Tag: master mind arrest

  • آفتاب شیرپاؤ پرخودکش حملے کا ماسٹر مانئڈ گرفتار

    آفتاب شیرپاؤ پرخودکش حملے کا ماسٹر مانئڈ گرفتار

    چارسدہ : سابق وزیرِداخلہ آفتاب شیرپاؤ پرخودکش حملے کاماسٹر مانئڈ گرفتارکرلیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں نے کارروائی کرکے سابق وزیرِداخلہ آفتاب شیرخان پاؤپرخودکش حملے میں ملوث ماسٹر مانئڈ جاوید کوچارسدہ کے علاقے سے گرفتارکرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم کاتعلق باجوڑایجنسی سے ہے۔ گزشتہ روزآفتاب شیرپاؤ پر چارسدہ کےعلاقےعمرزئی ٹاؤن میں خودکش حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم آفتاب شیرپاؤ حملے میں محفوظ رہے تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف اوروزیر داخلہ چودھری نثارنے آفتاب شیر پاؤ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • شکارپور امام بارگاہ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ سمیت ساتھی گرفتار

    شکارپور امام بارگاہ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ سمیت ساتھی گرفتار

    شکارپور: سندھ کی پولیس نے شکارپور امام بارگاہ پر حملے ماسٹر مائنڈ اور ساتھی کوگرفتار کر کے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور دہشتگردی میں استمعال ہونے والا سامان برآمد کرلیا ہے۔

    سانحہ شکار پر کا ماسٹر مائنڈ خلیل بروہی اور اور اسکے ساتھی رسول بخش بروہی کوگرفتار کر لیا گیا، خلیل بروہی ڈیرہ مراد جمالی جبکہ رسول بخش بروہی شکار پور کے نواحی علاقے سے پکڑا گیا۔

    ایس اسی پی شکار پور ثاقب میمن کے مطابق خلیل جمالی اور رسول بخش بروہی نے خود کش حملہ آور کو امام بارگاہ حملے کے لیے استعمال کیا۔

    اٹھارہ سال کا خود کش حملہ آور الیاس مہمند سانحہ سے ایک ہفتہ قبل شکارپور کے نواحی علاقے خواستی بروہی میں قیام پزیر تھا، ملزمان کی نشاندہی پر گائوں عبدالخالق پنجرانی سے بارود کی فیکٹری، ڈیجیٹل ڈسپلے، پانچ کلو بارودی مواد اور دیگر سامان برامد کیا گیا ۔

    چھاپے کے دوان ملزمان کا ساتھی علی شیر فرار ہوگیا۔

    دہشتگرد گروپ کے سرغنہ محمد رحیم کا تعلق جیش اسلام اور لشکر جھنگوی سے بتایا جا تا ہے، ملزمان نے چار ماہ قبل علامہ شفقت مطہری کے قتل اور شہداء کمیٹی کے دھرنے پر حملے کی منصوبہ بندی کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    واضح رہے 30 جنوری کو شکار پور کی امام بارگاہ پر خودکش حملے میں 64 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس سانحہ کے مقدمہ میں پہلے سے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر ان کے دونوں ساتھیوں کو پکڑا گیا۔

  • لاہور:پولیس لائن کے باہر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    لاہور:پولیس لائن کے باہر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

    لاہور:  چھ روز قبل پولیس لائن کے قریب دھماکے کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا۔

    پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق گرفتارملزم فوجی تھا اور پولیس میں ملازم بھی رہے چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم نے خودکش حملہ آور کو اپنا عزیز ظاہر کرکے پولیس لائن کا دورہ کروایا اور خودکش حملہ آور کو ستائیس روز تک ریلوے اسٹیشن پر ہوٹل میں رکھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے کہ  لاہور میں پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے باہر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔

    لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز دھماکے کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز کے علاقے میں روزمرہ کے کام جاری تھے کہ بارہ بجکر پینتیس منٹ اور چھ سیکنڈ پر دھماکا ہوا۔

    دھماکا اتنا زوردار تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی، جائے وقوعہ سے قریب ایک پٹرول پمپ کی اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے افراتفری پھیل گئی۔

    لوگ حواس باختہ ہوگئے اور ادھر اُدھر بھاگنے لگے ہر کوئی اپنی جان بچانے کیلئے محفوظ مقام کی طرف بھاگ رہا تھا۔