Tag: MASJID E NABVI

  • رواں برس کروڑوں افراد کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری

    رواں برس کروڑوں افراد کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری

    ریاض: سعودی عرب میں مسجد نبوی میں رواں برس 20 کروڑ سے زائد افراد نے نماز و عبادات ادا کیں، آنے والے دنوں میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کے لیے آنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین انتطامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ رواں ہجری سال ماہ محرم سے یکم ذیقعد تک مسجد نبوی ﷺ کے دالانوں اور صحنوں میں 200 ملین سے زیادہ افراد نے نمازیں ادا کی ہیں۔

    ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے زائرین کو نماز اور عبادت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت حرمین شریفین اور زائرین کی خدمت کے لیے جملہ ضروریات پوری کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ حج سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، آنے والے دنوں میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کے لیے آنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

    کرونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ پابندیوں کے بغیر پوری گنجائش کے ساتھ حج سیزن کا آغاز ہوا ہے۔

  • سعودی حکومت کا کل سے مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان

    سعودی حکومت کا کل سے مسجد نبوی ﷺ کھولنے کا اعلان

    ریاض : سعودی حکومت نے کل 31مئی سے مسجد نبوی کھولنے کا اعلان کر دیا، شاہ سلمان نے احکامات جاری کر دیے، عام شہری بھی نماز ادا کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد نبوی عام نمازیوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے سعودی فرماںرواں شاہ سلمان نے مسجد نبوی کھولنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    مسجد نبوی کے کھولنے سے متعلق ذرائع سعودی سفارتخانہ نے بتایا ہے کہ کل بروز اتوار31مئی سے مسجد نبوی کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مسجد نبوی کو بتدریج کھولا جائے گا،اس سلسلے میں شاہ سلمان نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا جائے گا، حج سے متعلق سعودی حکومت کی طرف سے اشارہ نہیں دیا گیا۔

    نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، روزانہ کی بنیاد پر مساجد کو سینی ٹائز کیا جائے۔ نمازی چہروں کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں اور اپنے لیے گھر سے جائے نماز ساتھ لائیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ماہ رمضان کے آخر میں آگاہ کیا جانا تھا اس تاخیر کے سبب پرائیویٹ ٹور آپریٹرز تاحال حج تیاریوں کو حتمی شکل نہ دے سکے۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث مسجد نبوی کو عام نمازیوں کے لیے بند کیا گیا تھا، بعد ازاں  سعودی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں مسجد نبوی میں محدود پیمانے پر نماز تراویح ادا کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔

    نماز تراویح میں مسجد نبوی میں کام کرنے والے عملہ کو شرکت کی اجازت تھی جبکہ نماز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر بھی سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

  • رمضان چاند، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کا شیڈول، کون کب امامت کرے گا؟

    رمضان چاند، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کا شیڈول، کون کب امامت کرے گا؟

    ریاض / مدینہ منورہ: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ سعودی عرب کی تقریباً تمام ہی مساجد میں نمازِ تراویح کا اہتمام کیا جائے گا، مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں تراویح کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند سعودی عرب اور تمام خلیجی ممالک میں نظر آگیا جس کے بعد آج نمازِ عشاء کے بعد سے تمام مساجد میں نمازِ تروایح کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بڑے اجتماعات ہوں گے جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عمرہ زائرین تماز تراویح ادا کریں گے۔

    مسجد الحرام میں ہر سال کی طرح امسال بھی نماز تروایح کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں امامت کے فرائض مختلف حفاظ اور آئمہ انجام دیں گے، اس ضمن میں باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

    چاند نظر آنے کے بعد سے 20 تاریخ تک درج ذیل امام اہم مصلحہ پر امامت کے فرائض انجام دیں گے، 20 رکعات تراویح میں دو امام اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پہلے امام دس رکعت جبکہ بعد میں آنے والے امام دس رکعت تراویح اور وتر پڑھائیں گے۔

    پہلے روز ابتدائی 10 رکعات شیخ بلیلا جبکہ اگلی دس رکعات شیخ عبدالرحمان سدیس پڑھائیں گے اسی طرح دوسرے روز امامت کے فرائض شیخ یاسر دوسارے اور شیخ مہیر انجام دیں گے۔

    اسی طرح مسجد نبوی میں بھی 20 رکعت تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے، پہلے روز ابتدائی 10 رکعت کی شیخ محمود خلیل جبکہ آخری دس اور وتر کی امامت کے فرائض شیخ صالح انجام دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسجد نبویﷺ میں نمازادا کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

