Tag: maryum nawaz

  • نااہل وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز کو اسلام آباد میں طلب کرلیا

    نااہل وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز کو اسلام آباد میں طلب کرلیا

    اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے، مریم نواز والد کے ساتھ کل عدالت میں پیش ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن پہنچتے ہی اپنی صاحبزادی مریم نواز کو ظلب کرلیا ہے ، مریم نواز اسلام آباد میں پارٹی میٹنگز میں شریک ہوں گی۔

    مریم نواز سہ پہر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گی اور والد کے ساتھ کل عدالت میں پیش ہوں گی۔

    اس سے قبل نااہل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کے علاقے مزنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کی واپسی سےکچھ لوگ مایوس ہوئے، اقتدار سے باہر رکھنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں، اقتدارکے فیصلے اللہ اورعوام کے ہاتھ میں ہیں۔

    مریم نواز نے خاندان میں رنجشوں سےمتعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خاندان میں اختلاف کی باتوں میں صداقت نہیں، خاندان میں رنجش کی توقعات رکھنےوالوں کو مایوسی ہوگی، ن لیگ 2018میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔

    دوسری جانب نیب ٹیم نے نا اہل سابق وزیراعظم نواز شریف کے سمن کی تعمیل کرادی ہے، نوازشریف کی جانب سے طارق فضل چوہدری نے10کےمچلکےجمع کرادیئے، وکلاکی ٹیم بھی آج سہ پہر نواز شریف سے ملاقات کرے گی۔ ملاقات میں نوازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیشی سےمتعلق بریفنگ دی جائیگی۔


    مزید پڑھیں : نا اہل سابق وزیراعظم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے


    خیال رہے سابق وزیر اعظم آج صبح وطن واپس آئے ہیں ، جبکہ کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔

    واضح رہے کہ زشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے2 ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے اور3نومبر کو طلب کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ناکامیوں پرسازشی مہروں نےمجھےہدف بنالیاہے،مریم نوازکاٹوئٹ

    ناکامیوں پرسازشی مہروں نےمجھےہدف بنالیاہے،مریم نوازکاٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ ناکامیوں پرسازشی مہروں نے مجھے ہدف بنالیاہے، ن لیگ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں، مریم نواز ان شاء اللہ جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ناکامیوں پرسازشی مہروں نے مجھے ہدف بنالیاہے، سازش کرنے والے اپنے کھودے ہوئے گڑہوں میں خود گریں گے۔

    مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پیادوں اور کٹھ پتلیوں کو چھوڑ دیا جائے تو وہ غائب ہوجائیں گے، ن لیگ نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ جیت مسلم لیگ ن کی ہوگی۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف ن لیگ کی قیادت کررہے ہیں اورکریں گے‘ مریم نواز


    اس سے قبل مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کی قیادت کررہے ہیں اورکریں گے،  خاندان کےکہنے پرپارٹی سنبھالنے کا بیان غلط منسوب کیاگیا، ایسا کوئی بھی فیصلہ کبھی نہیں ہوا، میں مسلم لیگ ن کی کارکن کے طور پر کام کرکے خوش ہوں۔

    واضح رہے کہ امریکی اخبار کو انٹرویو میں نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے انتظامی اور سیاسی اہلیت کے میرے دادا بھی قائل تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز کی ساری جدوجہد کا محور قوم سے لوٹی گئی دولت بچاناہے،فواد چوہدری

    مریم نواز کی ساری جدوجہد کا محور قوم سے لوٹی گئی دولت بچاناہے،فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نوازکی ساری جدوجہد کا محور قوم سے لوٹی گئی دولت بچانا ہے، مریم بی بی تبدیلی کا جتنا جلد احساس کرلیں ان کے حق میں بہتر ہے، جائیدادیں نیلام ہوں گی ٹبراڈیالہ جائے گا،قرضوں سے نجات ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری عالمی میڈیامیں اداروں کیخلاف مریم نوازکی مہم جوئی ناکام ہوگی، مریم بی بی معقول سیاسی ہدف کےحصول کی کوشش نہیں کررہیں، مریم نواز کی ساری جدوجہد کا محور قوم سے لوٹی گئی دولت بچانا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ، چوری کی گئی دولت بچانے کیلئے اقدار کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، نوازشریف مخالفین کی کردارکشی کیلئے پمفلٹ گرایا کرتے تھے، اداروں کیخلاف تضحیک اورنفرت پرمبنی پروپیگنڈے کی بھرمار ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مریم بی بی کواحساس نہیں پوری دنیاانکےجھوٹ سے واقف ہے، "کیلبری”کےچرچےجعل سازیوں پر مقبولیت کی علامت ہیں، والد کیساتھ رہنے کا دعویٰ کرنے والی کو ایک ارب اثاثوں کا اعتراف ہے۔


    مزید پڑھیں : شریف فیملی ایسےعدالتوں میں آتی ہےجیسے پکنک پرآئی ہے‘ فوادچوہدری


    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پہلےاثاثوں سے انکار اور بعد میں ثبوت نہ دے کر جھوٹ بولا گیا، مریم بی بی تبدیلی کا جتنا جلداحساس کرلیں، ان کےحق میں بہترہے۔

    فوادچوہدری نے مزید کہا کہ جائیدادیں نیلام ہوں گی ٹبراڈیالہ جائے گا،قرضوں سے نجات ملے گی۔

    یاد رہے چند روز قبل  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نااہل لیڈر شپ کا مقابلہ پی ٹی آئی کی اہل لیڈرشپ سے ہی ہوگا،پاکستان کے لوگوں کا پیسہ ملک میں واپس آنا چاہئے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ ریفرنس میں پاپا اور پپو نامزد ہیں ، پاپا آتے ہیں اور پپو نہیں ہوتے اب پاپا کے بھی آنے کے آثار نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی پیشی یا شہزادی کی آمد

    نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی پیشی یا شہزادی کی آمد

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی آج بھی چمچماتی گاڑیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں شاہانہ انداز میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے لئےخصوصی طیارہ سےاسلام آباد پہنچی تو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کچھ دیر کے لئے عام آدمی کا داخلہ بند کردیا گیا۔

    مریم نوازکا قافلہ بادشاہی شان  میں درجنوں گاڑیوں کے ساتھ ائیرپورٹ سے نکلا تو لیگی کارکنان نے مریم نواز کی گاڑی کا استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیا۔

    مریم نوازکے پہنچنے سے پہلے کیپٹن صفدر نے کی سواری گارڈز کے گھیرے میں احتساب عدالت پہنچی، صحافی نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ آپ اور مریم الگ الگ کیوں آتے ہیں تو انہوں سیکیورٹی پر بات ٹال دی۔

    احتساب عدالت کےباہرسیکیورٹی کے سخت اقدامات کے گئے اس کےباوجود کچھ وکلاء اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ۔


    مزید پڑھیں : لندن کی سڑکوں پر عام افراد کی طرح گھومنے والی مریم نواز کا پاکستان میں شہزادیوں سا انداز


    مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیشی پر فاقی وزرا آج بھی نیب عدالت دوڑے چلے آئے ، جن میں طلال چوہدری ،دانیال عزیز ،طارق فضل چوہدری، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت طارق فاطمی اور پرویز رشید بھی شامل تھے۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی پر مریم نواز کو کسی اعلیٰ ترین افسر کا پروٹوکول دیا گیا، آگے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھی، چمچماتی گاڑیوں کیساتھ مریم نواز کے لیے سیکورٹی کے بھی کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔

    عدالت کی سیکیورٹی کے لئے چارسو اہلکارتعینات کئے گئے جبکہ خاردارتاریں بھی لگائی گئی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کارکن تیاررہیں کسی بڑے امتحان کا سامناکرناپڑسکتاہے،مریم نواز

    کارکن تیاررہیں کسی بڑے امتحان کا سامناکرناپڑسکتاہے،مریم نواز

    لاہور: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ کارکن تیاررہیں کسی بڑے امتحان کا سامناکرناپڑسکتاہے ، نوازشریف سےمتعلق آخری فیصلہ عوام ہی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120 میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیار رہیں کسی بڑے امتحان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پارٹی چھوڑ کر جانے والےکارکنوں کو واپس لانا مشن ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلد لاہورکے دوسرے حلقوں کے کارکنوں سے ملاقات کروں گی، لاہور ن لیگ کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا، جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہی ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نوازشریف سے متعلق آخری فیصلہ عوام ہی کریں گے۔

