Tag: mascow

  • ملک میں مہنگائی کی شرح کیسے کم کی؟ روسی صدر پیوتن نے بتا دیا

    ملک میں مہنگائی کی شرح کیسے کم کی؟ روسی صدر پیوتن نے بتا دیا

    ماسکو : روس میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح17.8 فیصد تک پہنچ گئی تھی جس کے سبب عوامی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی تھی۔

    مرکزی بینک کے مطابق رواں سال سالانہ افراط زر 23 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق دو دہائیوں کے دوران مہنگائی میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ یوکرین میں ماسکو کی فوجی مہم پر مغربی پابندیوں کی وجہ سے ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے اقتصادی امور سے متعلق ایک اجلاس کے دوران صارفین کی قیمت کے اعشاریہ کی سال بہ سال شرح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں افراط زر کی شرح کم ہو رہی ہے اور گزشتہ ہفتے 13.5 فیصد تک گر گئی ہے۔

    صدر پوتن نے اجلاس میں یورپ بھر میں افراط زر کی شرح کے بارے میں بھی بات کی جو گزشتہ چند مہینوں سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    روسی صدر نے گزشتہ ماہ ستمبر کے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ براعظم یورپ بھر میں یورو زون %10 ، جرمنی میں %10.9 نیدرلینڈز میں %17.1، لٹویا میں %22.4 ، لتھوانیا میں %22.5،اور ایسٹونیا میں %24.2 دیگر توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ مغربی پابندیوں کے پس منظر میں رواں برس فروری کے آخر میں روس میں افراط زر میں اضافہ ہونا شروع ہوا جو اپریل میں 17.83 فیصد تک پہنچ گیا۔

    روس کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جیسے ہی روس کی معیشت بحال ہونا شروع ہوئی اور تجارت کا سلسلہ بڑھتا رہا جس کے نتیجے میں روسی کرنسی روبل بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں کئی سال کی بلند ترین سطح پر مستحکم ہوگئی۔

    اسی وجہ سے روس میں افراط زر کی شرح بھی کم ہونا شروع ہوئی اور 26 ستمبر تک روس میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 13.71فیصد تک رہ گئی۔

  • ایٹمی جنگ کے حوالے سے روسی صدر پیوٹن کا اہم بیان

    ایٹمی جنگ کے حوالے سے روسی صدر پیوٹن کا اہم بیان

    ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ میں کوئی فریق کامیابی حاصل نہیں کرسکتا اور ایسی جنگ کبھی نہیں چھڑنی چاہیے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاہدہ جوہری عدم پھیلاؤ کانفرنس کے شرکاء کو لکھے گئے خط میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ ایٹمی جنگ کوئی جیت نہیں سکتا۔

    روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایسی جنگ کبھی نہیں چھڑنی چاہیے، ہم عالمی برادری کے تمام ارکان کے مکمل اور غیر منقسم سکیورٹی کے لیے پرعزم ہیں۔

  • کورونا ویکسین کی تیاری، روس سے اچھی خبر آگئی

    کورونا ویکسین کی تیاری، روس سے اچھی خبر آگئی

    ماسکو : کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے سائنسدانوں نے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اسی سلسلے میں روس کی سیکنوو یونیورسٹی میں اینٹی کورونا ویکسین کے طبی تجربات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سائنسدان اس وبا سے نمٹنے کے لیے ویکسین بنانے کی تیاریوں میں دن رات مصروف عمل ہیں۔

    اس حوالے سے روس سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، یہاں ایک یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے ویکسین کا ٹرائل مکمل کر لیا گیا ہے۔

    روس کی سیکنوو یونیورسٹی کی جانب سے کوویڈ19 کی ویکسین کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، یونیورسٹی کے محکمہ کلینیکل ریسرچ اینڈ میڈیکیشنز کے اہم محقق الینا سمولیاروچک نے بتایا ہے کہ اس کی تحقیق مکمل ہوچکی ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے۔

    ویکسین کے سلسلے میں بھارت میں واقع روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ یہ کورونا انفیکشن کے خلاف تیار کی جانے والی پہلی کامیاب ویکسین ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس کی ویکسین کا تجربہ کامیاب، اطالوی محققین کا دعویٰ

    قابل ذکر بات ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے بھارت میں بنی ویکسین کے بھی کلینکل ٹرائل چل رہے ہیں، اس کے علاوہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کی جانے والی ویکسین کا بھی ٹرائل کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: چین کرونا ویکسین بنانے کے قریب پہنچ گیا

    دوسری جانب جرمنی میں بھی کورونا وائرس ویکسین کے پہلے تجربےکی اجازت دے دی گئی ہے، ویکسین 200 صحت مند رضاکاروں پر آزمائی جائے گی۔

  • فٹبال ورلڈ کپ 2018: کروشیا فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ کو1-2سے شکست کا سامنا

    فٹبال ورلڈ کپ 2018: کروشیا فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ کو1-2سے شکست کا سامنا

    ماسکو : فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو ہراکر فائنل میں جگہ بنالی، میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، فائنل میں اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈکپ 2018 کے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو ہرادیا، فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل 15جولائی کو فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلاجائے گا۔

    ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو1 سخت مقابلے کے بعد1-2سے شکست دی، سیمی فائنل شروع سے ہی دلچسپ رہا تاہم کروشیا نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا مگر انگلینڈ کی جانب سے کیرین ٹری پیئر نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

    دوسرے ہاف کے آخری مراحل میں کروشیا نے گول کر کے انگلینڈ کی برتری ختم کر دی، بعد ازاں دونوں ٹیموں کےدرمیان میچ مقررہ وقت میں1-1گول سے برابر رہا، کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ فیصلہ کن گول کروشیا کے کھلاڑی ماریو نے کیا۔

