Tag: maryum nawaz

  • والدہ تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں، ابھی وطن واپسی کا فیصلہ نہیں کیا، مریم نواز

    والدہ تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں، ابھی وطن واپسی کا فیصلہ نہیں کیا، مریم نواز

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کیلئے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدہ تاحال وینٹی لیٹر پرہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ابھی وطن واپسی کافیصلہ نہیں کیا،مریم نواز والدہ تاحال وینٹی لیٹرپرہیں۔

    مریم نواز نے والدہ کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

    یاد رہے دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے کلثوم نواز کے لیے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم کی حالت تشویش ناک ہے، ایسے حالات میں مجھے ان کے پاس رہنا چاہیے۔

    نواز شریف نے کہا تھا کہ جب میں یہاں آیا تو معلوم ہوا بیگم کلثوم اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں اور بے ہوش ہیں، ، آئی سی یو ہی میں کچھ دیر کے لیے دیکھ لیتا ہوں۔

    خیال رہے کہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت نہ سنبھلنے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

    واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن میں کینسرکے علاج کے لیے موجود ہیں، گزشتہ جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال میں گرگئیں تھی، جس کے بعد سے بیگم کلثوم نواز لندن ہارلےاسٹریٹ کلینک کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں اور انھیں مشین کے ذریعے مصنوعی سانس فراہم کیا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلا کردیا ہے،شیریں مزاری

    یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلا کردیا ہے،شیریں مزاری

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، اب این اے 125سے ایاز صادق یاسمین راشد کا مقابلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا یاسمین راشد نے مریم نواز کو خوف میں مبتلاکر دیا ہے، مریم نواز این اے 125سے یاسمین راشد کا مقابلہ نہیں کریں گی، اب ایازصادق یاسمین راشد کا مقابلہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی اسمبلی کے لیے لاہور کے حلقہ این اے 125 اور این اے 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے تھے ۔

    خیال کیا جا رہا تھا کہ  این اے 125 پر مریم نوازاور پی ٹی آئی کی یاسمین راشدمیدان میں ہوں گی اور این اے ایک سوانتیس لاہور پر ایازصادق اور تحریک انصاف کے علیم خان ٹکرائیں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں سے قبل این اے 125 مسلم لیگ (ن) کا گڑھ این اے 120 تھا، جہاں سے نااہل قرار دیئے جانے سے قبل الیکشن 2013 میں نواز شریف کامیاب ہوئے تھے۔

    این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں کلثوم نواز 61ہزار ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائی تھیں جب کہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 47ہزار ووٹ حاصل کئے تھے۔

    کلثوم نواز کے بیرون ملک جانے کے باعث مریم نواز نے ضمنی انتخابات کے دوران حلقے میں الیکشن مہم چلائی جس میں انہیں بھرپور پزیرائی ملی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • میراواحد قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، مریم نواز

    میراواحد قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، مریم نواز

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نےنہ کوئی چوری کی نہ کوئی ڈاکا ڈالا، میرا واحد قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں ، میں اپنے اس قصور کی ہرسزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 دن احتساب عدالت میں میرابیان ریکارڈ ہوا، بیان کے دوران127سوالات کےجوابات دیے، ایک سوال تھا کہ آپ پر مقدمہ کیوں بنایا گیا، اس سوال کا جواب عوام کے سامنے بھی پیش کرنا چاہتی ہوں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقدمہ ناانصافی کےخلاف کھڑےہونےپربنایاگیا، پاناماکیس میں جوفیصلہ آیا اس میں ایک ایک چیز سامنےلائی گئی، ایک ایک ثبوت سپریم کورٹ میں پیش ہواسوال جواب ہوئے، تمام سوال جواب پہلے موجود تھے، میرا کہیں ذکر نہیں تھا، ذکر موجود نہ ہونے پر بھی مجھے جےآئی ٹی میں بلایا گیا۔

    نواز شریف کی بیٹی نے کہا کہ اسکاجواب اس مائنڈسیٹ سےہےجوکہتاہےآپ کوسبق سکھائیں گے، یہاں سے میرے خلاف مقدمے کا آغاز ہوتا ہے، میں جانتی ہوں مجھے مقدمےمیں کیوں الجھایا  گیا، جانتی ہوں مجھے نیب میں کیوں پیش ہونا پڑا، جانتی ہوں مجھ پرریفرنس کیوں بنائے گئے، معلوم ہے مجھے کینسر زدہ ماں سے کیوں دور رہنا پڑا۔

