Tag: maryum nawaz

  • 5 سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا ، ترقی واپس آئے گی، مریم نواز

    5 سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا ، ترقی واپس آئے گی، مریم نواز

    لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 سال بعد لاہورمیں شیر واپس آئے گا اورترقی کا پہیہ جہاں رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے گجومتہ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے وعدہ ہے شیر کو جتواؤ دن رات خدمت کریں گے ، کہیں سے میٹروبس اور کہین اسپیڈوبس گزر رہی ہے، جگہ جگہ آپ کو نوازشریف کے منصوبے نظرآئیں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں ن لیگ نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے تھے، جو پچھلے 4 سال لاہور میں گھسے وہ کوئی ترقی نہیں کرسکے، لاہور کو لاوارث بنادیا کوئی کوڑا اٹھانے والا نہیں، ان کو 8فروری کو لاہور سے اٹھا کر باہر پھینک دینا ہے۔

    ٓن لیگی رہنما نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے، 5سال بعد لاہور میں شیر واپس آئے گا،ترقی واپس آئے گی، جتنی مہریں شیر پر لگیں گی اتنی تیزی سے ترقی ہوگی۔

    انھوں نے سوال کیا کہ 8 فروری کو لاہور میں کون دوڑے گا، 5 سال بعد شیر واپس آئے گا، لاہور اور پنجاب سمیت پورےپاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔

    مریم نواز نے عوام سے اپیل کی 8 فروری کو سب نکلیں گے اورشہر کو مہر لگائیں گے، ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔

  • مریم نواز کے ایف ایس سی میں کتنے نمبرز آئے تھے؟ یاسمین راشد نے پول کھول دیا

    مریم نواز کے ایف ایس سی میں کتنے نمبرز آئے تھے؟ یاسمین راشد نے پول کھول دیا

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ایف ایس سی میں نمبرز کم تھے، ان کے میڈیکل کالج میں داخلے کے کیا کچھ کیا گیا۔

    تفصیلات کے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے مریم نواز کے میڈیکل کالج میں داخلے کی پول کھول دی۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز کے ایف ایس سی میں نمبرز کم تھے، ان کے میڈیکل کالج میں داخلے کے کیا کچھ کیا گیا۔

    تحریک انصاف کی رہنما نے بتایا کہ کالج میں داخلے کیلئے خصوصی نشست بنائی گئی، نمبرزکم ہونے کے باوجود کنگ ایڈورڈ کالج تبادلہ کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے داخلہ نہ ملنے پر پرنسپل کو بھی ہٹادیا تھا، مریم نوازکی تربیت ہی ایسی ہوئی ہے۔

    یاسمین راشد نے شریف خاندان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پتہ چل گیا ہے آپ چوروں کا خاندان ہو، پوری دنیا میں آپ لوگ بدنام ہو، آپ مقبول ہے تو الیکشن کروالیں، پاکستان کے لوگوں کو آپ کی چوریوں کا پتہ ہے۔

  • آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی؟ ، مریم نواز کا عمران خان کے ٹوئٹ پر ردِعمل

    آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی؟ ، مریم نواز کا عمران خان کے ٹوئٹ پر ردِعمل

    لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے چند افسران کیساتھ ملکر نواز شریف کیخلاف سازش کی ، قائداعظم کا یہ فرمان اسوقت یاد نہیں آیا؟

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی؟ آپ نے چند افسران کیساتھ ملکر نواز شریف کیخلاف سازش کی،عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا۔

    ،مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان افسران کو متنازع بنایا اور انکےمستقبل تباہ کئے،قائداعظم کا یہ فرمان اسوقت یاد نہیں آیا؟ ، آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ ،آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کیساتھ دفن ہوگئی۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سویلین بالادستی پر قائداعظم کا قول شیئر کیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم اور ریاست کےدرمیان پچھلے8ماہ سے اعتماد کا فقدان ہے، امید ہے نئی ملٹری لیڈرشپ ریاست اور قوم میں اعتماد کے فقدان کوختم کرے گی، عوام ہی ریاست کی اصل قوت ہیں۔

  • عمران خان کی نااہلی پر مریم نواز کا ردِعمل آگیا

    عمران خان کی نااہلی پر مریم نواز کا ردِعمل آگیا

    لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا  اس کی سزاصرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر کہا ہے کہ سرٹیفائڈ جھوٹا اور سندیافتہ چورچوری کے ناقابل تردید ثبوتوں کےساتھ نااہل ہوا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں بیوی نے ملکر قومی خزانے کو لوٹا، جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزاصرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اس کو گرفتار کرکے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔

    دوسری جانب وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنےکی چوری پکڑی گئی، فیصلہ خلاف تو الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے سے نااہلی تو ختم نہیں ہوگی، صرف نااہلی نہیں اب جیل بھی جانا ہے۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے، عمران خان کو آرٹیکل 63ون کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ میں کہا تھا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے،عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قراردی جاتی ہے۔

  • عمران خان کی پوری جعلی جماعت کے لئے اکیلی کافی ہوں، مریم نواز

    عمران خان کی پوری جعلی جماعت کے لئے اکیلی کافی ہوں، مریم نواز

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دارعمران خان کوقرار دیتے ہوئے کہا عمران خان کی پوری جعلی جماعت کے لئے اکیلی کافی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ حکومت نے بتایا کہ آنے والی حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، شہبازشریف نے اپنی طرف سے پیٹرولیم میں ایک روپیہ نہیں بڑھایا، اضافہ اسی معاہدے کے تحت ہے جو عمران خان کر کے گئے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کو وہ مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں جو عمران خان کرکے گئے،انہوں نے پیٹرولیم پر بھی سیلز ٹیکس لگانے کا وعدہ کیا تھا، انہوں نے بجٹ پر سیلز ٹیکس لگانے کا اعلان کیا، جو ہمیں کرنا پڑ رہا ہے، شہباز شریف کو مجبوراً یہ فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان 4 سال معیشت سے کھلواڑ کرتے رہے، جوحکومت کام کرتی ہے وہ عوام کو اپنی کارکردگی بتاتی ہے، گزشتہ حکومت جوقیمتیں سیٹ کرکے گئی اس کے تحت پیٹرولیم قیمت 300 روپے ہونی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرآئی ایم ایف کامعاہدہ توڑتے ہیں یا اس کی پاسداری نہیں کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، عمران خان نے جاتے ہوئے ایسا وار کیا جس سے سنبھلتےسنبھلتے مہینوں لگ جائیں گے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں آگ لگا کرگئے ہیں، ان کو پتہ تھا کہ ان کے فیصلے سے ملک تباہی کی طرف دھکیل دیاجائےگا، چورعمران خان ہیں جس نے پاکستان کوآج اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں پتہ تھاکہ ملک متحمل نہیں ہوسکتاپھربھی پیٹرولیم کی قیمتیں کم رکھیں، عمران خان ایسا بوجھ ڈال گئے جسے اٹھانےکی ملک میں سکت نہیں، 4سال میں ملک پرایک کےبعدایک کاری ضرب لگی۔

    بیرونی سازش سے متعلق انھوں نے کہا کہ اگربیرونی سازش کامعاملہ سیاسی تھا تو اسے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں کیوں لے کرگئے، ان کوپتہ تھا ان کی کوئی کارکردگی نہیں اس لیے معاملہ کمیٹی میں لے کرگئے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے ملکی سلامتی اوراداروں کوداؤ پرلگادیا، ان کاجھوٹ اسٹیبلش ہوگیا ہے ان پرتوجہ دینےکی کوئی ضرورت نہیں۔

    نواز شریف کی جانب سے مشرف کے حوالے سے پیغام سے متعلق ن لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کا ٹوئٹ خالصتاً انسانی بنیادوں پرتھا، ان کا پورا خاندان 11 سال تک زیرعتاب رہا، ان کو اٹک قلعے کے زندانوں میں پھینکا گیا،جلا وطن کیا گیا، نواز شریف کو والد کو دفنانے کی بھی اجازت نہیں ملی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف ایسی اسٹیج پرہیں جہاں وہ اٹھ بیٹھ اورچل نہیں سکتے، نوازشریف نے بڑے دل کامظاہرہ کیا۔

