Tag: maryum nawaz sharif

  • نوازشریف کے کارکنوں کو خیموں کی ضرورت نہیں ہوتی، مریم نواز

    نوازشریف کے کارکنوں کو خیموں کی ضرورت نہیں ہوتی، مریم نواز

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے کارکنوں کو خیموں کی ضرورت نہیں ہوتی، دھرنے والے اپنے ساتھ چند ہزار لوگوں کا ایک ہی ہجوم گھماتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی ریلی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کے کارکنوں کو خیموں کی ضرورت نہیں ہوتی، ن لیگ کو ایک شہر سے دوسرے شہر کے کارکنوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

    مریم نواز نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والے اپنے ساتھ چند ہزار لوگوں کا ایک ہی ہجوم گھماتے ہیں، نوازشریف کے ساتھ ہر شہر میں نیا قافلہ ہوتا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نواز شریف پر تنقید کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کے سینے میں جو جلن ہو رہی ہے اس کا باخوبی اندازہ ہے، نواز شریف کی ایک اکیلے کی جدوجہد آپ کی اور آپ کے کٹھ پتلیوں کی جدو جہد سے کہیں زیادہ ہے آپ شکست کھا چکے ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • جلد ہی پہلے سے زیادہ طاقت اور بھر پور حمایت سے ہم واپس آئیں گے انشااللہ ، مریم نواز

    جلد ہی پہلے سے زیادہ طاقت اور بھر پور حمایت سے ہم واپس آئیں گے انشااللہ ، مریم نواز

     .اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جلد پہلے سے زیادہ طاقت اور بھرپورحمایت سے ہم واپس آئیں گے 

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے تاریخی فیصلے میں وزیراعظم نوازشریف کونااہل قراردئیے جانے کے بعد مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔

    وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک اور منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا ، لیکن جلد ہی پہلے سے زیادہ طاقت اور بھرپورحمایت سے وہ واپس آئیں گے انشااللہ، مسلم لیگ ن مضبوط رہو۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ نے پاناما لیکس کے تاریخ ساز مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا جبکہ حکم نامے میں وزیراعظم نواز شریف‘ کیپٹن صفدر اوراسحاق ڈار کو بھی نااہل قراردیا گیا ہے۔

    عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ چھ ہفتوں کے اندروزیراعظم‘ کیپٹن صفدر‘ اسحاق ڈار اور مریم صفدرکے خلاف ریفرنس دائر کیا جائےاور احتساب عدالت چھ ماہ میں فیصلہ کرے۔

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نا اہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا اور صدرِ پاکستان ممنون حسین کو کہا ہے کہ وہ آئین کے تحت جمہوری عمل کو آگے بڑھائیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