Tag: Masco

  • روسی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    روسی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    ماسکو : روسی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، گول کیپر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد احتیاطی طور پر تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گول کیپر کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد روس کی قومی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا گیا۔

    اس حوالے سے یو ای ایف اے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کا کوویڈ19ٹیئسٹ کرالیے گئے ہیں اور سب کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔

    واضح رہے کہ 24فٹبالرز ماسکو میں 14اکتوبر سے شروع ہونے والی یوئیفا نیشنس لیگ میں ہنگری کیخلاف آئندہ میچ کیلئے ٹریننگ کر رہے ہیں۔

    روسی ٹیم کے گول کیپر گیلرمے ماریناٹو اور دفاعی کھلاڑی زہکیہ کورونا ٹیسٹوں کے بعد وائرس میں مبتلا پائے گئے تھے، جس کے پیش نظر انتطامیہ نے تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • روس کی اہم شخصیت کورونا وائرس کا شکار

    روس کی اہم شخصیت کورونا وائرس کا شکار

    ماسکو : روس کی وزیر ثقافت اولگا لیو بیموا کورونا وائرس سے مثبت پائی گئی ہیں اور انہوں نے سیلف آئسولیشن لیتے ہوئے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے،روسی کابینہ میں اب تک تیسرا رکن کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی دفتر وزارت ثقافت کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر ثقافت اولگا لیو بیموا میں کورونا کی ہلکی علامات پائی گئی ہیں اور قرنطینہ میں رہتے ہوئے گھر میں ہی ان کا علاج جاری ہے۔

    وزارت ثقافت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اولگا لیو بیموا دوسرے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کالز میں شریک ہورہی ہیں۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق روس میں اب تک مجموعی طور پر تین روسی کابینہ کے افراد میں وائرس کی تشیخص ہوچکی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم میخائل مشستین اور وزیر تعمیرات ولادیمیر یاکوشیف بھی اس وائرس سے متاثر ہوئے تھا تاہم یہ واضح نہیں ہوپایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ان میں سے کسی بھی متاثرہ عہدیدار سے ملاقات کی ہے۔

    اس وباء کے آغاز سے ہی روسی رہنما کی ملاقاتیں محدود تھیں اور عہدیداروں کے ساتھ روزانہ ویڈیو کالز کرتے ہیں۔

  • محمد بن سلمان کی ولادی میر پیوٹن سے ملاقات، باہمی تعاون برقرار رکھنے کا عزم

    محمد بن سلمان کی ولادی میر پیوٹن سے ملاقات، باہمی تعاون برقرار رکھنے کا عزم

    ماسکو: سعودی شہزادہ اور ولی عہد محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی اس دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے دار الحکومت ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات کی، قبل ازیں دونوں رہنماؤں نے فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب تیل کی عالمی منڈی میں روس کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: عالمی میلے کا رنگا رنگ آغاز، روس کے ہاتھوں سعودی عرب کو شکست


    ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنا چاہتے ہیں، ماضی میں بھی دنوں ملکوں کے تعاون سے بہتر نتائج نکلے، سعودی عرب اور روس کے تعاون برقرار رکھنے سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔

    ملاقات میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تجارتی معاملات میں گراں قدر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔


    سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال


    روسی صدر نے سعودی عرب کے ولی عہد کو بتایا کہ فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ان کی شرکت پر انہیں خوشی ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے بعد باقاعدہ کھیل کا آغاز ہوچکا ہے، محمد بن سلمان روسی صدر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت پر ماسکو پہنچے تھے، جبکہ پہلا میچ روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا گیا اور روس کی ٹیم فاتح قرار پائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