Tag: Master’s Degree Holder

  • اعلیٰ تعلیم یافتہ بریانی فروش باہمت خاتون کی کہانی، دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو رپورٹ

    اعلیٰ تعلیم یافتہ بریانی فروش باہمت خاتون کی کہانی، دیکھنے والے دنگ رہ گئے، ویڈیو رپورٹ

    ہمارے معاشرے کی خواتین ہرگز کمزور یا ڈرپوک نہیں ہوتیں خاص طور پر ایسی خاتون خانہ جو مشکل وقت پڑنے پر حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے اور اپنے اہل خانہ کی کفالت کا فریضہ انجام دیتی ہوں۔

    ایسی ہی ایک باہمت خاتون کا ذکر مندرجہ ذیل سطور میں کیا جارہا ہے جو ایک عورت ہونے کے باوجود اپنے اہل خانہ کی کفالت کرنے کیلیے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کررہی ہیں۔

    جی ہاں !! پشاور سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ تعلیم یافتہ، باہمت اور باوقار خاتون اقراء شاہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں وہ اپنے گھر والوں کی کفالت کیسے کر رہی ہیں؟ یہ اپنی مثال آپ ہے۔

    

    ماسٹر ڈگری ہولڈر اقراء شاہ فٹ پاتھ پر بیٹھ کر بریانی فروخت کرتی ہیں ان کی اہم بات یہ ہے کہ وہ بریانی کی قیمت اتنی مناسب وصول کرتی ہیں تاکہ عام غریب شہری بھی باآسانی خرید کر کھا سکیں۔

    عدنان طارق کی رپورٹ کے مطابق اقراء شاہ نے پشاور یونیورسٹی سے پولیٹکل سائنس میں ماسٹرز کیا ہوا ہے اور 13 سال تک مختلف اداروں میں خدمات انجام دے چکی ہیں انہوں نے ملازمت چھوڑ کر چکن بریانی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوکری صرف ایک شخص کو پالتی ہے جبکہ کاروبار پورے خاندان کی کفالت کرتا ہے۔