Tag: masajid

  • سعودی عرب : ماہ رمضان میں مساجد کیلئے سخت ہدایات جاری

    سعودی عرب : ماہ رمضان میں مساجد کیلئے سخت ہدایات جاری

    ریاض : سعودی حکومت نے ماہ رمضان کے ایام میں مساجد کیلئے ضروری انتظامات کے احکامات جاری کیے ہیں، جن کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    اس حوالے سے سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں عطیات جمع کرنے اور نماز کے مناظر نشر کرنے کے لیے کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مساجد کے آئمہ اور مؤذن حضرات ڈیوٹی کی مکمل پابندی کریں۔ انتہائی ضرورت کے علاوہ کسی حالت میں رمضان کے دوران ڈیوٹی سے غیرحاضرنہ ہوں۔ غیر حاضری کی صورت میں امامت اور اذان کے لیے متبادل انتظام کریں اور مساجد میں اذان ام القری کیلنڈر میں مقررہ وقت پر دی جائے، عشا کی اذان مقررہ وقت پر ہی دی جائے۔

    سعودی وزیر اسلامی امور نے یہ بھی ہدایت کی کہ اذان کے بعد تکبیر کے دورانیہ کی پابندی کی جائے، اس کے علاوہ اعتکاف کے لیے اجازت نامے امام مسجد جاری کریں گے اور وہی اس بات کے ذمہ دار ہوں گے کہ اعتکاف کرنے والے کوئی خلاف قانون کام نہ کریں۔ اعتکاف کرنے والوں کی نجی معلومات کا اندراج امام کی ذمہ داری ہوگی۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ افطار کرانے سمیت کسی بھی مقصد سے عطیات نہ جمع کیے جائیں۔ افطار دستر خوان کے سلسلے میں مقررہ ضوابط کی پابندی کریں، افطار دسترخوان کے لیے خیمے لگانے یا عارضی کمرے قائم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • ماہ رمضان آتے ہی مساجد کی رونقوں میں اضافہ، پہلی تراویح کی ادائیگی

    ماہ رمضان آتے ہی مساجد کی رونقوں میں اضافہ، پہلی تراویح کی ادائیگی

    کراچی :ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی مساجد کی رونقیں بڑھ گئیں، ملک بھر میں اہل ایمان نے ماہ مبارک کی پہلی تراویح ادا کی  جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کے بابرکت مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے، یہ مبارک مہینہ شروع ہوتے ہی مسجدوں کی رونق بڑھ گئی، ایمانی حرارت سے مامور اللہ کے بندوں نے اپنے پروردگار کی رضا کے لیے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خصوصی عبادات شروع کردیں۔

    ملک کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نماز تراویح کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جہاں ہزاروں فررزندانِ توحید اپنے خالق حقیقی کے آگے سجدہ ریز ہوئے۔ کراچی میں میمن مسجد، ایم اے جناح روڈ، خالق دینا ہال میں تراویح کے بڑے اجتماعات ہوئے، جہاں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    لاہور کی مساجد میں بھی تراویح کی روح پرور اجتماعات ہوئے، جہاں پہلی نمازِ تراویح میں گنجائش سے زائد نمازیوں کی حاضری نے مسجد وں کی رونقیں دوبالا کر دیں، اس دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئےتھے۔

    اسلام آباد کی فیصل مسجد میں بھی ہزاروں افراد رمضان کی پہلی تراویح مذہبی جوش وجذبے سے ادا کی، پشاور کی سنہری مسجد میں نماز تراویح کے دوران غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ جہاں بڑی تعداد میں بچوں نے بھی بڑوں کے ساتھ نماز تراویح ادا کیں، اس دوران چھوٹے بچوں کا جذبہ بھی دیدنی تھا۔

    اس کے علاوہ ملک بھرکے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں پہلے روزے کے لیے نمازتراویح کے روح پرور اجتماعات ہوئے، بڑی تعداد میں نمازی شریک ہوگئے، جہاں خشوع و خضوع کے ساتھ نماز عشاء کے بعد امت مسلمہ اور وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔

    نماز تراویح کے بعد سحری کے لیے خصوصی اہتمام شروع کر دیا گیا، گھروں میں خصوصی پکوانوں کی تیاری کی گئی، کراچی سمیت کئی شہروں کے ہوٹلوں پر بھی سحری کے لیے مزے مزے کے پکوان بنائے گئے،رات بھرکھلنے والے ہوٹلوں پر پراٹھوں کی تیاری کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

  • کراچی اوراس کے مضافات میں نمازعید الاضحیٰ کے اوقات

    کراچی اوراس کے مضافات میں نمازعید الاضحیٰ کے اوقات

    کراچی : شہر قائد کی مختلف مساجد میں نمازعید الاضحیٰ کے اوقات کا اعلان کردیا گیا ہے، مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نمازعید الاضحیٰ ان اوقات میں ادا کی جائے گی۔

    وقت : 6:37 پر
    جامع مسجد اقصیٰ ،محمدعلی سوسائٹی (امامت وخطابت: علامہ لیاقت حسین اظہری) جامع مسجد گلستان غوثیہ، چونا بھٹی، رنچھوڑلین (امامت وخطابت: مولاناشہزادقادری ترابی)

    وقت : 6:40 پر

    جامع مسجد بہارشریعت بہادرآباد (امامت وخطابت: مفتی غلام غوث بغدادی) جامع مسجد نورحبیب نیاآباد (امامت وخطابت: قاری محمداسحاق خلیلی)

    وقت : 6:45 پر
    جامع مسجد رئیس کریم والفجر، لانڈھی۔6 (خطابت:علامہ سید عقیل انجم قادری) ،جامع مسجد فیضان اولیاء نیوکمہارواڑہ، گلی نمبر۔1لیاری (امامت وخطابت: علامہ عبدالحمید عطاری)

    وقت : 7:00 بجے
    مدینہ مسجد ،پنجابی کلب کھارادر(امامت وخطابت: مفتی محمد شاہد مدنی) جامع مسجد سعیدیہ مسان چوک کیماڑی (امامت وخطابت: مولاناقاری محمودالرحمان قادری) جامع مسجد حضرت کرماں والا گلشن اقبال (امامت وخطابت: ڈاکٹرعطاء المصطفیٰ جمیل راٹھور)

    وقت 7:15 پر
    جامع مسجد عائشہ نورانی ،بلاک ۔15،نزد رابعہ سٹی، گلستان جوہر (امامت وخطابت:مفتی محمدبشیرالقادری نورانی)

    وقت : 7:30 پر
    جامع مسجد غوث پاک ، کینٹ اسٹیشن ( امامت وخطابت:مولاناسلیمان قاضی قادری) جامع مسجد سلطان المساجد،دربارسلطانی،فیڈرل بی ایریابلاک ۔4،(امامت : پیر کمال میاں سلطانی) مرکزی عیدگاہ امام شاہ احمد نورانی، کورنگی نمبر ساڑھے تین (علامہ خلیل احمد نورانی) ،جامع مسجد جامعہ فیضان چشتیہ نعیمیہ سعید آباد ،بلدیہ ٹاؤن (امامت وخطابت: مفتی تاج الدین نعیمی) عیدگاہ غوثیہ،B-1ایریا، کرکٹ گراؤنڈ لیاقت آباد (امامت وخطابت: پروفیسرانوار احمد شیخ) ،جامع مسجد وعید گاہ المصطفیٰ سیکٹر35-A زمان ٹاؤن کورنگی۔4 (امامت وخطابت: مفتی سید زاہد سراج قادری)  جامع مسجد ایوان رضامین کورنگی۔ 5 (امامت وخطابت:علامہ محمد فرید اخترالقادری)  جامع مسجد گلزار مدینہ،مارکیٹ روڈ بہارکالونی، لیاری (امامت وخطابت:علامہ شاکر الطاف مدنی)

