اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پرویزرشید کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ، جس میں سینئرصحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پرالزامات لگا ئے گئے اور سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور جنگ جیو کے گٹھ جوڑ سے متعلق مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ، مریم نواز مبینہ آڈیو میں سابق وزیر اطلاعات پرویزرشید سے گفتگوکررہی ہیں۔
مبینہ آڈیو میں سینئر صحافی حسن نثار اور ارشاد بھٹی پر الزامات لگا ئے گئے جبکہ آڈیو میں سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات بھی سنے جا سکتے ہیں۔
مبینہ آڈیومیں مریم نواز پرویز رشید کو جیو گروپ کو ہدایات دینے پر بات کررہی ہے ، پرویز رشید کہہ رہے ہیں کہ اسکورکارڈمیں حسن نثارصاحب آپ کوپتا ہے ہم کو گالیاں دیتے ہیں، ارشاد بھٹی ایڈ کر لیا ہے وہ بھی آپکو معلوم ہے گھٹیا گفتگوکرتاہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مظہرعباس کی گفتگو ہمارےخلاف ہوتی ،طنز بھی ہوتا ہےمذاق بھی ، باقی کوئی بندہ وہاں نہیں جس کوہمارااسپوک پرسن کہا جاسکے، ستار بابر ہے وہ آزادانہ رائے رکھتاہے، ستار بابر بھی عام طور پر ہمارےبہت حق میں نہیں ہے،مریم نواز
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حفیظ اللہ نیازی ہمارانقطہ نظر نہیں دیتا ، جس طرح یہ گالیاں دیتے ہیں یہی سلوک وہ عمران خان سےکرتاہے،حفیظ اللہ نیازی کو ہٹا دیا، اس کا کالم بھی بندکردیاگیا ہے، یہ بڑی زیادتی اور ناانصافی ہے۔
مبینہ آڈیو میں مریم نواز نے کہا انکل میں پوچھوں گی ناں کہ پہلے بتاؤہٹا یا کیوں ہے؟ جس پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ درخواست ہےاس سے بھی بات کریں اورمیرشکیل سےبھی کریں۔
مریم نواز نے ن لیگی رہنما سے مکالمے میں کہا کہ پہلے میں اس سے اندر کی خبر توپوچھوں تو پرویزرشید کا کہنا تھا کہ اتنا بیلنس پروگرام ہوگا عمران خان کےاوپر جو چیک تھاختم کردیا، ہمارے اوپر بھونکنے والےبٹھا دیئے۔
مبینہ آڈیو میں مریم نواز کی جانب سے دوصحافیوں کو باسکٹس دینے کی بھی ہدایت کی گئی اور کہا گیا ابو آذربائیجان سےدوباسکٹس لائےہیں ، ایک نصرت جاوید اور ایک رانا جواد کو دینی ہیں۔
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیب نےمیرےخلاف درخواست دی ہے کہ ضمانت کینسل کی جائے ، یہ بھول ہے کہ میں ضمانت منسوخی،گرفتاری اور جعلی مقدمات سے ڈرجاؤں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نےمیرےخلاف درخواست دی ہے کہ ضمانت کینسل کی جائے، نیب کو ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست لکھنے والے ہمدردکو دیکھناچاہتی ہوں، نیب کی درخواست دیکھ کر لگا کہ جیسے بچے ڈر رہےہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرفتاری، جعلی کیسز اور نیب سے نہیں ڈرتی، ضمانت منسوخ کریں ،گرفتار کریں تاکہ دنیا کو پتہ چلے آپ کتنا ڈرتےہیں،یہ بھول ہے کہ میں ضمانت منسوخی،گرفتاری ،جعلی کیسز سے ڈرجاؤں گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان منتخب ہیں نہ آئینی وزیراعظم، وہ وزیراعظم کی کرسی پر ڈاکہ ڈال کرقابض ہیں، ان کے پاس عوام کا ووٹ اورنہ مینڈیٹ ہے، آپ کیا سمجھتے ہیں قوم کو علم نہیں کیا آپ نے بےوقوف سمجھ رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف لمبی جدوجہد طے کرکے عوام کی ووٹ سے آیاتھا، نوازشریف نے اپنی ذات اور حکومتوں کی قربانی دی، نوازشریف نے وزیراعظم آفس ،عوام کی عزت کیلئے حکومتیں قربان کردیں۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ کو اٹک قلعے میں جانا پڑتا ، جلاوطنی کاٹنی پڑتی ، جیلوں میں جاناپڑتا اور آپ کو اپنی بیٹی کو جیل میں جاتا دیکھنا پڑتا ہے، نوازشریف بننے کی کوشش نہ کرنا ،شیر کی کھال پہننےسے کوئی شیر نہیں بن جاتا۔
حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عوام پرگزشتہ4سال سےمظالم ڈھائے گئے ہیں، عوام کو کچلنے ، سازشوں، نالائقی،کرپشن اسکینڈل کا جواب دینا پڑے گا، پاکستان کوتاریخی قرضوں میں دبانےکاجواب دیناپڑےگا، آپ کو 22کروڑ عوام پرمہنگائی لاقانونیت کا جواب دینا پڑے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف عوام کی خاطر ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگا کر نکلے تھے، ان کے نعرےکوعزت اس لئے ملی کہ اس وقت کارکردگی تھی، آپ بدترین کارکردگی چھپانے کیلئے نوازشریف کی طرح نعرہ لگانا چاہتےہیں توایسا نہیں چلے گا۔
پی ڈی ایم کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا ایجنڈا ایک ہے کوئی اختلاف نہیں، فائنل فیصلے کا انتظار ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ میری درخواست میں کوئی چیزچھپی ہوئی نہیں، یہ میری درخواست اورنیب اپیل ساتھ ساتھ چلاناچاہتےہیں، جب میری درخواست اوپن ہوگی تودودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائےگا، مجھےکوئی دوسری درخواست بھی دینی پڑی تووہ بھی دوں گی، مجھے اپیل کےذریعےتمام حقائق سامنےرکھنےتھے رکھ دیے۔
لاہور : مسلم لیگ ن کے بیانیوں میں بھی تضاد سامنے آگیا ، شہباز شریف کام کوعزت دو کے بیانیے اور مریم نواز ووٹ کوعزت دو کے بیانیے کی حامی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں بیانیوں کا ٹکراؤ ، ووٹ کو عزت دو اور کام کو ووٹ دو آمنے سامنے آگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف، خواجہ آصف،سعدرفیق ، ملک احمدخان اورعطا تارڑ کام کوعزت دو کے بیانیے پر قائم ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دوسری جانب مریم نواز،شاہدخاقان،خرم دستگیر ، مریم اورنگزیب، طلال ،طارق فضل،عظمی بخاری ووٹ کوعزت دوبیانیے کا دفاع کررہے ہیں جبکہ رانا ثناء اللہ اور دیگر ایم این اے اورایم پی ایز تذبذب کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویزرشید پارٹی معاملات سے گوشہ نشینی اختیار کرگئے ہیں اور مریم نواز کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والوں پر شہباز شریف نے عدم اعتماد کردیا ہے اور ملک احمد خان کو مکمل اختیارات دے دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی انتخابی مہم سے ووٹ کو عزت دو بیانیہ غائب ہے جبکہ حمزہ شہبازوالد کے کام کو بیانیے ووٹ دو کی ترویج کے لیے متحرک ہیں۔
کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مریم نےدونمبری اور ہیرا پھیری میں ڈپلومہ کیا ہوا ہے ، فوٹوشاپ سے نواز شریف کو لندن سے کشمیر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگیوں کو فراڈ پروڈکشن کے ماہرین کے اعزاز سےنوازنا چاہیے، بیگم صفدر نے فوٹوشاپ سے نواز شریف کولندن سے کشمیر منتقل کردیا، مریم نےدونمبری اور ہیرا پھیری میں ڈپلومہ کیا ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرنواز شریف تصویر ن لیگ کی بے بسی واضح کررہی ہے، کلیبری فونٹس جعلی اکاؤنٹس کےبعد مریم فوٹوشاپ سیاست کررہی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کشمیر کےانتخابات میں کامیابی ن لیگ کی نامکمل خواہش ہے، کشمیر ی حقیقی نمائندوں اوربھگوڑوں کےفرق سے واقف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےاپنےعلاج کیلئے بھی اسپتال نہیں بنوایا، سرکار میں رہنے والوں نےپاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور کشمیر سےزیادہ بھارت میں اپنے کاروبار کو ترجیح دی۔
