ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

  • پنجاب کو لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا، مریم اورنگزیب

    پنجاب کو لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پر اپنے شدید ردعمل کا کا اظہار کیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال تک پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا، اب عوام ان کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کا وفاق کی طرح پنجاب سے بھی صفایا کردینگے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فارن ایجنٹس اور فرنٹ مینوں کو ملک سے ختم کردیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب ہم صوبہ پنجاب میں پھر خوشحالی کا نیا دور شروع کریں گے، وہاں کے عوام مفت علاج اور تعلیم کو ووٹ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں رکے ہوئے ترقی کے عمل کو پھر سے شروع کریں گے کیونکہ ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پر دھکیلنے والوں کو عوام اب کسی صورت ووٹ نہیں دینگے۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے باشعورعوام اپنی ترقی کو ووٹ دیں گے، پنجاب کے عوام بہروپیوں اور فارن ایجنٹس کو ووٹ نہیں دیں گے۔

  • انتخابات عمران خان کی پیشگوئی سے نہیں ہوں گے، مریم اورنگزیب

    انتخابات عمران خان کی پیشگوئی سے نہیں ہوں گے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عام انتخابات عمران خان کی پیشگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہی، میڈیا سے گفتگو کے دورابن انہوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے انتخابات مارچ اور اپریل2024کی پیش گوئی کی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ الیکشن پیشگوئی سے نہیں ہوتے آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں، جہاں تک ڈیل کی بات ہے، ڈیل تو آپ جنرل باجوہ سے کرنا چاہی جو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کرکے کرنا چاہتے تھے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیل تو آپ ایف آئی اے کے ڈی جی سے بھی کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغواء کرکے کی۔

    وزیر اطلاعات نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل تو آپ نے نیب کے چئیرمین سے کی، آپ پاکستان کے عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں، وہی زخم کافی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے عوام کو مہنگائی اور بےروزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہے، آپ نے کشمیر، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے کیے گئے ایک کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھر دینے کے وعدے اور ووٹرز کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

  • اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے تاریخ نہیں ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، مریم اورنگزیب

    اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے تاریخ نہیں ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے تاریخ نہیں ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، عمران خان آج اسمبلی توڑ دیتے تاریخ دینے کا کیا مطلب ہے؟

    یہ بات انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اعلان کے بعد اس کے ردعمل میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے دھرنے کا ڈرامہ رچایا گیا، اقتدار ختم ہونے کے دکھ میں عمران خان ذہنی مریض ہوچکے ہیں، ان کا کھانا پینا ان ہی دو اسمبلیوں سے جڑا ہے، آج اسمبلی تحلیل کرنے کے بجائے دوبارہ تاریخ دے دی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے 4سال لوٹ مار کی، ان کو معلوم تھا کرسی نہیں ہوگی تو ڈاکے پکڑے جائیں گے، آج وہ دن آگیا کہ ان کے ڈاکے پکڑے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان وقت پر الیکشن کا انتظار اس لیے نہیں کررہے کہ ان کی چوریاں سامنے آرہی ہیں، انہیں اب 190ملین روپے اور سائفر کے ذریعے قومی سلامتی سے کھیلا گیا اس کا جواب دینا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سال 2018میں جو ان کو معیشت ملی تب ملک ترقی کررہا تھا، ملک میں سی پیک تھا، ہم نے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ ختم کی، موٹر ویز بن رہے تھے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر سب کچھ جنرل باجوہ نے کیا تو ان کو ایکسٹینشن کی آفر کیوں کی؟  جنرل باجوہ احتساب نہیں کرنے دے رہے تھے تو اس وقت اسمبلیاں کیوں نہیں توڑیں؟

    اگر یہ سب کچھ جنرل باجوہ نے کیا تو ان کو بند کمروں میں لے کر جاکر ان سے ڈیل کی بات کیوں کی، اپنے دور اقتدار میں آپ کے پاس ہر چیز کا اختیار موجود تھا، یہ جاتے ہوئے پاکستان کو تباہ کرنے کا منصوبہ مکمل کرکے گئے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان

    آپ نے آئین شکنی اپنے وزرا سے کرائی، ان کاصرف ون پوائنٹ ایجنڈٖا ہے کہ این آراو مل جائے۔ اسمبلیوں تحلیل نہ کرنے کا مقصد یہ تو نہیں کہ آپ اس دن عدم اعتماد کی طرح انتظار کررہے ہیں؟

  • اشرافیہ ضد چھوڑ کر عوام کا فیصلہ قبول کرے، فواد چوہدری

    اشرافیہ ضد چھوڑ کر عوام کا فیصلہ قبول کرے، فواد چوہدری

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اشرافیہ ضد چھوڑ کر عوام کا فیصلہ دل سے قبول کرے،  راولپنڈی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مافیاز کو شکست دینا پاکستان کے بہترین مستقبل کے لیے ضروری ہے، کل راولپنڈی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گیلپ سروے کے مطابق63فیصد پاکستانی فوری الیکشن چاہتے ہیں، سیاسی جماعتیں اور ادارے عوام کا فیصلہ قبول کریں، عمران خان کی صحت بہتر ہے وہ عوام کے حقوق کیلئے باہر نکلے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اشرافیہ اپنی ضد چھوڑے اور عوام کا فیصلہ دل سے قبول کرے، نئے انتخابات سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے رانا ثناءاللہ کا اپنی قیادت کے ساتھ رابطہ نہیں ہے، رانا ثناء اللہ کی قیادت نے رابطہ کیا تھا تو ہم نے کہا کہ پہلے الیکشن کا اعلان کریں پھر بات ہوگی جو وہ الیکشن کرانے کیلئے ہی تیار نہیں تو بات کس لیے کی جائے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناءاللہ روزانہ خبریں سنارہے ہوتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ہم نے ان کو ہی خبریں سنانے کیلئے بٹھانا ہوتا تو ریڈیو ہی سن لیتے۔

    وزیر اعظم کے دورہ ترکیہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس اور کوئی کام ہی نہیں روزانہ طیارہ بھر کر باہر نکل جاتے ہیں، غیر سنجیدہ طبقہ ملک پر مسلط ہے،ان لوگوں کو ملک کی کوئی فکر ہی نہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اگر یہ لوگ اپنے پیسوں سے سیاحت کرتے تو پھر ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، یہ لوگ روزانہ عوام کے پیسوں سے جہاز بھر کر گھومنے نکل جاتے ہیں۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف جو مرضی کرلیں انہیں فیس سیونگ نہیں مل سکتی، وہ صرف لاہور کے لکشمی چوک میں کھانا کھا کر ہی دکھادیں دیکھیں پھر کیا ہوتا ہے۔

  • مریم اورنگزیب نے فیفا ورلڈ کپ کے رائٹس پر بھی غلط بیانی کر ڈالی

    مریم اورنگزیب نے فیفا ورلڈ کپ کے رائٹس پر بھی غلط بیانی کر ڈالی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سیاسی بیان بازی میں حقیقت سے بےخبر نکلیں، اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کے رائٹس پر بھی غلط بیانی کر ڈالی۔

    مریم اورنگزیب نے بیان داغا کہ سرکاری ٹی وی فیفا نشریاتی حقوق لینے سے پیچھے ہٹا، ریجن میں فیفا آفیشل رائٹس ’وائیاکام ‘کے پاس ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی وی اکتوبر2021میں فیفا ورلڈ کپ رائٹس سے باہر ہوا، اے آر وائی کی ’وائیا کام‘کے ساتھ ڈیل کیلئے مئی2022کے آخری ہفتے میں راہ ہموار ہوئی تھی۔

    اے آر وائی نے بڑی بولی دے کرجون2022میں’وائیا کام‘کے ساتھ جامع معاہدہ کیا، سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں پی ٹی وی باہر ہوگیا تھا تو اےآر وائی نے اتنا انتظار کیوں کیا؟

    موجودہ حکومت کے دور میں پی ٹی وی 2بڑے نشریاتی حقوق لینے میں ناکام رہا، فیفا ورلڈ کپ اور پاک نیدر لینڈ سیریز کے رائٹس لینے میں بھی پی ٹی وی ناکام رہا۔

    اے اسپورٹس نے بڑی بولیاں لگا کر فیفا اور پاک نیدر لینڈ سیریز کے رائٹس حاصل کیے، صدر اور سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے30جون کو معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی وی نے فیفا کے ذریعے اےاسپورٹس سے سب لائسنس کے لیے رجوع کیا۔