Tag: Masjid e haram

  • ویڈیو: اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    ویڈیو: اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

    اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں مکمہ مکرمہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے اپنی فیملی کے ہمراہ مکہ میں موجود ہیں اور وہ خانہ کعبہ کے سامنے دعا مانگ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ خانہ کعبہ کی جانب رُخ کر کے دعا مانگ رہی ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی والدہ رُخسار حیات بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو ان کے چاہنے والوں نے مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے سنجے دت کے ساتھ سیلفی شیئر کی جسے دونوں ملکوں کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے خصوصی تیاریاں

    سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے خصوصی تیاریاں

    مکہ المکرمہ : سعودی عرب میں مسجد الحرام انتظامیہ عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے ہیں، یہ کام حرم مکی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عارضی بندش کے بعد چار اکتوبر سے مرحلہ وار عمرے کو بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو نئے کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے متعدد انتظامات کیے ہیں۔
    تھرمل کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔

    ان کیمروں کی خصوصیت یہ ہے کہ کوئی ایسا زائر اس کے سامنے سے گزرے گا جس کا درجہ حرارت حد سے زیادہ ہوگا تو یہ فورا ہی الارم سے مطلع کر دے گا۔

    موقع پر موجود انتظامیہ کے اہلکار متاثرہ شخص کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے تاکہ کسی بھی زائر کو وائرس نہ لگے۔

    ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ماسک پروگرام بھی متعارف کرایا ہے۔ اس کی بھی پابندی زائرین سے کرائی جائے گی، السدیس نے کہا کہ یہ اقدامات کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر کیے جا رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے خانہ کعبہ کو سینیٹائز کرنے کے کام میں بھی حصہ لیا، اوزون ٹیکنالوجی کی مدد سے خانہ کعبہ کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔

  • مسجد الحرام : نمازیوں کی آسانی کیلئے دروازوں پر نئے نمبر لگانے کا آغاز

    مسجد الحرام : نمازیوں کی آسانی کیلئے دروازوں پر نئے نمبر لگانے کا آغاز

    مکہ مکرمہ : مسجد الحرام کی انتظامیہ نے نمازیوں کی سہولت کیلئے مسجد کے دروازوں پر نئے نمبر لگانے کا آغاز کردیا ہے، دروازوں کی نمبرنگ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے دروازوں پر روشن اور واضح رنگوں سے نئی نمبرنگ شروع کردی گئی ہے، حرم شریف کے دروازوں کی نمبرنگ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کی جارہی ہے۔

    یہ فیصلہ انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے کیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد کے کنگ فہد والے توسیعی حصے کے دروازے 79سے ان نمبروں کا آغآز تجرباتی طور پر کیا ہے۔

    اس تجربے کی کامیابی کے بعد مسجد الحرام کے تمام دروازوں کی روشن رنگوں سے نمبرنگ کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

    اس سے قبل مسجد الحرام کے دروازوں کے پہلے سے لکھے ہوئے نمبر زائرین کو واضح طور پر نظر نہیں آتے تھے جبکہ یہ نئی نمبر صآف اور واضح ہیں۔

    یہ نمبر دائیں سے بائیں کی جانب تحریر کیے جا رہے ہیں۔ ان نمبروں کو 24 گھنٹوں میں نکسی بھی وقت آسانی سے پڑھا جاسکے گا۔ نمازی حضرات کئی فٹ کے فاصلے سے بھی دروازے کا نمبر آسانی سے دیکھ کر رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