Tag: maryum Aurangzeb

  • نواز شریف کل بھائی اور ذاتی معالج کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گے

    نواز شریف کل بھائی اور ذاتی معالج کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گے

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف ایئر ایمبولینس سے کل لندن روانہ ہوں گے، میاں شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ساتھ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کا تفصیلی معائنہ کیا، پلیٹ لیٹس کاؤنٹ مستحکم رکھنے کے لیے ہائی ڈوز اسٹیرائیڈز دی جا رہی ہیں، تاکہ وہ سفر کے قابل ہو سکیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کل علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے، ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر ہوگا، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کی ٹیم بھی موجود ہوگی۔

    خیال رہے کہ بیرون ملک علاج کے لیے اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹرز سابق وزیر اعظم کو سفر کے لیے تیار کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ قائد محمد نواز شریف قوم کی دعاؤں میں کل علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے، نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس کل پہنچے گی، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان ان کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے محمد نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے ، پلیٹ لیٹس کی تعداد مستحکم رکھنے کے لیے ہائی ڈوز اسٹرائیڈز دی جارہی ہیں تاکہ جسم میں پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے جبکہ ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے بھی دوائیں دی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف براستہ دوحالندن پہنچیں گے، نواز شریف کو خاندان کا کوئی فرد ائیرپورٹ لینے نہیں جائے گا، ان کو پرائیویٹ گاڑی میں پارک لین فلیٹس لایا جائے گا ، جہاں ڈاکٹرزاور اسپتال سے وقت لیکر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق امید ہے کہ نواز شریف کل تک سفر کے قابل ہوجائیں گے، سابق وزیراعظم پہلے برطانیہ جائیں گے، ضروت پڑی توکسی اورملک جائیں گے۔

  • اسد عمر کا جانا ثبوت ہے عمران خان کی پالیسیاں ناکام ہیں،مریم اورنگزیب

    اسد عمر کا جانا ثبوت ہے عمران خان کی پالیسیاں ناکام ہیں،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے اسدعمرکاجاناثبوت ہےعمران خان کی پالیسیاں ناکام ہیں ، اصل مسئلہ اسدعمرنہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا، کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہاگیا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا اسد عمر کا جانا ثبوت ہے عمران خان کی پالیسیاں ناکام ہیں، اصل مسئلہ اسدعمرنہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان ہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ میں وزرارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں، میں نے وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔

    مزید پڑھیں : وزیر خزانہ اسد عمر کا وزارت چھوڑنے کا اعلان

    اسد عمر نے کہا کہ کابینہ سے علیحدگی پر وزیراعظم کی تائید حاصل کرلی، میرا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں انشاءاﷲ ہم نیا پاکستان بنائیں گے-

    خیال رہے تین روز قبل اے آروائی نیوز نے خبر دی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پرپانچ وزراء کےقلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرمملکت برائےداخلہ اورپٹرولیم کےوزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

    خبر میں کہا گیا تھا کہ اسد عمرکو وزارت پیٹرولیم دینے اورشہر یارآفریدی کی جگہ اعجاز شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیاگیا، جبکہ وزارت خزانہ کے لیے ٹیکنو کریٹ مشیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

    بعد ازاں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس وقت اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی وزیرکوتبدیل نہیں کیاجا رہا، وزیراعظم نےپیغام بھیجا کہ میڈیاپرغلط خبریں چل رہی ہیں، اس طرح کی خبریں تصدیق کے بغیر نہیں چلنی چاہئیں، غلط خبروں سے ملک اور میڈیا کا بھی نقصان ہوگا۔

  • نیب کی مریم اورنگزیب کیخلاف 8الزامات کے تحت تحقیقات

    نیب کی مریم اورنگزیب کیخلاف 8الزامات کے تحت تحقیقات

    اسلام آباد : نیب کی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف 8 الزامات پر تحقیقات جاری ہے ، جن میں  ریاستی اداروں کےفنڈز اور سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال جبکہ اثاثے خریدنے اور  پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیوں کے الزامات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطانق نیب کی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف الزامات اور سرکاری فنڈز سے پارٹی مہم چلانےسےمتعلق تحقیقات جاری ہے۔

     سرکاری رقم سےمسلم لیگ ن کی مہم چلانا


    دستاویز میں کہا گیا ہے ن لیگ دور میں سائنٹفک طریقےسےمیڈیامہم سوشل میڈیاکودی گئی، سرکاری رقم سےمسلم لیگ ن کی مہم چلائی گئی، مریم اورنگزیب اور مریم نواز کے زبانی احکامات پرکمپنیوں کومہم جاری کی گئی، رپورٹس ہیں مریم اورنگزیب اشتہاری کمپنیوں سے مالی مفادحاصل کرتی رہیں۔

