Tag: Maryum orangzaib

  • چوہدری نثار اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں: مریم اورنگزیب

    چوہدری نثار اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں: مریم اورنگزیب

    راولپنڈی: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوہدری نثار سے متعلق تمام شکوک وشہبات ڈھیر ہو گئے، وہ اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار کی ن لیگ سے دوری اور ناراضگی سے متعلق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں، اور وہ اب بھی اپنے قائدین کے ساتھ ہیں۔

    راولپنڈی میں منعقد ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے میڈیا کنونشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ راولپنڈی والے کل مریم نواز کا تاریخی استقبال کریں گے، وہ کنونشن میں ووٹ کے تقدس پر بات کریں گی۔

    نوازشریف کےساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا‘ مریم اورنگزیب

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی کے عوام کل شہباز شریف کے تحفوں کا قرض اتاریں گے، کارکنان ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایک طویل عرصے سے چوہدری نثار اور میاں نواز شریف کے درمیان دوریوں کی خبریں آرہی تھیں۔ چوہدری نثار کئی اہم میٹنگز سے بھی غیرحاضر رہے، نیز ان کے اور دیگر سینئر رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

    ماضی پررونے کے بجائےمستقبل پرتوجہ دینا ہوگی،مریم اورنگزیب

    تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مسلم لیگ کی صدارات میں تبدیلی اور شہباز شریف کے قائم مقام صدر بننے کے بعد چوہدری نثار پھر پارٹی کی مرکزی دھارے کی سیاست میں شامل ہوسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام کا نواز شریف سے پیار دیکھ کر عمران خان پریشان ہیں، مریم اورنگزیب

    عوام کا نواز شریف سے پیار دیکھ کر عمران خان پریشان ہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کا نواز شریف سے پیار دیکھ کر عمران خان پریشان ہیں، عمران خان کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے سے پہلے توانائی کے منصوبے لگا کر دکھائیں، تنقید کرنے والے پنجاب جیسی فرانزک لیب بنا کر دکھائیں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جھوٹ بولتے نہیں تھکتے لیکن اب عوام تھک چکی ہے، تنقید کرنے والوں سڑکوں کا جال بچھا کر دکھاؤ تب ہی عوام مانے گی۔

    مریم اورنگزیب نے  ن لیگ کے حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی، عوام انہیں جان چکی ہے، عوام نوازشریف کو دوبارہ منتخب کریں گے اور وہ ووٹ کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے عوام سے کیا وعدہ پورا کریں گے۔

    یہ کون سا قانون ہےکہ نامکمل ریفرنس پرکارروائی شروع کردیں‘ مریم اورنگزیب

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چار سال میں خیبر پختونخواہ کے عوام کو ایک منصوبہ بھی نہ دے سکے، عام انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گا۔

     ایک طرف سی پیک اوردوسری طرف کنٹینرسیاست جاری ہے‘ مریم اورنگزیب

    دوسری جانب گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ کوئی مشکل ترقیاتی اہداف کےحصول سےنہیں روک سکتی، پاکستان میں جمہوریت توانا ہے اور پارلیمانی نظام مضبوط ہورہاہے، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہے،ادارے بااختیار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