Tag: mashal-malik

  • مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے، مشال ملک

    مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے، مشال ملک

    اسلام آباد : مشال ملک نے قائداعظم یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے انتخابات کشمیریوں کے خلاف قانون بنانے کیلئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے قائداعظم یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے مجھے کشمیریوں کی آواز بننے کےلیے چنا ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کے بعد کشمیریوں سے ان کی زمین چھینی جارہی ہے، بھارتی سرکار غیر کشمیریوں کو کشمیر کی زمینیں الاٹ کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کواس وقت پاکستانیوں کی ضرورت ہے اسی لیے مودی اگلا پلان کشمیرسے پاکستان آنے والا پانی بند کرنا ہے۔

    مشال ملک نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیریوں سے دھوکا کیا اور آرٹیکل 370 کے بعد بھارت نے عالمی معاہدے ختم کردیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مودی بھارتی آئین، اقوام متحدہ قرار دادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کشمیر کےلیے اب کچھ نہ کیا تو بہت دیر ہوجائے گی۔

    امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، مشال ملک

    اس سے قبل مشال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے، 5 مہینے سے زائد کاعرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، امریکا کشمیرمیں کرفیو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

  • عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی: مشعال ملک

    عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہر دن گزرنے کے ساتھ نوجوانوں میں آزادی کا جذبہ بڑھ رہا ہے، عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ فوجی محاصرے کا 139 واں روز ہے اس کے باوجود عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، جبکہ بھارتی فوج وادی میں جارحیت کی تمام حدیں پار کرچکی ہے۔

    مشعال ملک کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی تسلط سے نجات کا سورج طلوع ہونے کو ہے، عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی، دنیا کے منصف سوجائیں تو پھر اللہ کی لاٹھی چلتی ہے۔

    کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو خاموش کردیا، امریکی اخبار

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیری قوم مایوس نہیں، آزادی لے کر ہی رہے گی۔ وادی میں برفباری، لاک ڈاؤن اور بھارتی فوج کے مظالم نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، مودی سرکار کسی صورت آزادی کی تحریک دبا نہیں سکتی۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی آرٹیکل کی منسوخی کے بعد واد میں کرفیو تاحال برقرار ہے۔ اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہو چکا ہے۔

  • کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے: مشعال ملک

    کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر1947 کو بھارت نے وادی پر شب خون مارا تھا، کشمیریوں نے آج تک بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے، بھارت کشمیریوں کے دل ودماغ پر قبضہ نہیں کرسکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5اگست کو کشمیر پر دوبارہ حملہ کیا، بھارت کرفیو کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کچلنا چاہتا ہے، بھارت کرفیو سے کشمیریوں کو اعصابی طور پر کمزور کرنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری ہیں، کشمیریوں کو جھکا لینا بھارت کے بس کی بات نہیں۔

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو روپے پیسے اوربزور طاقت دبانا ناممکن ہے، کشمیریوں کی منزل صرف بھارت سے آزادی ہے۔

    پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، یوم سیاہ کشمیر پر وزیر اعظم کا پیغام

    خیال رہے کہ مشعال ملک نیشنل پریس کلب کے سامنے ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچیں، اس موقع پر سول سوسائٹی سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد موجود تھے، مشعال ملک نے بھارت کے خلاف اورآزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کشمیر منایا جا رہا ہے، 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، رواں سال 5 اگست کو بھارت نے ایک اور مذموم قدم اٹھا کر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنایا اور اس کے بعد سے وادی میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

  • یٰسین ملک جدوجہد کا نام ہے، وہ بھارتی ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، مشعال ملک

    یٰسین ملک جدوجہد کا نام ہے، وہ بھارتی ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یٰسین ملک ایک جدوجہد کا نام ہے وہ بھارتی ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم، کرفیو اور تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن ختم کرانے کیلئے آگے بڑھے اور مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور خوراک کی قلت کا نوٹس لے۔

    حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم روز بروز بڑھ رہے ہیں لیکن کشمیری عوام بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں، کشمیر کے منقسم خاندانوں کا مطالبہ ہے کہ رابطے بحال کیے جائیں تاکہ وہ اپنے پیاروں سے بات کرسکیں۔۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہزاروں لوگ لائن آف کنٹرول کے قریب دھرنے میں بیٹھے ہیں، کشمیر کے جسکول دھرنے میں شریک لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

    مزید پڑھیں: یاسین ملک کی صحت مزید بگڑ گئی ہے: مشعال ملک شوہر کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئیں

    انہوں نے کہا کہ کشمیری پر امن شہری ہیں مگر کب تک لاشیں اٹھائیں گے، خونی مودی کشمیریوں کو مار رہا ہے، پر امن قیادت کو قتل کیا جارہا ہے، کشمیر دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے، جان بوجھ کر اسے حل نہیں کیا جارہا ہے۔

  • حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، مشعال ملک

    حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، مشعال ملک

    لاہور : حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون شامل ہے، حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ مودی کی حکومت آنے کے بعد کشمیریوں پر مظالم بڑھے، شوٹر گن کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکمران کشمیر کاز کو بھول کر اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے لیکن آپ ان کی آواز بنیں۔

    [bs-quote quote=” جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے، پاکستان کے دریاؤں میں پانی آتا رہے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشعال ملک "][/bs-quote]

    مشعال ملک کا طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کشمیر پر آرٹیکل لکھیں، کشمیر میں مہینوں کرفیو لگا دیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی تک ممکن نہیں، کشمیری نوجوانوں کی بھی خواہشات ہیں لیکن انہوں نے آزادی کیلئے قربان کر دی ہیں۔

    حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ لاہور سے تحریک پاکستان کا براہ راست تعلق ہے، سال میں کشمیر پر ایک تقریب ہوتی ہے اور پھر پورا سال خاموشی، کشمیری نوجوانوں کی لاشوں پر ہیڈلائنز سے بھی نکلنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے، پاکستان کے دریاؤں میں پانی آتا رہے گا، پاکستان میں بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون شامل ہے،  اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دیا جا رہا۔

    مزید پڑھیں : دہشت گرد بھارتی فوج کشمیریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے: مشعال ملک

    مشعال ملک نے مزید کہا طلبہ اور اساتذہ بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی ویب سائٹ سے سیکرٹری جنرل کو ای میلز بھیجیں، پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ باضمیر اور باکردار لوگ ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پرحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد بھارتی فوج کشمیریوں کو سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے، کشمیریوں کے حق میں سیکیورٹی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت نے کشمیریوں سے آزادی کا حق چھین رکھا ہے، کشمیریوں سے حق آزادی چھیننے والے کے پاس یوم جمہوریہ منانے کا کوئی جواز بچا ہے؟