    نائب صدر ن لیگ نے مزید کہا کہ 2013نےعمران خان نےایک طوفان بدتمیزی اٹھایا، عمران خان اسٹیج سے گرے تو نواز شریف ان کو دیکھنےاسپتال گئے، نواز شریف سیاسی انتقام پریقین نہیں رکھتے، انہوں نے کہا نہیں چاہتا بدترین دشمن بھی وہ تکلیف اٹھائے جو انہوں نے اٹھائی۔

    مریم نواز نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دارعمران خان کوقرار دیتے ہوئے کہا عمران خان کی پوری جعلی جماعت کے لئے اکیلی کافی ہوں، عمران خان ابھی گزشتہ کال کی بربادی سے باہرنہیں نکلے، راناثنااللہ سے ڈر کر وہ پشاور کے بنکرمیں چھپےرہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کودھوپ گرمی میں ریاست کے سامنے کھڑا کرنے اور خود چھپنے سے انقلاب نہیں آتے،عمران خان کے خلاف ایک کے بعد کرپشن کا ایک اسکینڈل آرہاہے۔

  • ہم نے بھی فوج پر تنقید کی   لیکن ہماری تنقید مثبت ہے، مریم نواز

    ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن ہماری تنقید مثبت ہے، مریم نواز

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی فوج پر تنقیدکی، لیکن ہماری تنقید مثبت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا جس مینڈیٹ کا یہ سوگ منارہےہیں وہ ان کا کبھی تھا ہی نہیں، اس کے پاس جو کرسی تھی وہ چھینی ہوئی کرسی تھی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج دکھی دل کے ساتھ مخاطب ہوں، یہ ناکامی کا ملبہ ملک پر ڈالنے کو تیار ہے، یہ شخص اقتدارکے چلے جانے پر دل گرفتہ ہے، جس ملک سے آپ تعلق رکھتے ہو کیا یہ اس کی تھیوری ہے، آپ کویہ بھی پتاہےپاکستان کوکتنی قربانیوں کے بعد آزاد کرایاتھا، اللہ نہ کرے کہ پاکستان کاکبھی ذراسابھی نقصان ہو۔

    نواز شریف کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایکسپائر اقامہ پر نوازشریف کو نکالا گیا، نوازشریف نے دو بار جلا وطنی برداشت کی ، نوازشریف ایک جلاوطنی مشرف دور اور دوسری آج گزار رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاستدانوں نےکیاکچھ نہیں سہا، نوازشریف3باراقتدار سے نکالے گئے، نوازشریف نے ہر ظلم کے بعد بھی ایک ہی آوازدی پاکستان زندہ باد۔

    مریم نواز نے کہا کہ ذوالفقاربھٹوشہید اور بینظیربھٹو جان سےگئیں مگرایک ہی آوازآئی پاکستان کھپے، اےاین پی نےبھی کتنی شہادتیں دیں سب کی ایک ہی آواز تھی پاکستان زندہ باد، آپ کہتے ہیں میرااقتدارنہ ہو تو پاکستان کے ٹکڑے ہوجائیں، آپ کی ہمت کیسے ہوئی اس طرح کی بات کرنے کی۔

    عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کےپی حکومت کے وسائل پر قبضہ کرکے بیٹھا ہے ، لیڈر ملک جوڑنے کی باتیں کرتے ہیں، جوخودکوجہادی لیڈرکہہ رہاتھااب وہ ضمانتی لیڈرہے۔

