Tag: MASJID UL HARAM

  • مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری

    مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری

    جدید ترین ٹیکنالوجی سے بنائی گئی مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری کردی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ اسٹیڈیز و منصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی گئی ہے۔ ماہرین نے حجر اسود اور مقام ابراہیم کی ایک ہزار 50 تصاویر انتہائی مہارت سے بنائی ہیں۔

    حرمین شریفین انتظامیہ نے مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضع ترین تصاویر جاری کیں،تصاویر کا ریزولوشن انچاس ہزار میگا پکسل ہے۔

    رئاسة شؤون الحرمين کے مطابق ’فوکس اسٹیک پینورما‘ نامی فوٹوگرافی تکنیک کے ذریعے بنائی گئی ان تصاویر کی سات گھنٹے تک عکس بندی کی گئی اور ان تصاویر کو اکٹھا کرنے میں تقریباً 50 گھنٹوں کا وقت لگا ہے۔

    ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی اکثر صارفین اس پتھر کی خوبصورتی کے حوالے سے تبصرے کیے تو کسی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب میں حجر اسود کو سپر ریزولوشن میں دیکھ سکتا ہوں۔

    مسلمانوں کے لیے حجر اسود کی تاریخی اہمیت ہے اور عمرے اور حج کی غرض سے خانہ کعبہ کا طواف کرنے والوں کے لیے اس پتھر کا چومنا لازمی ہے لیکن رش کی وجہ سے اس مبارک پتھر کو ہاتھ کے اشارے سے بھی چوما جا سکتا ہے۔

  • سعودی وزیر داخلہ کا مسجد الحرام کی سیکیورٹی کا جائزہ، حکام سے ملاقات

    سعودی وزیر داخلہ کا مسجد الحرام کی سیکیورٹی کا جائزہ، حکام سے ملاقات

    ریاض : سعودی وزیر داخلہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے مسجد الحرام پہنچ گئے، شہزادہ عبدالعزیز نے سیکیورٹی پر مامور پر افراد کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے مسجد حرام کا دورہ کیا اور حرم مکی کی سیکیورٹی پر مامور حکام سے ملاقات کی۔

    وزیر داخلہ نے ماہ صیام کے دروران مسجد حرام میں امن وامان برقرار رکھنے کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے مسجد حرام کے دورے کے دوران سیکیورٹی پر مامور افسروں اور جوانوں کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور عزت مآب ولی عہد و وزیر دفاع شہزدہ محمد بن سلمان کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور ان کی سلامتی کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

    اس موقع پر عمرہ مناسک کے دوران سیکیورٹی کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر سیکیورٹی جنرل لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی نے وزیر داخلہ کو امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس دورے میں سعودی عرب کے نائب وزیر داخًلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداﺅد، سیکرٹری داخلہ برائے سیکیورٹی امور محمد بن مھنا المہنا بھی موجود تھے۔

  • رمضان چاند، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کا شیڈول، کون کب امامت کرے گا؟

    رمضان چاند، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کا شیڈول، کون کب امامت کرے گا؟

    ریاض / مدینہ منورہ: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ سعودی عرب کی تقریباً تمام ہی مساجد میں نمازِ تراویح کا اہتمام کیا جائے گا، مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں تراویح کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند سعودی عرب اور تمام خلیجی ممالک میں نظر آگیا جس کے بعد آج نمازِ عشاء کے بعد سے تمام مساجد میں نمازِ تروایح کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بڑے اجتماعات ہوں گے جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عمرہ زائرین تماز تراویح ادا کریں گے۔

    مسجد الحرام میں ہر سال کی طرح امسال بھی نماز تروایح کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں امامت کے فرائض مختلف حفاظ اور آئمہ انجام دیں گے، اس ضمن میں باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

    چاند نظر آنے کے بعد سے 20 تاریخ تک درج ذیل امام اہم مصلحہ پر امامت کے فرائض انجام دیں گے، 20 رکعات تراویح میں دو امام اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پہلے امام دس رکعت جبکہ بعد میں آنے والے امام دس رکعت تراویح اور وتر پڑھائیں گے۔

    پہلے روز ابتدائی 10 رکعات شیخ بلیلا جبکہ اگلی دس رکعات شیخ عبدالرحمان سدیس پڑھائیں گے اسی طرح دوسرے روز امامت کے فرائض شیخ یاسر دوسارے اور شیخ مہیر انجام دیں گے۔

