Tag: Masjid al Nabawi

  • سعودی عرب: مسجد نبویؐ کی دیواروں پر خطاطی تہذیبی ورثے کی عکاس

    سعودی عرب: مسجد نبویؐ کی دیواروں پر خطاطی تہذیبی ورثے کی عکاس

    مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیواروں پر نقش و نگار اور خوشخطی کا حسین امتزاج منفرد فنی جمال اور عربی زبان کی بلاغت کو مجسم کرتا ہے جو اسلامی فن کے حسن اور اس کے تہذیبی ورثے کی عظمت کا دائمی گواہ ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویؐ کی دیواروں پر کندہ یہ کلمات عربی خطاطی کے فن کا بہترین مظہر ہیں، جنہیں بہت ہی خوبصورتی، نفاست اور ترتیب کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے۔

    ان نقش و نگار میں قرآنی آیات، احادیث نبویہ، اور اسمائے حسنیٰ شامل ہیں جو اس مقدس مقام کی روحانیت کو اجاگر کرتے اور دلوں میں اس کی عظمت کو مزید راسخ کرتے ہیں۔

    یہ متون نہایت باریک بینی سے معمارانہ ترتیب میں تقسیم کئے گئے ہیں جو نہ صرف فنِ تعمیر سے ہم آہنگ ہیں بلکہ متن اور تزئین کے درمیان ایک دلکش بصری توازن پیدا کرتے ہیں۔

    عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان:

    سعودی حکومت نے حج سیزن 2025 کے اختتام پر غیر ملکیوں کو نئے عمرہ سیزن کیلیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیا، 11 جون بروز بدھ سے (Nusuk) ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

    یہ ایپلیکیشن نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ پیش کرتی ہے بلکہ آسانی سے اجازت نامے کی بکنگ اور اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

    حج سیزن 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے اپریل 2025 میں عمرہ اجازت نامے جاری کرنا بند کر دیے تھے اور 29 اپریل کو غیر ملکیوں کی روانگی کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔

    وزارت نے بتایا کہ نئے عمرہ سیزن کیلیے تکنیکی اور آپریشنل تیاریوں کا آغاز ہموار طریقہ کار اور مستقل بہتری کو یقینی بنانے کیلیے متعلقہ حکام کے ساتھ کر دیا گیا۔

    وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرہ ادائیگی، باب کعبہ خصوصی طور پر کھولا گیا (ویڈیو)

    متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل اور آگاہی کی خدمات کو بڑھانے کے ساتھ عمرہ کیلیے حفاظت اور اعلیٰ ترین معیارات کی فراہمی کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

  • مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا آغاز

    مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا آغاز

    اعتکاف کے لیے سب سے معزز مقامات کی بات کی جائے تو وہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، جو اسلام کی دو مقدس ترین مساجد ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے ان مقدس مقامات پر اعتکاف کے خواہشمندوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل اور شرائط کا اعلان کردیا ہے۔

    جنرل پریذیڈنسی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے حرمین شریفین میں اعتکاف کی باضابطہ رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔

    رجسٹریشن کا آغاز بدھ، 5 مارچ 2025 صبح 11 بجے سے ہوچکا ہے، اعتکاف کا آغاز 20 رمضان المبارک 1446 سے ہوگا، جبکہ اختتام 30 رمضان المبارک 1446، عید الفطر کی رات عشاء کی نماز کے بعد ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق جو لوگ ان دونوں مساجد میں اعتکاف کے خواہش مند ہیں انہیں سرکاری ویب سائٹ alharamain.gov.sa کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔

    واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر (ہزاروں مہینوں سے بہتر رات) کی تلاش میں اہل ایمان دنیا سے کٹ کر اپنا ناطہ اس واحد بزرگ و برترہستی سے جوڑ لیتے ہیں ،جس کی بادشاہت لازوال ہے۔

    ویسے تو پورا رمضان المبارک ہی رحمتوں اور برکتوں سے معمور ہے لیکن آخری عشرے میں مسجد میں اللہ رب العزت کی خوشنودی کے لیے اعتکاف کرنا رسول کریمﷺ کی سنت ہے۔ اعتکاف کرنے والے اپنی تمام تر توجہ عبادات، تسبیحات اور اذکار کی طرف مرکوز کرکے دنیا سے ناطہ توڑ لیتے ہیں۔

    متعکفین اس دوران تلاوت قرآن اور نوافل اداکرتے ہیں، آخری عشرے کی طاق راتوں لیلتہ القدر کی تلاش کی جاتی ہے رات بھر عبادت کی جاتی ہے، یہ لوگ اللہ تعالی کے مہمان ہوتے ہیں، اعتکاف میں شرکت کے لیے اللہ کے مہمان بیس رمضان المبارک کو عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوتے ہیں اور اذان مغرب کے ساتھ ہی ان کا اعتکاف شروع ہوجاتا ہے جبکہ شوال المبارک کا چاند نظر آتے ہی ختم ہوجاتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/itikaf-aur-aus-k-fazail/

