Tag: Master rashid naseem

  • ماسٹر راشد نسیم کے ہاتھوں مزید 2 عالمی ریکارڈ پاش پاش

    ماسٹر راشد نسیم کے ہاتھوں مزید 2 عالمی ریکارڈ پاش پاش

    کراچی: ساٹھ سے زائد عالمی ریکارڈ رکھنے والے ماسٹر راشد نسیم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام درج کرالیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ اعزاز لاپتہ کوہ پیما علی سدپارہ کے نام کردیا ہے۔

    راشد نسیم پاکستان کے مشہور مارشل آرٹس ماسٹر ہیں اور پاکستان کے نام پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں متعدد ریکارڈز درج کراچکے ہیں، ان کے ورلڈ ریکارڈز کی تعداد ساٹھ سے زائد ہے اور وہ بھارت کے پندرہ سے زائد ریکار توڑنے کا سہرا بھی ان ہی کے سر ہے۔

    اس بار انہوں نے ایک ساتھ دو عالمی ریکارڈ پاکستان کے کھاتے میں ڈالتے ہوئے چین کو بھی نہ بخشا اور چین کو ایک عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا ہے، مقابلہ تھا نن چکس کی مدد سے بوتل کے درمیان پھنسے تاش کے کارڈ کو نکالنا تھا۔

    پاکستان کے راشد نسیم نے ایک منٹ میں انیس تاش کے پتے نکالنے کا کارنامہ کر دکھایا،اس سے قبل چینی ایتھلیٹ ژی ڈیشینگ نے بوتل کے درمیان سے 14 تاش کے پتے نکالے تھے جبکہ راشد نسیم سال دو ہزار بیس میں یہی ریکارڈ بارہ تاش کے پتے نکال کر بناچکے تھے۔ماسٹر راشد نسیم نے یہ عالمی ریکارڈ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کردیا گیا ہے، علی سدپارہ چار فروری کو کے ٹی کی بلند ترین چوٹی کو مسخر کرنے کے بعد واپسی پر لاپتہ ہو گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ماسٹر راشد نسیم کی 7 سالہ بیٹی نے بھی بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

    ماسٹر راشد نسیم نے سلواکیا سے بھی ایک اور ریکارڈ چھین کر اسے پاکستان کی جھولی میں ڈالا، سلواکیا کے پاول ٹروسوف نے 1 منٹ میں 334 فل ایکسٹینشن پنچز مارے تھے جسے آج ماسٹر راشد نسیم نے چکناچور کیا، راشد نسیم نے ایک منٹ ہی 378 مکے پنچنگ گارڈ پر برسا دیئے، سلواکین ایتھلیٹ نے گزشتہ سال نومبر میں ریکارڈ بنایا تھا۔

    محمد راشد نسیم مارشل آرٹس اکیڈمی کے مالک ہیں جو کراچی میں واقع ہے۔

    یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں 120 ملین سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کاپیاں فروخت کی جا چکی ہیں، ہر سال اس کتاب کا نیا ایڈیشن شائع کیا جاتا ہے۔ جس میں گزشتہ سال میں بننے والے نئے ریکارڈ کا اندراج ہوتا ہے۔

  • ماشل آرٹ ماسٹر محمد راشد نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

    ماشل آرٹ ماسٹر محمد راشد نے ایک اور بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

    کراچی : پاکستانی ماشل آرٹس ماسٹر محمد راشد نسیم نے ایک اور ریکارڈ توڑ کر بھارتی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا، ایک گھنٹے میں 10کلو وزن باندھ کر1370 ککس لگائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماشل آرٹس ماسٹر محمد راشد نسیم نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی ریکارڈ پر قبضہ کرلیا، دس کلو وزن کے ساتھ تیرہ سو ستر ککس کو ٹارگٹ پر ہٹ کرکے بھارت کے انتھ ریڈی کا گیارہ سو پچپن ککس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    پاکستان کے محمد راشد نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بھارتی کراٹے ماسٹر کو شکست دی ہے، راشد نیسم نے ایک گھنٹے میں 10کلو وزن باندھ کر 1370 ککس لگا کر بھارتی ریکارڈ توڑ دیا۔

    بھارت کے جے انتھ ریڈی نے ایک گھنٹے میں1155 ککس کا ریکارڈ بنایا تھا، اب تک راشد نسیم کے ریکارڈ کی تعداد ساٹھ ہوگئی ہے، محمد راشد اس سے پہلے بھی بھارتی ایتھلیٹس کے 15 سے زائد ریکار توڑ چکے ہیں۔

    اس سے قبل کرونا کی وبا کے باوجود رواں سال کے دوران اب تک راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈز توڑنے کے ساتھ 50 سے زائد عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم اپنی کاوشوں پر سرکاری طور پر حکومتی اعزاز کے خواہاں ہیں۔

    یاد رہے کہ راشد نسیم کے تسلیم شدہ عالمی انفرادی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی میں بنائے جانے والے عالمی ریکارڈز کی تعداد 70 تک جاپہنچی ہے، محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سنچری بنانا ہے۔