Tag: maryum nawaz

  • جاتی امرا آنے کی دعوت ،  بلاول نے مریم کو  ہاں کر دی

    جاتی امرا آنے کی دعوت ، بلاول نے مریم کو ہاں کر دی

    لاہور : مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی، جسے بلاول نے قبول کرلی، بلاول بھٹوکل دوپہر ڈیڑھ بجے رائے ونڈ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کر کے جاتی امرا آنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

    پی پی پی چئیرمین کل اتوار کو دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے، اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء بھی شریک ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح کے علاوہ ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔

    ملاقات میں وفاقی اور پنجاب کے بجٹ، اپوزیشن جماعتوں کی ممکنہ احتجاجی تحریک، حمزہ شہباز، آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن پارٹیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی تھی، جسے مریم نواز نے قبول کرلیا تھا۔

  • حمزہ ! سربلند رہنا، تماشا ختم ہونے کو ہے، مریم نواز

    حمزہ ! سربلند رہنا، تماشا ختم ہونے کو ہے، مریم نواز

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی‌صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا اپوزیشن کی گرفتاریوں سےحکومت خودکونہیں بچاسکتی، حمزہ!سربلند رہنا، تماشا ختم ہونے کو ہے،انشاءاللہ!

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی‌صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکاہے، ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہرسے بچے نہ بچیں گے، حمزہ! سربلند رہنا، تماشا ختم ہونے کو ہے، انشاءاللہ!

    ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا گرفتاریاں حکومت کوعوام کےغیض وغضب سےنہیں بچاسکتیں، گرتی ہوئی دیواروں کوگرفتاریوں سےنہیں بچایاجاسکتا، حکومت میں پوری قوم قیدکی کیفیت میں ہے، اپوزیشن کی گرفتاریوں سےحکومت خودکونہیں بچاسکتی۔

    یاد رہے نیب نے لاہور ہائی کورٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا تھا ، عدالت کے باہرمشتعل کارکنوں نے حمزہ شہباز کی گاڑی بھی روکنے کی کوشش کی۔

    گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز کونیب آفس منتقل کردیا گیا، حمزہ شہبازکومنی لانڈرنگ کیس میں پکڑا گیا ہے، انہیں جسمانی ریمانڈکیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

  • مریم صفدر کاناشائستہ لب و لہجہ بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا نتیجہ ہے،فردوس عاشق اعوان

    مریم صفدر کاناشائستہ لب و لہجہ بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا نتیجہ ہے،فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے مریم صفدر کاناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے، وہ خوف زدہ ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کے وزیر اعظم سے متعلق لب و لہجہ پر تنقید کرتے ہوئے مریم صفدر کاناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے، مریم صفدر کو خوف ہے عمران خان کی کامیابی سےملک منافع بخش ہوگا، سیاسی جماعت کی آڑ میں ان کی پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی خسارے میں ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا ہمیں کسی بھی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ہے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کا حساب تو دینا ہوگا، بہترہےمیڈیاپرجواب دینےکےبجائےعدالتوں میں دیں۔

    مزید پڑھیں : ہمیں کسی بھی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان

    ان کا کہنا تھا صبح سے دیکھ رہے ہیں قیدی کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، آج بہت اہم لطیفہ گوئی صبح سے مختلف چینلز پر چل رہی ہے اس لطیفہ گوئی کا مرکز عدلیہ کا وقار ہے، عوام اب قیدی نمبر 420 کے قریب آنے والے نہیں ہیں، توہین عدالت کا جو ریکارڈ ہے وہ کسی اور جماعت کے حصے میں نہیں آیا۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ ہے تو وہ عمران خان ہے، اس سے پہلے تو کوئی روکنے والا نہیں تھا مک مکا تھا، 5 سال تمہاری باری اور پھر 5 سال ہماری باری کا مک مکا تھا، پہلی بار حساب دینا پڑ رہا ہے، ہمیں آپ کی تکلیف کا احساس ہے۔

  • اسلام آبادکو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن احتجاج برداشت نہ کرسکا،مریم نواز

    اسلام آبادکو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن احتجاج برداشت نہ کرسکا،مریم نواز

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسلام آبادکو4ماہ تک مفلوج رکھنےوالاایک دن احتجاج برداشت نہ سکا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ، وزیر اعظم ہاﺅس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کے لئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکا ۔

    ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے آنے والا ڈرتا ہے، ووٹ چوروں کا دس ماہ میں یہ حال ہو گیا ۔

    یاد رہے آج بلاول کی پیشی کے دوران جیالے اور پولیس اہلکارآمنے سامنے آگئے، ایوب چوک پرپولیس نے پیپلزپارٹی کارکنان کو روکا اور کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا واٹر کینن کااستعمال کیا گیا۔

    ایوب چوک پر پیپلزپارٹی کارکنان نے نعرے بازی کی اور پولیس سےہاتھاپائی بھی ہوئی جبکہ حصارتوڑنےکی کوشش والےکارکنان پرپولیس کالاٹھی چارج کیا گیا جبکہ پولیس نےپیپلزپارٹی کے40کارکنان کوگرفتارکر کےتھانے منتقل کردیا۔

    خیال رہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کر بیان ریکارڈ کرادیا ، بلاول بھٹو سے پارک لین کمپنی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی اور 32 سوالات پرمشتمل سوال نامہ دے دیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم نواز کاجوابی ٹوئٹ

    وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر مریم نواز کاجوابی ٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا وزیراعظم سے تباہی اوربربادی کے سوا کچھ ہوا نہیں، ڈھٹائی سے نواز شریف کی کامیابیاں اپنے کھاتے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےوزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا وزیراعظم سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہ ہوا تو ، ڈھٹائی سے نوازشریف کی کامیابیاں اپنے کھاتے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو مبارکباد دی تھی۔

    ان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران 81 ارب روپے جمع کیے ہیں جبکہ اگلے برس مزید120ارب روپے ریکور کیے جائیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا ملک کے اسی فیصد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا، سحر و افطار میں بھی کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی ، ماہانہ گردشی قرضہ اڑتیس ارب سے کم ہوکر چھبیس ارب پر آگیا۔ پانچ سال میں درآمدی ایندھن پر انحصار اکتالیس سے کم کرکے تیس فیصد کردیا جائے گا۔

    عمران خان نے مزید کہا تھا کہ شاباش اچھا کام جاری رکھیں، یہ ہے نیا پاکستان، بجلی کی مد میں آئندہ سال120ارب روپے کی اضافی وصولی ہوگی، گردشی قرضےکاحجم ماہانہ 38ارب سےکم ہوکر26ارب روپےپرآگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا دسمبر2020تک گردشی قرضہ ختم کردیاجائےگا، توانائی ضرورت پوری کرنےکیلئےمقامی وسائل،تھرکول کا استعمال ہوگا۔

  • مشکل وقت میں بے وفائی کرنےوالوں کی ن لیگ میں جگہ نہیں، نواز شریف

    مشکل وقت میں بے وفائی کرنےوالوں کی ن لیگ میں جگہ نہیں، نواز شریف

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز ولیگی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا مشکل وقت میں بے وفائی کرنے والوں کی ن لیگ میں جگہ نہیں ، اب کسی لوٹے کو واپس نہیں لیا جائےگا اور ہدایت کی پارٹی کی تنظیم سازی جلد سے جلد مکمل کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے مریم نواز اور لیگی رہنماؤں کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو بتایا کچھ دوست پارٹی میں واپسی کیلئےرابطے کر رہے ہیں، جس پر نوازشریف نے کہا مشکل وقت میں بےوفائی کرنےوالوں کی ن لیگ میں جگہ نہیں، اب کسی لوٹےکوواپس نہیں لیاجائےگا۔

    نوازشریف کا کہنا تھا عمران خان کی حکومت کیلئےمسائل کی جڑبھی یہی سیاسی لوٹےہیں اور ہدایت کی پارٹی کی تنظیم سازی جلد سے جلد مکمل کی جائے، مخلص اور پرانے کارکنوں کو نظرانداز نہ کیا جائے اور سفارش کے بجائے میرٹ پرپارٹی عہدے دیئے جائیں۔

    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزیدخاموش نہیں رہےگی، نواز شریف

    یاد رہے گذشتہ ملاقات میں نوازشریف کی ن لیگ کوحکومت کےخلاف احتجاج کی اجازت دی تھی اور قیادت کو احتجاجی لائحہ عمل کیلئے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

    اس موقع پر نوازشریف نے کہا تھا مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزیدخاموش نہیں رہےگی، حکومت نے عوام کیساتھ جو رویہ اپنایا وہ کسی صورت قبول نہیں، اخبارات میں مہنگائی اور ڈالر کی اڑان کاپڑھ کرپریشان ہوں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ن لیگ کےمرکزی اورصوبائی عہدیداران مہنگائی پرعوام کی آوازبنیں، ایمنسٹی اسکیم کوبرابھلاکہنےوالاکس منہ سےاپنی اسکیم لارہاہے، اس حکومت کی عوام کوریلیف دینےکی نیت ہی نہیں۔

  • مریم نواز کی لاہور کی قیادت کو کارکنو ں کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت

    مریم نواز کی لاہور کی قیادت کو کارکنو ں کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور کی قیادت کو کارکنو ں کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ثابت ہو گیا وہ مسلم لیگ (ن) سے کس قدر خوفزدہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں شرکت کرنے والے لیگی کارکنوں پر مقدمہ درج کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے لاہور کی قیادت کو کارکنو ں کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔

    مریم نواز نے کہا کہ ثابت ہو گیا وہ مسلم لیگ (ن) سے کس قدر خوفزدہ ہیں ۔انہوںنے کہا کہ لاہور کی قیادت کارکنوں کی قانونی مدد کرے، اگر کسی کارکن کو مدد کی ضرورت ہو تو و ہ مجھ سے رابطہ کرے ۔

    گذشتہ روز نوازشریف کی جیل واپسی پر ریلی نکالنے والے مسلم لیگ ن کے 1500 کارکنان کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ، جس میں سڑک بند، لاؤڈ اسپیکر استعمال اور ٹرین روکنے کی دفعات شامل کی گئیں ، مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت جیل کے ایس آئی امجد قمر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کی جیل واپسی پر ریلی، 1500 لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

    یاد رہے کہ نوازشریف کی ضمانتی مدت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے جاتی امراء سے کوٹ لکھپت پت جیل تک ریلی نکالی تھی اور عدالت سے سزایافتہ مجرم کو جلوس کی صورت میں جیل کے دروازے تک چھوڑا تھا۔

    مسلم لیگ ن کی ریلی جس روٹ سے بھی گزری وہاں نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ہم جھکے نہ کبھی ظلم کے سامنے ، مریم نواز

    ہم جھکے نہ کبھی ظلم کے سامنے ، مریم نواز

    لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کی جیل واپسی پر جھکا نہیں نوازشریف کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شعر ٹوئٹ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز والد کی جیل واپسی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نواز لیگ دور کے کاموں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک شعر لکھا ! ہم جھکے نہ کبھی ظلم کے سامنے، ہم ہیں کوہ گراں اپنا ماضی گواہ، نہ کسی حال میں ہم نے بدلا چلن گو ہوئی ہم پہ ہے ظلم کی انتہا۔

    گذشتہ روز مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانا کٹھن مرحلہ ہے اور بیٹی کا بھی اپنے والد کو جیل چھوڑ کر آنا کٹھن ہے مگر میں ضرور جاؤں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا  مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے، قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں، کل انشاءاللہ کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔

    خیال رہے علاج کیلئے ضمانت پر رہا ہونے والے نواز شریف اپنی چھ ہفتوں کی رہائی مکمل ہونے پر خود کو آج کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالے کریں گے، سابق وزیراعظم کو لیگی کارکنان جلوس کی شکل میں ان کی رہائش گاہ سے جیل تک لے کر آئیں گے۔

    قافلے کی قیادت ان کی صاحبزادی مریم نواز کریں گی۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت میں مزید توسیع کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی تھی، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ضمانت علاج کے لیے دی تھی، آپ نے ٹیسٹ پر صرف کردی، ہم تو یہ سمجھیں گے ان کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

    نواز شریف کو علاج کے لئے سپریم کورٹ سے 6 ہفتے کی ضمانت ملی تھی لیکن انہوں نے علاج نہ کرایا، 6 ہفتے میں نواز شریف صرف طبی معائنے کے لئے 7مرتبہ اسپتال گئے اور ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

  • چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو، مریم نواز کا ٹوئٹ

    چلو چلو کوٹ لکھپت جیل چلو، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل واپسی پر مریم نوازنےٹوئٹرمحاذسنبھال لیا اور اپنی پروفائل7مئی سےمتعلق تبدیل کردی ، جس پر لکھا چلوچلوکوٹ لکھپت جیل چلو۔

    تفصیلات کے مطابق ضمانت ختم ہونے پر کل نواز شریف کو جاتی امرا سے جیل منتقل کیا جائےگا، نوازشریف کی جیل واپسی پر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پروفائل7مئی سےمتعلق تبدیل کردی ، جس پر پیغام میں لکھا چلوچلوکوٹ لکھپت جیل چلو۔

    یاد رہے3 روز قبل  سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا نواز شریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں، ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا۔

    مریم نواز نے مزید لکھا کہ یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لئے ہے، یہ جدوجہد آپ کے لئے ہے، نوازشریف انشااللہ آپ کا سر جھکنےنہیں دیں گے۔

    خیال رہے 7 مئی کو نوازشریف کی ضمانت پررہائی ختم ہورہی ہے، نوازشریف کل شام خودکو کوٹ لکھپت جیل حکام کےحوالےکریں گے، کارکنان کو نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کل شام خود کو کوٹ لکھپت جیل حکام کے حوالےکریں‌ گے

    نواز شریف کو علاج کے لئے سپریم کورٹ سے 6 ہفتے کی ضمانت ملی تھی لیکن انہوں نے علاج نہ کرایا، 6 ہفتے میں نواز شریف صرف طبی معائنے کے لئے 7مرتبہ اسپتال گئے اور ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

    واضح رہے سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت میں مزید توسیع کے لیے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی تھی، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ضمانت علاج کے لیے دی تھی، آپ نے ٹیسٹ پر صرف کردی، ہم تو یہ سمجھیں گے ان کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

  • یاد تو آتی ہو گی ، دل دکھاتی ہو گی ، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سجاد علی کے گانے یاد تو آتی ہو گی ،دل دکھاتی ہو گی کی ویڈیو‌شیئر کردی ، ویڈیو میں نواز شریف کے دور میں ہونے والے کاموں کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں سجاد علی کا گانا چل رہا ہے۔

    مریم نواز نے پیغام میں کہا یاد تو آتی ہو گی دل دکھاتی ہو گی، ابھی تو آئے گی یاد۔

    چند روز قبل مریم نواز نے نیب کے چھاپے کی مذمت کی اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا محاذپرناکامی وپسپائی کے بعد بھی حکومت ہتھکنڈوں سےبازنہ آئی، نااہل حکومت اپنی حرکتوں سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپاسکتی۔