    یاد رہے کہ14جولائی کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئےانگلینڈ اور بیلجیئم کا مقابلہ ہوگا، کروشیا کی ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • روس اورترکی کا فلسطینی ریاست کی تشکیل پراتفاق

    روس اورترکی کا فلسطینی ریاست کی تشکیل پراتفاق

    ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترکی کے ہم منصب رجب طیب اردوان نے فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس بات کا اعادہ انہوں نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    روسی ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

    پیوٹن اور طیب اردگان کے مابین فون پر ہونے والی بات چیت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ قرارداد کے تناظر اور مشرق وسطی کے امن مذاکرات کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ ناجائز ثابت ہو گیا، قرارداد منظور ہونے کے بعد وہ توقع رکھتے ہیں کہ امریکا، القدس کو دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ واپس لے۔

    رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطین کو آزاد ریاست بنانے کے لئے فلسطینیوں کی مکمل حمایت اور اسرائیلی تنازعے کو حل کرنے کیلئے تعاون جاری رہے گا۔


    مزید پڑھیں: یروشلم سے متعلق امریکی فیصلہ اقوام متحدہ نے مسترد کردیا


    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس متنازع فیصلے کو عالمی برادری نے یکسر مسترد کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ماسکو: آرمی چیف نے روس کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا

    ماسکو: آرمی چیف نے روس کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا

    ماسکو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس میں ہونےو الی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا،جدید ہتھیاروں اور طیاروں میں خصوصی دلچسپی لکا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس میں جاری دفاعی نمائش کا دورہ کیا، پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے نمائش میں رکھے گئے جدید ہتھیاروں اور طیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔  

    انہوں نے روسی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے میں قیام امن اور ترقی پر بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر چیئرمین ڈوما کا کہنا تھاکہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں روس پاکستان کے ساتھ ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

    ماسکو: آرمی چیف جنرل راحیل شریف روس کے تین روزہ دورے کیلئے ماسکو پہنچ گئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    آرمی چیف نے روس کے فوجیوں کی یادگار پر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر روسی بینڈ نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی۔   جنرل راحیل شریف نے روس کے لینڈ فورس کمانڈر کرنل جنرل اولیگ سینکو سے بھی ملاقات  کی، ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سربراہ پاک فوج اپنے 3 روزہ دورے کے دوران روسی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • نازیوں کے خلاف فتح : روس میں جشن کی تقریبات کا انعقاد

    نازیوں کے خلاف فتح : روس میں جشن کی تقریبات کا انعقاد

    ماسکو : دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کوشکست دینے پر روس میں فتح کا جشن منایاجارہاہے،کیوباکےصدر راؤل کاسترو روس کی کامیابی پر اظہار یکجہتی کےلیےماسکو پہنچ گئے۔

    دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کی شکست کوستر سال بیت گئے،نازیوں کے خلاف فتح حاصل کرنے پر آج روس میں جشن منایا جارہا ہے۔

    یوم فتح پر تقریبات اور ملٹری پریڈ منعقد کی جارہی ہیں،ماسکو کےریڈ اسکوائر پر مسلح افواج کےسولہ سو اہلکاروں پر مشتمل دستےمارچ کریں گے۔

    جدید ٹینک اورلیزر گائیڈڈ میزائل بھی پریڈ میں شامل ہوں گے،جیٹ طیارے سلامی پیش کرتے ہوئے کرتب دکھائیں گے، کیو باکےصدر راؤل کاسترو بھی روس سےاظہار یکجہتی کے لیے ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

    جرمنی اور روس کے وزراءخارجہ نے جنگ عظیم دوم کی یادگارکادورہ کیا جہاں جنگ کےدوران دس لاکھ سےزائد افرادہلاک ہوئے تھے۔وزرائے خارجہ نے یادگار پر پھولوں کےگلدستے پیش کئے۔

  • ماسکو:عراق اور شام میں داعش کے خلاف روس اسلحہ فراہم کررہا ہے

    ماسکو:عراق اور شام میں داعش کے خلاف روس اسلحہ فراہم کررہا ہے

    ماسکو :   روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک شدت پسند تنظیم داعش سے مقابلے میں مدد دینے کے لیے شام اور عراق کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

    روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ فی الوقت روس داعش کو اپنا اولین دشمن سمجھتا ہے کیوں کہ سینکڑوں روسی یورپی اور امریکی شہری داعش میں شمولیت اختیار کرچکےہیں،

    روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک عراق اور شام کی افواج اور سکیورٹی اداروں کو ہتھیار فراہم کرکے کسی دوسرے ملک سے کہیں بڑھ کر ان کی مدد کررہا ہے، جو انہیں داعش کا بہتر انداز سے مقابلہ کرنے میں مدد دیں گے۔

  • ماسکو: روسی اپوزیشن لیڈر بورس نیمیزوف قاتلانہ حملے میں ہلاک

    ماسکو: روسی اپوزیشن لیڈر بورس نیمیزوف قاتلانہ حملے میں ہلاک

    ماسکو : روس کے اپوزیشن لیڈر بورس نیمیزوف قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے ریپبلکن پارٹی آف رشیا کے سربراہ بورس نیمزوف کو ماسکو کی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا، بورس نیمزوف کوچار گولیاں ماری گئیں جن کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    بورس نیمزوف نوے کی دہائی میں روس کے نائب وزیرِاعظم بھی رہے تاہم دو ہزار تین میں موجودہ صدر ولادی میر پوٹن سے اختلافات کے باعث وہ پارلیمنٹ سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    بورس نیمزوف کا شمار ولادمیر پوٹن کے مخالفین میں کیا جاتا تھا اور اتوار کے روز وہ ماسکو میں حکومت مخالف مظاہرے کی قیادت بھی کرنے والے تھے۔