    اسی طرح مسجد نبوی میں بھی 20 رکعت تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے، پہلے روز ابتدائی 10 رکعت کی شیخ محمود خلیل جبکہ آخری دس اور وتر کی امامت کے فرائض شیخ صالح انجام دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آبِ زم زم کنوئیں کی تعمیرِنو کا کام مکمل، مطاف آج زائرین کیلئے کھول دیا جائےگا

    آبِ زم زم کنوئیں کی تعمیرِنو کا کام مکمل، مطاف آج زائرین کیلئے کھول دیا جائےگا

    مکہ مکرمہ : خانہ کعبہ میں چاہ زمزم کی تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد بند کئے گئے حصے کو  آج  زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے گرد آب ز م زم  کے کنوئیں کی توسیعی مکمل کر لیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے مطاف میں لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے، جس کے بعد مطاف آج زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔

    عبادت گزاروں کو کنویں تک رسائی دینے کے لیے دو سو پچاس سے زائد انجینئرز ، ٹیکنیشنز اور مزدوروں نے تعمیر نو میں حصہ لیا۔

    کنویں کی تعمیرِ نو کا مقصد صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پانی کو ذخیرہ اور پانی کی تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔

    خیال رہے کہ آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کا کام گزشتہ سال اکتوبر سےجاری تھا، جس میں 3 ہزارمربع میٹر کے رقبے کو دوبارہ کھول کر زیر زمین آب ز م زم کی گزر گاہوں کو چوڑا کرکے وہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اطراف کی دیواروں کو جراثیم کش آلات اور ادویات کے ذریعے صاف کیا گیا۔

    اس دوران مطاف میں زائرین کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی، جو تعمیراتی کام مکمل ہونےکے بعد آج ختم کر دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ مسجدِ حرام میں کعبہ کے جنوب مشرق میں تقریباً 21 میٹر کے فاصلے پر تہہ خانے میں آب زمزم کا کنواں ہے، جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت ہاجرہ علیہ السلام کے شیر خوار بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایڑیا رگڑنے کی جگہ سے پھوٹا۔

    آب زمزم کا سب سے بڑا دہانہ حجر اسود کے پاس ہے جبکہ اذان کی جگہ کےعلاوہ صفا و مروہ کے مختلف مقامات سے بھی نکلتا ہے۔

    سنہ1953ءتک تمام کنوؤں سے پانی ڈول کے ذریعے نکالاجاتا تھا مگر اب اس میں سے پانی نکالنےکے لیے جدید سسٹم نصب کردیا گیا ہے اور مسجد ِحرام کے اندر اور باہر مختلف مقامات پر آب زمزم کی سبیلیں لگادی گئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • قبلۃ المسلیمن، خانہ کعبہ کے اندرونی مناظر

    قبلۃ المسلیمن، خانہ کعبہ کے اندرونی مناظر

    مسجد حرام کے وسط میں واقع ایک مستطیل نماعمارت ہے جو کہ مسلمانوں کا قبلہ ہے اور اس کی جانب رخ کرکے عبادت کی جاتی ہے یہ دینِ اسلام کا مقدس ترین مقام ہے اور صاحب حیثیت مسلمانوں پر زندگی میں ایک مرتبہ بیت اللہ کا حج کرنا فرض ہے۔

    حضرت ابراہیم علیہ السلام کا قائم کردہ بیت اللہ بغیر چھت کےایک مستطیل نما عمارت تھی جس کےدونوں طرف دروازے کھلے تھےجو سطح زمین کےبرابر تھےجن سےہرخاص و عام کو گذرنےکی اجازت تھی اس کی تعمیر میں 5 پہاڑوں کےپتھر استعمال ہوئےتھےجبکہ اس کی بنیادوں میں آج بھی وہی پتھر ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نےرکھےتھے۔ خانہ خدا کا یہ انداز صدیوں تک رہا تاوقتیکہ قریش نے 604ء میں مالی مفادات کےتحفظ کےلئےاس میں تبدیلی کردی کیونکہ زائرین جو نذر و نیاز اندر رکھتےتھےوہ چوری ہوجاتی تھیں۔

