Tag: masjid al haram

  • مسجد الحرام میں دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا کام رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا

    مسجد الحرام میں دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا کام رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا

    مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے صحنوں میں دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا کام رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا، 300 سے زائد دیوہیکل چھتریاں مسجد الحرام میں نصب کی جائیں گی، اس کی بدولت زائرین کو طواف اور نماز میں آرام و راحت نصیب ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہِ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا کہ مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) کے ساتھ مسجد نبوی شریف ( مدینہ منورہ ) کے صحنوں کے باقی حصے میں بھی دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا کام رواں حج سیزن ختم ہوتے ہی شروع کر دیا جائے گا اور آئندہ رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔

    ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں تعمیر و توسیع اور تزئین و خدمات کے سارے منصوبے آئندہ 2برسوں کے دوران مکمل کر لئے جائیں گے۔

    انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300سے زائد دیوہیکل چھتریاں مسجد الحرام میں نصب کی جائیں گی، خانہ کعبہ کے اطراف صحن میں بھی سائبان نصب ہو گا، جس کی بدولت زائرین کو طواف اور نماز میں آرام و راحت نصیب ہو گا۔

    السدیس نے توجہ دلائی کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان نے اس احساس کے تحت کہ زائرین کو طواف ، نماز ، عباد ت اور آنے جانے میں دھوپ کے مسئلے سے دوچار نہ ہونا پڑے دیوہیکل چھتریوں کی تنصیب کا منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، اعلیٰ قیادت کے حکم کے مطابق یہ کام اعلیٰ اور معیاری شکل میں انجام دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 2008 کے دوران سعودی حکومت نے مسجد حرام کے صحن کو ڈھانپنے کیلئے بہت ہی بڑی بڑی چھتریاں لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

    سال 2014 میں اپنی وفات سے کچھ روز قبل سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ نے مسجد الحرام میں عبادت گزاروں کی سہولت کے لیے خصوصی چھتریوں کی تنصیب کا فرمان جاری کیا تھا۔

  • سعودی عرب نے حرمین شریفین کی تاریخی اٹلس امریکا اور برطانیہ کو بھجوادی

    سعودی عرب نے حرمین شریفین کی تاریخی اٹلس امریکا اور برطانیہ کو بھجوادی

    ریاض: شاہ عبدالعزیز ریسر چ فاؤنڈیشن اینڈ آرکائیو ( دراہ) نے عربی اور انگریزی زبان پر مشتمل مکہ اور دیگر مذہبی زیارات کی باتصویر اٹلس امریکا اور برطانیہ بھجوادی۔

    تفصیلات کے مطابق دراہ کی جانب سے بھیجی جانے والی یہ اٹلس برطانوی میوزیم اور امریکی لائبریری آف کانگریس میں سائنسدانوں اور محققین کی رہنمائی کے لیے رکھی جائے گی۔

    بتایا جارہا ہے کہ یہ اٹلس 325 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں مکہ اور حرمین شریفین کی تاریخی تصاویر اور تاریخ مرتب کی گئی ہے۔ یہ اٹلس 16 سال قبل مرتب کی گئی تھی اور اس میں عرب اور غیرملکی مسلم زائرین کی تاریخی تحاریر بھی شامل ہیں۔

    اسلام کی تاریخ کو عمومی اور مکہ شہر کی تاریخ کو خصوصی طور پر اجاگر کرنے کے لیے دراہ نے یہ اٹلس کئی بین الاقوامی کتب میلوں میں بھی بھجوائی ہے، یہ ریاض کے بین الاقوامی کتاب میلے میں بھی میسر تھی اور دراہ کی ویب سائٹ سے بھی اسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    یہ اٹلس ڈاکٹر معراج نواب مرزا اور ڈاکٹر عبداللہ صالح شویش کی مشترکہ تالیف ہے اور اسے چھ ابواب میں منقسم کیا گیا ہے۔ مکہ مسلم اور مغربی پینٹرز کی نظر میں، ابتدائی فوٹوز اور خاکے ، اور مسجد الحرام اور مکہ شاہ عبدالعزیز اور ان کے بیٹوں کے دور میں، شامل ہیں۔

    اس اٹلس میں اس دور کی بھی تصاویر شامل ہیں جب نیا نیا کیمرہ ایجاد ہوا تھااور بلیک اینڈ وائٹ فلم ہوا کرتی تھی۔ یہ تصاویر مقامی اور غیر ملکی مسلم فوٹو گرافرز نے کھینچی تھیں۔

    اس ڈاکیومنٹ میں جدید سعودی حکومت کی مکے کے لیے خدمات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے جیسا کہ مکے تک روڈز کی تعمیر، زائرین کے لیے پانی کا اہتمام، چھت کی تعمیر، مسجد میں روشنی کا انتظام، کعبے کا غلاف تیار کرنے کے لیے فیکٹری کی تشکیل ، دروازے کی تعمیر اور مکہ کلاک کی تعمیر شامل ہیں۔

  • مسجد الحرام میں غسلِ کعبہ کی روح پَرور تقریب

    مسجد الحرام میں غسلِ کعبہ کی روح پَرور تقریب

    مکہ مکرمہ : کائنات کے مقدس ترین مقام بیت اللہ شریف میں خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا، گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز  نے خانہ کعبہ کو غسل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا، گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز شاہ سلمان نے خانہ کعبہ کو غسل دیا۔

    خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب سمیت عطر سے غسل دیا گیا جب کہ فرش کو آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں سے صاف کیا گیا۔

    تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سرابرہ شیخ عبدالرحمان السُدیس، مسلم ممالک کی سفارتی شخصیات کے علاوہ شاہی خاندان کے افراد اور مشائخ عظام بھی شریک ہوئے۔

    خانہ کعبہ کو غسل دینے سے قبل گورنر خانہ کعبہ کا طواف کیا اور حجر اسود کو بوسہ دیا، اس کے بعد انہیں خانہ کعبہ کی چابی پیش کی گئی، خانہ کعبہ میں داخل ہوکر شہزادہ خالد الفیصل دورکعت نوافل ادا کی ۔

    خیال رہے خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے، پہلی مرتبہ پندرہ شعبان اور دوسری مرتبہ وسط محرم میں غسل دیا جاتا ہے جبکہ نو ذوالحج کو خانہ کعبہ پر نیا غلاف چڑھایا جاتا ہے۔

    گذشتہ روز حج کے موقع پر خانہ کعبہ کے زیریں حصے سے اوپر اٹھائے گئے غلاف کعبہ کو نیچے تک لٹکا کر خانہ کعبہ کو مکمل طورپر ڈھانپ دیا گیا تھا۔

    یاد رہے 20 اگست کو حرم شریف میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب میں پُرانے غلاف کو اتارنے کے بعد خانہ کعبہ کو نئے غلاف سے آراستہ کیا گیا تھا۔

    غلاف کعبہ خالص ریشم سے تیار کیا گیا، جس میں 670 کلو ریشم استعمال ہوا ہے اور اس کی تیاری میں 20 لاکھ ریال لاگت آئی، نئے غلاف کو حرم میں لانے کے اہتمام میں کسوہ فیکٹری کے اہلکار پیش پیش تھے۔

    نئے غلافِ کعبہ کی تیاری میں 120 کلو گرام سونا اور 100 چاندی استعمال ہوا تھا اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی۔

  • حرم شریف کے فرش کی ٹھنڈک کا راز

    حرم شریف کے فرش کی ٹھنڈک کا راز

    مکہ مکرمہ : اسلام میں مسجد حرام سب سے عظیم الشان اور مقدس مسجد سمجھی جاتی ہے،لیکن ایسا کونسا راز ہے جو شدید گرمی میں زائرین کعبہ کے پائوں اس تپتے فرش پر کیوں کر محفوظ رہتے ہیں؟ آخر کیا وجہ ہے کہ حرم شریف کے بیرونی احاطوں میں جہاں کوئی سائبان بھی نہیں فرش کو کیسے ٹھنڈا رکھا جاتا ہے؟

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرم پاک کے فرش کی ٹھنڈک کے راز ایک خاص قسم کا سنگ مر مر ہے، ’التاسوس‘ کے نام سے مشہور سنگ مرمر دوسروں کی نسبت گرمی زیادہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ پتھر زیادہ درجہ حرارت میں دوسرے پتھروں کی نسبت فرش کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے اور فرش کا درجہ حرارت معتدل رکھتا ہے۔

    haram-2

     

    التاسس” نامی یہ سنگ مرمر نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت مہنگا بھی ہے، حرم شریف کے لیے یہ سنگ مرمر خاص طور پر یونان سے لایا گیا ہے

    “التاسس” سنگ مرمر کی سیلوں سے حرم مکی کی زمین کو ڈھانپنے سے زمین کے اندر کی ٹھنڈک اور رطوبت باہر کی طرف نکلتی ہے اور اس پتھر کی سطح کو ٹھنڈا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

    haram-1

    خیال رہے کہ حرم مکی میں پانچ سینٹی میٹر موٹی ٹائلیں لگائی گئی ہیں، یہ پتھر رات کے اوقات میں باریک مساموں کے ذریعہ رطوبت جذب کرتے ہیں اور دن کے وقت اس رطوبت کو خارج کرتے ہیں۔ اس طرح یہ پتھر قدرتی طور پر بھی گرمی میں ٹھنڈا رہتا ہے۔

    دوسری جانب تاریخی اعتبار سے مسجد حرام کو ہر دور کے مسلم حکمرانوں کی خصوصی توجہ حاصل رہی ہے، آل سعود خاندان کے برسراقتدار آنے کے بعد مسجد حرام اور حرم مکی کی جس تسلسل کے ساتھ خدمت کی گئی وہ اپنی مثال آپ ہے۔

  • دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے

    دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے

    مکہ مکرمہ : دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے۔

    رمضان المبارک کے مہینے میں روزانہ روزہ کھولنے کیلئے گھروں کے علاوہ مساجد میں بھی اہتمام کیا جاتا ہے لیکن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی افطاری خانہ کعبہ میں ہوتی ہے، خانہ کعبہ میں افطاری کیلئے بچھائے جانے والے دسترخوان کی لمبائی بارہ کلومیٹرہوتی ہے۔

    افطاری کا دستر خوان خانہ کعبہ میں طواف کی جگہ بچھایا جاتا ہے، اس پر روزانہ بارہ لاکھ روزے دار افطاری کرتے ہیں، یومیہ افطاری پر دس لاکھ سعودی ریال کا خرچ آتا ہے جبکہ افطاری کے دوران روزہ داروں کو روزانہ بیس لاکھ آب زم زم کی بوتلیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ جوس، دودھ اور کیک سے بھی تواضع کی جاتی ہے۔

    دنیا کی اس سب سے بڑی افطاری کا دورانیہ صرف دس منٹ ہوتا ہے، دس منٹ بعد دستر خوان سمیٹ لیا جاتا ہے اور فرش دھویا جاتا ہے کیونکہ دس منٹ بعد یہاں نمازِ مغرب پڑھائی جاتی ہے۔