کشمیر الیکشن کے حوالے سے خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سیاسی بچے شکست سے پہلے دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، تحریک انصاف کشمیرمیں دونوں جماعتوں کوٹف ٹائم دےگی اور کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی میدان مارے گی۔
لاہور : آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول طے ہوگیا ، مریم نواز 8 سے 19 جولائی تک جلسوں سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کی مہم کیلئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکے جلسوں کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے ، مریم نواز 8 سے 19 جولائی تک آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی۔
دورے کے دوران مریم نواز 8 جولائی کومظفرآباد ،9 اور 10 جولائی کو نیلم ، 11 جولائی کوہٹیاں، 13جولائی کوکوٹلی میں جلسوں سےخطاب کریں گی جبکہ 14 جولائی کوہجیرہ اور راولاکوٹ میں عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گی۔
شیڈول کے مطابق مریم نواز کے 18 جولائی کو باغ، 19 جولائی کو حویلی ، 15 جولائی کو بلوچ اورپلندری، 17 جولائی کو بھمبر اور میرپور میں جلسے ہوں گے۔
یاد رہے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کی تھی.
دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر الیکشن مہم مریم نواز کو سونپنے پر اتفاق کیا تھا، نواز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔
لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایسے انسان کےبارےمیں سوال کریں جس کی کوئی قانونی حیثیت ہو۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں ہورہا، پی ڈی ایم کا فیصلہ تھا رمضان کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ہمیں نمبرکی کوئی ضرورت نہیں، یہ منصوبے بناتے جارہےہیں جو پہلے کی طرح ناکامی سے دوچارہورہےہیں، آپ نے جیسا کیا اس سے زیادہ آپ نے بھرا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی نے وہی مؤقف اپنایا ہے جو ن لیگ اور میرا مؤقف ہے، پیپلزپارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس کا جواب ابھی تک ہیں آیا ، شاہد خاقان نے بالکل صحیح بات کی ہے۔
عشائیہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا شہبازشریف نے عشائیہ بطوراپوزیشن لیڈر دیا اس کا پی ڈی ایم سے تعلق نہیں، عشائیہ پارلیمنٹیرینز کیلئے تھا ، شہبازشریف کے ہوتے میری موجودگی نہ ہونےکوایشو نہ بنایاجائے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قدرت کاعمل پوری دنیادیکھ رہی ہے، فیگرزمیں ردوبدل کرکےجھوٹ بولاجارہاہےکہ گروتھ اتنی ہے، یہ ایسا جھوٹ ہےکہ ان کےاپنےلوگ ماننےکوتیارنہیں، مہنگائی نے لوگوں کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا کردیاہے۔
مریم نواز نے چوہدری نثار کے حلف پر جواب دیتے ہوئے کہا حلف اٹھانےوالاجانے،ہماراکیاہے، چوہدری نثارکا مسلم لیگ ن سے کیا تعلق ہے، ایسے انسان کے بارے میں سوال کریں جس کی کوئی اپنی یا قانونی حیثیت ہو۔
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سیاست بند گلی کی جانب نہیں جا رہی ، میں ادارے کے مخالف نہیں ہوں ، فوج میرا ادارہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات ہو سکتی ہے لیکن چھپ کر نہیں، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بات چیت پرغور کیا جاسکتا ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ(ن) کا کہنا تھا کہ فوج میرا ادارہ ہے، آئین کے دائرہ کارمیں رہ کر ضرور بات کریں گے، میں ادارے کے مخالف نہیں ہوں ، تمام ‘اسٹیک ہولڈرز’ سے بات کر سکتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈائیلاگ تو اب پاکستان کے عوام کے ساتھ ہو گا، عوام سے ڈائیلاگ پر جعلی حکومت گھبرائی ہوئی ہے، حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ ردعمل کیسے دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست بند گلی کی جانب نہیں جا رہی، میرا خیال ہے بند گلی میں وہ جا رہے ہیں جنھوں نے یہ مصنوعی چیز بنانے کی کوشش کی ، ملک میں ووٹ کو عزت دو اور ریاست کے اوپر ریاست مت بناؤکابیانیہ گونج رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ مائنس عمران خان فارمولا وقت آنے پر دیکھا جائے گا، تحریک انصاف کے ساتھ کسی بھی قسم کا اتحاد انھیں معافی دینے کے مترادف ہوگا۔
مریم نواز کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ خود چیزیں غائب کرتے ہیں اور پھر مہنگائی کر کے مارکیٹ میں لے آتے ہیں، میری نظر میں اب ان کے احتساب کا وقت ہے۔
مریم کا مسئلہ منتخب لوگ ہیں ، انھیں نکالنا چاہتی ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مریم نواز کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے، مریم کا مسئلہ منتخب لوگ ہیں ، انھیں نکالنا چاہتی ہے، عمران خان کی حکومت منتخب حکومت ہے ، ایک طرف کہتے ہیں مداخلت نہ کریں دوسری طرف دعوت دیتی ہیں، جب یہ فیصلہ کرچکے کہ نہیں ملنا تو رابطوں کی باتیں کیوں کررہےہیں،
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز کےبیان سے ان کی سیاسی پختگی کا اندازا ہوتاہے، یہ چاہتے ہیں کہ حکومت کو ہٹایاجائے اور ہمیں بٹھایا جائے، جی بی انتخابات میں عوام کا نتیجہ دیکھ کر ان کو اندازا ہوجائے گا، 30دسمبر سے 20فروری کےدرمیان ان کا یہ بیانیہ نہیں چلے گا۔
یہ پاکستان پر ملک دشمن بیانیے کیساتھ حملہ کررہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گل
دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہایہ بات تو طے ہے کہ یہ مفادات کی جنگ ہے، مریم صفدر نے خود بھی ملاقاتیں کیں اور اپنے ایلچی بھی بھیجے، منتیں اور وعدے کئے گئے یہ سمجھتے تھے کہ فیٹف پر بلیک میل کرلیں گے۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کو معلوم ہے کہ عمران خان کی صرف ایک کمزوری ہے اوروہ پاکستان ہے، یہ سمجھتے تھے فیٹف پر عمران خان بلیک میل ہوکر این آراو دے دیں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پاکستان پر ملک دشمن بیانیے کیساتھ حملہ کررہے ہیں، کچھ پارٹیاں ان کے ملک دشمن بیانیے کےساتھ نہیں ہیں، کچھ نادانی میں ان کو اپنا کندھا استعمال کرنے دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب عمران خان اور سلامتی اداروں پر حملہ آور ہیں ، ان کے ہاتھ صرف ہزیمت اور شرمندگی کےسواکچھ نہیں آئے گا ، مریم نواز سے کون بات کرناچاہتاہے ہم نے کبھی نہیں کہا کہ بات کرنی چاہیے، ان کو لگتا ہے چار بیان دےکر اسٹیلشمنٹ کو بلیک میل کرلیں گے ، قومی معاملات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کرپشن پر کوئی بات نہیں ہوگی۔