    موجودہ خانہ کعبہ کےاندر تین ستون اوردو چھتیں ہیں بابِ کعبہ کےمتوازی ایک اوردروازہ تھا یہاں نبی پاک صلی اللہ وسلم نماز ادا کیا کرتےتھے۔ کعبہ کےاندر رکن عراقی کےپاس باب توبہ ہےجس کے 50 سیڑھیاں ہیں جو کعبہ کی چھت تک جاتی ہیں۔ چھت پرسوا میٹر کا شیشے کا ایک حصہ ہےجو قدرتی روشنی اندر پہنچاتا ہے۔ کعبہ کےاندر سنگ مرمر کےپتھروں سےتعمیر ہوئی ہےاور قیمتی پردےلٹکےہوئےہیں جبکہ قدیم ہدایات پرمبنی ایک صندوق بھی اندررکھا ہوا ہے۔

    کعبہ کی موجودہ عمارت کی آخری بار 1996ءمیں تعمیر و توسیع کی گئی تھی اور اس کی بنیادوں کو نئےسرےسےبھرا گیا تھا۔ کعبہ کی سطح مطاف سےتقریباً دومیٹر بلند ہےجبکہ یہ عمارت 14 میٹر اونچی ہے۔ کعبہ کی دیواریں ایک میٹر سےزیادہ چوڑی ہیں جبکہ اس کی شمال کی طرف نصف دائرےمیں جوجگہ ہےاسےحطیم کہتےہیں اس میں تعمیرِابراہیمی کی تین میٹر جگہ کےعلاوہ وہ مقام بھی شامل ہےجو حضرت ابراہیم علیہ السلام نےحضرت ہاجرہ علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کےرہنےکےلئےبنایا تھا اسےباب اسماعیل کہا جاتا ہے۔

    حطیم یا حجر اسماعیل خانہ کعبہ کے شمال کی طرف ایک دیوار جس کے اوپر طواف کیا جاتا ہے اس دیوار کے متعلقکہا جاتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں شامل تھی۔

  • حرم شریف میں افسوسناک حادثہ، کرین گرنے سے107عازمین حج شہید

    حرم شریف میں افسوسناک حادثہ، کرین گرنے سے107عازمین حج شہید

    مکہ المکرمہ: حرم کعبہ میں طوفانی ہواؤں کے سبب کرین گرنے کے افسوس ناک حادثے میں 107  عازمین حج شہید جبکہ  دو سو تیس زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز ہواوں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی، جس کے سبب صفہ اور مروہ کے درمیان تعمیراتی کاموں کے لئے نصب کی گئی کرین گرگئی ۔

    سعودی میڈیا کے مطابق اس افسوس ناک حادثے میں اب تک 107 عازمین حج ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہے، حرم شریف میں اس وقت ریسکیو آپریشن جاری ہے اورمیتوں اورزخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال کر اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کرین اور اس کے ساتھ گرنے والے ملبے تلے دب گئے ہیں۔

    87 martyred as crane collapses in Grand Mosque#Makkah: 87 martyred as crane collapses in #GrandMosqueRead more: http://arynews.asia/1K2o7ol (WARNING: This video contains scenes that some viewers may find disturbing) Posted by Sohaib Ahmed on Friday, September 11, 2015

    واضح رہے کہ حادثے کے وقت مسجد الحرام میں لاکھوں عازمین موجود تھے لیکن ان فرزندان اسلام نے اللہ کی وحدانیت اور اس کی حقانیت کی پکار جاری رکھی، طواف جاری رہا اور عازمین کی زبانوں پر لبیک اللہم لبیک کی صدائیں بلند تر ہو گئیں، ہر جانب اللہ کے قرب کے متلاشی اس کے بندوں کے لاشے تھے اور زخمی تھے لیکن زخمیوں کے لبوں پر آہ کے بجائے شکر الحمدوللہ کا کلمہ جاری تھا۔

    کرین کو مسجدالحرام کی توسیع کےسلسلے میں جاری تعمیراتی کام کے سلسلے میں صفا اور مروہ کے درمیان نصب کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مکہ مکرمہ میں گرد کا طوفان بھی آیا ہوا ہے جس کے سبب شہریوں اور عازمینِ حج کو شدید مشکلات درپیش تھیں۔

    عینی شاہد محمد یوسف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ جس جگہ پیش آیا، وہ آنے جانے کا راستہ تھا جس کے سبب جانی نقصان زیادہ ہوا۔

    پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے سعودی عرب میں تعینات سفیر کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ زخمیوں کو بھر پورطبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ کعبہ کی زیارت میں مصروف زائرین کی حادثاتی موت صدمہ انگیز ہے، وزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شریف نے کہا کہ حرم شریف میں حادثے پر دلی صدمہ ہوا،ہم سب اس مشکل وقت میں زخمی اور شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی حرم شریف میں حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