    انھوں نے کہا کہ اتنا ڈر پوک ہے کہ راناثنااللہ کے ڈر سے پشاور کے بنکر میں چھپ کربیٹھاہے، کہتا ہے کہ مجھے ضمانت دی جائے کہ مجھے کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ نےایٹمی پروگرام کوڈی نیوٹرلائزکرنےکی بات کیسےکی، ہم نے بھی افواج پاکستان پر تنقید کی لیکن ہماری تنقید مثبت ہے، آپ نے آئین توڑا تو عدالت نے رات 12 بجے عدالت کھولی۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ جب اقتدارمیں تھےتوکہتےٹی وی سے پتا چلاکہ ڈالربڑھ گیا، آلوپیازکی قیمتوں کیلئےنہیں آیا، یہ فرح گوگی سے بنی گالہ تک چلنے والی مال گاڑی بند ہونے کی تکلیف ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سب سےکہتی ہوں کہ خداراپاکستان کیلئے کھڑے ہوجائیں، میری اورحکومت کی سپورٹ نہ کریں بس پاکستان کیلئے کھڑے ہو جائیں۔

  • مریم نواز  نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا فتنہ قرار ‌دے دیا

    مریم نواز نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا فتنہ قرار ‌دے دیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مریم نواز نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑے فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا جتنی جلد اس فتنے کو اس کے مقام تک پہنچادیں اتنا ہی عوام کا فائدہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے چیلنج ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، نیب ہے، چیلنجز سے پاکستان کےعوام کو ریلیف دیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام آج گھر واپس آگئے ہیں، اب عوام کو صوبے میں فرق نظرآئے گا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیاسی دشمنی میں یہ لوگ حد سے آگے بڑھ گئے، پوری دنیا میں مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے، یہاں کی طرح وہاں بھی غنڈہ گردی کی کوشش کی گئی ، جو کچھ بھی ہوا وہ پلان طریقے سے ہوا۔

    مریم نواز نے سیاسی مخالفین پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے، جتنی جلداس فتنےکواس کےمقام تک پہنچا دیں اتنا ہی عوام کا فائدہ ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسپیڈ اب پاکستان اسپیڈ بن رہی ہے، جیسے شہبازشریف کام کرتے ہیں وہ چیلنجز پر قابو پالیں گے۔

  • دوران پرواز اجلاس کی صدارت : مریم نواز کی شہباز شریف کو شاباشی

    دوران پرواز اجلاس کی صدارت : مریم نواز کی شہباز شریف کو شاباشی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف کو شاباشی دیتے ہوئے کہا ملک کی خدمت اس طرح کی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کی دوران پرواز اجلاس کی صدارت کی تصاویر شیئر کردیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ جب ملک کا درد اور فکر ہو تو اس طرح کام کیا جاتا ہے، ایک لمحہ ضائع نہیں کیاجاتا کیونکہ یہ وقت قوم کی امانت ہوتا ہے، شاباش شہباز شریف، ملک کی خدمت اس طرح کی جاتی ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی آمد کے موقع پر دوران پرواز اجلاس کی صدارت کی، جسمیں مفتاح اسماعیل سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

    اجلاس میں کراچی کے مسائل اور ملک کی معیشت سے متعلق غور کیا گیا اور وزیراعظم نے کراچی کو درپیش چیلنجز پر بھی بریفنگ لی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس اجلاس کے منٹس بھی خود بنائے، اس موقع پر انہوں نے شرکا سے کہا کہ پاکستان تیزی سے آگے بڑھے گا۔

  • عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل اب ختم ، مریم نواز کا ٹوئٹ

    عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل اب ختم ، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ، پرویز الہی صاحب کو اس کے اس جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے، سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟

    گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے دھمکی آمیز کو خط کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خط اس لیے نہیں دکھاتے کیونکہ ایسا کوئی خط ہے ہی نہیں سب ڈرامہ ہے، آئین توڑنا آپ کے لیے آسان ہے خط دکھانا مشکل ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آئین توڑنا آپ کے لیے آسان ہے خط دکھانا مشکل ہے، خط کی تمام باتیں بتادیں لیکن خط نہیں بتایا، وزارت خارجہ میں بیٹھ کر خط کی سیاسی نوک جھونک درست کی گئی، حکومت کو پتا تھا یہ عوام کے سامنے آئے گا تو سب کچھ معلوم ہوجائے گا۔