    مسجد نبویﷺ میں نمازادا کرنے والوں کیلئے اہم ہدایات جاری

    ریاض : سعودی حکومت نے مسجد نبویﷺ میں نماز ادا کرنے والے تمام افراد کیلئے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسجد نبویﷺ میں جماعت، نماز جمعہ، عیدین اور تراویح کی نمازوں کی امامت پرانی محراب میں ہوگی۔

    سعودی عرب سے موصولہ اطلاع کے مطابق سعودی حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺمیں سلام پیش کرنے والوں کو رش سے بچانے اور نمازیوں کی آسانی اور سہولت کے لئے جماعت، نماز جمعہ، عیدین اور تراویح کی تمام نمازوں کی امامت ریاض الجنہ میں واقع پرانی محراب میں ہوگی۔


    مزید پڑھیں: خانہ کعبہ اورمسجد نبویﷺ میں تصاویر اورویڈیو بنانے پرپابندی


    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے سلام پیش کرنے والا حصہ اس وقت نمازیوں سے خالی ہوگا تاکہ نمازوں کے بعد سلام پیش کرنے والوں کو کسی قسم کی پریشانئی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خانہ کعبہ اورمسجد نبوی میں تصاویر اورویڈیو بنانے پرپابندی

    خانہ کعبہ اورمسجد نبوی میں تصاویر اورویڈیو بنانے پرپابندی

    ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے اندر اور باہر کسی بھی قسم کی تصویر یا ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی ہے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے حجاج اور عمرہ زائرین کیلئے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حرمین شریفین کی حدود میں موبائل فون کے ذریعے کسی بھی قسم کی ویڈیو یا تصویر لینا قطعاً منع ہے۔

    اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے تمام سفارت خانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو اس حکم کا سختی سے پابند بنائیں۔

    سعودی وزیر خارجہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مملکت میں  آنے والے معتمرین اور عازمین حج کو اس بات سے آگاہ کر دیا جائے کہ وہ حرمین میں اپنے موبائل یا کیمروں سے سیلفیاں اور تصاویر نہ بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    سعودی میڈیا کے مطابق مختلف ممالک سے آنے والے معتمرین اور حجاج حرمین شریفین میں اپنا زیادہ وقت تصویر کشی میں ضائع کرتے ہیں جس سے ان کی اور دوسروں کی عبادت میں خلل پڑتا ہے۔

    لہٰذا اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر عمل درآمد کرائیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے کیمرے اور موبائل فون بحق سرکار ضبط کرلیے جائیں۔

  • وزیراعظم نواز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری ، نوافل اور نماز تراویح ادا

    وزیراعظم نواز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری ، نوافل اور نماز تراویح ادا

    مدینہ منورہ : وزیراعظم نواز شریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی، نوافل اور نماز تراویح ادا کی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے ، جہاں انھوں نے مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نماز تراویح ادا کی اور 27ویں شب کی خصوصی عبادات میں بھی حصہ لیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

    نواز شریف نماز عید بھی مسجد نبوی میں ادا کریں گے، عید کے بعد لندن روانہ ہونگے جہاں وہ اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے ۔

    نواز شریف نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا سفر اہل خانہ کے ہمراہ بس میں کیا، وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ بس میں دوران سفر تصویر شیئر کی اور پیغام لکھا زہے مقدر ،مدینے کا سفر۔

    اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے حرم شریف میں عمرہ ادا کیا اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم نواز شریف نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی


    واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں نجی دور ے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • مسجد نبوی ﷺ پر حملے میں ملوث 46 ملزمان گرفتار

    مسجد نبوی ﷺ پر حملے میں ملوث 46 ملزمان گرفتار

    ریاض: سعودی حکومت نے گزشتہ سال مسجد نبوی ﷺ کے قریب ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک سیل کے 46 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں سعودی شہریوں سمیت غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق عرب میں سکیورٹی فورسز نے گذشتہ سال مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے نزدیک خودکش بم حملے میں ملوث دہشت گردی کے سیل سے وابستہ چھیالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

    سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد 46 ہوچکی ہے جن میں سے 32 سعودی شہری اور 14 غیر ملکی ہیں، غیرملکیوں میں یمنی، افغان، مصری ، اردنی اور سوڈانی شہری شامل ہیں۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے گرفتاریوں سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشتبہ افراد کو ساحلی شہر جدہ سے گرفتار کیا گیا جن میں سعودی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی بھی شامل ہیں‘‘۔

