Tag: maryum nawaz

  • ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اے اللہ ہمارے حالات درست فرما دے، عابد شیر علی

    ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اے اللہ ہمارے حالات درست فرما دے، عابد شیر علی

    اسلام آباد : ن لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اے اللہ ہمارے حالات درست فرما دے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اے اللہ ہمارے حالات درست فرما دے۔

    اس سے قبل ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مریم نواز کو جےآئی ٹی میں طلب کرکے ظلم کی انتہاکی گئی ظلم جب حد سے گزرتا ہے تو مٹ جاتا ہے، یہ انیس سو نناوے نہیں نیا پاکستان ہے ترقی کا پاکستان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نواز شریف نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    وزیراعظم نواز شریف نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    مکہ مکرمہ : وزیراعظم نواز شریف نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کی۔

    تصاویر میں وزیر اعظم نواز شریف ، بیگم کلثوم نواز ، مریم نواز اور اسحاق ڈار جو مسجد الحرام میں دیکھا جا سکتا ہے، وزیراعظم اور مریم نواز نے پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی۔

    اس سے قبل مسجد نبوی میں بھی وزیراعظم نے روضہ رسول پر حاضری دی اور پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں نجی دورے پر سعودی عرب میں موجود ہے، وہ 25 جون کو لندن جائیں گے، جہاں اپنا مکمل طبی معائنہ کرائیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور جون میں ان کا چیک اپ ہونا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کا مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کے خلاف قانونی جنگ کی تیاری کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نعیم الحق نے مریم نواز کے نوٹس کا جواب دینے کیلئے معروف وکیل ڈاکٹر بابر اعوان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں اپنا وکیل مقرر کیا۔

    اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اسی ہفتے نوٹس جاری کیا اور مریم نوازسے ڈان لیکس کی رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، مریم نواز کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا۔


    مزید پڑھیں : مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، نعیم الحق


    یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، مریم نواز معافی مانگیں یا10ارب کا لیگل نوٹس واپس لیں۔

    نعیم الحق نے کہا کہ ڈان لیکس وزیراعظم کی خواہش پر شروع ہوئی ، مجھے پتہ چلا ہے نوازشریف خود ڈان لیکس میں ملوث ہیں، ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے، میرے دعویٰ غلط ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    واضح رہے کہ مریم نواز نے نعیم الحق کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا تھا کہ وہ ڈان لیکس میں ملوث نہیں ہیں، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نعیم الحق جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں،  نعیم الحق

    مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، مریم نواز معافی مانگیں یا10ارب کا لیگل نوٹس واپس لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، مریم نوازڈان لیکس میں مکمل طور پر ملوث ہیں، مریم نوازمعافی مانگیں یا10ارب کالیگل نوٹس واپس لیں۔

    نعیم الحق نے کہا کہ ڈان لیکس وزیراعظم کی خواہش پر شروع ہوئی ، مجھے پتہ چلا ہے نوازشریف خود ڈان لیکس میں ملوث ہیں، ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کی جائے، میرے دعویٰ غلط ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، یہ لوگ جے آئی ٹی پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جے آئی ٹی چوہدری نثار،خواجہ آصف، کلثوم نواز کو بھی تفتیش میں شامل کرے۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نوازشریف ہمیشہ کیلئے سیاست سے دور ہوجائیں گے

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب بھی کہہ رہا ہوں سچ بولیں،سچ پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہ کریں، عمران خان کی ایمانداری اور دیانتداری پر کوئی شک نہیں کرسکتا، یقین ہے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نوازشریف ہمیشہ کیلئے سیاست سے دور ہوجائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے ہمارے ایک آدمی کو80لاکھ میں خریدنے کی کوشش کی، چند روز میں ان 80لاکھ روپے کے ہمراہ پریس کانفرنس کروں گا، جس طرح کی زبان یہ استعمال کرتے ہیں میڈیا کو نہیں دکھانی چاہئے، یہ لوگ جانتے ہیں نوازشریف کے اقتدارکی کشتی ڈوبنے والی ہے۔

    اس مرتبہ جدہ نہیں جیل جانا ہوگا

    نعیم الحق نے کہا کہ جن ارکان پراعتراض کیا گیا ان کے اداروں کا سربراہ آپ کا باپ ہے، اب یہ جدہ نہیں جاپائیں گے، اڈیالہ جیل میں خصوصی جگہ موجود ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نوازشریف اگلا الیکشن لڑیں گی،عابدشیرعلی

    مریم نوازشریف اگلا الیکشن لڑیں گی،عابدشیرعلی

    لاہور : وزیرمملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سال 2018 میں مریم نواز عام انتخابات  لڑ یں  گی اور عملی سیاست کا آغاز کرینگی۔

    تفصیلات کے مطابق  وزیرمملکت عابد شیر علی نے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن دو ہزار اٹھارہ میں ہی ہونگے اور مریم نوازشریف اگلا الیکشن لڑیں گی، 2018 میں لوڈشیڈنگ فری پاکستان ہوگا۔

    آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ زرداری نے سندھ اور پاکستان کو لوٹا، اب پھر چوری کے نئے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہمارے منصوبوں میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔ زرداری کو ڈاکٹر کہتا ہوں انہوں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کیا ہے، کرپشن کرنی ہو تو زرداری بن جاتے ہیں، ووٹ مانگنے ہو تو بھٹو  بن جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا احتساب ہو گا، اسے تلاشی دینا پڑے گی، عمران خان ایک چور کا بیٹا ہے جبکہ نواز شریف ایک مزدور کا بیٹا ہے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے افتتاحی منصوبے جلسے بن جاتے ہیں جبکہ مخالفین کی جلسیاں ہوتی ہیں۔

    کالا باغ ڈیم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں کالا باغ ڈیم بن سکتا تھا لیکن چودھری برادران نے اس کی مخالفت کی، کوئی رینٹل پاور منصوبہ نہیں لا رہے، ہمارے دور کے منصوبوں سے جلد بجلی حاصل شروع ہو جائے گی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کے استعفے کی بات کی تو جوتے لگائیں گے،عابد شیر علی


    انھوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت ایک سال میں کچھ نہیں کرسکتی، عمران خان کئی سال سے قوم، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ سے جھوٹ بول رہے ہیں، الیکشن 2018 میں ہی ہونگے، لوگ  جلسہ نہیں جلسیاں کرتے ہیں، سندھ، کے پی کے میں وسائل  لوٹنے والے، چوروں کا خاتمہ ہوگا۔

    اس سے قبل بھی پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام برائیوں کی جڑ آصف زرداری ہیں، کرپٹ مافیا کا سربراہ آصف زرداری ہمیں اخلاقیات کادرس دیتا ہے، آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے،پتہ نہیں کب بھاگ جائیں۔


    مزید پڑھیں : کرپٹ مافیا کا سربراہ آصف زرداری ہمیں اخلاقیات کادرس دیتا ہے، عابد شیر علی


    انھوں نے کہا تھا کہ  2018 میں بھی نوازشریف دوتہائی سے حکومت بنائیں گے،  یہ سب لوگ آپس میں مل گئے، ملتے رہیں،  پنجاب کی طرح سندھ کے شہروں کو بھی سنواریں گے۔