Tag: maryum-nawaz-statement

  • جمائمہ گولڈ اسمتھ  کا مریم نواز کے بیان پر سخت  ردِعمل

    جمائمہ گولڈ اسمتھ کا مریم نواز کے بیان پر سخت ردِعمل

    لندن : وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایک دہائی تک مجھے یہودمخالف حملوں کانشانہ بنایا گیا، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مریم نے میرے بچوں سے متعلق کہاکہ وہ یہودیوں کی گودمیں پلےبڑھے، میں سنہ 2004 میں پاکستان چھوڑگئی تھی تب سے ہمیں نشانہ بنایاجارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہود مخالف حملےمیڈیااورسیاستدانوں کی طرف سےکیےگئے،ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جاتیں اورگھرکےباہر مظاہرے ہوتے تھے، یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

  • ‘مریم نواز نے نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا’

    ‘مریم نواز نے نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا’

    اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے آج نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا، نواز شریف کو کوئی بیماری نہیں؟ عدالتوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے بیان کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے آج نواز شریف کی بیماری کا بھانڈہ پھوڑ دیا، مریم نواز نےکہا نواز کو کل بلا لوں؟ یعنی کوئی بیماری نہیں؟ عدالتوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا، یہ عدالت کی توہین ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہونے کی شرط یہ ہے کہ جج اورفیصلےان کی مرضی کے ہو، چوری معاف ہو اور وزیراعظم کی کرسی پربٹھا دیں پھرسب ٹھیک ہے۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان کی ترقی کیلئے بڑے بڑے منصوبے بنائے، بجلی کے بڑے منصوبے لگائے اور موٹرویزکا جال بچھادیا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کونواز شریف لیڈ کریں گے، نوازشریف کو انصاف ملےگا تو شام کی فلائٹ سے واپس بلالیں گے۔

  • چچا اور بھتیجی میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

    چچا اور بھتیجی میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا چچااوربھتیجی میں ہی اختلافات کھل کرسامنےآگئے ہیں ، مریم صفدر کی پریس کانفرنس جھوٹ پر مبنی تھی، جتنا بھی واویلا کرلیں عمران خان سے آپ کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے مریم صفدر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ن لیگ کاسیاسی بیانیہ فیل ہوگیا، چچااوربھتیجی میں ہی اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ہائی پاورکمیشن کیخلاف ماحول بنانےکی کوشش کی جارہی ہے،ہائی پاورکمیشن کےخوف کی وجہ سےآج کی پریس کانفرنس کی گئی، چورکی داڑھی میں تنکاکےمترادف پریس کانفرنس کی گئی ، ان کومعلوم ہےاب حقیقت سامنےآئےگی اورکوئی نہیں بچے گا۔

    شہباز گل نے کہا اپنی مسلح افواج اورایجنسیزپرفخرہے، لوٹ مارنہیں کررہےہیں ہم تولوٹ کامال واپس لاناچاہتےہیں، ان لوگوں کومعلوم ہےاب انہیں کوئی این آراونہیں ملےگا سیکیورٹی کی وجہ سےملاقات میں ایک اہلکارموجودہوتاہے گھراورجیل میں فرق ہوتاہے،سیکیورٹی کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا افطارپارٹی میں حمزہ شہبازکوکونےمیں بٹھایاگیا، شہبازشریف اورمریم نوازکےاختلافات بھی سامنےآگئے، ن لیگ نےہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین کو دبانےکی کوشش کی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا مریم صفدر کی پریس کانفرنس جھوٹ پر مبنی تھی، ان کی پریس کانفرنس الف لیلی کی کہانی سے مختلف نہیں ، مریم نواز سیاسی میدان میں ناکام ہوچکی ہیں، ناکامی کے بعد اب والد کی صحت کا سہارالے ہی ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا آپ کو جھوٹےانکشافات کرنے میں اتنے مہینے کیوں لگے؟ حکومت نےپاکستان میں علاج کی پیشکش کی ،آج بھی کرتی ہے، آپ این آراو لیکرایک بار پھر ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں ، آپ کی صحت پر سیاست کے جھوٹ کو عدالتوں نے رد کر دیا۔