مریم نواز نے پارٹی کےاندر دباؤ کے بعد یہ بیان دیا ، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ن لیگ کوسمجھ نہیں آرہاکہ ان کابیانیہ کیاہے، ان کی تمام کوشش مقدمات سےنجات حاصل کرنے کی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز بہت زیادہ کنفیوژ ہیں ، ہر روز نیا بیان سامنے آتاہے، ایک طرف ان کے والد کہتے ہیں کہ بات چیت کا سوال پیدانہیں ہوتا، باپ بیٹی ویڈیو کانفرنس کرلیں ، طے کرلیں چاہتے کیا ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف فیملی کی سیاست اپنے خلاف 8مقدمات کے گردگھوم رہی ہے، ان کی سیاست اس لئے ہے کہ کس طرح سے ریلیف لیاجائے، آج کے بیان سےپتہ چل گیاکہ ان تلوں میں تیل باقی نہیں رہا، یہ عمران خان کو گھر نہیں بھیج سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے تو اپنے مؤقف پر الٹی قلابازی لگالی ہے ، مریم نواز نے دیکھ لیا ہے کہ لوگ ان کے بیانیے کیساتھ چلنے کو تیار نہیں ، انھوں نے پارٹی کےاندر دباؤ کے بعد یہ بیان دیا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ان کے لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیگی رہنما ٹی وی پر آتے ہیں توبات کرتے ہیں باقی وقت پاؤپڑے رہتے ہیں، شاہدخاقان محمد زبیر جیسے لوگ سامنے آکر پاؤ پڑتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کسی ضلع پر کام نہیں کیا راتوں رات ان کے پاس اربوں آگئے اور راتوں رات پاک لین اپارٹمنٹ کی مالکن بن گئیں۔
انھوں نے کہا کہ ڈائیلاگ میں کوئی بری بات نہیں ہے ، ایجنڈا اہمیت رکھتاہے، اپنی کرپشن معاف کراناچاہتے ہیں تو یہ معاملہ عدالتوں سےحل ہوناچاہیے، حکومت کو گھر بھیجنے کے صرف دو آئینی راستے ہیں اس کےسوا کچھ نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک طریقہ تحریک عدم اعتماد اور دوسرا وزیراعظم کی صدر کو ایڈوائس ہے، اسٹیبلشمنٹ سے حکومت کو گھر بھیجنے کا مطالبہ آئین توڑنے کے مترادف ہے۔
اسکردو : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کوروناٹیسٹ منفی آ گیا ، اس سے قبل ان کے شوہر کیپٹن صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
تفصیلات مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی ، رپورٹ کے مطابق مریم کا کوروناٹیسٹ منفی آیا ، مریم نواز نے اسکردو سے اسلام آباد واپسی پر ٹیسٹ کرایا تھا اور ٹیسٹ کرانے کے بعد دوبارہ گلگت کے دورے پر روانہ ہوئیں۔
مریم نوازکےساتھ مریم اورنگزیب اوردیگرنے بھی ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔
خیال رہے اس سے قبل گلگت میں انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر گلگت بلتستان میں مریم نواز کے ہمراہ تھے جبکہ قمر زمان کائرہ بلاول بھٹواوردیگررہنماؤں کے ہمراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان (جی بی) کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے، جس حوالے تمام سیاسی جماعتیں بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور کامیاب ہونے کا دعویٰ بھی کررہی ہے۔
گوپس : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گوپس کو ضلع بنانے کے حق کیلئے الیکشن میں شیر پر مہر لگائیں ، جیسے ہی شیر آئے گا گوپس اور یاسین کو ضلع کا درجہ فوراً ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گوپس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہامریم نواز گوپس میں آج اپنے بھائیوں کے گھر آئی ہے ، میرا سفر آپ کے سفر کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے ، گوپس کے لوگ دشوار گزار راستوں سے گزر کر آئے ہیں، یہ اجتماع بتا رہا ہے صرف گوپس نہیں گلگت بلتستان میں بھی شیر آیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گوپس کو ضلع بنانے کے حق کیلئے الیکشن میں شیر پر مہر لگائیں ، جیسے ہی شیر آئے گا گوپس اور