Tag: Masood Khan

  • امریکہ سے پاکستان کیلئے درآمدات2.4ارب ڈالر رہیں، مسعود خان

    امریکہ سے پاکستان کیلئے درآمدات2.4ارب ڈالر رہیں، مسعود خان

    واشنگٹن : امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکہ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں23فیصد اضافہ ہوا، گذشتہ سال برآمدات نے پہلی بار5ارب ڈالر سے تجاوز کیا تھا۔

    اپنے ایک بیان میں نا کا کہنا ہے کہ اس سال جولائی سے مئی تک برآمدات6.16ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، جون کےاعداد وشمار امریکہ کیلئے برآمدات کےحجم میں اضافہ کرینگے۔

    مسعودخان نے کہا کہ گذشتہ مالی سال امریکہ سے پاکستان کیلئے درآمدات2.4ارب ڈالر رہیں، جولائی سے مئی کے دوران درآمدات2.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    پاکستانی سفیر کے مطابق درآمدات میں اضافہ معمولی رہا جبکہ برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، امریکہ اہم تجارتی پارٹنر ہے،پاکستان کی سب سے بڑی منزل برآمدات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات میں اضافہ بہت حوصلہ افزا رجحان ہے، سروسز، آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی برآمدات2ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں۔

    مسعودخان نے کہا کہ برآمدات کا حجم بشمول سروسز،آئی ٹی8ارب ڈالر سے بڑھنےکی توقع ہے، پاکستان کے ٹیک سیکٹر کو امریکی کمپنیز کی معاونت حاصل رہی۔

    پاکستانی سفیر کے مطابق حالیہ مہینوں میں ٹیک سیکٹر میں نصف ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، پاکستان میں ڈیجیٹل انٹرپرائزز گلوبل ہو رہی ہیں جو کہ مزید نموکیلئے تیار ہیں۔

    ٹیک سیکٹر میں پاک امریکہ پارٹنر شپ آئندہ سالوں میں مزید مستحکم ہوگی، پاکستان نے سرمایہ کاری، ٹریڈ سےمتعلق دونوں ممالک کے قریبی تعلقات پر زور دیا۔

    مسعودخان کا کہنا تھا کہ پاکستانی برآمدات کی شاندار کاکردگی اس رجحان کو مزید مستحکم کرے گی، پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹریڈ اور سرمایہ کاری کا اجلاس مئی میں ہوا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی قیادت اسسٹنٹ ٹریڈ نمائندے کرسٹوفر ولسن نے کی جبکہ پاکستان کی قیادت کامرس سیکریٹری صالح احمد فاروقی نے کی۔

  • پاکستانی سفیر مسعود خان کے لیے امریکی اعزاز

    پاکستانی سفیر مسعود خان کے لیے امریکی اعزاز

    واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ آف اسپیشل کانگریشنل ریکگنیشن پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس ال گرین نے امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خصوصی اعترافی سرٹیفکیٹ آف اسپیشل کانگریشنل ریکگنیشن پیش کیا۔

    مسعود خان کو سرٹیفکیٹ پاکستان، امریکا تعلقات اور ٹریڈ کے فروغ کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

    رکن کانگریس ال گرین کا کہنا تھا کہ معاشی تعلقات اور سفارتکاری سے متعلق آپ کے عزم کو سیلوٹ کرتا ہوں۔

    پاکستانی سفیر مسعود خان کی جانب سے رکن کانگریس کا شکریہ ادا کیا گیا، پاکستانی سفیر نے سربراہ کانگریس پارلیمانی گروپ شیلا جیکسن کی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں کانگریس کا کلیدی کردار ہے۔

  • امریکی صدر بائیڈن سے پاکستانی سفیر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    امریکی صدر بائیڈن سے پاکستانی سفیر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن سے پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر سردار مسعود نے امریکی صدر سے ملاقات کی، ملاقات میں بائیڈن نے پاک امریکا تعلقات کے مضبوط بنیادوں پر فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

    پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ ہر شعبے میں کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

    اس ملاقات کی سرکاری تصویر بھی کھنچوائی گئی، مسعود خان 25 مارچ کو واشنگٹن پہنچے تھے اور اسی روز ان سے اسناد سفارت وصول کی گئی تھیں، امریکی صدر سے یہ ملاقات اس حوالے سے اہم ہے کہ اس سے پاکستانی سفیر کی پوزیشن کی باضابطہ توثیق ہو گئی۔

    ریپبلکن قانون ساز اسکاٹ پیری نے امریکی صدر جو بائیڈن کو ایک خط لکھا تھا جس میں ان پر سردار مسعود خان کی نامزدگی کو مسترد کرنے پر زور دیا گیا تھا، بھارتی میڈیا نے اس خط کو بہت اچھالا۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر بائیڈن سے آج 46 دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی ملاقات کی، کرونا وبا کے باعث واشنگٹن میں کئی سفیر ایک سال سے صدر بائیڈن سے ملاقات کے منتظر تھے۔

  • پاکستانی نژاد امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

    پاکستانی نژاد امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاور سید کی ملاقات ہوئی، پاکستانی نژاد دلاور سید نے پاک امریکا اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی امور دلاور سید کی امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے ملاقات ہوئی، سفیر مسعود خان نے پاکستانی نژاد امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی۔

    دلاور سید کا کہنا تھا کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے منتظر ہیں، باہمی شراکت داری کے وسیع امکانات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سلیکون ویلی دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

    سفیر مسعود خان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اعتماد پر امریکی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • کشمیر کا احساس نہ کیا گیا تو پوری دنیا لپیٹ میں آجائے گی، مسعود خان

    کشمیر کا احساس نہ کیا گیا تو پوری دنیا لپیٹ میں آجائے گی، مسعود خان

    مانچسٹر : صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی حکومت ہندوستان کے علاوہ کشمیر میں بھی ہندوتوا فلاسفی کو پروان چڑھا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل برطانیہ زیر اہتمام آل پارٹیز ورچویل کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس وقت انتہاء پسندوں کے نرغے میں ہے، مودی سرکار آر ایس ایس اوردیگر انتہاء ہندوؤں کے ذریعے جموں وکشمیر میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت کرونا کی وبا کا شکار اور اس سے نمٹنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے جبکہ بھارت کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کی داستانیں رقم کر رہا ہے۔

    سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں نئے ڈومیسائل کے کالے قانون کے نفاذ کے بعد انتہاء پسند ہندوؤں، آر ایس ایس کے غنڈوں کو کشمیر میں آباد کرنے اور کشمیریوں کو زبردستی ان کی شہریت، ملازمتوں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کیمذموم ترکیب پر عمل جاری ہے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ دنیا کو اپنی توجہ کشمیرکی جانب دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرُامن حل اور خطہ میں پائیدار امن کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا، اگر کشمیر سے اٹھنے والی چنگاری اور اس سے جڑے خطرات کو دنیا نے محسوس نہ کیا تونہ صرف یہ خطہ بلکہ پوری دنیا بد امنی کی لپیٹ میں آئے گی۔

    خواتین کی عزت محفوظ نہیں، پیلٹ گن کے استعمال سے کشمیریوں کو بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے، دنیا کو اپنی توجہ کشمیرکی جانب دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے پرُامن حل اور خطہ میں پائیدار امن کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

    صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر سے اٹھنے والی چنگاری اور اس سے جڑے خطرات کو دنیا نے محسوس نہ کیا تونہ صرف یہ خطہ بلکہ پوری دنیا بد امنی کی لپیٹ میں آئے گی۔

