Tag: masjid

  • کراچی میں رینجرز کی موبائل پر فائرنگ،  چاراہلکار شہید

    کراچی میں رینجرز کی موبائل پر فائرنگ، چاراہلکار شہید

    کراچی : اتحاد ٹاؤن میں دہشت گردوں کی رینجرز کی موبائل پر فائرنگ سے چاراہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد کے باہر کھڑی رینجرز کی موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں موبائل میں موجود چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

    مذکورہ اہلکار مسجد ابو ہویرہ کے باہر نماز جمعہ کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر حملہ کردیا۔

    ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

    رینجرز اہلکاروں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں، میڈیا سمیت کسی کو بھی جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں

    دریں اثناء ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو یا تین تھی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جلد پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں اور ان کے منصوبہ ساز بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم نواز شریف نےرینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئےواقعے کو سفاکانہ دہشت گردی قراردیاہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سے فون پر رابطہ کیا قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ کو واقعے میں ملوّث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کے حکم بھی دیا۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے رینجرز اہلکاروں ہر قاتلانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

     

  • کویت ،مسجد میں خودکش حملہ ،25نمازی جاں بحق

    کویت ،مسجد میں خودکش حملہ ،25نمازی جاں بحق

    کویت سٹی : کویت کی مسجد میں خود کش حملے میں پچیس نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت سٹی کی امام صادق مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    حکام نے کود کش حملہ میں دس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش ) نے مسجد  پر خود کش حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے. واضح رہے کہ کویت کی کسی بھی مسجد میں خود کش دھماکہ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

  • امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر

    امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر

    لاس انجلس : امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر کردی گئی ہے ۔امریکا میں مقیم مسلمان خواتین کیلئے لاس انجلس میں مسجد کھول دی گئی۔

    مذکورہ  مسجد امریکا میں پہلی خاتون مسجد ہے ۔مسجد میں امام نے جمعے کی نماز پڑھائی جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد آنے والی خواتین کے لیے اضافی سہولیات بھی شامل ہیں ۔

    نمازی خواتین کے ساتھ آنے والے ان کے بچوں کے لیے بھی کمرہ تعمیر کیا گیا ہے۔اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ہم اپنا زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں ۔ اس دوران ادائیگی نماز کے لیے مسجد کا قیام خوش آئند ہے۔

  • چھ سالہ بچے کا سفاکانہ قتل، لاش چھت سے لٹکا دی

    چھ سالہ بچے کا سفاکانہ قتل، لاش چھت سے لٹکا دی

    لاہور : شہر کے علاقے گرین ٹاؤن میں درندہ صفت انسان نے چھ سالہ معصوم بچے کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش محلے کی ایک مسجد کی چھت سے لٹکا دی۔

    تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے رہائشی رنگ ساز یاسین کا چھ سالہ بیٹا معین گذشتہ رات گھر سے لاپتہ ہواتھا ، جس کی ہر جگہ تلاش کی گئی اور پولیس کو بھی اس کے گم ہونے کی اطلاع دی گئی لیکن معین کا کوئی سراغ نہ ملا۔

    آج نماز جمعہ کے وقت مسجد میں اعلان سننے کے بعد جب بچے کے والدین مسجد پہنچے تو ان کے لخت جگر کی لاش رسی سے جھول رہی تھی۔

    پولیس نے امام مسجد سمیت تین افراد کو حراست میں کر تفتیش شروع کردی ہے، ایس پی صدر ڈویژن اعجاز شفیع ڈوگر کا کہنا ہے کہ واقعہ جنسی تشدد کا لگتا ہے۔ بچے کے والدین نے مطالبہ کیا ہے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

  • لاہور:مسجد کی چھت گرنے سے  ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق

    لاہور:مسجد کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق

    لاہور کے علاقے دارغہ والا میں جی ٹی روڈ پر مسجد کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ تا حال  تیس سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہیں، زخمی نمازیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    تنگ گلیوں کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مسجد کےملبے سے اب تک چار زخمیوں کو نکال کر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری بھی پہنچادی گئی ہے تاہم مشین کا ڈیزل ختم ہونے کی وجہ سے بروقت امدادی کام شروع نہیں ہوسکا۔مزید افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • کوئٹہ:مسجد کے باہر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

    کوئٹہ:مسجد کے باہر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

    کوئٹہ کے علاقے محمودآباد میں مسجد کے باہر فائرنگ سےایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، پشتون آباد محمود آباد میں مسلح افراد نے نمازجمعہ کے بعد مسجد کے قریب فائرنگ کردی ۔جس کے نتیجے میں ایک شخص بیٹے ،پوتے اور ایک عزیز سمیت شدید زخمی ہوگیا۔ جنہیں طبی امداد کےلئے اسپتال لے جایاجارہاتھاکہ وہ راستے میں ہی چل بسے۔

    ہزارگنجی میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پرایف سی کی گاڑیوں کے قریب زورد دار دھماکا ہوا تاہم ایف سی اہلکارمحفوظ رہے۔دھماکاخیزمواد ایک ٹھیلے میں نصب تھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں چھ سے آٹھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا