Tag: mashkook

  • پاکستانی بالر محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار

    پاکستانی بالر محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار

    دبئی: پاکستانی بالر محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا،تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل سعید اجمل کے بعد ایک اور جھٹکا ملا ہے۔

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی فاسٹ بالر محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا ہے، جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کو معطل کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے آغاز میں وقت کم رہ گیا ہے اور پاکستان کو سعید اجمل کے بعد ایک اور دھچکا لگا ہے محمد حفیظ کے غیر قانونی ایکشن کی وجہ سے جنہیں آئی سی سی نے بولنگ سے روک دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملا ایک اور دھچکہ ،سعید اجمل تو تھے۔۔ پہلے ہی باہر اب محمد حفیظ بھی بولنگ کرنے سے محروم کردیئے گئے ہیں۔۔آئی سی سی نے آل راؤنڈر حفیظ کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئی انھیں بولنگ سے روک دیا ہے۔

    محمد حفیظ نے چوبیس نومبر کو انگلینڈ میں ٹیسٹ دیا تھا،رپورٹ میں ثابت ہوا ہے کے وہ پندرہ ڈگری سے زیادہ بازو خم کررہے ہیں۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ٹیسٹ میں امپائروں نے آل راؤنڈر کے ایکشن پر اعتراض کرتے ہوئے آئی سی سی کو رپورٹ کیا تھا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز پیر سے شروع ہورہی ہے جسمیں حفیظ بطور بیٹسمین ہی کھیل سکیں گے اور گرین شرٹس کو ایک آف اسپنر کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔

    ،یہ تیسرا موقع ہے جب ان کا ایکشن غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔آل راؤنڈر حفیظ کیخلاف آئی سی سی کا سخت ردعمل سامنے آیا اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کرنے سے محروم ہوگئے۔

    پہلی مرتبہ محمد حفیظ سال دوہزار پانچ میں امپائر کی نظروں میں آئے لیکن جلد ہی وہ ایکشن بہتر کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ رواں سال بھارت میں کھیلی گئی چیمپئنز لیگ میں لاہور لائنز کی طرف سے کھیلتے ہوئے حفیظ کا ایکشن متنازعہ قرار دیا گیا تھا۔

    تیسری مرتبہ نیوزی لینڈ کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مرتبہ رپورٹ ہوا۔ حفیظ نے آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں ٹیسٹ کروایا لیکن اس مرتبہ وہ پابندی سے بچ نہ سکے۔

    متنازعہ بولنگ ایکشن والےبولرز کیخلاف آئی سی سی آپریشن کلین اپ کررہی ہے۔ رواں سال مشکوک بولرز کی فہرست میں محمد حفیظ چھٹے کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں۔

    آل راؤنڈر حفیظ چالیس ٹیسٹ میچز میں تینتالیس،ایک سو اننچاس ون ڈے میچز میں ایک سو بائیس اور ساٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں وہ چھیالیس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

  • شعیب ملک کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    شعیب ملک کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    دبئی : آئی سی سی کے نئے قوانین کے بعد قومی ٹیم کے اسپنر کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جار ہا ہے۔ سعید اجمل اور محمد حفیظ کے بعد سابق کپتان شعیب ملک کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    سابق کپتان شعیب ملک کے بولنگ ایکشن پر اعتراض قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران کیا گیا۔کراچی ڈولفن کے خلاف میچ میں بولنگ کے دوران امپائرز قیصر وحید اور جمیل کامران نے شعیب ملک کی چند گیندوں پر اعتراض کیا اور مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے رپورٹ میچ ریفری انوارخان کو تحریری رپورٹ جمع کرادی۔

    شعیب ملک بولنگ ایکشن اس سے قبل دو ہزار ایک اور دو ہزار چار میں بھی رپورٹ ہوچکا ہے۔ شعیب ملک نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں کراچی ڈولفن کے پانچ کھلاڑوں کو آؤٹ کیا۔

  • نائن زیرو کے قریب سے مشکوک شخص پکڑا گیا

    نائن زیرو کے قریب سے مشکوک شخص پکڑا گیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے پکڑا گیا مشکوک شخص میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، دہشت گردی کیلئے جاسوسی کرنیوالا شخص افغانستان کا شہری سیف اللہ ہے۔

    ایم کیو ایم رہنماء افتخار عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہری نے چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی۔ ایم کیو ایم کے رہنما افتخار عالم کا کہنا ہے کہ ملزم سے افغانستان کی جامعات کے کارڈز ، موبائل فون، بیٹریز، سمیں ،ریلوے ٹکٹ اور کالعدم تحریک طالبان کا لٹریچر سمیت حکیم اللہ محسود اور طالبان کمانڈر کی تصاویر بھی ملی ہیں ۔

    نورستان سے تعلق رکھنے والا شخص نائن زیرو کے قریب دہشت گردی کیلئے جاسوسی کررہا تھا، سیف اللہ پشاور سے آج ہی کراچی پہنچا تھا اور نائن زیرو اوراطراف کی ویڈیو بنا رہا تھا، ملزم کو مسجد کے قریب سے پکڑا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مشکوک شخص مسجد جانے کے بہانے نائن زیرو جانے والی گلی میں پہنچا جہاں رینجرز کو دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور اس نے جناح گراونڈ کی جانب سے بھاگنے کی کوشش کی۔

    اس دوران نائن زیرو کی انتظامیہ نے اسے پکڑا۔ مشتبہ شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق مشکوک شخص سے 25سے 30ہزار روپے نقد ی بھی برآمد ہوئی ہے۔

  • لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    حیدرآباد دکن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار اسپنر سعید اجمل کے بعد لاہور لائنز کےآف اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کے بعد ایک اور پاکستانی اسپنر کا ایکشن رپورٹ ہوگیا۔ چیمپیئنز لیگ میں شرکت کرنے والی قومی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز کے اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

    عدنان رسول کا ایکشن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں چیمپیئنز لیگ انتظامیہ نے رپورٹ کیا، عدنان رسول نے کولکتہ کیخلاف میچ میں چار اوورز میں اٹھائیس رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا،ایونٹ انتظامیہ نے عدنان رسول کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