Tag: match referee

  • ایشز سیریز کرونا کے نرغے میں: میچ ریفری بھی متاثر

    ایشز سیریز کرونا کے نرغے میں: میچ ریفری بھی متاثر

    دبئی: آسٹریلیا میں کرونا کا نیا ویرئنٹ ‘اومی کرون’ کھیلوں پر بھی اثر انداز ہونے لگا ہے، انگلش کرکٹ ٹیم پر وار کے بعد آئی سی سی میچ ریفری بھی عالمی وبا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون بھی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں اپنے فرائض انجام نہیں دینگے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ بون کی جگہ سابق منیجر اسٹیو برنارڈ میچ ریفری کے فرائض انجام دینگے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ پانچ جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ ڈیوڈ بون مکمل ویکسی نیٹڈ کے ساتھ ساتھ بوسٹر ڈوز بھی لگواچکے تھے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ سے قبل صحت یاب ہوجائیں گے اور اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: انگلش کیمپ پر کرونا کا وار، کئی اہم آفیشل آئسولیٹ ہوگئے

    اس سے قبل آج انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے تصدیق کی تھی کہ ملیبرن میں موجود ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ اور ان کی فیملی میں کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث انہیں 10 دن کے لئے آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

    انگلینڈ بورڈ کے مطابق سلورووڈ اب آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں کوچنگ نہیں کرسکیں گے، ان کی جگہ بیٹنگ کوچ گراہم تھارپ کو ہیڈ کوچ کی اضافی ذمے داریاں سونپی گئیں ہیں۔

    ادھر آسٹریلیا میں کرونا کے بڑھتے وار کے باعث بگ بیش لیگ کا آج ہونے والا میچ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