Tag: Masjid Haram

  • مسجد حرام میں 24 آوازوں میں گونجنے والی صدائے اذان

    مسجد حرام میں 24 آوازوں میں گونجنے والی صدائے اذان

    ریاض : مسلمانوں کے مقدس ترین مقام میں بلند ہونے والی اذانیں اہل ایمان کے دلوں اور ایمان کو گرمانے کا ذریعہ ہیں، جس کے انتظامی امور کیلئے 140 ماہرین تعینات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسجد حرام میں نمازوں اور عبادات کی دیگر اشکال کے ساتھ ساتھ اذان کو بھی خصوصی اہمیت اور اہتمام کا درجہ حاصل ہے۔ مسجد احرام میں گونجنے والی 24 مختلف صوتی آہنگ کی اذانیں دی جاتی ہیں۔

    مسجد حرام میں اذان کے لیے انجینیرنگ اور انتظامی نوعیت کی تیاریاںکی جاتی ہیں۔ مسلمانوں کے مقدس ترین مقام میں بلند ہونے والی اذانیں اہل ایمان کے دلوں اور ایمان کو گرمانے کا ذریعہ ہیں۔

    عرب ٹی وی کے مطابق اذان کے انتظامی امور کے لیے عالمی سطح کے تعلیم یافتہ 140 ماہرین تعینات ہیں، مسجد حرام کے اندرونی مقامات میں اذان کی آواز پہنچانے کے لیے 7 ہزار اسپیکروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ مسجد کے میناروں میں لگے لاﺅڈ اسپیکروں کی بلند ہونے والی اذان اور اقامت کی آواز بھی ان اندرونی اسپیکروں کے ذریعے نمازیوں تک پہنچتی ہے۔

    حرم مکی کے اندر اذان اور اقامت کی آواز صاف سنائی دینے کے لیے خصوصی تکنیکی انتظامات کیےگئے جن کی وجہ سے ہزاروں اسپیکروں کے باوجود صدائے اذان میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں ہوتا۔

    مسجد حرام میں آئمہ وموذنین کے امور کے ڈائریکٹر الشیخ وحید بن محمد النحاس نے بتایا کہ مسجد حرام میں 24 موذن حضرات آزان دیتے ہیں۔ ان کا تعلق مکہ معظمہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔مسجد حرام میں موذن باری باری اذان دیتے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جس موذن کی باری ہوتی ہے وہ اذان سے ایک گھنٹہ قبل مسجد میں موجود ہوتا ہے۔ ہر نماز میں مستقل موذن کے ساتھ ایک ریزرو موذن بھی ہوتا ہے۔

    مسجد کے اندر تکبیرات کے لیے بھی ان موذنین کو تکبیرات کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے جو رکوع، سجدوں اور سلام کے موقع پر اپنی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق معاون ملازم کے ذمہ مسجد حرام میں نماز جنازہ کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔ موذن اور اس کے معاون کو ہنگامی حالات کے لیے بھی خود کو تیار رکھنا پڑتا ہے۔

  • مسجد حرام کی 63 برس پرانی نادر و نایاب رنگین تصویر

    مسجد حرام کی 63 برس پرانی نادر و نایاب رنگین تصویر

    ریاض: مقام مقدس مسجد حرام میں گزشتہ 60 برسوں میں کتنی تبدیلی ہوئی یہ پرانی تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے، مسجد حرام کی ایسی نادر و نایاب تصاویر سامنے آتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر موجودہ تعمیرات کا اندازہ ہوتا ہے لیکن اب 63 برس پرانی ایک رنگین تصویر جاری ہوئی ہے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی تصاویر 63 سال پرانی ہے جسے 1954 میں بنایا گیا، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُس وقت حرم کعبہ میں صحن، مطاف، حفاظتی دیوار اور بابِ بنو شیبہ موجود ہیں۔

    حرم کعبہ کی 63 برس پرانی رنگین تصویر

    تریسٹھ برس قبل صحنِ مطاف کے باہر  حفاظتی دیوار بھی موجود تھی جسے مسجد حرام کے چار اہم مقامات سے مربوط کیا گیا تھا، مقامات اربعہ یعنی چار اہم مقامات الشافعی، الحنبلی، المالکی اور حنفی مسلک کی نمائندگی کرتے تھے تاہم اب انہیں ختم کرکے مطاف کو بڑھا دیا گیا ہے۔

    خانہ کعبہ کی 63 برس پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر

    Related image

    واضح رہے حرم کی  پہلی تصویر  1880ء میں جاری کی گئی تھی جو بیلک اینڈ وائٹ تھی، اس تصویر میں صحن کعبہ اور مسجد حرام کے بعض اہم حصے شامل ہیں جو آج سے 137 برس قبل کی مسجد حرام کی کہانی بیان کرتے ہیں۔

    حرم شریف کی دیگر پرانی نادر تصاویر

     

    Image result for masjid ul haram Old Pics

    عرب ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے حرمین شریفین کے امور ماہر محی الدین الھاشمی نے بتایا کہ کہ ’راہداری عثمانیہ‘ کو موسم گرما میں نمازیوں کو سایہ فراہم کرنے  چھت بچھائی گئی جس کے احکامات شاہ عبدالعزیز آل سعود نے جاری کیے تھے۔

    Image result for masjid ul haram Old Pics

    الھاشمی نے مزید کہا کہ 63 برس پرانی نایاب تصوری میں عثمانی کوری ڈور کے ساتھ مسجد حرام کے مقامات اربعہ کے درمیان ریتلی جگہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    Image result for masjid ul haram Old Pics

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں مسجد حرام کے چار اہم مقامات موجود ہیں جن میں مقامِ ابرہیم بھی شامل ہے جبکہ آب زمزم کی عمارت میں تصویر میں واضح نظر آرہی ہے، علاوہ ازیں صحنِ مطاف کو دو حصوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