Tag: Mastung Operation

  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، اہلکارشہید

    مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، اہلکارشہید

    راولپنڈی : بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے ایک دہشت گرد ہلاک اور دو کو زخمی کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کالعدم بی ایل اے کے مشتبہ ٹھکانوں پرکارروائی کی گئی.

    اس دوران دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک اور اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرگیا.

    مذکورہ کارروائی شمالی وزیرستان کےعلاقے شرارہ الگد میں میں کی گئی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھاری تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جس میں سب مشین گنز، راکٹ لانچر، مارٹرگولے، رائفلز اور دستی بم شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان، آپریشن ردالفساد، دہشت گردوں کے چھ ٹھکانے تباہ، پانچ گرفتار

    یاد رہے سابق آرمی چیف راحیل شریف کے دور سپہ سالاری میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کے تسلسل میں موجودہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر باجوہ نے فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا تھا جو ملک بھر میں بڑی کامیابی سے جاری ہے.۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مستونگ میں کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے

    مستونگ میں کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے

    مستونگ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی میں چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے ضلع مستونگ کے بی ایریا کلی یارو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں واقع ایک مکان میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

    ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے دوکلاشنکوفیں اور پستول برآمد کرلیا گیا۔


    مزید پڑھیں : مستونگ: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 12 ہلاک


    مبینہ دہشت گردوں کی نعشیں کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

    پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان میں داعش کی قدم جمانےکی کوشش ناکام ، 12 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں داعش کی قدم جمانےکی کوشش ناکام ، 12 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں داعش کی قدم جمانے کو شش ناکام بنادی اور ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے داعش کیلئے سہولت کاری کرنے والی کالعدم تنظیموں کے 12دہشت گردوں کا ہلاک کردیا ہے۔

    ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکے مطابق سکیورٹی فورسزنے کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے دس سے پندرہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر یکم سے تین جون تک بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مستونگ سے 36کلومیٹر جنوب مشرق میں اسپل نگئی میں کوہ سیاہ اور کوہ مرن کے غاروں سمیت دس کلومیٹر کے علاقے میں ہیلی بورن فورس کی مدد سے کارروائی شروع کی گئی۔

    میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دو خودکش حملہ آوروں سمیت بارہ خطرناک ترین دہشت گرد مارے گئے، مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ کرنے والوں کے ساتھی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے دو افسران سمیت پانچ اہلکار زخمی ہوئے، آپریشن کے دوران غاروں میں سے آئی ای ڈی بنانے کا سامان ، اسلحہ اور گولا بارود کا ذخیرہ برآمد کیا گیا، جن میں پچاس کلوگرام بارودی مواد،تین خودکش جیکٹس، اٹھارہ گرنیڈ اور چھ راکٹ لانچر وں سمیت چار لائٹ مشین گنز،اٹھارہ چھوٹی مشین گن، چار4 اسنائپر اور اڑتیس مواصلاتی روابط کے سیٹ شامل ہیں۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد داعش کے ساتھ مواصلاتی رابطے میں تھے اور داعش کو بلوچستان میں قدم جمانے کے لئے سہولت فراہم کررہے تھے، آپریشن کے نتیجے میں داعش کا بلوچستان میں انفراسٹرکچر قائم کرنے سے پہلے تباہ کردیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔

  • مستونگ: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 12 ہلاک

    مستونگ: دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 12 ہلاک

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

    پڑھیں: آپریشن ردالفساد ، وزیرستان سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور مسلسل دو روز تک مزاحمت کی گئی، جس کے باعث 2 افسران اور 3 جوان زخمی ہوئے تاہم اس دوران سیکیورٹی فورسز کی سے بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد، آواران میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک 2 گرفتار

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے غار میں پناہ لے رکھی تھی اور وہاں چھپ کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، آپریشن انٹیلی جنس اطلاعات پر کیا گیا۔