    انھوں نے مزید کہا اداروں کو تضحیک کا نشانہ بنانا آپ کی سیاست کا وطیرہ ہے ، آپ کے مقدمے کو عدالتوں اور عوام نے مسترد کردیا ہے ، پاکستان میں کرپشن اور چوری کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا نواز شریف سے جیل میں ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہے ، ایک طرف آپ نوازشریف کی صحت کی سنگینی کا ذکر کرتی ہیں، دوسری طرف سیکڑوں افراد کو ملاقات کے لئے لے جاتی ہیں، نوازشریف کاعلاج پاکستان میں جس اسپتال سے چاہیں حکومت سہولت دےگی، آپ کی اسی سیاسی فہم نے آپ کی جماعت کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

    شہباز گل نے کہا مریم صفدر اس وقت اپنی پارٹی میں لیڈرشپ کی جنگ میں مصروف ہیں، آپ کے بیانیے کو آپ کے چچا شہباز شریف کی سپورٹ حاصل نہیں ہے ، جیل سے بچنے کی مہم میں مریم اور بلاول ایک صف میں کھڑے ہوگئے ہیں ، جتنا بھی واویلا کرلیں عمران خان سے آپ کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا چوردروازوں سے کون اقتدار میں آتا رہااپنی پارٹی کی تاریخ پڑھ لیں، مریم نواز قومی کمیشن سے خوف زدہ ہیں ، آج یہ کرپشن اور چوری پکڑے جانے کوےخوف میں مبتلا ہیں ، غریب عوام کے وسائل سے عیش کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔

    شہباز گل نے کہا نوازشریف کوسہولت ہےجوجیل میں کارڈیالوجی سینٹربن چکاہے، نوازشریف نےآج بھی کھانےمیں گوشت کھایاہے، ان کی صحت اتنی خراب ہےتوکیاوہ گوشت کھائیں گے، ڈاکٹر24گھنٹے نوازشریف کی صحت سے متعلق موجود ہوتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن اورپی پی کاسڑکوں پرآنےکابیان فیل ہوگیاہے، ان لوگوں نےدیکھ بھی لیاکہ 700،800 سے زیادہ لوگ نہیں نکلے، عوام اس وقت پاکستان تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں، عوام کومعلوم ہےاپوزیشن کیاکرناچاہتی ہے۔

  • نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کب ہے؟نہ پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا،چوہدری نثار

    نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کب ہے؟نہ پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا،چوہدری نثار

    لاہور : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کس نے ہے؟ بیانات سے لگتاہے ملک کا بڑامسئلہ مجھےٹکٹ دینایانہ دینا ہے، نہ پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ آئندہ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے پارٹی ٹکٹ آخر مانگا کس نے ہے؟ ر دوسرےدن مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا بیان داغ دیا جاتا ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ بیانات سے لگتا ہے ملک کا بڑا مسئلہ مجھے ٹکٹ دینا یا نہ دینا ہے، میں نے اپنی سیاسی زندگی میں نہ پہلے کبھی ٹکٹ مانگا اور نہ ہی آئندہ کبھی ٹکٹ کیلئے درخواست دوں گا۔

    سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال تب پیدا ہوتا ہے، جب ٹکٹ کا طلب گار ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میری طاقت اللہ پر ایمان اور حلقہ کی عوام کا اعتماد ہے، انیس سو پچاسی سے جو میرے ساتھ ہے، آئندہ بھی میرے ساتھ رہے گا۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ اللہ تعالی ایساوقت نہ لائےکہ میں کسی کےٹکٹ کامحتاج ہوں۔


    مزید پڑھیں : اگر مریم نواز پارٹی لیڈر بنیں، تو ن لیگ سے الگ ہوجاؤں گا: چوہدری نثار


    یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ میاں صاحب چودھری نثار کو ٹکٹ دے رہے ہیں؟ اس کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ میرے اختیار میں نہیں، تمام جیتنے والے امیدواروں کی پہلی ترجیح ن لیگ ہے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، گذشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ شہباز شریف کو پارٹی لیڈر مانتے ہیں، اگر مریم نواز پارٹی لیڈر بنیں، تو وہ ن لیگ سے الگ ہوجائیں گے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی تندو تیز زبان پارٹی کو بند گلی میں لے جارہی ہے. لطیفے، طنزیہ جملوں سے میری ذات کو مسلسل نشانہ بنایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں