Tag: maryum nawaz

  • ہم قوم کو عمران ،مشرف اور نوازشریف میں فرق دکھانا چاہتے ہیں ،طلال چوہدری

    ہم قوم کو عمران ،مشرف اور نوازشریف میں فرق دکھانا چاہتے ہیں ،طلال چوہدری

    اسلام آباد : طلال چوہدری نے کہا کہ قوم کو عمران ،مشرف اور نوازشریف میں فرق دکھاناچاہتےہیں، آج ایک بیٹی والدہ کو بیماری میں چھوڑ کر عدالت میں پیش ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بیٹی والدہ کو بیماری میں چھوڑ کر عدالت میں پیش ہورہی ہے۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے نوازشریف کے آنے سے کچھ لوگ پریشان تھے، مریم نوازکے آنے کے بعد انتہائی پریشان ہیں ، سرپرائز ملتے رہیں گے ،قوم کو فرق دکھانا چاہتے ہیں، کون تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوتاہے۔

    مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ اصولوں کی بات کرنیوالاوہ اشتہاری عدالتوں سے بھاگتا ہے، مشرف نے بھی بہانہ بنا کر قوم کا مذاق اڑایا، ہم قوم کو عمران ، مشرف اور نوازشریف میں فرق دکھاناچاہتےہیں۔

    کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری ناقابل ضمانت وارنٹ معمول کی بات ہے ، کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا نہیں گیا بلکہ انھوں نے نیب کے لوگوں کو بلا کرخود گرفتاری دی۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف پہلےبھی وزیراعظم تھے پھروزیراعظم بنیں گے ،طلال چوہدری


    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آمروں کی آئین میں ترامیم ن لیگ ہی ختم کرے گی ، آمر کی گئی ترمیم کوکل جمہوری طریقےسےنکال دیا، کوئی ایسی ترمیم نہیں کی جو دیگرممالک میں نہ ہو۔

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف پہلے بھی وزیراعظم تھے اور پھر وزیراعظم بنیں گے، جو قانون اورجمہورسے آئے اسے کوئی نہیں روک سکتا، روکنے والے جتنا چاہیں روک لیں عزت دینےوالا اللہ ہے، وہیں سیاست کرینگے جس کی قیادت بھی ن ہو اورپارٹی بھی ن ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں اور اسی لیے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، مریم اورنگزیب

    آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں اور اسی لیے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہناہے آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں اور اسی لیے عدالتوں کے احترام میں پیش ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کا احترام کرتے ہیں، عدالتوں کے احترام میں پیش ہورہے ہیں، اداروں کو تضحیک کرنیوالوں کو قوم دیکھ رہی ہے.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ کون لوگ عدالت سے بھاگ رہے ہیں، عدالتوں سے بھاگنے والوں کا فیصلہ بھی قوم کریگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تمام معاملات آئین اور قانون کے تحت چل ہے ہیں اس لیے سیاسی مخالفین عدالت کو اپنا کام کرنے دیں اور اپنی عدالت نہ لگائیں۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست سے عوام دل جیتے، عمران خان خود عدالتوں کے سامنے پیش ہوں پھر دوسروں پر تنقید کریں وہ اشتہاری ملزم ہیں۔


    مزید پڑھیں : مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست سے عوام دل جیت، مریم اورنگزیب


    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیااس لیہے عدالت میں پیش ہونے پر انہیں کوئی خوف نہیں لیکن جن لوگوں کے دامن صاف نہیں وہ حیلے بہانے کر رہے ہیں اور اشتہاری ہونے کے باوجود عدالت نہیں جا رہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے اہل خانہ سمیت عدالتوں کا سامنا کیا اور اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر وہ وطن واپس لوٹے اور احتساب عدالت کا سامنا کیا کیوں وہ ایک قانون پسند شہری ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اداروں کے احترام کی بات عمران خان کو زیب نہیں دیتی، عمران خان خود ایمپائر کی انگلی کے کٹھ پتلی ہیں، اس لئے پاکستان کا ہرشخص کٹھ پتلی نظرآتا ہے، عمران خان نے اداروں کی تضحیک اور انتشار کی سیاست کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • والد کو نوازشریف ہونے کی وجہ سے نااہل کیا گیا، مریم نواز

    والد کو نوازشریف ہونے کی وجہ سے نااہل کیا گیا، مریم نواز

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ والد کو نوازشریف ہونے کی وجہ سے نااہل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاناما میں کوئی الزام نہیں تھا، والد کو نوازشریف ہونے کی وجہ سے نااہل کیا گیا۔

    مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف ہونا ہی نااہلی بہانہ ہوسکتا ہے، الزام لگانے والوں کو اقاما کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں تھی۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کو احتساب نہیں کسی اورچیز کا سامنا ہے، مریم نواز


    چند روز قبل بھی مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ احتساب نہیں، پھر بھی انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کیلئے چیلنج دینا پھرقیمت ادا کرناجرات و بہادری کا کام ہے، خوشی سے اپنے چیلنج کی بڑی قیمت ادا کرنےکی ہمت ہرشخص میں نہیں ہوتی۔


    گر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مریم، حسن حسین، کیپٹن(ر)صفدر کے وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مل گئے

    مریم، حسن حسین، کیپٹن(ر)صفدر کے وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مل گئے

    اسلام آباد : کرپشن کے الزامات پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے گرد نیب نے شکنجا کس دیا، وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مل گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، وارنٹ گرفتاری تعمیل کیلئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کومل گئے ہیں۔

    نیب حکام نے وارنٹ وزارت خارجہ کے ذریعے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوائے، اب پاکستانی ہائی کمیشن وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائے گی۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر حسین نواز،حسن،مریم نواز اور ان کے شوہرکیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جبکہ عدالت نے ملزمان کو دس،دس لاکھ روپےکےمچلکےبھی جمع کرانے کا حکم دیاتھا ذرائع کاکہنا ہے نواز شریف فیملی اگلی سماعت پر بھی پیش نہ ہوئی تو عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرسکتی ہے۔

    احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف تین ریفرنسز پر سماعت دو اکتوبر کو ہونی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکے بچوں پر فردِ جرم عائد کئے جانے کا بھی امکان ہے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف پرفرد جرم 2 اکتوبرکوعائد کی جائے گی


    خیال رہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث مریم ، حسن اور حسین نواز لندن میں موجود ہے، جبکہ نواز شریف کی آج روانگی کا مکان ہے۔

    حسین نواز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ والدہ کا علاج چل رہا ہے، صورتحال ایسی ہے کہ نواز شریف لندن آئیں گے۔

    واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملزجدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    شریف خاندان کو پہلے 19 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا،عدم حاضری پر نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 26 ستمبر کے لیے دوبارہ سمن جاری کیے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈاکٹرز والدہ کی طبیعت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، دعاؤں کی درخواست ہے ،مریم نواز

    ڈاکٹرز والدہ کی طبیعت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، دعاؤں کی درخواست ہے ،مریم نواز

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو گزشتہ رات دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا ،ڈاکٹرز والدہ کی طبیعت کی بہتری کیلئےکوشاں ہیں، دعاؤں کی درخواست کرتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جو ان دنوں اپنی والدہ کلثوم نواز کی تیما رداری کیلئے لندن میں ہیں ، مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی صحت کے حوالے سے کہنا ہے کہ کلثوم نوازکی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تھی ، جس کے بعد انھیں دوبارہ اسپتال میں داخل کیاگیا۔ ڈاکٹرز والدہ کی طبیعت کی بہتری کیلئےکوشاں ہیں۔

    مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں اپنی والدہ کی صحت کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔


    مزید پڑھیں :  بیگم کلثوم اسپتال سے فارغ، ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے، نوازشریف


    یاد رہے کہ چند روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری ہوئی تھی، جس کے بعد انھیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا، اس موقع پر میڈیا سے بہت مختصر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    حسین نواز نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی والدہ کی مزید رپورٹس آنا باقی ہیں ، قوم سے دعاﺅں کی درخواست ہے۔

    واضح رہے کہ گلے کے کینسر میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہے ، کینسر کی تشخیص کے بعد بیگم کلثوم نواز کے دو آپریشنز ہوچکے ہیں، جس میں حلق اور سینے کا آپریشن کیا گیا تھا ، بعد ازاں ماہر معالجین کی ٹیم نے ایک اور آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تعلیمی فنڈز میں  700کروڑ روپے کی کرپشن، مریم نواز کیخلاف درخواست دائر

    تعلیمی فنڈز میں 700کروڑ روپے کی کرپشن، مریم نواز کیخلاف درخواست دائر

    کراچی : امریکا سے لڑکیوں کی تعلیم کے 700 کروڑ روپے کے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن کے معاملہ پر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف درخواست پر عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے معاہدے”لیٹ گرلز لرن” اور فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں امریکا سےلڑکیوں کی تعلیم کے700 کروڑ روپے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن کے معاملہ پر سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے معاہدے”لیٹ گرلز لرن” اور فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ اور دیگر کوخطوط لکھ دیئے ہیں جواب کا انتظار ہے، عدالت نے جواب کیلئے سولہ اکتوبر تک مہلت دے دی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نےجون 2016میں مشل اوباما کے ساتھ امریکا میں نیوز کانفرنس کی جسمیں”لیٹ گرلز لرن” مہم کا اعلان کیا اور امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشیل اوبامہ نے مریم نواز کو پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے 70 ملین ڈالرز کے فنڈز دیے تھے مگر پھر دو لاکھ لڑکیوں کی تعلیم وبہبود کا معاہدہ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب سے 70 ملین ڈالرز کے فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے ، اور پوچھا جائے کہ مریم نواز نے سرکاری عہدے کی بغیر کس حیثیت سے معاہدہ کیا۔

    درخواست میں وفاقی وزارت خزانہ ، مریم نواز اور نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثارسمیت بعض  رہنما مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف

    چوہدری نثارسمیت بعض رہنما مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن میں اندرونی چپقلش شدت اختیار کر گئی، چوہدری نثارسمیت بعض رہنماؤں نے مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات نے شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ملاقات بے سود رہی، وزیراعلی پنجاب قریبی ساتھی چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئے، شہبازشریف چوہدری نثار کا مؤقف نوازشریف تک پہنچائیں گے۔

    چوہدری نثار نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم عہدہ اور ذمہ داری دینے کی مخالفت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کل لندن روانہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی میں کسی بھی اہم عہدے کیلئے مزاحمت کا سامنا ہے ، چوہدری نثار سمیت بعض رہنما مریم نوازکواہم ذمہ داری دینے کے مخالف ہیں۔


    مزید پڑھیں : مریم نوازکو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں، چوہدری نثار


    یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ اورمسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مریم نواز کو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے، اختلافات کے باوجود نواز شریف کے ساتھ چلا جاسکتا ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کردارصرف نوازشریف کی بیٹی کا ہے، جب مریم باضابطہ سیاست میں آئیں گی، ان کا پروفائل بنے گا تو لوگ فیصلہ کرینگے، مریم نواز اور بے نظیر بھٹو میں بہت فرق ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو کا معاملہ مریم نواز سے قطعاً مختلف ہے، بےنظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کے بعد گیارہ سال تک مصبیتیں جھیلیں۔

    جس کے بعد مریم نواز نے چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کے اپنے خیالات ہیں وہ میرے والد کے پرانے ساتھی ہیں اُن کی عزت کرتی ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک مشکل میں ہوتا ہے تو میاں صاحب کو بلایا لیا جاتا ہے، مریم نواز

    ملک مشکل میں ہوتا ہے تو میاں صاحب کو بلایا لیا جاتا ہے، مریم نواز

    لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے میاں صاحب کو بلایا جاتا ہے اور جب ٹھیک ہوجاتا ہے نکال دیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے جب ملک محنت کرکے ٹھیک کرانا ہوتا ہے تو میاں صاحب کو بلا لیتے ہیں اور جب ٹھیک ہوجاتا ہے تو فارغ کردیتے ہیں۔

    اس سے قبل مریم نواز نے ٹوئٹ میں اپنی والدہ کی صحت کے حوالے بتایا کہ امی آئی سی یو سے باہر آگئی ہیں، سرجری کے بعد صحت میں بہتری آرہی ہے ، آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہیے، مریم نواز


    یاد رہے چند روز قبل ایک صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت میں کسی بھی صورت پیش نہیں ہونا چاہیے، اور نہ ہی نوازشریف کسی سیاسی انتقام پر مبنی احتساب کا حصہ بنیں گے، ہم نے عدالتوں کا سامنا کیا اور پورا خاندان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکا ہے۔

     

    خیال رہے مریم نواز نواز این اے 120 میں کامیابی کے بعد لندن روانہ ہوگئیں تھیں ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی جگہ مریم نوازلیں گی ، منظوروسان کی نئی پیش گوئی

    نوازشریف کی جگہ مریم نوازلیں گی ، منظوروسان کی نئی پیش گوئی

    کراچی : وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نے نئی پیش گوئی کردی، انکا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جگہ مریم نوازلیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی ملک کی سیاسی صورتحال پر پیشگوئیاں جاری ہے، منظوروسان کا کہنا ہے کہ این اے 120 پر کامیابی کیلئے ملنے والے ووٹ کافی نہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی لڑائی نئی بات نہیں، شہباز شریف نواز شریف کے علاوہ کسی کو برداشت نہیں کرسکتے۔

    وزیرصنعت سندھ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی، نواز شریف کو وطن واپس آنے میں وقت لگےگا ، نواز شریف کے بعد احتساب سب کا ہوگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ ،پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہوگی، سیاستدانوں کیلئے ملک میں خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہا ہوں۔


    مزید پڑھیں : 3ماہ میں احتساب میں بہت سے لوگ نااہل ہونگے، منظور وسان


    اس سے قبل منظور وسان کا کہنا تھا ملک میں الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، نوازشریف نے ٹکراؤ کیا تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے تو جیل سےبچ سکتے ہیں، احتساب ہونے کے بعد صاف ستھرے لوگ آئیں گے۔

    اس سے قبل وزیرصنعت سندھ منظوروسان نے پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے لیےاگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہونگے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، اس میں سب آئیں گے، اینٹی کرپشن اب آنٹی نہیں ہوگی اصل اینٹی ہوگی، ندھ میں حکومت بنانے کیلئے پی پی پی مخالف اتحاد بنایا جارہاہے، ایم کیو ایم دھڑے الیکشن سے پہلےایک ہوجائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نواز این اے120ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد  لندن روانہ

    مریم نواز این اے120ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد لندن روانہ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 120ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد لندن روانہ ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئیں، کیپٹن (ر)صفدر بھی انکے ہمراہ ہیں، مریم نواز غیرملکی پرواز کے ذریعے براستہ دوحہ لندن پہنچیں گی۔

    مریم نواز والدہ کی عیادت کے لئے لندن روانہ ہوئی ہیں۔


    مزید پڑھیں : عوام نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا، مریم نواز


    گذشتہ روز لاہور میں این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں فتح یاب ہونے کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہ عوام نے آج عدالتی فیصلے کو مسترد کرکے نوازشریف کو عوام نے سرخرو کر دیا ہے، آپ کے 60 ہزار ووٹ 60 لاکھ کے برابر ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنے ووٹ سے نوازشریف کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا اور لاہورکےعوام نےثابت کردیا کہ نوازشریف ان کے دلوں میں بستے ہیں، رونے کا وقت ہوگیا ہے،عمران خان رو رہا ہوگا۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدار بیگم کلثوم نواز کو کامیاب قرار پائی، انہوں نے 61745 ووٹ حاصل کیے۔


    مزید پڑھیں : این اے 120 : کلثوم نواز کی جیت کا غیرسرکاری اعلان


    خیال رہے کہ گلے کے کینسر میں مبتلا بیگم کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہے ، بیگم کلثوم نواز کے دو آپریشنز ہوچکے ہیں جبکہ نوازشریف اور صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی لندن میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ اپنے شوہر کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا اور انکی جگہ مریم نواز نے انتخابی مہم چلائی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