کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں واقع بس اڈے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں واقع بس اڈے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ اور وہاں موجود نشانہ بننے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے خول بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
پولیس افسران نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