    وقت : 7:45 پر
    مرکزی تاریخی عید گاہ صاحب داد گوٹھ ملیر(امامت وخطابت: صاحبزادہ محمد جان نعیمی)  جامع مسجد جمیل،زمان ٹاؤن کورنگی (امامت وخطابت: علامہ سید عقیل انجم قادری) جامع مسجد تجلی نورسیکٹر4/Cنئی آبادی، سعید آباد بلدیہ ٹاؤن (امامت وخطابت: علامہ عبدالغفاراویسی نورانی) جامع ہری مسجد نیو کمہار واڑہ ،لیاری (امامت وخطابت: علامہ حافظ زبیر رضاقادری) جامع مسجد نبی داد، برہی چوک لیاری (امامت وخطابت: علامہ خالد قادری)  جامع مسجد نور سیکٹر11-D نیوکراچی (امامت وخطابت:مفتی محمدامجد علی قادری) جامع حاجی پنچرنزد گبول پارک ،لیاری (امامت وخطابت:مولاناعبدالقدیر ضیائی ہزاروی)

    وقت : 8:00 بجے
    جامع مسجد قمرالعلوم سلیمانیہ پنجاب چورنگی، کلفٹن(امامت وخطابت: علامہ پیر سید عظمت علی شاہ ہمدانی)  مرکزی عید گاہ کھوسہ گوٹھ ، نزدایئرپورٹ ،ملیر (امامت وخطابت: مولانا محمد عیسیٰ نعیمی سومرو) جامع مسجد محبوب، کھڈ بستی لیاری (امامت وخطابت: علامہ قاری دوست محمدعطاری) ،مسجد فیضان بابا فرید گنج شکر بکراپیڑی لیاری (امامت وخطابت:علامہ منظورقادری)  جامع مسجد صدیق اکبر ،ہاشم لاسی اسٹریٹ لیاری (امامت وخطابت: علامہ حافظ عبدالغنی)

    وقت : 8:30 پر 
    جامع مسجد غوثیہ کلاکوٹ، لیاری (امامت وخطابت:علامہ محمدحسین طاہری)

     

  • مدارس اورمساجد کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مولانا طاہراشرفی

    مدارس اورمساجد کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مولانا طاہراشرفی

    لاہور : پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے انتہاءپسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے چلائی جانے والی مہم کو منظم تحریک میں چلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مدارس اور مساجد کا دہشت گردی اور انتہاءپسندی سے کوئی تعلق نہیں۔

    اقبال ٹاؤن گلشن بلاک کی جامعہ مسجد مکی میں علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ دہشت گردی محراب و منبر اور داڑھی اور پگڑی سے نہ جوڑا جائے۔

    اسلام ، قرآن اور جہاد کے نام پر پھیلائے جانے والے تکفیری نظریات سے نوجوان نسل کو بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

    قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد پر زوردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شک کی بنیاد پر گرفتار مذہبی رہنماﺅں کو رہا کیا جائے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں پاکستان کے اندر انتشار کی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔ بے گناہ عورتوں، بچوں ، بوڑھوں کو قتل کرنے والے بتائیں وہ کون سی اسلام کی خدمت کر رہے ہیں؟

     

  • حکومت اور تنظیمات مدارس دینیہ کا اہم اجلاس30دسمبر کو طلب

    حکومت اور تنظیمات مدارس دینیہ کا اہم اجلاس30دسمبر کو طلب

    اسلام آباد: حکومت نے تنظیمات مدارس دینیہ کے ساتھ اہم اجلاس تیس دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری مذہبی امور ،چاروں صوبوں کے ہومز سیکریٹریز اور محکمہ اوقاف کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دینی مدارس کی تمام تنظیمات کے ذمہ داروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دینی مدارس اصلاحات ،ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • مدارس اورمساجد کیخلاف سازش بند کی جائے،مولانا طاہر اشرفی

    مدارس اورمساجد کیخلاف سازش بند کی جائے،مولانا طاہر اشرفی

    لاہور:پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کی آڑ میں مدارس اور مساجد کو بدنام کرنے کی مذموم سازش بند کی جائے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی میں ملوث مدارس اور مساجد کی تفصیلات منظر عام پر لائے۔

    وزیر داخلہ نے 10 فیصد مدارس کو دہشت گردی میں ملوث قرار دیا، ان کی تفصیلات میڈیا کو مہیا کی جانی چاہیئیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں مدارس اور مساجد کو بدنام کرنے کی مذموم سازش بند کی جائے۔

    علماء اور عوام بھی اب دہشت گردی کیخلاف منہ بند نہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس سے منسلک 73 ہزار مساجد مدارس نے دہشت گردی کیخلاف فتوے دیئے ہیں۔