    ریاستی اداروں کےفنڈزکےغلط استعمال


    مریم اورنگزیب ریاستی اداروں کےفنڈزکےغلط استعمال میں ملوث رہیں، دستاویز  کے مطابق مریم اورنگزیب پرسرکاری رہائشگاہ کی غیرضروری تزئین وآرائش کابھی الزام ہے ، بنگلہ نمبر32 کی تزئین وآرائش پر 40 لاکھ روپےخرچ کیےگئے، اخراجات کی وزارت خزانہ سےغیرقانونی منظوری لی گئی۔

    غیرضروری لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈکےانعقادکابھی الزام


    مریم اورنگزیب پر غیرضروری لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈکےانعقادکابھی الزام ہے ،  دستاویز میں کہا گیا ہے مریم اورنگزیب اورجمال شاہ نےملکرایوارڈ منعقدکرایا، تقریب کاٹھیکہ ایک غیر تجربہ کارکمپنی کو60ملین میں دیاگیا، ماڈلزاداکاروں اورگلوکاروں کےسفری،رہائشی اخراجات پر20 ملین خرچ ہوئے، مالی مفادات، کک بیکس کی خاطران اخراجات کااضافی تخمینہ لگایاگیا۔

    اثاثے خریدنے کا الزام


    مریم اورنگزیب پر چوتھا الزام اثاثے خریدنا ہے، دستاویز میں کہا گیا مریم اورنگزیب نےسیکٹرای11اورایف7میں 2مکانات خریدے، مکانات کی تزئین وآرائش پی آئی ڈی فنڈزدیگرکمپنیوں کی ملی بھگت سےہوئی۔

    پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیوں کا الزام


    مریم اورنگزیب پر پانچواں الزام پی ٹی وی میں لیگی ورکرز کی بھرتیاں ہیں، دستاویز  کے مطابق  مریم اورنگزیب دورمیں پی ٹی وی کےمالی معاملات ابتری کا شکار ہوئے، ن لیگ سوشل میڈیاورکرزکونوازنےکیلئے کی جانےوالی بھرتیاں تھیں، مریم اورنگزیب نےظہوربرلاس کوڈی ایم ڈی پی ٹی وی لگایا جبکہ ظہور برلاس پی آئی ڈی کے ملازم تھے، ظہور برلاس نے بھی لیگی ورکرز کو پی ٹی وی میں نوکریاں دیں اور مریم اورنگزیب کی ہدایت پرپی ٹی وی میں خوردبرد کی۔

    سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال


    مریم اورنگزیب پرچھٹاالزام سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال ہے ،دستاویز   میں بتایا گی ہے کہ مریم اورنگزیب نےکئی سرکاری گاڑیاں اپنےخاندان کو دلوائیں ، 2 ہنڈاسوک اورایک پراڈواپنی والدہ،خالہ اوربھائی کودلوائیں۔

    سرکاری فنڈزسے پارٹی ترانےکی تیاری


    مریم اورنگزیب پر ساتواں الزام سرکاری فنڈز سے پارٹی ترانے کی تیاری ہے، مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی فنڈز سے پارٹی ترانہ تیار کرایا۔

    پی ٹی وی کے350 ملازمین کی پنشن،مراعات روکنا


    آٹھواں الزام پی ٹی وی کے350 ملازمین کی پنشن،مراعات روکناہے، مریم اورنگزیب نےپی ٹی وی ملازمین کوبقایا جات ادانہیں کیے۔

    مزید پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ، مریم اورنگزیب کے خلاف نیب انکوائری شروع

    یاد رہے  3  روز قبل مسلم لیگ ن رہنما مریم اورنگزیب کے گرد  گھیرا تنگ کرتے ہوئے  قومی احتساب بیورو (نیب ) نے مریم اورنگزیب کے خلاف انکوائری کا باقاعدہ آغاز  کیا تھا۔

    واضح رہے رواں سال جولائی میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو درخواست جمع کروائی گئی تھی، درخواست میں اختیارات کے غلط استعمال اور اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

  • مریم  اورنگزیب جھوٹی خاتون ہیں، کسی سے مخلص  نہیں ، عطاالحق قاسمی

    مریم اورنگزیب جھوٹی خاتون ہیں، کسی سے مخلص نہیں ، عطاالحق قاسمی

    اسلام آباد : سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں، مریم اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، فیصلے پر اپیل کروں گا مسترد ہوئی توجیل جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے مریم اورنگزیب پر سنگین الزامات عائد کردیئے اور کہا مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں ، انھوں نے مریم اورنگزیب نےمیرےخلاف جھوٹا کیس بنایا، کچھ نہ ملا تو میرے خلاف پروگرام کے بجٹ کا کیس بنادیا۔

