Tag: match-officials

  • پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔

    آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلیے آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے امور انجام دیں گے۔

    دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

    تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر اور راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بعد اب پاک بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی ٹیم سے متعلق اپنا پلان بتادیا

    پی سی بی ذرائع کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ 3 میچز پر مشتمل پاک بنگلادیش سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مہمان ٹیم کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں ہونیوالی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان میں ہونیوالی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے رچرڈالنگورتھ، ڈیوڈ بوناور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کیا گیا ہے۔

    میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں۔

    سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی تین ملکی او ڈی آئی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔

    سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن انگلینڈ کے مائیکل گف اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر پاکستان کے فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 10 فروری کو ہونے والے میچ کی میزبانی ’قذافی اسٹیڈیم‘ کرے گا جہاں رچرڈ النگورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائزر جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں لیگ کا آخری میچ اور سہ فریقی سیریز کا فائنل کھیلا جائے گا۔

    آصف یعقوب اور مائیکل گف پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

    آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا رچرڈ النگورتھ کے ساتھ جمعہ 14 فروری کو ہونے والے فائنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔

  • پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریزکیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    زمبابوے کے اینڈریو پائی کرافٹ سیریز کیلئے آئی سی سی میچ ریفری مقرر کردیئے گئے، جبکہ علیم ڈار اور احسن رضا 5 رکنی امپائرز پینل میں شامل ہیں، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔

    دوسری جانب دورہ پاکستان پر آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم مزید کمزور ہوگئی، دو اہم فاسٹ بالر ان فٹ ہوگئے۔

    کرکٹ نیوزی لینڈ نے جاری بیان میں بتایا کہ فاسٹ بولرز ایڈم ملن اور فن ایلن ان فٹ ہوکر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر ٹام بلنڈل اور زوک فوکس کو پاکستان آنے والی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی نیشنل کرکٹ ٹیم اتوار کو ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان پہنچے گی، 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو پنڈی میں کھیلا جائیگا۔

    سرفراز احمد نے رضوان کی بھرپور حمایت کر دی

    دوسرا اور تیسرا میچ بھی راولپنڈی میں شیڈول ہے جو 20 اور 21 اپریل کو کھیلاجائیگا جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ لاہور میں 25 اور 27 اپریل کو ہوگا۔

  • پاک ویسٹ انڈیز سیریز: امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز: امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان

    لاہور: پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آفیشلز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی امپائرز ہوں گے، تمام میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں محمد جاوید ملک سرانجام دینگے۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائرہوں گے، محمد جاوید ملک دونوں سیریز میں میچ ریفری ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ سیریز کے میچز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کراچی میں ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز: کن کھلاڑیوں کو آرام دیا جارہا ہے؟

    ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جاچکا ہے، ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ نیکولس پورن ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے اسکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔

    جیسن ہولڈر کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا شیمرون ہٹمائر، آندرے رسل، سمنس اور ایون لوئس سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

  • آئی سی سی کا ورلڈکپ 2019 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    آئی سی سی کا ورلڈکپ 2019 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    دبئی : آئی سی سی نے ورلڈکپ دو ہزار انیس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، آفیشلز میں سولہ امپائر اور چھ میچ ریفریز شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کے لیے آفیشلزکااعلان کردیا گیا ، دنیا بھر سے 22 میچ آفیشلز ورلڈکپ سپروائزکریں گے، میچ آفیشلزمیں16امپائر،6ریفریزشامل ہیں۔

    پاکستان کےعلیم ڈار پانچویں بارعالمی کپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، رانجن مدوگالے سب سے زیادہ چھٹی بار ورلڈکپ پینل میں شامل ہیں۔

    ایان گولڈ کا چوتھا اور آخری ورلڈکپ ہوگا، جس کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ میچ ریفریز میں کرس براڈ، ڈیوڈ بون ،اینڈی کرافٹ، جیف کرو،رانجن مدوگالے اور رچی رچرڈسن شامل ہیں۔

    امپائرز میں کمار دھرماسینا، ماریس ایرسمس،کرس گفانے ، ،رچڑد ایلنگورتھ، رچرڈ کیٹل برح،نیل لانگ،برس اوکسنفورڈ،سندارام روی،پال رائیفل،رڈ ٹکر،جول ولسن، مائیکل گف،پال ولسن اور روچیرا پالیا گوروگے شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں :  کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کب اورکہاں میچ کھیلے گی

    خیال رہے ورلڈ کپ کا آغاز برطانیہ میں  30 مئی کو جنوبی افریقا اور میزبان انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ  ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔  کرکٹ کی دنیا کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 16 جون کو مانچسٹر میں ہو گا۔

    یاد رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 اور دورہ انگلینڈ کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ، جنید خان، محمد حسنین شامل ہیں۔