Tag: maryam safdar

  • مبینہ آڈیو ، پی ٹی آئی رہنما کا چیئرمین پیمرا  سے مریم صفدر  کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    مبینہ آڈیو ، پی ٹی آئی رہنما کا چیئرمین پیمرا سے مریم صفدر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد : پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پیمرا سے مریم صفدر اور پرویز رشید کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا اور کہا مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا ، جس میں مریم صفدر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی دو خطوط لکھ چکی، جن کا جواب موصول نہیں ہوا، پھر مریم صفدر کی پےدر پے آنیوالی آڈیوز سےمتعلق لکھ رہی ہوں، مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مریم صفدر مبینہ آڈیو میں صحافیوں پر الزامات لگارہی ہیں جبکہ انھوں نے سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات کہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ لیک آڈیو میں مریم نوازاور پرویز رشید نے صحافیوں کوبھونکنے والے کتےقرار دیا جبکہ دونوں جیو گروپ کوہدایات دینے پر بات کر رہے ہیں اور حسن نثار،ارشاد بھٹی، مظہرعباس، ستار بابرپر گھٹیا الزامات لگا رہے ہیں۔

    عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پرویز رشید مریم صفدر کو میر شکیل سے باز پرس کرنے کی درخواست کر رہے ہیں جبکی مریم صفدر کا2باسکٹس نصرت جاوید اور رانا جواد کو بھجوانے کا ذکر ہے۔

    چیئرمین پیمراکو خط میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کا کردار کارکردگی صفر ہے، پیسے کے زورپر صحافت خرید کر حق میں پروگرام کرائےجاتے ہیں، جو حق میں نہیں بولتا اس کوگالیاں دی جاتی ہیں، یہ ہے میڈیا اور صحافیوں کی اوقات ان نابالغ قومی لیڈران کی نظر میں؟

    پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، میڈیا کی آزادی ن لیگ مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے، صحافتی تنظیمیں سوال کریں مجرمہ کیسے آزادی راے پرنقب لگا سکتی ہیں؟ کیامجرمہ مریم صفدر کی جیو نیوز نے ایچ آریاپروگرام کوآرڈینیٹر ہیں؟ عالیہ حمزہ

    انھوں نے مزید کہا کہ چند کرپٹ لوگوں کی وجہ سے سارا میڈیا یرغمال بنا ہوا ہے، امید ہےچیئرمین پیمرا مریم صفدر اور پرویز رشید کا اختساب ضرور کریں گے۔

  • مزارقائد کی بے حرمتی کیس: مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف مقدمہ ‘جھوٹا’ قرار

    مزارقائد کی بے حرمتی کیس: مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف مقدمہ ‘جھوٹا’ قرار

    کراچی :مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف مزارقائد کی بے حرمتی کیس میں پولیس نے تفتیش کے بعد مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا اور املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دھمکیوں کےالزامات خارج کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف مزارقائد کی بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی ، جس میں
    پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان جمع کرادیا۔

    پولیس نے تفتیش کے بعد مقدمے کو جھوٹا قرار دے دیا، چالان میں کہا گیا کہ کال ریکارڈکےمطابق مدعی واقعےکے وقت مزارقائدپرنہیں تھا، مزار قائدکی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ موجود نہیں۔

    چالان میں کہا گیا کہ مریم نوازکی مزارقائدحاضری کےوقت مزارعام شہریوں کیلئےبند تھا، پولیس نے املاک کونقصان پہنچانے،دھمکیوں کےالزامات خارج کردیئے۔

    استغاثہ نے کہا ہے کہ مزار قائدسیفٹی اینڈ مین ٹیننس آرڈننس دائرہ اختیار میں نہیں، ایس ایچ اوچاہےتومزار قائد آرڈیننس کیلئےعلیحدہ کیس داخل کرسکتاہے۔

    محکمہ پراسیکیوشن نے پولیس چالان سے اتفاق کرتے چالان کو بی کلاس کردیا۔

    یاد رہے کہ انیس اکتوبر کی شب مزارقائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکو گرفتارکیا تھا، ان کی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی، کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتاری کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ شہری کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں علی الصبح درج کیا گیا تھا، مقدمہ قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا، بریگیڈ تھانے میں درج مقدمے میں مزید 200نامعلوم افراد بھی نامزد کئے گئے تھے۔

  • لاہور:گاڑی تلے مظاہرین کو کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توسیع

    لاہور:گاڑی تلے مظاہرین کو کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توسیع

    لاہور: سانحہ یوحناآباد کے مظاہرین کے حملے سے بچنے کے لئےگاڑی تلے کئی لوگوں کو کچلنے والی خاتون کی ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔

    لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں 15 مارچ کو ہونے والےچرچ دھماکوں کے ردعمل میں مظاہرین نے جذبات سے مغلوب ہوکر توڑ پھوڑ شروع کردی تھی۔

    اس واقعے کے دوران جب مریم صفدر نامی اسکول ٹیچرکی گاڑی پرحملہ کیا گیا تو اس نے گبھراہٹ میں تیزی سے گاڑی لے کرجائے وقوعہ سے نکلنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین دم توڑگئے۔


    بلوائیوں کوکچلنےوالی خاتون کی ویڈیو منظرعام پرآگئی



    مریم صفدرکی آج عدالت میں پیشی تھی لیکن ان کی جانب سے ان کے وکیل نے میڈیکل سرٹیفیکٹ پیش کیا اورعدالت سے استدعا کی بیماری کے باعث ان کی موکلہ عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں لہذا انہیں آج کی حاضری سے مستثنیٰ قراردے کرضمانت میں توسیع کی جائے۔

    عدالت نے وکیل کی جانب سے پیش کئے جانے والے دستاویز کا بغور معائنہ کرنے کے بعدمریم صفدر کو آج کی پیشی سے مستثنیٰ کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک کی توسیع کردی ہے۔