    سردار مسعود خان نے کہا کہ ہندوستان اس وقت چین کے ساتھ تناؤ اور ایل او سی پر اپنی اشتعال انگیزی کو ایک سموکس سکرین کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اپنا اصل کھیل کشمیر میں کھیل وہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اپنے فاشسٹ ایجنڈے کو کشمیر میں پایا تکمیل تک پہنچا نے کے درپے ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نے بتایا کہ کانفرنس کا انعقاد جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے آل پارٹیز کشمیر گروپ برطانیہ کے اشتراک سے کیا تھا۔

    کانفرنس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا، لیبر پارٹی برطانیہ کی ڈپٹی لیڈر ایم پی اینجیلا رینئر،سینیٹر فیصل جاوید، ایم این اے نورین فاروق ابراھیم، برطانوی ممبران پارلیمنٹ آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراھم، ڈپٹی چیئرمین ایم پی جیک بریئرٹن،شیڈو وزیر ایم پی یاسمین قریشی، چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر ایم پی اینڈریو گوون، چیئرمین کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر ایم پی جیمز ڈیلی، ایم پی سارہ اوون سمیت شیڈو وزراء و دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

  • کشمیری نوجوانوں کو چُن چُن کر مارا جارہا ہے، مسعود خان

    کشمیری نوجوانوں کو چُن چُن کر مارا جارہا ہے، مسعود خان

    اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ دوران کرفیو کشمیری نوجوانوں کو چُن چُن کر مارا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم و محکوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بین الاقوامی تحریک بن چکی ہے، مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کو 185 دن ہوچکے ہیں، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کشمیریوں کے اغوا کی تصدیق کرچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری خواتین کی بے حرمتی کررہی ہیں، سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر سے متعلق غیررسمی اجلاس منعقد کرچکی ہے، کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لیے تاحال ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

    مسعود خان نے کہا کہ محصور کشمیریوں کے لیے تاحال انسانی راہداری قائم نہیں کی جاسکی ہے، کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔

    مزید پڑھیں: کشمیر کو 3 حصوں میں تقسیم کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، سردار مسعود خان

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کو جارحیت سے باز رکھنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر سے دنیا کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے۔

    خیال رہے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن برقرار ہے، شدیدسردی میں کشمیری دواؤں، کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا شکار ہے جبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھارتی فوجی نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین کو ہراساں اور نوجوانوں کو گرفتارکررہے ہیں جبکہ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

  • بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، سردار مسعود خان، فاروق حیدر

    بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، سردار مسعود خان، فاروق حیدر

    اسلام آباد : صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی فوج کی سیز فائرخلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے شدید مذمت کی ہے۔

    اس حوالے سے فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی کی سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کررہا ہے، بھارتی فائرنگ سے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج نے دفاع وطن کیلئےغیر معمولی قربانیاں دی ہیں.

    شہید صوبیدار،سپاہی احسان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں، بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، پاک فوج کے بھرپور جواب نے بھارت بندوقوں کو خاموش کرادیا، کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

    دوسری جانب صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان نےحریت کانفرنس کے دفتر کا دورہ کیا، کنونیر حریت کانفرنس فیض نقشبندی، عبداللہ گیلانی نے استقبال کیا.

    اس موقع پر سردار مسعود خان نے کہا کہ علی گیلانی سمیت تمام حریت قائدین کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، کشمیری گزشتہ72سال سےظلم کی چکی میں پس رہے ہیں،5اگست کے بعد بھارت نے کھل کر ظلم کرناشروع کردیا ہے.

    بھارت نے یو این قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں، مقبوضہ کشمیر میں حالات بہتر نہیں ہوئے بلکہ ہرروز بگڑرہے ہیں.

