Tag: masjid al haram

  • ویڈیو: مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

    ویڈیو: مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

    سعودی عرب میں جدہ اور مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران روح پرور مناظر دیکھے گئے، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران طواف کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، ماہرین موسمیات نے سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں ہفتے تک بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔

    سعودی عرب کے ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، بحرہ، جموم، خلیص، رابغ، میسان، طائف، الخرمہ اور قرب و جوار کے تمام شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔

    مکہ مکرمہ ریجن کے لیے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔

    مسجد الحرام کے اطراف بڑی پابندی عائد

    حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ دوران عبادت زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے، دوران بارش مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش کو خشک کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

  • عمرہ زائرین کی مسجد الحرام میں بارش کے دوران نماز عصر کی ادائیگی

    عمرہ زائرین کی مسجد الحرام میں بارش کے دوران نماز عصر کی ادائیگی

    سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین نے موسلا دھار بارش کے دوران نماز عصر کی ادائیگی کی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین نے مسجد الحرام میں بارش کے دوران نماز عصر ادا کی، زائرین اس دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مکہ مکرمہ، جدہ، اللیث اور القنفذہ میں کہیں تیز اور کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہرکیا گیا تھا۔

    سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن کے لیے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

    بیان کے مطابق ’موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا بھی امکان ہے، جبکہ غیر یقینی موسمی صورتحال سے مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، شعیبہ، جموم اور بحرہ سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔‘

    حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ انتظامیہ اس حوالے سے پر عزم ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

    مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں رواں سال دس ملین زائرین کی حاضری

    مسجد الحرام میں بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

  • حرمین شریفین میں بچوں کی حفاظت کیلئے اہم اقدام

    حرمین شریفین میں بچوں کی حفاظت کیلئے اہم اقدام

    سعودی عرب حرمین شریفین میں زائرین کے بچے اکثر اپنے والدین سے بچھڑ جاتے ہیں، عام طور سے والدین حرمین ذمہ داران سے رابطہ کرکے اپنے بچوں کو حاصل کرلیتے ہیں۔ انتظامیہ نے اس مرحلے کو مزید آسان بنانے کے لئے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 3 اور گیٹ نمبر79 پر انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لیے مخصوص کڑے فراہم کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    بچوں کو فراہم کئے جانے والے ان مخصوص کڑوں پر والدین کا رابطہ نمبر اور اہم معلومات فیڈ (درج) کی جاتی ہیں۔اس مہم کو“آپ کا بچہ مسجد الحرام میں محفوظ ہے”کا عنوان دیا گیا ہے۔

    انتظامیہ کی ٹیم بچے کے گم ہونے کی صورت میں کڑے پر درج والدین کے نمبر پر فون کرکے ان سے فوری رابطہ قائم کرلیتی ہے۔

    انتظامیہ نے حرمین شریفین آنے والے زائرین سے کہا ہے کہ مسجد الحرام آتے وقت بچوں کے لیے حفاظتی کڑے حاصل کرنا نہ بھولیں۔ کیونکہ اس سے آپ کا بچہ محفوظ ہوجائے گا۔

    ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب حرمین شریفین میں انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں زائرین کے لیے خدمات کی مسلسل فراہمی کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ انہیں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بھی کیا جارہا ہے۔

    سعودی عرب میں 100 سے زائد غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟

    حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں موجود مختلف مقامات پرفراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل نقشے کی سہولت لانچ کی ہے۔ مسجد الحرام میں ڈیجیٹل نقشے کے علاوہ راستوں کی نشاندہی کے لیے معلومات بورڈز بھی موجود ہیں تاکہ آنے والے زائرین کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران نماز کی ادائیگی، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران نماز کی ادائیگی، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    سعودی عرب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے سبب سڑکیں زیر آب آگئیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زائرین نے مسجد الحرام میں نماز مغرب بارش کے دوران ادا کی اور اللہ رب العزت کے حضور دعائیں مانگیں۔

    اس دوران کعبے کی چھت سے پانی ’میزاب رحمت‘ کے ذریعے نیچے گرتا رہا،

    ’میزاب رحمت‘ خانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب ہے، اس سے بارش کا پانی حجر اسماعیل کی جانب والے حصے میں گرتا ہے۔

    یاد رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے، تاکہ آنے والے زائرین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

  • مسجد الحرام: 29 ویں شب ختم قرآن، لاکھوں افراد کی شرکت، روح پرور مناظر

    مسجد الحرام: 29 ویں شب ختم قرآن، لاکھوں افراد کی شرکت، روح پرور مناظر

    مسجد الحرام میں ماہ مقدس کی 29 ویں شب تروایج میں ختم قرآن اور دعا میں 25 لاکھ سے زیادہ فرزندان اسلام شریک ہوئے۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق آنے والے زائرین کی بڑی تعداد صبح سے ہی مسجد الحرام پہنچنا شروع ہوگئی تھی۔ مسجد کے اندرونی اور بیرونی صحنوں کے علاوہ چھت اور اطراف کی سڑکوں پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔

    اس بابرکت رات حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس نے مغفرت، جہنم کی آگ سے بچانے اور مملکت کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔

    علاوہ ازیں 29 ویں شب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھی لاکھوں فرزندان توحید نے نماز تراویح میں ختم قرآن اور دعا میں شرکت کی۔

    رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چھتیں، صحن، راہداری، توسیعی نماز سے پہلے ہی نمازیوں سے بھر گئی تھیں۔ اطراف کی سڑکوں اور علاقوں میں بھی صفیں نمازیوں سے بھری ہوئی تھیں۔

    سعودی عرب میں آج چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ ماہرین فلکیات نے بتادیا

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امام شیخ صلاح البدیر نے اس موقع پر تراویح کی نماز کی امامت کی اور اس بابرکت رات مسلمانوں کیلیے مغفرت، جہنم کی آگ سے بچانے مملکت کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھنے کی دعا کی۔

  • مسجد الحرام میں نصب دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

    مسجد الحرام میں نصب دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

    سعودی عرب میں موجود مسجد الحرام میں دنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹم کو منظم رکھنے کے لیے 120 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، جبکہ 8 ہزار لاؤڈ سپیکر کو مسجد الحرام اور بیرونی صحنوں کے علاوہ قریبی شاہراہوں پر نصب کیا گیا ہے۔

    سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں موجود مسجد الحرام میں عام افراد تک نماز باجماعت کی آواز کو پہنچانے کے لیے ساؤنڈ سسٹم کا منظم نیٹ ورک لگایا گیا ہے۔

    دنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹم کو چلانے کے لئے 120افراد اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں، تاکہ اذان، اقامت اور نماز میں قرآت کی آواز ٹھیک طریقے سے آسکے۔

    ہر اذان سے چند سیکنڈ قبل ساؤنڈ سسٹم کو باقاعدہ چیک کیا جاتا ہے، ساؤنڈ سسٹم کو فعال رکھنے اور بغیر کسی خرابی کے آواز کو سپیکروں تک منتقل کرنے کے لیے انتہائی منظم طریقے سے کام کیا جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ دنیا کے سب سے بڑے ساؤنڈ سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ اچانک کسی بھی ممکنہ نقص کے سامنے آتے ہی متبادل سسٹم کو استعمال میں لایا جاسکے۔

    شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ، سعودی عرب کا رد عمل سامنے آگیا

    واضح رہے کہ ماضی میں سادہ لاؤڈ سپیکراور مائیکرو فون استعمال کئے جاتے تھے، جس سے آواز کی کوالٹی بھی اتنی عمدہ نہیں تھی جتنی کہ اب ہوچکی ہے۔

  • مسجد الحرام میں روزانہ زائرین و معتمرین کیلئے 2400 افطار دسترخوانوں کا اہتمام

    مسجد الحرام میں روزانہ زائرین و معتمرین کیلئے 2400 افطار دسترخوانوں کا اہتمام

    رمضان المبارک کے ایام کے دوران مسجد الحرام میں زائرین و معتمرین کے لیے افطار دسترخوانوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق افطار دسترخوان انتظامیہ کے رکن عزام اللحیانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’مسجد الحرام میں روزانہ 2400 دسترخوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس پر ہزاروں افراد افطار کرتے ہیں۔‘

    عزام اللحیانی کے مطابق ’ایک دسترخوان 16 میٹر طویل ہوتا ہے جس پر 32 افطار باکسز رکھے جاتے ہیں جو کھجور، کیک اور پائی پر مشتمل ہوتے ہیں۔‘

    افطار کی فراہمی کے لیے خیراتی اداروں اور شخصیات کی جانب سے حرمین شریفین اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ای رجسٹریشن کا آغاز رمضان سے قبل ہی کرلیا گیا ہے۔

    خیراتی ادارے امیرہ صیتہ ٹرسٹ کے کارکن سامی الزھرانی کا کہنا تھا کہ ’ٹرسٹ کا آغاز 12 سال قبل ہوا تھا۔‘

    مسجد الحرام میں معذور افراد کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    ’ٹرسٹ کی جانب سے 150 رضاکاروں کی مدد سے 9 ہزار افطار باکسز کو تقسیم کیا جاتا ہے، جس میں 6 ہزار مسجد الحرام کے اندر جبکہ 3 ہزار بیرونی صحن میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔

  • مسجد الحرام میں معذور افراد کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    مسجد الحرام میں معذور افراد کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    مسجد الحرام میں ادارہ امور حرمین شریفین نے معمر اور بیمار زائرین کے لیے مخصوص گالف کارٹس کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گالف گاڑیوں سیف مسجد الحرام کی چھت سے طواف کرایا جاتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 50 گالف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

    ایس پی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گالف گاڑیوں کی سہولت محدود وقت کیلیے فراہم کی جاتی ہے جو شام 4 سے صبح کے 4 بجے تک ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے گاڑی کا فی کس کرایہ 25 ریال مختص کیا گیا ہے، جبکہ ہر گاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔

    مسجد الحرام کے مختلف دروازوں پر گاڑیوں کیلیے بکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں جن میں باب اجیاد کی سمت میں موجود برقی زینے، شاہ عبدالعزیز گیٹ اور عمرہ گیٹ کے سمت موجود لفٹ شامل ہے۔

    مسجد نبویؐ میں رمضان رضاکاروں کی تعداد 1300سے تجاوز

    گالف گاڑیوں کی بکنگ ان مقامات سے کرانے کے بعد مسجد الحرام کی چھت پر پہنچ کرگاڑی کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

  • عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کی توسیع سے بڑی سہولت میسر آگئی

    عمرہ زائرین کو مسجد الحرام کی توسیع سے بڑی سہولت میسر آگئی

    رمضان المبارک میں آنے والے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع سے بڑی سہولت میسر آگئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران نہ صرف اندرون مملکت بلکہ دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں۔

    ادارہ امور حرمین کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ’مسعی‘ کی گنجائش میں اضافہ ہونے سے فی گھنٹہ ایک لاکھ 18 ہزار عمرہ زائرین کو سعی میں سہولت میسر آگئی ہے۔

    مسجد الحرام کی منزلوں کی تعداد چار ہے اور مجموعی رقبہ 87 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔

    تیسری سعودی توسیع سے قبل مسجد الحرام میں ’مسعی‘ کی چوڑائی 20 میٹر تھی اور اب 40 میٹر ہو گئی ہے جبکہ صفا اور مروہ کے درمیان راستے کی لمبائی 394 میٹر ہوگئی ہے، اگر سعی کے سات چکروں کا حساب لگایا جائے تو کل مسافت 2761.5 میٹر بنتی ہے۔

    کیا رمضان میں ایک سے زائد عمرہ کر سکتے ہیں؟

    مسعی کو چوڑا کرنے کے ساتھ ساتھ بالائی منزلوں کا اضافہ اور ایک زیریں منزل بھی تعمیر کی گئی ہے، جس سے زائرین کی تعداد ان منزلوں پر تقسیم ہو جاتی ہے اور انہیں شدید ازدحام کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

  • مسجد الحرام کے صحن میں افطار دستر خوان کے روح پرور مناظر

    مسجد الحرام کے صحن میں افطار دستر خوان کے روح پرور مناظر

    سعودی عرب میں مسجد الحرام کے صحن مبارک میں زائرین کی بڑی تعداد نے روحانیت کے ماحول میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غروب آفتاب سے قبل زائرین کی بڑی تعداد مسجد الحرام کے صحن میں بچھائے گئے دسترخوان پہنچی جبکہ رضاکار زائرین کی خدمت اور افطاری فراہم کرنے میں مصروف رہے۔

    حرم کے صحن میں ماہ مبارک کے پہلے دن افطار دسترخوان اسلامی اخوت، باہمی بھائی چارگی اور یگانگت کی منظر کشی کررہے تھے۔

    حرم کے صحن میں موجود رضا کار روزہ داروں کو افطار پیش کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کررہے تھے۔ حکومتی اور نجی اداروں کی زیرنگرانی پرسکون ماحول اور زائرین کے دعاؤں اور اذکار کے درمیان افطار مکمل کیا گیا۔

    سعودی عرب: رمضان پلان کے نفاذ کے بعد زائرین کو بڑی سہولت مل گئی

    مسجد الحرام کی صفائی پر مامور کارکنوں نے افطار ختم ہونے کے بعد مختصر دورانئے میں دسترخوانوں کو سمیٹ لیا تاکہ ہزاروں زائرین نماز مغرب کی ادائیگی کرسکیں۔