    مریم نواز نے کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

    اس سے قبل شریف خاندان کے زرائع کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر گھر سےلندن کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا،  بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی پہلےبھی کیموتھراپی ہوچکی ہے۔

    وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ والدہ کو دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، عوام سے دعاؤں کی اپیل  ہے۔


    مزید پڑھیں :  پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں، مریم نواز


    گذشتہ روز بھی  سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں، الزامات کی سیاست کرنےوالوں کوناکامی ہوگی، نااہلیت سے پہلےبھی اور بعد بھی نوازشریف سیاست کا محور ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ملکی ترقی اورمعاشی استحکام کی بدولت نوازشریف دلوں میں بستےہیں، ن لیگ متحد ہے اور رہےگی، الزامات کاسلسلہ شروع ہے اور آج تک جاری ہے، اختلافات کی باتیں مخالفین کی خواہش ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حمزہ شہباز سے اختلافات نہیں، وہ چھوٹا بھائی ہے ،مریم نواز

    حمزہ شہباز سے اختلافات نہیں، وہ چھوٹا بھائی ہے ،مریم نواز

    لاہور : سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں ،حمزہ شہباز سے اختلافات نہیں ،حمزہ شہباز چھوٹا بھائی ہے،  نااہلیت سے پہلےبھی اور بعد بھی نوازشریف سیاست کا محور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں، الزامات کی سیاست کرنےوالوں کوناکامی ہوگی، نااہلیت سے پہلےبھی اور بعد بھی نوازشریف سیاست کا محور ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سے اختلافات نہیں ،حمزہ شہباز چھوٹا بھائی ہے، پارٹی میں اختلافات کی باتیں تیس سال سے سنتی آرہی ہوں،مخالفین کو کوئی بات نہیں ملتی تو اختلافات کی باتیں کرنے لگتے ہیں ، نواز شریف کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں ،اختلافات کی توقع رکھنےوالوں کو مایوسی ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ ملکی ترقی اورمعاشی استحکام کی بدولت نوازشریف دلوں میں بستےہیں، ن لیگ متحد ہے اور رہےگی، الزامات کاسلسلہ شروع ہے اور آج تک جاری ہے، اختلافات کی باتیں مخالفین کی خواہش ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

    صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ حمزہ شہباز کہتے ہیں انہیں فوج سے پیار ہے کیا آپ کو ہے، جس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اداروں کو اپنی حدودمیں رہ کرکام کرناچاہیےاورباہمی احترام ہوناچاہیے، مسلم لیگ ن اب بھی وہی ہےجوپہلےتھی، ثبوت وہ تلاش کررہے ہیں، جنہیں ثبوت ملتےنہیں۔


    مزید پڑھیں : انصاف کاتماشہ نہ بنائیں، سزاسنانی ہے تو سنادیں ،روز روز کی پیشیاں نہ کریں، مریم نواز


    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا مزید کہنا تھا کہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے فیصلہ پہلے آیا، تفتیش بعد میں ہورہی ہے، پہلے سزا دی گئی اب سنا ہے ثبوت ڈھونڈے جارہےہیں ، سزاپہلے دی جاتی ہے،ثبوت بعد میں تلاش کئے جارہے ہیں نااہلی پہلے ہوئی مقدمہ بعد میں چل رہا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے خود کہا تھا کہ نیب کی موت ہوچکی ہے، معلوم نہیں نیب اب اچانک کیسے بہتر ہوگئی، ن لیگ کےکارکن پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ نوازشریف کیساتھ ہیں، ہمیں انصاف کی امید تو نہیں لیکن امید پر دنیا قائم ہے، جس طرح چل رہاہے اس سے ہمیں انصاف کی امید نہیں ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ امید کرتی ہوں جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عمران خان کی قسمت میں رونا،دھونا اور خوفزدہ ہونالکھا ہے تو میں کیاکرسکتی ہوںِ، مقدمہ ان پرچلایاجارہاہے جن کاپانامامیں نام ہی نہیں تھا، پارٹی اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پارٹی اگرچاہتی ہے کہ مجھےکوئی کردار ملے تواس پرعمل کروں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فرد جرم عائد ہونے کی ‌خبر سے مجھے1999کا ڈکٹیٹر شپ کا دور یاد آیا،مریم نوازکا ٹوئٹ

    فرد جرم عائد ہونے کی ‌خبر سے مجھے1999کا ڈکٹیٹر شپ کا دور یاد آیا،مریم نوازکا ٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر فرد جرم عائد ہونے کی خبر سے مجھے 1999کا ڈکٹیٹر شپ کا دور یاد آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف پر تیسرے ریفرنس میں بھی فرد جرم عائد ہونے پر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خبر سے مجھے انیس سو ننانوے کے ڈکٹیٹرشپ کا دور یادآیا۔

    مریم نواز نے کا کہ انیس سو ننانوے میں والدہ کیساتھ پشاور میں ڈکٹیٹر کیخلاف جلسے میں شریک تھی،اس وقت بھی فردجرم عائد کرنے جیسی ہی خبر آئی تھی۔

    اس سے قبل ٹوئٹ میں نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ انصاف ترچھاہوگیا، لوگ سب جانتے ہیں۔


    مزید پڑھیں :  انصاف کاتماشہ نہ بنائیں، سزاسنانی ہے تو سنادیں ،روز روز کی پیشیاں نہ کریں، مریم نواز


    ،یاد رہے گذشتہ روز  احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نااہل نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر فرد جرم عائد کی تھی ، تاہم مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    فرد جرم عائد ہونے کے بعد مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  انصاف کاتماشہ نہ بنائیں، سزاسنانی ہے تو سنا دیں ، روز روز کی پیشیاں نہ کریں، احتساب کوانتقام بنانے والوں کا بھی احتساب ہوگا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کالندن میں علاج ہورہاہے، ہم قانون اور عدالتوں کے احترام میں وطن واپس آئے، صبر،امید اور حوصلے کے ساتھ ٹرائل کاسامنا کررہے ہیں، 1999میں عدالتوں کا سامنا کیا تھا، یہ سب نیا نہیں، دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہورہا ہے، ایک خاندان کے ٹرائل کوتماشا نہ بنایا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • انصاف کاتماشہ نہ بنائیں،  سزاسنانی ہے تو سنادیں ،روز روز کی پیشیاں نہ کریں، مریم نواز

    انصاف کاتماشہ نہ بنائیں، سزاسنانی ہے تو سنادیں ،روز روز کی پیشیاں نہ کریں، مریم نواز

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ انصاف کاتماشہ نہ بنائیں، سزاسنانی ہے تو سنا دیں ، روز روز کی پیشیاں نہ کریں، احتساب کوانتقام بنانےوالوں کابھی احتساب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد کمرہ عدالت سے باہر آکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرپشن ریفرنسز میں فرد جرم عائد ہونے پر پھٹ پڑیں اور کہا کہ انصاف کاتماشہ نہ بنائیں، جے آئی ٹی کافراڈپکڑا گیا یانیب زندہ ہوگیا ہے، فیصلہ پہلے آگیا ٹرائل بعد میں ہورہا ہے، ہم بھاگنےوالوں میں سےنہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کالندن میں علاج ہورہاہے، ہم قانون اور عدالتوں کے احترام میں وطن واپس آئے، صبر،امید اور حوصلے کے ساتھ ٹرائل کاسامنا کررہے ہیں، 1999میں عدالتوں کا سامنا کیا تھا، یہ سب نیا نہیں، دوبارہ ٹیلی کاسٹ ہورہا ہے، ایک خاندان کے ٹرائل کوتماشا نہ بنایا جائے۔

    نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جوبیرون ملک سے واپس آئے ، بڑے بڑے ڈبوں والے ثبوت کہاں گئے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ناانصافی اور ظلم چلتارہے، روزروزکی پیشیوں سے قوم کا وقت ضائع ہونے سے بچائیں، ایک ہی بار سزا سنا دیں ،روز روز کی پیشیاں نہ کریں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ قانون اور آئین کا تماشا نہ بنایا جائے ، ہمیں توڑنےکی خواہش والےخود ٹوٹ رہےہیں، فیملی میں کوئی اختلاف نہیں،اختلاف رائے ضرورہوسکتا ہے، پارٹی میں کسی کونوازشریف کےفیصلوں پراختلاف نہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ امید ہے جنہوں نے انتقام کواحتساب بنایا ان کا بھی احتساب ہوگا۔ انصاف ہوتاہوانظرنہ آئےتوانصاف کیلئےآوازاٹھاناہماراحق ہے۔