    آج ہندوستان کے طول وعرض میں مظاہرے ہورہے ہیں، آج بھارت کا اپنا وجود خطرے سے دوچار ہوگیا ہے، بھارتی اقدامات کے خلاف کشمیری مزاحمت جاری رکھیں گے۔

  • بھارت 47 لاکھ انتہا پسندوں کا گروپ تیار کر رہا ہے: صدر آزاد کشمیر

    بھارت 47 لاکھ انتہا پسندوں کا گروپ تیار کر رہا ہے: صدر آزاد کشمیر

    اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت 47 لاکھ افراد انتہا پسند گروپ کی صورت میں تیار کر رہا ہے، ہندوستان نے جو جرائم سرزد کیے صدیوں تک اس کا جواب دینا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوشش ہے کشمیر کے لوگ آپس میں لڑ پڑیں، ان کی کوشش ہے آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان کوئی تصادم ہو۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے، ہمارا مقابلہ فسطائی حکومت کے ساتھ ہے۔ ہندوستان نے جو جرائم سرزد کیے صدیوں تک اس کا جواب دینا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت 4 لاکھ افراد انتہا پسند گروپ کی صورت میں تیار کر رہا ہے۔ کشمیری رونا دھونا بند کریں اور اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لیں۔ ہمارے پاس ہندوستان کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں۔

    مسعود خان نے کہا کہ ہم ہندوستان سے انتقام لیں گے، صدیوں تک کے ظلم کا حساب لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت انتہا پسند گروپ کے پاکستان میں گھسنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین فوج میں ہوتا ہے۔ سنہ 1947 کا جذبہ اپنانا ہوگا۔

    مسعود خان نے مزید کہا کہ ناکامی پر رونے کے بجائے کامیابی کا جشن منانے کے لیے راہ ہموار کریں۔

  • مودی صرف کشمیر نہیں پوری اسلامی دنیا کے ساتھ جنگ کررہا ہے، مسعود خان

    مودی صرف کشمیر نہیں پوری اسلامی دنیا کے ساتھ جنگ کررہا ہے، مسعود خان

    مظفر آباد : صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی صرف کشمیری مسلمان ہی نہیں پوری اسلامی دنیا کے ساتھ جنگ کررہا ہے جبکہ ہماری جنگ ہندوؤں نہیں بلکہ آر ایس ایس کے نظریے کیخلاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دنیا کی7ارب آبادی میں دو ارب آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

    بھارت کا وزیر اعظم صرف کشمیری مسلمانوں ہی نہیں پوری اسلامی دنیا کے ساتھ جنگ کررہا ہے اس کے علاوہ نریندر مودی نے نچلی ذات کے ہندوؤں اور عیسائیوں کے خلاف بھی اعلان جنگ کردیا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جنگ ہندوؤں نہیں بلکہ آرایس ایس کے ہندوتوا نظریے کیخلاف ہے، اسلام کسی کی زمین پر قبضے کی خاطر جنگ کو جہاد نہیں کہتا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا آرٹیکل370سے کوئی لینا دینا نہیں ہے یہ ایک شیطانی سمجھوتہ تھا، بھارت میں بڑی سول سوسائٹی بھی مودی کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

  • کشمیریوں نے کشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہ کیا اور نہ کریں گے: مسعود خان

    کشمیریوں نے کشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہ کیا اور نہ کریں گے: مسعود خان

    برسلز: صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے کشمیر کو کبھی بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا اور نہ کریں گے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کو دنیا تک پہنچائیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے برسلز میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت طاقت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتا۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے کشمیر کو کبھی بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا اور نہ کریں گے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار کو دنیا تک پہنچائیں۔

    انہوں نے کہا کہ یورپ میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی مسئلہ کشمیر کے لیے کام کرے، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو سے صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔ کرفیو سے کشمیر میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہوچکی ہے۔

    اس سے قبل کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، عالمی برادری بھارت پر تجارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ میں 17 ستمبر کو کشمیر کی صورتحال پر بحث ہوگی، مسئلہ کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ میں بحث کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نے بھارتی کرتوتوں کی قلعی کھول دی، جنگ شروع نہیں ہوگی بلکہ شروع ہوچکی ہے۔