Tag: Maryland

  • امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 15 سالہ طالب علم ہلاک

    امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 15 سالہ طالب علم ہلاک

    امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں پندرہ سالہ طالب علم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق میری لینڈ ہائی اسکول میں حملہ آور نے اسکول کے باتھ روم میں طالب علم کو نشانہ بنایا، پولیس نے قریبی محلے سے سولہ سالہ مشتبہ لڑکے کو حراست میں لے لیا، ملزم سے کوئی ہتھیار نہیں ملا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مشتبہ لڑکے پر بالغ کی حیثیت سے مقدمہ چالایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل جارجیا کے اسکول میں بھی 14 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے والد کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

  • ویڈیو: طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر پھنس گیا

    ویڈیو: طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر پھنس گیا

    میری لینڈ: امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ بجلی کے پول کے ساتھ جا ٹکرایا، اور تاروں میں پھنس کر تباہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ بجلی کی تاروں میں کریش کر گیا، اور زمین سے تقریباً سو فٹ بلندی پر معلق ہو گیا۔

    طیارے میں پائلٹ کے علاوہ ایک مسافر بھی سوار تھا، دونوں اس حادثے کے نتیجے میں طیارے میں پھنس گئے تھے اور زخمی ہوئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    طیارے کے پول سے ٹکرانے کے نتیجے میں علاقہ بھر میں بلیک آؤٹ ہو گیا، جس سے تقریباً ایک لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ایک تجارتی علاقے کے قریب بارش کے دوران پیش آیا، واقعے کی اصل وجوہ معلوم کی جارہی ہیں۔

    میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے مطابق طیارے میں دو معمر افراد سوار تھے، جن میں ایک واشنگٹن ڈی سی کے 65 سالہ پیٹرک مرکل اور دوسرے لوزیانا کے 66 سالہ جان ولیمز تھے۔

    ریسکیو عملے کو طیارے سے افراد کو نکالنے اور پھر طیارے کو تاروں سے آزاد کر کے نیچے اتارنے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ سنگل انجن والا طیارہ نیویارک سے روانہ ہوا تھا، اور شام چھ بجے کے قریب گیتھرسبرگ میں مونٹگمری کاؤنٹی ایئرپارک کے قریب بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔

  • گھر سے مالک کی لاش کے ساتھ 124 خوفناک سانپ برآمد

    گھر سے مالک کی لاش کے ساتھ 124 خوفناک سانپ برآمد

    میری لینڈ : امریکہ میں ایک گھر سے لاش اور124خطرناک سانپ کے برآمد ہونے کے بعد خوف وہراس پھیل گیا، گھر کے مالک نے غیر قانونی طور پر سانپ پال رکھے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی چارلس کاؤنٹی میں ایک شخص کی لاش اس کے گھر سے ملی، پولیس کے مطابق اسے اس گھر سے تقریباً 124 سانپ بھی ملے ہیں۔

    Man's dead body surrounded by 124 snakes found in US home

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ان سانپوں میں سے بعض کو زہریلے سانپ کے طور پر شناخت کیا گیا، ان میں مختلف اقسام کے سانپ بشمول اژدھے، پھنکارنے والے سانپ، کوبرا اور بلیک ممبا شامل ہیں۔

    چارلس کاؤنٹی کے شیرف آفس کے مطابق ان سانپوں کو ایک ٹینک نما پنجرے میں رکھا گیا تھا۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب مذکورہ بالا49 سالہ مردہ شخص کافی دن نظر نہ آیا تو اس کے پڑوسی نے گھر میں جھانکا اور اسے زمین پر پڑے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، پولیس کا کہنا ہے بظاہر کوئی گڑبڑ تو نظر نہیں آئی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

  • امریکی ریستوران میں سماجی دوری برقرار رکھنے کیلئے انوکھی میز متعارف

    امریکی ریستوران میں سماجی دوری برقرار رکھنے کیلئے انوکھی میز متعارف

    واشنگٹن : امریکی ریستوران نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پہیوں والی انوکھی میزیں متعارف کرا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا اور ابھی تک اس مہلک ترین وائرس کی ویکسین بھی تیار نہیں ہوسکی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وائرس سے بچنے کا بہترین طریقہ سماجی دوری بنائے رکھنا ہے۔

    کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہوئی کاروبار کو بھی تالے لگ گئے تاہم دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک ریستوران نے دوبارہ کام شروع کیا تو سماجی فاصلہ بنائے رکھنے والی منفرد میز تیار کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہیوں والی اس منفرد و انوکھی میز کا ڈیزائن ہی ایسا ہے کہ لوگ خود باخود سماجی دوری برقرار رکھنے پر مجبور ہوجائے گئے۔

    ریسٹوران نے فیس بک پرشیئر ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہوٹل کے ملازمین اس ٹیبل کو ٹسٹ کر رہے ہیں، ریستوران مالک کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جیسے ہی ریستوران کھولنے کی اجازت دے گی انہیں میزوں کو استعمال کیا جائے گا۔

