Tag: maryum nawaz tweet

  • شاباش مریم نواز! آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں، فیصل جاوید

    شاباش مریم نواز! آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں، فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر کہا شاباش مریم نواز آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں ، لیگی حکومت کی نااہلی بے نقاب کرنے پر آپ تحسین کی مستحق ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے ٹوئٹ کے درعمل میں کہا شاباش مریم نواز! لیگی حکومت کی نااہلی بے نقاب کرنے پر آپ تحسین کی مستحق ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا مریم بی بی! ملکی تاریخ کی بدترین کارکردگی بے نقاب کرتی رہیں، سچ بولنے کے لئے یقیناً حوصلہ درکار ہوتا ہے، مریم بی بی آپ نے شاندار کارنامہ کیا، سلام پیش کرتے ہیں۔

    یاد رہے مریم نواز نے تنقید کے چکر میں ورلڈ بینک کی دو ہزار پندرہ ، سولہ اور سترہ، اٹھارہ کی رپورٹ ٹوئٹر پر ڈال دی تھی اور اپنے ہی والد کی حکومت کو نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت قرار دیا تھا۔

    مریم پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سمجھیں اور جھٹ ٹویٹ کردی۔

    رپورٹ میں واضح طورمسلم لیگ ن کے دور کا ذکرہے، جب نواز شریف وزیراعظم کے عہدے پر تھے اور یہی وہ وقت کا تھا جس کی نشاندہی ورلڈ بینک نے کی۔

    عالمی بینک نے ان رپورٹس میں اس ہی دور کے زیادہ تر شعبوں کی انتہائی خراب کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا تھا، عالمی بینک نے یہ جائزہ یورپی یونین کےساتھ مل کرپیش کیا تھا۔

  • مریم نواز نے جو ٹوئٹ کیا و ہی سوال قوم کررہی ہے، مریم اورنگزیب

    مریم نواز نے جو ٹوئٹ کیا و ہی سوال قوم کررہی ہے، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : ن لیگی قیادت کی عدلیہ پر تنقید کی روش برقرار ہے ، وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی متنازعہ ٹویٹ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے جو ٹوئٹ کیا و ہی سوال قوم کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی وزرا نے قیادت کے مشوروں اور تجزیوں کو ہوا میں اڑادیا، وفاقی وزرا نے عدلیہ اور اداروں پر پر تنقید کی روش برقرار رکھی، کل مریم نواز نے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا آج دوسری مریم نے بھی اس کی تائید کی۔

    مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ہوتانظرنہ آئےتو سوال اٹھتاہے، ٹرائل میں اتنی عجلت کیوں کی جارہی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نوازنے جو ٹوئٹ کیا وہی سوال قوم اٹھارہی ہے۔


    مزید پڑھیں : اقامہ پر آنےوالے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا ،مریم اورنگزیب


    یاد رہے گذشتہ پیشی پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف قانون کی پاسداری کرتے ہوئےعدالت میں بیٹھے، جن لوگوں نےاداروں پرحملہ کیا اور تضحیک کی وہ آزاد ہیں، جن لوگوں نے پاکستان کے آئین کو پامال کیا وہ آزاد ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ اقامہ پر آنے والے فیصلے کو عوام نے آج تک نہیں مانا،عوام اپنا فیصلہ دوہزار اٹھارہ میں دینگے کہ چوتھی بار وزیراعظم کون بنے گا

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کیلئے تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایک آتا ہے دوسرا جاتا ہے، کم ازکم آتےتوہیں ،باقیوں کی طرح بھاگ تونہیں جاتے، مریم نواز

    ایک آتا ہے دوسرا جاتا ہے، کم ازکم آتےتوہیں ،باقیوں کی طرح بھاگ تونہیں جاتے، مریم نواز

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک آتا ہے دوسرا جاتا ہے، کم ازکم آتےتوہیں ،باقیوں کی طرح بھاگ تونہیں جاتے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک آتا ہے دوسرا جاتا ہے، کم ازکم آتےتوہیں ،باقیوں کی طرح بھاگ تونہیں جاتے۔

    مریم نواز عدالت میں پیشی کے بعد کیپٹن(ر)صفدر کے ہمراہ چوہدری منیر کے گھر پر پہنچی اور کارکنوں سے ملاقات کی، مریم نواز نے لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے کارکنوں پرفخرہے، مشکل وقت میں پارٹی کارکنوں نے بھرپور ساتھ دیا، کارکن ہماری جماعت کا سرمایہ ہیں۔


    مزید پڑھیں : میرے خلاف کیسزاس لیےبنائےکیونکہ نوازشریف کی بیٹی ہوں، مریم نواز


    اس سے قبل شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کیس میں مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جو آئین کے سامنے سرجھکاتے ہیں انہیں ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جاتا ہے‘ قانون توڑںے والوں کوئی نہیں پوچھتا، نااہلیت کے باوجود ٹرائل چل رہا ہے، اس قسم کےٹرائل قیامت تک چلتے رہیں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرےخلاف کیسزاس لیےبنائےکیونکہ نوازشریف کی بیٹی ہوں، دوسروں کے وارنٹ جاری ہوتے ہیں اوروہ جلسے کررہے ہوتے ہیں۔ تحفظات کے باوجود آج عدالت میں پیش ہوئے‘ احتساب کا معاملہ جیسے چلایا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔

    سابق وزیراعظم صاحبزادی کا کہنا تھا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، اچھی بات ہےعوامی نمائندےاحتساب کیلئےپیش ہوں، ہمارےخلاف کیسزسیاسی طور پر بنائےگئےہیں، ہم گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