Tag: Masjid an-nabawi

  • مسجد نبویؐ میں عازمین حج کی سہولت کے لیے اہم اقدام

    مسجد نبویؐ میں عازمین حج کی سہولت کے لیے اہم اقدام

    سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین میں دینی شعبے کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عازمین حج کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’سمارٹ معاون‘ ایپ لانچ کردی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شیخ السدیس کے ہمراہ امام و خطیب مسجد نبویؐ شیخ ڈاکٹر عبدالباری بن عواض الثبیتی جو اثرا پروگرام اورمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتب خانے کے نگران بھی ہیں موجود تھے۔

    یاد رہے کہ ادارہ حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے حج آپریشنل پلان جاری کردیا گیا ہے جو 120 اقدامات پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد عازمین حج کی بہتر رہنمائی کرنا ہے۔

    متعدد زبانوں میں عازمین حج کی سہولت کیلیے ڈیجیٹل رہنما ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔

    روبوٹس ’منارہ‘ کے دوسرے ورژن کو متعارف کرایا گیا جو گزشتہ برس سے اپ ڈیٹ ہے اس میں مزید زبانوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں عازمین کے لیے 50 علمی و فکری پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ نے کہا ہے کہ حج 1446 ہجری کے لیے عازمینِ حج کی خدمت کے حوالے سے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رائل کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے میں پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے ٹریکس کو کشادہ کیا گیا جبکہ ازدحام کو کنٹرول کرنے کیلیے بھی جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حج آپریشنل پلان کے تحت ’مکہ بس‘ پروگرام کا بھی باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، جس کے تحت مکہ مکرمہ میں 400 بسوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو 12 راستوں کے لیے مخصوص ہیں۔

    سعودی عرب میں حجاج کرام کی سہولت و سلامتی کے لیے مشاعر مقدسہ (وادی منی، مزدلفہ اور عرفات) میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا جن کے تحت مزدلفہ میدان میں ایک لاکھ 70 ہزار مربع میٹر پر مخصوص ٹریک تعمیر کیا گیا ہے جسے ’نرم راستے‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ منی کی وادی میں امور صحت کے حوالے سے 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال جبکہ 71 طبی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں طبی عملہ ایام حج میں مستقل طورپر فعال رہے گا۔

    عازمین حج کے لیے 8 زبانوں میں صحت اور بیماریوں سے متعلق آگہی کِٹ جاری، ڈاؤن لوڈ کیسے کریں؟ جانیں

    حجاج کے آرام کے پیش نظر مشاعر مقدسہ میں مختلف مقامات پر سایے کا انتظام کیا گیا ہے علاوہ ازیں پینے کے پانی کی مستقل فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے متعدد مقامات پر 400 واٹرکولرز بھی لگائے گئے ہیں۔

  • مسجد نبویؐ کے گیٹ نمبر 100 میں فرسٹ ہاؤس نمائش کا انعقاد

    مسجد نبویؐ کے گیٹ نمبر 100 میں فرسٹ ہاؤس نمائش کا انعقاد

    مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گیٹ نمبر 100 میں فرسٹ ہاؤس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش میں مسلمانوں کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور خانہ کعبہ کی تاریخ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

    نمائش کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر تعمیر سے متعلق بھی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ خانہ کعبہ کی تعمیر اور اس کی خصوصیات کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ماہ رمضان المبارک کے دوران روزانہ 300 ٹن آب زم زم مہیا کیا جاتا ہے جو مسجد کے مختلف مقامات پر موجود 18 ہزار کولرز میں بھرا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ادارہ امور حرمین کا کہنا ہے مسجد نبوی میں رمضان کے دوران دنیا بھر سے بڑی تعداد میں زائرین عبادت کے لئے پہنچتے ہیں۔

    آب زم زم کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ ادارہ موجود ہے جہاں سیکڑوں کارکنان آنے والے زائرین کو آب زم زم فراہم کرتے ہیں۔

    ادارے کی جانب سے کولرز کے علاوہ مسجد نبوی کے اندرونی مقامات اور روضہ شریفہ کی جانب زائرین کو آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔

    مسجدِ اقصیٰ میں 25 ویں رمضان کو ایک لاکھ فلسطینیوں کی شرکت

    اس کے علاوہ ان کارکنوں کے ذریعے آب زم زم کے 60 متحرک یونٹس کی سہولت بھی موجود ہے جو معمر اور بیمار زائرین کو ان کی جگہ پر زم زم فراہم کرتے ہیں۔

  • مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    سعودی عرب میں مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ نے زائرین کو بڑی سہولت فراہم کردی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی سہولت کے لیے اردو، انگلش اور عربی زبانوں میں ڈیجیٹل نقشے جاری کردیئے گئے ہیں، جس کے ذریعے نماز کے اوقات میں مسجد میں گنجائش کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل نقشے کے ذریعے مسجد نبویؐ کی اندرونی و بیرونی براہ راست صورتحال معلوم کرنے کے لیے کیوآر کوڈ سکین کیا جاتا ہے۔

    اس طرح زائرین کو یہ معلوم کرنے میں سہولت حاصل ہوجاتی ہے کہ کہاں جگہ خالی ہے اور کون سے مقامات پر رش موجود ہے۔

    ڈیجیٹل نقشے کے ذریعے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 12 مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں افراد کی تعداد کے مطابق گنجائش کا تعین کرسکتے ہیں۔

    جس مقام پر لوگ زیادہ ہوتے ہیں اور وہاں مزید گنجائش نہیں ہوتی تو نقشے میں وہ مقام ’فل‘ ظاہر ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حرمین شریفین میں رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز لاکھوں فرزندان اسلام نے خشوع و خصوع سے ادا کی اور بیشتر وقت عبادت میں مصروف رہے۔

    ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بے مثال اقدامات کئے گئے تھے۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کا زائرین کو آب زم زم سے متعلق اہم پیغام

    حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں جمعے کو صبح سے ہی انتظامات مکمل کرلیے تھے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اطمینان سے نماز ادا کرسکیں۔

  • مسجد نبویؐ میں رمضان کے دوران زائرین کو بڑی سہولت دینے کی تیاری

    مسجد نبویؐ میں رمضان کے دوران زائرین کو بڑی سہولت دینے کی تیاری

    سعودی عرب میں مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں دینی امور کے ادارے نے رمضان المبارک کے دوران زائرین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    سعودی خبررساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک میں آپریشنل پلان کے مطابق انتظامیہ نے تحفیظ قرآن کریم کے 220 حلقوں کا انتظام کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دس سے زائد زبانوں میں دروس کا خصوصی بندوبست کیا جائے گا، تلاوت قرآن کی درستگی کے لیے خصوص کلاسوں کا بھی اہتمام کیا گیا جو 20 ہزار گھنٹوں پر محیط ہوں گی۔

    علاوہ ازیں 30 مفتیان اور علما کرام کو مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر اور بیرونی صحنوں میں متعین کیا جائے گا جو لوگوں کو مسائل کے شرعی حل سے آگاہ کریں گے۔

    قبل ازیں سعودی عرب میں حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار169 زائرین نے حاضری دی۔

    جنرل اتھارٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 لاکھ 49 ہزار388 زائرین نے مسجد نبوی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی جبکہ 2 لاکھ 69 ہزار 238 زائرین نے ریاض الجنہ (روضہ شریفہ) میں نماز ادا کی۔

    مسجد نبویﷺ میں اس بار افطار کےلیے ملائی اور پراٹھے کا بھی آپشن

    اتھارٹی کے مطابق مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار302 سے زیادہ زائرین نے ترجمے کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا۔ مسجد نبوی کے مخصوص حصوں میں ایک لاکھ 34 ہزار 85 روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

  • مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں رواں سال دس ملین زائرین کی حاضری

    مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں رواں سال دس ملین زائرین کی حاضری

    سعودی عرب میں مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال 2024 کے دوران اب تک دس ملین افراد نے روضہ شریفہ (ریاض الجنہ) میں عبادت کی سعادت حاصل کی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مجموعی طور پر روضہ شریفہ میں 55 لاکھ 83 ہزار 885 مردوں اور 47 لاکھ 26 ہزار خواتین نے نماز ادا کی۔

    اعداد وشمار کے مطابق زائرین کی یومیہ تعداد 48 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ زائرین کو گیارہ زبانوں میں آگاہی فراہم کی گئی۔روضہ شریفہ میں داخلے سے پہلے انتظار کا اوسط وقت 20 منٹ تھا۔

    یہ اقدماات مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زائرین اور نمازیوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کو بڑھانے کے لیے مملکت کی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہیں۔

    واضح رہے کہ روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے، ہر زائر کو عبادت کے لئے 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

    روضہ شریفہ میں عبادت کے لئے آنے والے زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ تک بھج دیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

    الصافیہ میوزیم اینڈ پارک میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلامی واقعات کو پیش کیا جارہا ہے۔

    ساڑھے چار ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع پارک میں کائنات کے آغاز سے لیکر انبیائے کرام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی کے واقعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھری ڈی وژن میں پیش کیا جاتا ہے۔

    پاکستان اور سعودی عرب کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے، امام مسجد نبویﷺ

    الصافیہ میوزیم اینڈ پارک میں زمانہ قدیم کی اشیاء اور قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔

  • مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 57 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    مسجد نبویؐ میں ایک ہفتے کے دوران 57 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

    سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک ہفتے کے دوران آنے والے زائرین کے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبویؐ کا 57 لاکھ 35 ہزار 16 افراد نے دورہ کیا، پانچ لاکھ 27 ہزار152 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔

    اس سے قبل ایک بیان میں سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 1445 ھ میں ایک سال کے دوران 281 ملین زائرین اور نمازیوں نے حاضری دی، جو گزشتہ ھجری سال کے مقابلے میں 25 ملین زیادہ ہیں‘۔

    مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں 11 ملین افراد نے نماز ادا کی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نذرانہ عقیدت پیش کیا، پچھلے سال کے مقابلے میں یہ تعداد 1.8 ملین زیادہ ہے۔

    روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطا ہر آنے والوں کو 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ روضہ شریفہ میں زائرین کے داخلے کو آسان بنانے کے لیے چار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، سب سے پہلے نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسز سے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیج دیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب میں مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی نے سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے تعاون سے زائرین اور نمازیوں کے لیے روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کے عمل کو آسان بنانے کیلیے کام کیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات: شیخ محمد بن زید النہیان کا بڑا اعلان

    مقررہ اوقات میں مردوں اور خواتین کیلیے روضہ شریفہ میں داخلے کا اہتمام کیا جاتا ہے، یہ کوششیں زائرین اور نمازیوں کی خدمت کیلیے سعودی قیادت کی خواہشات کے مطابق انجام دی جاتی ہیں۔

  • مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں 1.4 ملین افراد نے نماز کی سعادت حاصل کی

    مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں 1.4 ملین افراد نے نماز کی سعادت حاصل کی

    مدینہ منورہ: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چھ ہفتوں کے دوران یکم ذی القعدہ سے 14 ذوالحجہ 1445 تک مسجد نبوی روضہ شریفہ میں 14 لاکھ 3 ہزار 640 افراد نے نماز ادا کی‘۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویؐ روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطاً ہر آنے والے کو عبادت کیلئے 10منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روضہ شریفہ میں مرد زائرین کی تعداد 7 لاکھ 62 ہزار101 جبکہ خواتین کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار 539 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ زائرین کو روضہ شریفہ میں داخلے کے لئے چار مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، نسک اور توکلنا ایپلیکیشن کے ذریعے اپائنمنٹ کی تصدیق، ای ڈیوائسزسے کیو آر کوڈ سکین کرنا پھر زائرین کو کچھ دیر انتظار کے بعد روضہ شریفہ میں بھیجا جاتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی وزیرصحت فہدالجلاجل کا کہنا ہے کہ اس سال حج کے دوران شدید گرمی کے باعث ایک ہزار 301 اموات ہوئیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت نے بتایا کہ ان اموات میں 83 فیصد وہ افراد تھے جو بغیر پرمٹ کے حج کررہے تھے۔

    خانہ کعبہ کی چابی کے محافظ شیخ صالح الشیبی انتقال کر گئے

    انہوں نے کہا کہ بغیر پرمٹ افراد نے صحت سے متعلق ہدایات پرعمل نہیں کیا، جن میں سے 95 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

  • مسجد نبوی ؐ کے دروازوں میں کیا خاصیت ہے؟

    مسجد نبوی ؐ کے دروازوں میں کیا خاصیت ہے؟

    سعودی عرب میں مسجد نبوی ﷺ کی مرحلہ وار توسیع کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جاتا ہے، توسیعی منصوبوں میں مسجد کے دروازے از خود ایک عظیم الشان منصوبہ ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجموعی دروازوں کی تعداد ایک سو ہے جہاں رمضان المبارک میں 24 گھنٹے کی بنیاد پر 280 اہلکاروں کو تعینات کیا جاتا ہے۔

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور حکومت میں 7 بڑے اور مرکزی داخلے کے راستوں کا اضافہ کیا گیا جن میں سے تین شمالی سمت جبکہ مشرقی اور مغربی جانب ایک ایک مرکزی داخلے کے لیے راستے بنائے گئے۔

    دروازے کی اونچائی 6 میٹر ہے جبکہ چوڑائی 3 میٹر ہے۔ دوازے کی موٹائی 13 سینٹی میٹر ہے، مسجد کا ہر دروازہ سوا ٹن وزنی ہے۔

    دروازوں کی خاص یہ بھی ہے کہ انتہائی بھاری دروازے ہونے کے باوجود کوئی بھی شخص محض ایک ہاتھ سے باسانی اسے کھول اور بند کرسکتا ہے۔

    ہر دروازے پر جو نقش ونگار بنائے گئے ہیں ان پرسونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ دروازوں کی تیاری میں 1600 میٹر ’ساگون‘ کی مخصوص لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ دروازوں کے درمیان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم مبارک درج ہے۔

    لکڑیوں کو لیزر کی مخصوص ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تراشا گیا ہے جبکہ دروازوں پر نقش ونگار کے لیے پیتل کو فرانس سے حاصل کیا گیا اور اس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا۔

    ساگون کی جو لکڑی دروازوں کے لیے استعمال کی گئی ہے اسے خصوصی طور پر امریکہ سے منگوایا گیا، بعدازاں سے اسپین کے شہر بارسلونا لایا گیا جہاں لکڑیوں کو مخصوص بھٹیوں میں 5 ماہ تک خشک کیا گیا۔

    مسجد الحرام: سعی کیلیے خاص سہولت متعارف کرادی گئی

    مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نصب ہونے والے ہر دروازے کی تیاری میں کئی ماہ لگے جنہیں دیکھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ کی توسیع کے لیے کس قدر خلوص اور لگن سے خدمات سر انجام دی گئی ہیں۔