  • پی ٹی آئی ممبران دوسری جماعتوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، مریم نواز کا دعویٰ

    پی ٹی آئی ممبران دوسری جماعتوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، مریم نواز کا دعویٰ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ممبران دوسری جماعتوں میں جانے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ہائیکورٹ سے فیصلے کا انتظار ہے ، سچ کوایک نہ ایک دن سامنےآناہوتاہے، جھوٹ بولیں،سازش کریں یاکچھ بھی کرلیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جج صاحبان نےنیب سے سوال کیے کوئی جواب نہ تھا، اللہ کا شکر ادا کروں گی اور فیصلے انصاف کا انتظار کروں گی۔

    حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کی جماعت میں کوئی نظریاتی لوگ نہیں ہیں، آج کے عمران خان کی پارٹی آپ کو کہیں نظرنہیں آئے گی ، عمران خان کو مشورہ دیا تھا عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لےجانا نہ بھولیں، کہیں بھی چڑھ جائیں مگر عوام کے ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچ چکے اپنی خیر منائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہےعوام پر جو عذاب مسلط ہے اس سے قوم،ملک کو نجات دلائی جائے ، عوام کی تباہی کی ذمہ داری حکومت کیساتھ سیاسی جماعتوں پر بھی آئے گی۔

    مریم نواز نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا سیاسی جماعتوں کی ترجیح ہونی چاہیے، اپوزیشن نےعوام کی آوازپرلبیک نہ کہا تو حکومت کیساتھ اپوزیشن بھی قصور وار ہوگی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سی ای سی میں گفتگو سے پہلے عدم اعتماد پر میاں صاحب پہلے متفق نہیں تھے لیکن جب جماعت میں بات ہوئی توسی اےسی نے فیصلے کا اختیارنوازشریف کو دے دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ ملک اور قوم مزید تباہی کی متحمل نہیں ہوسکتی، عمران خان کے اقتدار کی کشتی ڈولتی نظرآرہی ہے ، ہمارافرض ہے عذاب جوعمران کی شکل میں مسلط ہےاس سے عوام کو نجات دلائیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جن کی سپورٹ عمران خان کوحاصل تھی ان کی بھی ترجیح عوام ہے، فوجی بھائی،سیکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کوبھی مہنگائی نے افیکٹ کیا، وہ اپنی ذمہ داریاں اداکریں یا اپناروٹی ،پانی بل پورا کریں۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ یہ ڈوبتی کشتی کو بچانے کی چیخیں ہیں، چیخیں اس لئے ہیں کہ انکے ایم این ایز اور ایم پیز کشتی سے چھلانگ لگانے کو تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ، پی ٹی آئی کے ممبران دوسری جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں، حالات اس لئے بدلے ہیں کیونکہ عمران خان کی ناکامی اور عوام کی بدعائیں ہیں۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے، ہمیں یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانےدیناچاہیے اور انشااللہ کامیاب ہونگے، حکومتی ،اتحادی ایم این ایز عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومت کو سپورٹ نہ کریں۔

    وفاقی وزرا میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ معیشت ، خارجہ ، کی وزارتوں کو سرٹیفکیٹ نہیں دیئے گئے، عوام نے چورچور کے عمران خان کے نظریے کو نظرانداز کردیاہے، عمران خان کا احتساب کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔

    تحریک عدم اعتماد سے متعلق انھوں نے کہا ٹیک اپ کون کرے گا وزیراعظم کون ہوگا یہ بعد کی بات ہے، سب سے پہلا مرحلہ عدم اعتماد کا ہے، اگلاوزیراعظم کون ہوگا یہ سب بعد کی باتیں ہیں۔

    حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ تنخواہ15فیصدبڑھائی اور مہنگائی 700فیصد تک بڑھی ہے، مجھے ان لوگوں کیساتھ ہمدردی ہے مگر وہ15فیصدتنخواہ سے کیا کریں گے ، دوائیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔

    صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کیا جہانگیر ترین عدم اعتماد میں آپ کا ساتھ دیں گے ، جس پر انھوں نے کہا ساری باتیں آج ہی بتادوں۔