    پڑھیں: ’’ مسجد نبویﷺ کے قریب خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی بھی شناخت ہوگئی ‘‘

    انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے افراد نے مسجد نبوی ﷺ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں بارود سے بھری بیلٹ اور جیکٹ حملہ آور کو مہیا کی جس کے بعد اُس نے خود کو پارکنگ ایریا میں دھماکے سے اڑایا۔

    وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا یہ سیل جدہ میں واقع ڈاکٹر سلیمان فقیہ اسپتال پر حملے میں بھی ملوث ہے، اس گروہ نے اپنے ہی کارندے کا شک کی بنیاد پر سر قلم کردیا تھا کیونکہ وہ خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کرنا چاہ رہا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’ مسجد نبوی کے قریب حملہ کرنے والا دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک ‘‘

    اُن کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد خودکش جیکٹس اور بیلٹس بنانے کا ماہر تھا‘‘۔

  • پاکستان امت مسلمہ کا قلعہ ہے، مؤذن مسجد نبوی

    پاکستان امت مسلمہ کا قلعہ ہے، مؤذن مسجد نبوی

    ریاض : مؤذن مسجد نبوی شریف فضيلة الشیخ ایاد احمد شکری کی ریاض آمد پر دعوت کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے عبدالغفار مجاہد نے کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مؤذن مسجدِ نبوی شریف فضیلة الشیخ ایاد احمد شکری نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو انمول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کا قلعہ هے، محبت اور اخوت کا یہ عظیم رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رهے گا۔

    اس موقع پر مؤذن مسجدِ نبوی شریف فضیلة الشیخ ایاد احمد شکری نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان بهی سنائی۔

    سفیرِ پاکستان منظور الحق نے ریاض میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مؤذن مسجد نبوی شریف فضیلة الشیخ ایاد احمد شکری کو خوش آمدید کہا اور اپنے خطاب میں انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ پاکستان کے درمیان حرمِ نبوی شریف کا موجود ہونا باعثِ عز و شرف ہے اور پاکستانیوں کا دل اپنے سعودی بهائیوں کے ساتھ دهڑکتا هے۔

    تقریب میں مولانا عبدالمالک مجاہد اور عمائدین ریاض نے بهرپور شرکت کی اور فضیلة الشیخ ایاد احمد شکری کا بهرپوراستقبال کیا۔

     

  • پاکستان کی تین مساجد دنیا کی حسین ترین مساجد میں شامل

    پاکستان کی تین مساجد دنیا کی حسین ترین مساجد میں شامل

    برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے سیاحت کے لئے دنیا کی خوبصورت ترین مساجد کی فہرست ٹیلیگراف ٹریول مرتب کی تھی جو کہ انہوں نے اسلامی فنِ تعمیر کی پذیرائی کے لئے مرتب کی ہے۔

    اس مقصد کے لئے انہوں نے ایک تصویری گیلری بھی مرتب کی ہے جس کل 25 مساجد ہیں اور ان میں پاکستان کی بھی تین مساجد کو شامل کیا گیا ہے۔

    ہم ان میں سے منتخب مساجد آپ کی معلومات کے لئے یہاں پیش کررہے ہیں

    ٹیلیگراف کی فہرست میں شامل پاکستان کی مساجد

    بادشاہی مسجد، لاہور


    بادشاہی مسجد 17 ویں صدی میں مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے تعمیر کروائی تھی اسکا کل رقبہ 279 ہزار اسکوائی فیٹ ہے اور یہ اپنے سرخ پھتر کے بیرونی اور سنگِ مرمر کے اندرونی اندازِ تعمیر کے سبب مشہور ہے۔

     MASJID
    بادشاہی مسجد

    وزیر خان مسجد، لاہور


    وزیر خان مسجد 17 صدیں میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے تعمیر کروائی تھی اور یہ 1993 سے یونیسکو کے عالمی ورثے کے عارضی فہرست میں شامل ہے۔ اس مسجد میں تعمیر کا زیادہ تر کام چونے کے پتھر سے انجام دیا گیا ہے جبکہ اس کا بیرونی دروازہ سرخ مٹی کے پھتروں سے بنا ہوا ہے۔ وزیر خان مسجد اپنے نقش و نگار اور اس میں رنگوں کے حسین امتزاج کے سبب عالمی شہرت کی حامل ہے۔

    MOSQUE
    وزیرخان مسجد

    فیصل مسجد، اسلام آباد


    اسلام آباد میں مرگلہ کے دامن میں دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فیصل مسجد واقع ہےاور اس کے فن تعمیر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اعرابی خیمے اور چوکور خانہ کعبہ کا شاندار امتزاج ہے۔

    MOSQUE
    فیصل مسجد

    ٹیلیگراف کی فہرست میں شامل دیگر مساجد

    مسجد الحرام، سعودی عرب


    خانہ کعبہ کے گرد تعمیر مسجد الحرام 4 ملین افراد کو اپنے دامن میں جگہ دینے کی استطاعت رکھتی ہے اور یہ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام ہے۔ اس کا کل رقبہ 4 لاکھ 8 سو اسکوائر فٹ (99 ایکڑ) ہے۔

    MOSQUE
    مسجدالحرام

    مسجد نبوی، سعودی عرب


    مسجد نبوی عالم اسلام کا دورا مقدس ترین مقام ہے اس مسجد کی بنیاد پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم نے اہنے ہاتھوں سے رکھی تھی اور اب اسی مسجد میں سبز گنبد کے نیچے ان کی قبرِ مبارک بھی موجود ہے۔ مسجد نبوی کے 10 بڑے مینار ہیں اور اس میں 6 لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہے جن کی تعداد حج کے مہینے میں بڑھ کر 10 لاکھ ہوجاتی ہے۔

    MOSQUE
    مسجد الحرام

    ترکی کی نیلی مسجد


    استنوبل کی یہ عظیم الشان مسجد 16 ویں صدی میں سلطنتِ عثمانیہ کے عظیم سلطان احمد اول نے تعمیرکروائی تھی۔ اس کے 6 نوکیلے مینار اور اسکا نیلا رنگ اسے ایک جاودانی منظر عطا کرتا ہے۔

    MOSQUE
    ترکی کی نیلی مسجد

    جامع مسجد دہلی


    دہلی کے بیچوں بیچ واقع مغل دور کی تعمیراتی عظمت کی نشاندہی کرتی یہ مسجد لاہور کی بادشاہی مسجد کا عکس ہے اس کی بیرونی تعمیر سرخ اینٹوں سے کی گئی ہے جبکہ اندرونی جانب سنگِ مرمر نصب کئے گئے ہیں۔

    MOSQUE
    جامع مسجد دہلی

    مسجدناصرالملک، شیراز ایران


    ایران کے ادبی اور سیاحتی شہر شیراز میں واقع انتہائی حسین اور دلفریب مسجد ناصر الملک کے بارے میں باہر کی دنیا کے بہت کم لوگ آگاہ ہیں۔ اس میں رنگین شیشوں کا انتہائی خوبصورت کام کیا گیا ہے جس کی مثال اسلامی فنِ تعمیر میں انتہائی کم ملتی ہے۔ جب سورج کی روشنی صبح سویرے اور شام ڈھلے مسجد کے شیشوں سے چھلک کر اندر آتی ہے تو انتہائی حسین اور دلفریب منظر پیش کرتی ہے۔

    MOSQUE
    مسضد ناصرالملک

    مسجد امیہ، شام


    جامع مسجد امیہ کی تعمیر 715ء میں اموی خلیفہ ولید اول کے دور میں مکمل ہوئی تھی، روایت کے مطابق پیغمر یحییٰ علیہ السلام کا سرِ مبارک اسی مسجد میں دفن ہے۔ شام میں حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان جاری خانی جنگی مکے سبب اس قدیم اور عظیم مسجد کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک روایت کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام اسی مسجد کے ایک مینار پر آسمان سے اتریں گے۔

    MOSQUE
    مسجد امیہ

    جامع مسجد ہرات، افغانستان


    لاجوردی پتھروں سے مزین ہرات کی اس حسین جامع مسجد کا سنگِ بنیاد 1200ء میں سلطان غیاث الدین غوری نے رکھا تھا جس کے بعد مختلف ادوار میں اس کی تعمیرو توسیع ہوتی رہی اور 1500ء میں مسجد اپنی موجودہ ہیٗت میں آئی تھی۔ مسجدِ ہرات کو 19 ویں صدی میں ہونے والی اینگلو افغان جنگ میں کافی نقصان پہنچچا تھا۔

    MOSQUE
    جامع مسجد ہرات