    مزید پڑھیں : ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن صفدرپرفردجرم عائد


    اس سے قبل ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرپر فردجرم عائد کردی گئی، ملزمان نےصحت جرم سےانکارکردیا جبکہ احتساب عدالت میں باقی دو ریفرنسز سے متعلق فیصلہ دو بجے سنایا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز  کی احتساب عدالت میں شاہانہ آمد

    نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی احتساب عدالت میں شاہانہ آمد

    اسلام آباد : نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نوازکی لاہورسے اسلام آباد شاہانہ آمد خصوصی طیارےکے ذریعےاسلام آبادپہنچی اور پھر لمبے چوڑے پروٹوکول میں چمچماتی گاڑیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں احتساب عدالت  آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم کی بیٹی کا پروٹوکول ایسا جیسے کسی ملکہ کی شاہی سواری ہو، لاہور سے خصوصی طیارہ مریم نواز کو لے کر اسلام آباد پہنچا، قافلہ ائیرپورٹ سے نکلا تو آگے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہمراہ تھیں۔

    سائرن بجاتی چمچماتی گاڑیوں کا قافلہ احتساب عدالت کے قریب پہنچا تو کارکنان نے مریم نواز کی گاڑی کوروک لیا اور کارکنان نے نواز شریف کے حق اور عمران کیخلاف نعرے لگائے۔

    چمچماتی گاڑیوں کیساتھ مریم نواز کے لیے سیکورٹی کے بھی کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔

    مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی شاہانہ انداز میں احاطہ عدالت میں داخل ہوئی توایک یا دو نہیں کئی گارڈز اُن کی گاڑی کے ہمراہ نظرآئی، پروٹوکول کے سائے میں مریم نواز کوتو عدالت پہنچایا گیا مگرجگہ جگہ راستے بند ہونے سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس موقع  وفاقی وزرا کی فوج بھی عدالت پہنچی ۔ مریم اورنگزیب ، طلال چوہدری،دانیال عزیز،آصف کرمانی،طارق فاطمی ،عابدشیر علی سمیت دیگر وزرانے نوازشریف کےبچوں سےاظہاریکجہتی کیا۔


    مزید پڑھیں : لندن کی سڑکوں پر عام افراد کی طرح گھومنے والی مریم نواز کا پاکستان میں شہزادیوں سا انداز


    یاد رہے اس سے قبل سماعت میں بھی مریم نواز شاہانہ انداز میں چمچماتی گاڑیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں تھیں۔، احتساب عدالت میں پیشی پر مریم نواز کو کسی اعلیٰ ترین افسر کا پروٹوکول دیا گیا تھا اور آگے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کیپٹن(ر)صفدرنےاحتساب عدالت کے حکم نامےکوچیلنج کردیا

    کیپٹن(ر)صفدرنےاحتساب عدالت کے حکم نامےکوچیلنج کردیا

    اسلام آباد : نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرنےاحتساب عدالت کا حکم نامہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،تیرہ اکتوبرکر چارج فریم کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کیپٹن(ر)صفدر نے اسلام آبادہائیکورٹ احتساب عدالت کے حکم نامے کے خلاف درخواست دائرکردی، وکیل محمد امجد پرویز کے ذریعے درخواست دائرکی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب عدالت نےحکم جاری کیا کہ تیرہ اکتوبرکو چارج فریم کرینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کو چارج فریم سے روکے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں اور میری بیگم لندن جانا چاہتے ہیں، میری ساس کی طبیعت انتہائی خراب ہے، عدم حاضری پرمیرےناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئےتھے ، جب میں واپس پیشی کیلئےآیا تومجھے ایئرپورٹ سےگرفتار کیا گیا ، تیرہ اکتوبر کو چارج فریم کرناغیرآئینی اورغیرقانونی ہے۔

    یاد رہے کہ کیپٹن صفدر کو پاکستان پہنچے پر گرفتار کرلیا گیا تھا اور احتساب عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی تھی اور  اور کیپٹن(ر)صفدر کو بیرون ملک جانے سے پہلے آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر پر 13اکتوبر کو فردجرم عائد کی جائے گی


    احتساب عدالت نے سماعت13اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر کو آئندہ سماعت پر طلبی کا سمن جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ ریفرنسز کیس میں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر پر 13اکتوبر کو فردجرم عائد کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا  ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