Tag: match tickets

  • پی ایس ایل فائنل : ٹکٹوں کی فروخت 26 فروری سے ہوگی، نجم سیٹھی

    پی ایس ایل فائنل : ٹکٹوں کی فروخت 26 فروری سے ہوگی، نجم سیٹھی

    دبئی : چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کی دونوں ٹیموں میں چارچارغیر ملکی کھلاڑی ہوں گے، کوئی غیرملکی کھلاڑی نہیں آتا تو ہمارے پاس اس کا متبادل کا انتظام ہے، لاہور میں ہونے والے فائنل کے ٹکٹس 26 فروری سے ملیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے 50 غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی ہے تاہم ان کھلاڑیوں کوسیکیورٹی خدشات ہیں۔


    غیرملکی کھلاڑیوں کا زیادہ میچ فیس دی جائیگی… by arynews

    غیرملکی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی ماہرین پاکستان آئیں گے، کھلاڑیوں کو ہیڈآف اسٹیٹ کے برابرسیکیورٹی دی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو زیادہ میچ فیس دی جائے گی اور ان کی انشورنس بھی کروا رہےہیں۔

    کھلاڑیوں کو ہیڈ آف اسٹیٹ کے برابر سیکیورٹی دی جائےگی۔ چیئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ 26 فروری سے لاہور میں کھلے جانے والے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردیں گےانہوں نے کاہ کہ  ٹکٹ باکس آفس کےآؤٹ لیٹ،اسٹیڈیم کےقریب دستیاب ہونگے، جس کےپاس ٹکٹ ہوگا وہی اسٹیڈیم آسکےگا۔

  • پاکستان بمقابلہ زمبابوے: چھ سو ٹکٹس چوری ہوگئیں

    پاکستان بمقابلہ زمبابوے: چھ سو ٹکٹس چوری ہوگئیں

    لاہور: پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کی سینکڑوں ٹکٹیں چوری ہوگئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز منعقد ہونے والے میچ کے ٹکٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحویل میں سے چوری ہوئے ہیں۔

    پی سی بی نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقعہ لبرٹی تھانے میں چوری کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق چوری شدہ ٹکٹیں عمران خان انکلوژر اور فضل محمود انکلوژر کی ہیں جن کی مالیت فی ٹکٹ 1500روپے ہے۔

    پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اسٹیڈیم کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جوکہ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ٹکٹس بلیک میں فروخت کررہا تھا۔

    چوری شدہ ٹکٹوں کی مالیت 9 لاکھ روپے ہے جو کہ ناصرف یہ کہ پی سی بی کے لئے ایک بڑا مالی نقصان ہے بلکہ چوری شدہ ٹکٹس دہشت گردی کی ممکنہ کاروائی میں اسمتعمال ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