Tag: mashkook bowling

  • گال ٹیسٹ: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بارپھرمشکوک قرار

    گال ٹیسٹ: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بارپھرمشکوک قرار

    گال : پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گال ٹیسٹ کے دوران  ایک با پھر مشکوک قرارد ے دیا گیا۔ محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو گال ٹیسٹ کے امپائر اور میچ ریفری کرس براڈ نے مشکوک قرار دیا۔

    محمد حفیظ اگلے چودہ روز میں اپنے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کی مستند لیبارٹری میں ری ٹیسٹ کروائیں گے، اگر ری ٹیسٹ کے دوران ان کا ایکشن مشکوک قرا رپایا تو محمد حفیظ کو ایک سال کےلئے بولنگ سے معطل کردیا جائے گا۔

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر دو ہزار چودہ میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بناکر دوبارہ بولنگ کرانےکا حق حاصل کیا تھا۔

  • مشکوک ایکشن کے باؤلرز کی پی سی بی میں طلبی

    مشکوک ایکشن کے باؤلرز کی پی سی بی میں طلبی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک ایکشن سے بولنگ کروانے والے آٹھ بولرز کو لاہور طلب کر لیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ ہونے والے آٹھ بولرز کو آٹھ اور نو اکتوبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا ہے ۔

    پی سی بی کی مشکوک بولنگ ایکشن کمیٹی بولرز کے ٹیسٹ لے گی۔ ان بولرز میں سیالکوٹ نے نئیر عباس، لاہور کے جنید ضیا، عثمان ملک، فیصل آباد کے خرم شہزاد، کراچی کے فراز احمد خان، بہاولپور کے جہانزیب خان، مزمل تحسین اور ڈیرہ مراد جمالی کے ندیم جاوید شامل ہیں۔ عطا اللہ اور صہیب مقصود کا ایکشن بھی مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ ان کھلاڑیوں کا متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