Tag: Mashaal Malik

  • میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، مشال ملک

    میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، مشال ملک

    لاہور: کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، کلبھوشن سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات تو کروادی گئی ،میری بیٹی کی اپنے والد سے ملاقات کب کروائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ کشمیر کاز کو پاکستان کا بچہ بچہ تسلیم کرتا ہے مگر پاکستان میں اب کشمیر کے لئے اتنی تحریک نظر نہیں آتی جیسی ماضی میں تھی، نچلی سطح پر لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ہم نے ایک غیر سیاسی تحریک شروع کر رکھی ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی تاریخ ہے کہ وہ کسی کی غلامی تسلیم نہیں کرتے کشمیر میں جب تک ایک بھی کشمیری باقی رہے گا آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔


    مزید پڑھیں  : کلبھوشن کی اہلخانہ سے ملاقات ،مشال ملک نے بھی بھارت سے مطالبہ کردیا


    انہوں نے کہا کہ میں اور میرا شوہر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی زندہ مثال ہیں، کشمیریوں کے لئے اسکول محفوظ ہیں نہ اسپتال ،کشمیریوں کے گھر کھلی چھاونیوں کی طرح ہیں، جہاں کسی بھی وقت فائرنگ شروع ہوجاتی ہے، کسی بھی کشمیری کو کسی بھی وقت اٹھا لیا جاتا ہے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھی راء ملوث ہے کلبھوشن اس کی تازہ مثال ہے۔

    انھوں نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ صرف پانچ فروری کی بجائے ہر دن کشمیر کی آواز بنیں، بھارت بات چیت سے مسئلے کا حل نہیں چاہتا، پاکستان کو ہر پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانا چاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کلبھوشن کی اہلخانہ سے ملاقات ،مشال ملک نے بھی بھارت سے مطالبہ کردیا

    کلبھوشن کی اہلخانہ سے ملاقات ،مشال ملک نے بھی بھارت سے مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلخانہ سے ملاقات کے بعد کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک سے ملاقات کی اجازت دی جائے، بھارت نے میری بیٹی کواپنے والد سے دور کررکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلخانہ سے ملاقات کے بعد کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عالمی عدالت جانیوالا بھارت یاسین ملک کو ملنے نہیں دے رہا، یاسین ملک کوگزشتہ تین سال سے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی، میری بیٹی کووالد سے دورکررکھا ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کہ عالمی عدالت جانے والا بھارت کس قانون کے تحت دہشتگردکوبچانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت کشمیریوں سے دہشتگردوں جیسا سلوک کررہا ہے۔

    مشال ملک نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

    یاد رہے کہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ ملاقات کے لئے آج صبح پاکستان آئیں تھیں ، دونوں خواتین نے کلبھوشن سے ملاقات کی ، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔


    مزید پڑھیں : بھارتی دہشت گردکلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سےملاقات


    ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجےپی سنگھ بھی موجودتھے جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈاکٹرفاریہ بگٹی ملاقات میں موجود تھیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اپناوعدہ پورا کرتے ہیں، جو وعدہ کیاوہ پوراکرکے دکھایا۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بانی پاکستان کی سالگرہ پرانسانی بنیادوں پرکلبھوشن یادیوکووالدہ اوراہلیہ سے ملنے کی اجازت دی ہے

    اس موقع پر دفتر خارجہ کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے دستے بھی تعینات تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