    [bs-quote quote=”پرویزرشیدعظیم ہے،ساراملبہ خود پر لے کر نوازشریف کوبچالیا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    عطاالحق قاسمی کا کہنا تھا کہ پروگرام کےپروموتک کاخرچہ میرے کھاتےمیں ڈالاگیا، استعفے میں بتایاتھاکہ ان لوگوں کی وجہ سےمستعفی ہورہاہوں، کچھ اور بھی پردہ نشین ہیں جنہوں نے گند اچھالا۔

    سابق ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا استعفےسےپہلےنوازشریف کولکھا،ٹولےنےرکاوٹیں ڈالیں، مریم  اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، چیئرمین بننےسے انکار کیا ،پرویزرشید کے کہنے پر حامی بھری، پرویزرشیدعظیم ہے،ساراملبہ خود پر لے کر  نوازشریف کوبچالیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بطورچیئرمین میرےپاس کوئی انتظامی اختیارنہیں تھا، کچھ لوگ نوازشریف کو پھنسانا چاہتے تھے، فیصلےپراپیل کروں گامستردہوئی تو جیل جاؤں گا۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نےعطاالحق قاسمی کی تعیناتی کوغیرقانونی قرار دے دیا

    عطاالحق قاسمی نے کہا 76 سال کےشخص کوکسی نےجیل میں ڈالناہےتوڈال دے، مر بھی گیا تو میری کتابیں گواہی دیں گی کہ میں کیا تھا۔

    یاد رہے نومبر میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیا تھا،48 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا۔

    واضح رہے کہ عطاالحق قاسمی کو 23 دسمبر2015 کو پاکستان ٹیلی ویژن کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔

  • بے گناہ کشمیریوں کی شہادت، سیاسی رہنماؤں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت

    بے گناہ کشمیریوں کی شہادت، سیاسی رہنماؤں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت

    اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے20 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر سیاسی رہنماؤں نے شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے واقعےکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے بیس سے زائد نوجوانوں کی شہادت ،جنازے پر فائرنگ اورتین سوافراد کو زخمی کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیر میں بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کھلے عام پیلٹ گن کا ستعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری واقعے کا  نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ عالمی مبصرین کومقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

    کشمیریوں کا بہتا ہوا خون عالمی ضمیر کیلئےایک چیلنج ہے، مریم اورنگزیب


    وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیرکےحریت پسندعوام سے ہار چکی ہے، بھارت کشمیریوں کا خون بہا کرحق خود ارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا بہتا ہوا خون عالمی ضمیر کیلئےایک چیلنج ہے،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھےگا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  مقبوضہ کشمیرمیں معصوم کشمیریوں پربھارتی فورسزکے مظالم کی شدید مذمت کی۔

    ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لئے جمہوری جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت پراقوام متحدہ کوایکشن لینا چاہئیے۔

    بے گناہوں کے خون سے کھیلنے والے جذبہ حب الوطنی کو دبا نہیں سکتے،  خورشید شاہ


    قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ کی بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پرظلم سے اقوام عالم میں اپنے چہرے کو داغدارکردیا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کےنتیجےمیں بےگناہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، بے گناہوں کے خون سے کھیلنے والے جذبہ حب الوطنی کو دبا نہیں سکتے۔

    اپوزیشن لیڈرنے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید


    خیال رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 16 کشمیری نوجوانوں جبکہ 4 نوجوانوں کو نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

    بھارتی فوج کی کارروائیوں میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ،  جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ اس دوران 4 رہائشی مکانات کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز نے جو ٹوئٹ کیا و ہی سوال قوم کررہی ہے، مریم اورنگزیب

    مریم نواز نے جو ٹوئٹ کیا و ہی سوال قوم کررہی ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : ن لیگی قیادت کی عدلیہ پر تنقید کی روش برقرار ہے ، وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی متنازعہ ٹویٹ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے جو ٹوئٹ کیا و ہی سوال قوم کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی وزرا نے قیادت کے مشوروں اور تجزیوں کو ہوا میں اڑادیا، وفاقی وزرا نے عدلیہ اور اداروں پر پر تنقید کی روش برقرار رکھی، کل مریم نواز نے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا آج دوسری مریم نے بھی اس کی تائید کی۔

    مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ہوتانظرنہ آئےتو سوال اٹھتاہے، ٹرائل میں اتنی عجلت کیوں کی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نوازنے جو ٹوئٹ کیا وہی سوال قوم اٹھارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : اقامہ پر آنےوالے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا ،مریم اورنگزیب


    یاد رہے گذشتہ پیشی پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف قانون کی پاسداری کرتے ہوئےعدالت میں بیٹھے، جن لوگوں نےاداروں پرحملہ کیا اور تضحیک کی وہ آزاد ہیں، جن لوگوں نے پاکستان کے آئین کو پامال کیا وہ آزاد ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ اقامہ پر آنے والے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا،عوام اپنا فیصلہ دوہزار اٹھارہ میں دینگے کہ چوتھی بار وزیراعظم کون بنے گا

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