    ریستوران انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ میزیں اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ انہیں صرف ایک ہی آدمی استعمال کرسکتا ہے، ان میزوں کے کناروں پر بڑا بمپر نصب کیا گیا ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے دور رکھتا ہے۔

  • میلانیا ٹرمپ بچوں کیساتھ بچی بن گئیں

    میلانیا ٹرمپ بچوں کیساتھ بچی بن گئیں

    میری لینڈ : خاتون اول میلانیا ٹرمپ ریاست میری لینڈ کے ایک اسکول پہنچیں اور بچوں کیساتھ گھل مل گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون اول میلانیا نے میری لینڈ میں واقع اسکول کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں ، اس دوران انہوں نے بچوں سے انکی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھا ۔

    بچوں نے میلانیا کو کاغذ کے ہوائی جہاز بنانا سکھائے جبکہ میلانیا نے بچوں کے ساتھ مل کر ڈرائنگ بھی کی۔

    خاتون اول نے اسکول کی مختلف کلاسز دیکھیں اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی۔

    خیال رہے کہ میلانیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد  رواں سال جون میں وائٹ ہاؤس منتقل ہوئی، اس سے قبل وہ  اپنے بیٹے بیرون ٹرمپ کے اسکول کی وجہ سے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور میں رہائش پزیر تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ میں مسلمان نوجوان کو دوست سمیت قتل کردیا گیا

    امریکہ میں مسلمان نوجوان کو دوست سمیت قتل کردیا گیا

    نیویارک : امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک مسلمان نوجوان کو اس کے دوست سمیت بے رحمی سے قتل کر دیا گیاہے، پولیس نے قاتلوں کی نشاندہی میں مدد کرنے والے کیلئے بیس ہزا ڈالر کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔

    میری لینڈ میں نارتھ ویسٹ ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب سے صرف ایک روز قبل سترہ سالہ ہونہار مسلمان طالب علم شادی نجر کو اس کے دوست اٹھارہ سالہ آرتیم زیبروف کے ہمراہ بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    دونوں دوست اپنے ہائی سکول کے ہونہار اور قابل ترین طالب علموں میں شمار کئے جاتے تھے جبکہ شادی نجر اپنے علاقے کی مسجد میں مسلمانوں کی تمام تر تقریبات اور مذہبی رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا ۔

    پولیس ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں دوستوں کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا تاہم قاتلوں نے دونوں نوجوانوں کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہی بائیس گولیاں ماریں، ابھی تک پولیس نے اس واقعہ کو نفرت پر مبنی واقعہ قرار نہیں دیا تاہم قاتلوں کی نشاندہی پر بیس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

    پولیس کو علاقے کو لوگوں نے تب فون کیا جب انہیں بیس سے زائد راؤنڈز فائر کرنے کی آوازیں آئیں، پولیس موقع پر پہنچی تو دو جوان لڑکوں ان کی گاڑی میں ہی قتل کر دیا گیا تھا جبکہ گاڑی بھی سٹارٹ ہی کھڑی تھی۔

    واقعہ میں جرمن ٹاؤن کی مسلم کمیونٹی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی ریاست میری لینڈ میں انتخابات ، مسلمان امریکی خاتون راحیلہ احمد کامیاب

    امریکی ریاست میری لینڈ میں انتخابات ، مسلمان امریکی خاتون راحیلہ احمد کامیاب

    میری لینڈ : امریکی ریاست میری لینڈ کے انتخاب میں مسلمان امریکی خاتون راحیلہ احمد نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے پرنس جارج میں مقامی انتظامیہ کے ہونے والے انتخابات میں تیئس سالہ مسلمان امریکی خاتون جیت گئی، انہوں نے اسکول بورڈ کے انتخاب میں اپنے حریف کو 15 فی صد ووٹوں سے شکست دی۔

    r2

    راحیلہ احمد کے والدین کا تعلق بھارت اور پاکستان سے ہے، انکی والدہ پاکستانی اور والد بھارت کے رہنے والے ہیں۔

    کامیابی کے بعد راحیلہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے کامیابی کے بعد ایک حجاب والی مسلمان خاتون کی کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکیوں کی سوچ میں اب بھی کتنا فرق پایا جاتا ہے۔

    r3

     

    خیال رہے کہ راحیلہ احمد کو چار سال قبل اسی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    واضح رہے کہ راحیلہ احمد کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ نہ صرف ریاست میری لینڈ کی پرنس جارج کاؤنٹی کے اسکول ڈسڑکٹ بورڈ کی طرف سے نامزد ہونے والی سب سے کم عمر رکن ہیں، بلکہ وہ ایک امریکن مسلم بھی ہیں۔

    rahela-12

    راحیلہ احمد کی چھوٹی بہن شبنم احمد بھی تعلیمی بورڈ میں اپنی کاؤنٹی کے تمام اسکولوں کے منتخب نمائندے کے طور پر کام کر چکی ہیں۔