    ،رہنما ن لیگ کا کا کہنا تھا کہ 70 سال کی تاریخ میں کسی خاتون نے اتنی پیشیاں نہیں بھگتیں، میں نے نہ کوئی چوری کی نہ کوئی ڈاکا ڈالا، میراقصوریہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، میری رگوں میں نوازشریف کا خون دوڑتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میراقصور یہ ہے کہ میں اپنے باپ کو حق پر سمجھتی ہوں، میرا قصور ہے نوازشریف کے بیانیے کو ٹھیک سمجھتی ہوں، باپ بیٹی کا رشتہ نازک ہے، سوچا گیا بیٹی کو عدالت میں گھسیٹو، بیٹی کو کٹہرے میں دیکھے گا تو اسکے اعصاب جواب دے جائیں گے، ایسا سوچنے والے نوازشریف اور اس کی بیٹی کو نہیں جانتے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف ووٹ کوعزت دو کا پرچم لے کرمیدان میں نکلا، میں اس جہاد میں نوازشریف کے ساتھ ہوں، اس لیےاس کےساتھ ہوں کہ اس کی بیٹی ہوں، اس لیے بھی کہ اس کونشانہ بنایا گیا، تمام روایات اور اقدار عداوت کی نذر ہوگئیں۔

    نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ منصوبےبنانے والے سن لیں نوازشریف کی بیٹی اس کی کمزوری نہیں ، نواز شریف کی بیٹی اس کی طاقت ہے، میں پاکستان سےمحبت کرنے والے ہر باپ کی بیٹی ہوں، میں پاکستان کا نہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کا سر جھکنے دوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کو امید اور یقین کی روشنی دی، نوازشریف پہلی بار ایک آمر کو کٹہرےمیں لایا، میرا واحد قصور یہ ہےکہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں ، میں اپنےاس قصورکی ہر سزا بھگتنے کے لیے تیارہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے،  یہ روایت قائم کرنے والوں کوسودا مہنگا پڑے گا، نواز شریف

    باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے، یہ روایت قائم کرنے والوں کوسودا مہنگا پڑے گا، نواز شریف

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے، بیٹی کا دور دورتک اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ، جنہوں نے یہ روایات قائم کی، یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز کو کٹہرے پر بلائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی اوچھی قسم کی روایات قائم کی جارہی ہیں، ایک باپ کے سامنے بیٹی کٹہرے میں مقدمہ بھگت رہی ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ نوبت بھی آنی تھی بیٹیوں کو مقدمات میں گھسیٹا جارہا ہے، بیٹی کا دور دور تک اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ، جنہوں نے یہ روایات قائم کی، یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا۔

    انھوں نے کہا کہ گلف اسٹیل سے متعلق مریم سے پوچھ رہے ہیں وہ ایک سال کی تھی، جس زمانے کا کیس ہے مریم کا سیاست سے دورتک تعلق نہیں تھا۔

    نواز شریف نے کہا کہ بیٹی کو کٹہرے میں لاکھڑا کرنا قابل مذمت اور کیا ہوسکتاہے، اس بے رحم کھیل میں بیٹیوں تک کو ملوث کررہےہیں، ایسے راستے نہ چنیں جہاں سے کسی کی واپسی ممکن نہ ہو۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں تواس امتحان سے بھی گزرجاؤں گا، اس روش سے جو نتیجہ نکلے گا وہ سب کو بھگتنا ہوگا، جنہوں نے میرے خلاف مہم چلائی پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں، ملک بنانے کا مقصد کچھ اور تھا ہم کسی اور سمت جارہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : دھرنوں کے وقت تحمل اورصبر سے کام لیا‘ نوازشریف


    انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا میں اپنا مذاق بنایا ہوا ہے، دنیا میں جو صدیوں پہلے ہوا یہاں آج بھی ہورہا ہے، ملک کی خدمت کرنے والے سے یہ سلوک ہوتا ہے۔

    اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ملک میں حقیقی جمہوریت ہو توسب کھڑے ہوں، اب کھڑے ہوں گے تو یہ ممکن ہو جائے گا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے وقت تحمل اور صبر سے کام لیا، ماتحت کو فارغ کرسکتا تھا، ملک کی خاطرتحمل سے کام لیا، عدالت میں بتانا تھا توبتا دیا ہے، حقائق منظرعام پر آنے چاہییں، ہرچیزکا وقت ہوتاہے، سچ ریکارڈ پرلانے کے لیے کل بتایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کا بیان ، شہبازشریف کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار

    نواز شریف کا بیان ، شہبازشریف کا مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار

    اسلام آباد : خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد سے بالا کوئی نہیں جبکہ مریم نوازشریف تاحال اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر شریف خاندان میں شدید تناؤ سامنے آگیا، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ناراضی کا اظہار کیا، شہباز شریف کا موقف ہے کہ وضاحت کےبعدٹوئٹ نقصان دہ تھا، ملکی مفاد سے بالاکوئی نہیں۔

    دانی ذرائع نے بتایا کہ مریم نوازشریف تاحال اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کا بیان ملک کے بہترین مفاد میں قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ میاں صاحب ملک کو کھوکھلا کرنے والی بیماری کو بہتر طور پر جانتے ہیں، میاں صاحب بیماری کا علاج بھی بتا رہے ہیں۔

    اس سے قبل نواز شریف کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سارا ملبہ اخبار پر ڈال دیا اور کہا کہ نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، نوازشریف


    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لگتا ہے 5ارب ڈالرز کبوتروں کے ذریعے بھارت بھجوائے گئے ،مریم نواز

    لگتا ہے 5ارب ڈالرز کبوتروں کے ذریعے بھارت بھجوائے گئے ،مریم نواز

    لاہور : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز لگتا ہے 5ارب ڈالرز کبوتروں کے ذریعے بھارت بھجوائے گئے، اب نوازشریف کے خلاف کبوتروں کی گواہی والا بڑا پکا کیس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بھارت 4.9بلین ڈالر رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بھجوانے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے 5ارب ڈالرز کبوتروں کے ذریعے بھارت بھجوائے گئے، نیب نے سارے کبوتر پکڑ لیے ہوں گے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ کبوتر اب بطورگواہ نوازشریف کےخلاف پیش ہوں گے، لگتا ہے اب نوازشریف کے خلاف کبوتروں کی گواہی والا بڑا پکا کیس ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے سابق نواز شریف اور دیگر کے خلاف4.9بلین ڈالر بھارت بھجوانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف اور دیگر کیخلاف4.9بلین ڈالربھارت بھجوانے کی شکایت،چیئرمین نیب کا جانچ پڑتال کا حکم


    نیب ترجمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پررقم منی لانڈرنگ کےذریعےبھارت بھجوانے کا الزام ہے، ورلڈ بینک مائیگریشن اینڈ رمیٹنس بک 2016 میں ذکرموجود ہے، رقم بھجوانےسے بھارت کے غیرملکی ذخائربڑھے۔

    ترجمان نے مزید کہا تھا کہ منی لانڈرنگ سے رقم بھجوانے پر پاکستان کونقصان اٹھانا پڑا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عام انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے شکست دے گی ،مریم نواز

    عام انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے شکست دے گی ،مریم نواز

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کے لئے شکست دے گی، کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، عام انتخابات میں ن لیگ پی ٹی آئی کو ہمیشہ کے لئے شکست دے گی۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ تقریر کو بلیک آوٹ کرنے سے بات ختم نہیں ہوگی، کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام اس وقت ہار جیت کے خوف سے باہر آگئے ہیں اور اب صرف اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہو رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستان کے عوام ناانصافی کے خلاف اب کھڑے ہوگئے ہیں، مریم نواز


    گذشتہ روز جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ناانصافی کے خلاف اب کھڑے ہوگئے ہیں اور جو لوگ ان حالات میں پارٹی چھوڑ رہے ہیں اُن کا مستقبل تاریک ہوگا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقدمے کا فیصلہ آنے سے قبل ہی تین بار نوازشریف کو سزا دے دی گئی، آپ کے لیڈر سے پارٹی کی صدارت چھینی گئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اور ویزہ رکھنے پر تاحیات نااہل کیاگیا، نوازشریف کے مقدمات میں عدل و انصاف کے پیمانے تبدیل ہوگئے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ ووٹ کی پرچی کے خلاف استعمال ہونے والے مہروں کے چہرے یاد رکھنا، نوازشریف ووٹ کی پرچی اور عزت کی بات کرتا ہے، 2018 کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشن جاکر ووٹ کی حرمت کو برقرار رکھنا اور سازشیوں کو بے نقاب کردینا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی انشاءالّلہ، مریم نواز

    یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی انشاءالّلہ، مریم نواز

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی انشاءاللہ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل کا اطاہر کرتے ہوئے کہا کہ جسکا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتےاسکو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو مگر یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی انشاءاللہ۔


    مزید پڑھیں : عدالت نے خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا


    یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا، نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد اب وہ وزیر خارجہ نہیں رہے اور آئندہ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ

    سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ

    لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نوازکی عیادت کریں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکی بیٹی مریم نواز لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتطامات کیے گئے۔

    سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ غیرملکی ایئرلائن کے زریعے براستہ دوحا لندن روانہ ہوگئے، نوازشریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

    ٹکٹ کےمطابق شریف فیملی نےواپسی کیلئےبائیس اپریل کی بکنگ کرائی ہے۔

    روانگی سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امی کی عیادت کے لئے لندن جا رہے ہیں، اگر  استثنیٰ نہ ملا تو انشاءاللہ اگلی پیشی سے سے پہلے ہی واپس آجائیں گے اور اپیل کی کہ میری والدہ کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔


    مزید پڑھیں : بیگم کلثوم کی طبیعت پھرخراب


    یاد رہے لندن میں زیرعلاج اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی، جس کے بعد نواز شریف نے لندن جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کینسرکی تشخیص کےبعد کلثوم نوازگزشتہ کئی روزسےلندن کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں ان کےصاحبزادےحسن اورحسین نواز موجود ہیں، کینسر کے علاج کے دوران کلثوم نواز شریف کی سرجریز کے بعد کیموتھراپی کے کئی سیشنز ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کے حوالے سے دی جانے والی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے موقف اختیار کیا تھا کہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کی جائے گی جس کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو لندن جانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف اورمریم نوازکی تقاریرپرپابندی،چیف جسٹس نے ازخودنوٹس لے لیا

    نوازشریف اورمریم نوازکی تقاریرپرپابندی،چیف جسٹس نے ازخودنوٹس لے لیا

    اسلام آباد : چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نوازکی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے فیصلے پر ازخود نوٹس لے لیا اور کہا کہ جائزہ لیں گے کیا پابندی آزادی اظہار رائے کے منافی تو نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہورہائی کورٹ کے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے فیصلے کا نوٹس لے لیا۔

    [bs-quote quote=”جائزہ لیں گے کیا پابندی آزادی اظہار رائے کے منافی تو نہیں” style=”default” align=”left” author_name=”جسٹس ثاقب نثار” author_job=”چیف جسٹس آف پاکستان ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/saqib-.jpg”][/bs-quote]

    چیف جسٹس ازخودنوٹس کی سماعت آج دوپہر ایک بجےکریں گے جبکہ پیمرا اورسیکریٹری اطلاعات کونوٹس جاری کرتے ہوئے ایک بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    جسٹس ثاقب نثار نے لاہورہائی کورٹ سے تمام مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائزہ لیں گے کیا پابندی آزادی اظہاررائے کے منافی تو نہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف ، مریم نواز سمیت سولہ ن لیگی رہنماوں کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر 15 دن کے لیے عبوری پابندی عائد کردی تھی اور پیمراء کواس حوالے سے ملنے والی شکایات پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا ان تقاریر کی سخت مانیٹرینگ کرے اور رپورٹ عدالت میں جمع کروائے، فل بنچ خود بھی اس عمل کی نگرانی کرے گا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پرعبوری پابندی عائد


    پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ کسی کی تقریروں پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی، جس پر جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے تھے کہ پیمرا نے درخواست تکنیکی بنیادوں پر خارج کیں، کیا عدلیہ کی توہین کی اجازت دے دی گئی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کے کیسز زیر سماعت ہیں ، رہنماؤں میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے سعد رفیق ، وزیر مملکت طلال چوہدری اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز شامل ہیں۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کاٹ چکے ہیں جبکہ دوسری بار توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی معافی قبول کرلی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