  • مسجد نبویؐ میں ایک سال کے دوران 281 ملین افراد کی آمد

    مسجد نبویؐ میں ایک سال کے دوران 281 ملین افراد کی آمد

    سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 1445 ھ میں ایک سال کے دوران 281 ملین زائرین اور نمازیوں نے حاضری دی، جو گزشتہ ھجری سال کے مقابلے میں 25 ملین زیادہ ہیں‘۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے جاری اعداد وشمار کے مطابق مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں 11 ملین افراد نے نماز ادا کی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نذرانہ عقیدت پیش کیا، پچھلے سال کے مقابلے میں یہ تعداد 1.8 ملین زیادہ ہے۔

    روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر آنے والوں کو 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ روضہ شریفہ میں زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، سب سے پہلے نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیج دیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی نے سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے تعاون سے زائرین اور نمازیوں کے لیے روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کے عمل کو آسان بنانے کیلیے کام کیا ہے۔

    سعودی عرب: بارشوں کا الرٹ جاری

    مقررہ اوقات میں مردوں اور خواتین کیلیے روضہ شریفہ میں داخلے کا اہتمام کیا جاتا ہے، یہ کوششیں زائرین اور نمازیوں کی خدمت کیلیے سعودی قیادت کی خواہشات کے مطابق انجام دی جاتی ہیں۔

  • مسجد نبویؐ میں بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو

    مسجد نبویؐ میں بارش کے دوران روح پرور مناظر کی ویڈیو

    سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش کا سب سے زیادہ اثر مدینہ منورہ میں دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ متعدد ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے سبب محکمہ موسمیات کی طرف سے ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارش سے متاثرہ شہروں میں اسکولوں کو بھی بند کیا گیا ہے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بارش کے وقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موسلا دھار بارش کے دوران بھی بعض افراد نماز پڑھنے اور دعائیں مانگنے میں مصروف ہیں۔

    اس کے علاوہ بھی سعودیہ عرب کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں سڑکوں پر بھرے پانی، ٹریفک میں رکاوٹ، پانی کے درمیان پھنسی گاڑیاں اور دیگر نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

  • مسجد نبویؐ میں رمضان کے پہلے ہفتے لاکھوں زائرین کی حاضری

    مسجد نبویؐ میں رمضان کے پہلے ہفتے لاکھوں زائرین کی حاضری

    رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی حرمین شریفین انتطامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین نے مسجد نبویؐ میں حاضری دی اور 41 لاکھ 4 ہزار 878 زائرین نے روضہ رسولؐ پر سلام پیش کیا۔

    رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران زمزم کی 144000 بوتلیں اور 15243 افطار بکس تقسیم کیے گئے، ریاض الجنہ میں ایک لاکھ 34 ہزار 447 مرد اور ایک لاکھ 7 ہزار 697 خواتین نے نماز کی سعادت حاصل کی۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندرونی و بیرونی حصے میں دنیا کے سب سے بڑے افطار دستر خوان کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں لاکھوں زائرین کو منظم کرنے کے لیے ایک سے زائد عمرے کی اجازت نہیں ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جاتا اور زائرین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقدس مہینے میں ایک عمرہ کم کریں۔

    اس بار 29 روزے ہوں گے یا 30؟ اہم پیشگوئی

    وزارت نے وضاحت کی کہ اس پابندی کا مقصد رش کو کم کرنا، دوسروں کو عمرہ کرنے کا موقع دینا اور ہجوم کے انتظام میں مدد کرنا ہے۔

  • مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کے دوران خاص انتظامات؟

    مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کے دوران خاص انتظامات؟

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جنرل اتھارٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مسجد نبوی ؐ میں تعینات کارکن مسجد کے 1.378 ملین مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں صفائی اور سینیٹائزنگ کے امور انجام دیتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران 1490 کارکن جدید اور خودکار آلات کے ذریعے مسجد کے اندر، صحنوں، چھتوں اور اطراف کے حصوں کی 24 گھنٹے صفائی اور سینیٹائزنگ میں مصروف رہتے ہیں۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امور کی اتھارٹی کے مطابق مسجد کو دھونے اور جراثیم کش سپرے اور سینیٹائزنگ کے علاوہ خوشبویات سے مسجد کو معطر رکھنے کا کام رمضان میں 24 گھنٹے رہتا ہے۔

    کارکنان افطار کے بعد انتہائی مختصر وقت میں تیزی سے صفائی کے تمام کام انجام دیتے ہیں اور منٹوں میں تمام دسترخوان سمیٹ کر مسجد کی اندر اور باہر سے صفائی مکمل لیتے ہیں، رمضان میں افطار سے قبل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحن میں قالینوں کو بچھا دیا جاتا ہے۔

    اتھارٹی کے مطابق مسجد کو 24 گھنٹے معطر رکھنے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔اسی طرح قالینوں اور فرش کی صفائی اور سینیٹائزنگ دن بھر جاری رہتی ہے۔

    مسجد الحرام: اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کب سے ہوگی؟

    مسجد نبویؐ اتھارٹی کے مطابق ایئرکنڈیشننگ،روشنی کے نظام اور ساؤنڈ سسٹم کی دیکھ بھال، وضو خانے اور بیت الخلا کی صفائی کے لیے بھی کارکنان 24 گھنٹے مستعد رہتے ہیں۔ رمضان المبارک میں صفائی کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی فیلڈ ٹیمیں اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