یاسین کو ضلع کا درجہ فوراً ملے گا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی زمین پر قدم رکھا تو نوازشریف سےمحبت میں پہاڑوں جتنا اضافہ ہوگیا، جی بی کیلئے خدمت دیکھ کر والد سے رشتہ اوربھی مضبوط ہوگیا، نوازشریف نے آپ کیلئے سڑکیں اور پل بنا کر اپنی کی تکالیف میں کمی کی، حافظ حفیظ نے نوازشریف کا سپاہی بن کر جی بی سےدہشت گردی کا خاتمہ کیا، ن لیگ دور میں گلگت بلتستان میں ایک بھی دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ جی بی میں امن کی بدولت پچھلے5سال میں لاکھوں سیاح آئے ، دیا مربھاشا ڈیم پر نوازشریف نے جو کام کیا وہ آج تک کسی حکمران نے نہیں کیا، دیامربھاشا ڈیم کے متاثرین کے معاوضےکیلئے بھی آواز اٹھاؤں گی، ن لیگ گوپس کوضلع بنانے اور روزگار کا مقدمہ سینیٹ اور پارلیمنٹ میں اٹھائیں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو آج کئی بیماریاں اور مسائل لاحق ہیں ، آپ کے مسائل کا ایک ہی حل ہے اور وہ محمد نوازشریف ہے ، آپ کے مسائل کا ایک ہی حل ہے اور وہ مسلم لیگ ن ہے ، پاکستان میں موٹرویز،سڑکوں کےجال نوازشریف نے بچھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہا، جھوٹےمقدمات اپنے سینے پر جھیلتا ہے وہ نوازشریف ہے، نوازشریف آج بھی کھڑا ہے تو وہ گلگت بلتستان کےعوام کیلئےکھڑا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا خواتین بچوں کو لیکر بھی باہر نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں اور یادرکھیں آپ صرف شیر پر مہر نہیں لگائیں گے بلکہ اپنی ترقی پر لگائیں گے۔
لاہور : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز قومی سلامتی کے اداروں اور افواج کو متنازع بنارہی ہیں، ہارنے پر ٹرمپ کا چورن نہیں بکا تو بلاول اور مریم کا چورن کیسے بکے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ تجدید عہد کا دن ہے ، آج شاعر مشرق کے کلام سے رہنمائی کا دن ہے، آج ملک کی65فیصد نوجوان آبادی کو جگانے کا دن ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کا کہنا تھاکہ آج ایک بارپھر پوری قوم شاعر مشرق کی احسان مند ہے ، نئے پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں ہم پرعزم ہیں، علامہ اقبال کے فلسفے کو آگے بڑھا کرہم کرپشن کےدلدل سے نکل سکتے ہیں ، قانون کی پاسداری کرکےعلامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کو یقینی بنائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کے 12کروڑ عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، ہم نے عہد کرنا ہے کہ پاکستان بنانے کی سوچ اور فکر کو زندہ رکھیں گے، عمران خان کی قیادت میں عثمان بزدار صوبے کی پرامن اندازمیں خدمت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی حقوق ،یکساں مواقع کیلئے حکومت اپنا کرداراداکرتی رہےگی، ہمیں خواتین کو معاشی محاذ پر بااختیار بنانا ہے ، بارڈرز پر جنگیں لڑنے کا دور چلا گیا اب یہ ففتھ جنریشن وار ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مریم نواز سے متعلق امین گنڈاپور کے الفاظ کے چناؤ پر تحفظات ہوسکتے ہیں،لیکن ردعمل اور نظریے کے ساتھ ہوں، مریم نواز قومی سلامتی کے اداروں اور افواج کو متنازع بنارہی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ راج کماری کا جاتی امرا کے ظلِ سبحانی کا بیانیہ بائیس کروڑ عوام کی آواز نہیں، مریم گلگت بلتستان میں لطیفہ گوئی کررہی ہیں، انہیں اب یاد آرہا ہے کہ جی بی کو حقوق کو ملنی چاہئیں، ٹرمپ کاہارنےپرچورن نہیں بکا، نواز شریف اورمریم کا کیسے بکے گا۔