Tag: match

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ٹیم 3 نومبر کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ٹیم 3 نومبر کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی

    سڈنی: شاہین تین نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز پر چھپٹیں گے، کھلاڑیوں نے کمر کستے ہوئے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

    شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

    اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان نے آسٹریلیا الیون کو شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجادی

    ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں آسٹریلیا الیون کو با آسانی شکست دے کر دورے کا پرُاعتماد آغاز کیا ہے۔

    گزشتہ روز سڈنی کے بینکس ٹاؤن کے میدان پر کھیلے گئے پریکٹس میچ میں شاہینوں نے کینگروز کو دبوچ لیا، قومی کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کی بدولت نہ صرف حریف کھلاڑیوں پر اپنی دھاک بٹھا دی بلکہ آسٹریلیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی۔

  • لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو شکست دے دی

    لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آرسنل کو شکست دے دی

    اینفیلڈ: کارباؤ کپ میں لیورپول نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر آرسنل کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر کواٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق اینفیلڈ میں ہونے والے اعصاب شکن مقابلے میں لیورپول اور آرسنل کی ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور وار کیے، تاہم لیور پول نے میدان مار لیا۔

    ٹیم آرسنل کے کھلاڑی مصطفی کی غلطی نے لیورپول کو ابتدائی برتری دلوائی، بعد ازاں ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے مسلسل تین گول اسکور کیے، تاہم آرسنل کی ایک اور غلطی کا ملنر نے گول کرکے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

    پہلے ہاف کے اختتام پر آرسنل تین دو سے آگے تھی، دوسرے ہاف کے آغاز میں نائل نے آرسنل کے لیے چوتھا گول اسکور کیا۔

    لیورپول نے مسلسل دو گول کرکے اسکور چار چار سے برابر کیا، ولوک نے سترویں منٹ میں آرسنل کو پھر سے برتری دلوائی لیکن لیوپول کے اورگی نے انجری ٹائم میں گول کرکے مقابلہ پینلٹی ککس پر پہنچا دیا۔

    لیورپول نے پینلٹی ککس پر پانچوں بار گیند کو جال میں پہنچایا، گول کیپر کیلیئر نے آرسنل کی چوتھی کک روک کر آرسنل کو کارباؤ کپ کے کواٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

  • فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو شرمناک شکست

    فائنل میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو شرمناک شکست

    ایمسٹرڈیم: خواتین عالمی نمبر ایک آسٹریلین کھلاڑی ایشلے بارٹی کو ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنل میں ناؤمی اوساکا کی متبادل کے طور پر شامل ہونے والی ڈچ کھلاڑی کیکی نے ایشلے کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

    ٹورنامنٹ کےدوران ناؤمی اوساکا کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئیں تو ڈچ کھلاڑی کیکی کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشلے کو شکست دی۔

    پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کیکی نے شاندرا کم بیک کیا اور مسلسل دو سیٹ میں بارٹی کو آؤٹ کلاس کردیا۔

    جبکہ دوسرے میچ میں سوئس کھلاڑی بلینڈا بین چچ نے پیٹرا کویٹوا کو زیر کردیا، بین چچ نے پہلے سیٹ میں برتری حاصل کی تاہم دوسراسیٹ کویٹوا نے جیت لیا۔

    سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر نے 10ویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    تیسرا سیٹ بین چچ نے سخت محنت اور مقابلے کے بعد چھ چار سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

    دوسری جانب گذشتہ دنوں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل دسویں بار اپنے نام کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے سوئس انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ایلیکس ڈی منار کو شکست دے کر دسویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • شرمناک شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    شرمناک شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    لاہور: اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شکست کھانے والی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

    تصصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے البتہ چار کھلاڑی پاکستان نہیں آئے، اولمپک میں جگہ نہ بنا پانے پر شائقین کی طرف سے ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    ہالینڈ میں کھیلے جانے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلا میچ چار چار گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کو چھ ایک سے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔

    پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ اولمپک میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی، قومی ہاکی ٹیم کے چار کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے۔

    سابق کپتان محمد عرفان اپنی فیملی کے پاس انگلینڈ چلے گئے ہیں جبکہ کپتان رضوان سینئر اور اشد محمود لیگ کھیلنے کے لئے ہالینڈ میں ہی قیام کریں گے جبکہ رضوان جونیئر ہاکی لیگ کھیلنے انگلینڈ چلے گئے ہیں۔

    ہالینڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس سے باہر کردیا

    تین بار گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم مسلسل دوسری بار اولمپکس سے باہر ہوئی ہے، ہالینڈ کے ہاتھوں گرین شرٹس کو شکست کے بعد ٹوکیو نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم میچ پر پوری طرح‌ حاوی رہی اور 6 گول اسکور کیے تھے، قومی ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی تھی۔

  • پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا پہلا پریکٹس میچ (آج) بدھ30 اکتوبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز 3 نومبر کو سڈنی، 5 کو کینبرا اور 8 نومبر کو پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

    ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، عمران خان، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

    شیڈول کے مطابق 3 نومبر کو قومی ٹیم پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام سڈنی میں کھیلے گی، آسٹریلیا اور قومی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ نومبر جبکہ تیسرا میچ 8 نومبر کھیلا جائے گا۔

    سڈنی کا میدان، شاہینوں کے لیے بڑا امتحان

    شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان11تا 13نومبر کو تین روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جبکہ 15تا 16نومبر کو دوروزہ وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔

    شیڈو کے مطابق 21تا 25نومبر کو پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جبکہ 29 نومبر تا 3 دسمبر تک دوسراٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جو (ڈے اینڈ نائٹ) ہوگا۔

  • سڈنی کا میدان، شاہینوں کے لیے بڑا امتحان

    سڈنی کا میدان، شاہینوں کے لیے بڑا امتحان

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں پریکٹس دوسرے روز بھی جاری رکھی، ہیڈ کوچ مصباح الحق کی سربراہی میں کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، ٹریننگ سیشن میں شاہینوں نے آج بھی خوب پسینہ بہایا۔

    ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرائی، نوجوان کھلاڑیوں نے فیلڈنگ میں بھرپور جان لگائی، کھلاڑیوں نے سیریز اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    دورہ آسٹریلیا کے لیے منتخب ہونے والے وکٹ کیپربیٹسمین محمد رضوان نے بھی اپنی کیپنگ کے جوہر دکھائے، قومی ٹیم اکتیس اکتوبر کو سڈنی میں آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ سے دورہ کا آغاز کرے گی۔

    آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، کپتان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے تاریخی دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سربراہی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا میں ڈیرے، کینگروز پر جھپٹنے کی تیاریاں

    واضح رہے کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے، اس دورے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں جائیں گے۔

    پہلا میچ 3، دوسرا 5 اور سیریز کا آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے ہٹا کر بابر اعظم کو قیادت سونپ دی۔

  • میچ کی فاتح کھلاڑی کو گراؤنڈ میں ہی شادی کی پیش کش

    میچ کی فاتح کھلاڑی کو گراؤنڈ میں ہی شادی کی پیش کش

    سڈنی: آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی اسٹار کھلاڑی امندا جیڈ ویلنگٹن کو ان کے دوست نے گراؤنڈ میں ہی شادی کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ویمن بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) میں میچ جیتنے والی باؤلر (اسپینر) ویلنگٹن کی خوشی اُس وقت دگنی ہوئی جب اُن کی ناقابلِ شکست اننگز کے بعد دوست نے اسٹیڈیم میں شادی کی پیش کش کی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ لیگ ویلنگٹن کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم فتح سے ہمکنار ہوئی، ابھی جیت کا جشن جاری ہی تھا کہ لیگ اسپینر کے دوست اسٹیڈیم پہنچے، انہوں نے سب کے سامنے گٹھنے کے بل بیٹھ کرمحبت اور  شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

    ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کی نمائندگی کرنے والی امندا جیڈ ویلنگٹن کو دوست کی جانب سے ملنے والے سرپرائز کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیلر میکین نامی شخص میدان میں داخل ہوا اور  پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر اپنی دوست کو میچ میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے بعد انگوٹھی آگے بڑھاتے ہوئے شادی کی پیش کی۔

    اتنا بڑا سرپرائز دیکھ کر فاتح کھلاڑی ہکا بکا رہ گئیں البتہ انہوں نے چند سیکنڈ انتظار کے بعد مسکراتے ہوئے پیشکش کا ’ ہاں ‘ میں جواب دیا۔

    ویلنگٹن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’جب میں نے اسے گراؤنڈ میں اپنے قریب آتے دیکھا تو مجھے محسوس ہوا کہ مبارک باد دے کر واپس جائے گا، اس لیے میں اور دیگر کھلاڑی کامیابی کا جشن منانے کی تصاویر لینے میں مصروف ہوگئے، مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے لیکن میں بہت خوش ہوں اور میں اب تک کانپ رہی ہوں‘‘۔

    ویلنگٹن نے 2016 میں آسٹریلیا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا، انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے اب تک 8 ٹی ٹوئنٹی اور 12 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

  • پاکستان اور سری لنکن کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور سری لنکن کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

    کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔

    شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

    ون ڈے سیریز کے تینون میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔

    کرکٹ کی واپسی کے لیے ہمیں پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہیے، سری لنکن کپتان

    دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز نائٹ ہوں گے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ سری لنکن مینز ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہے۔ مہمان ٹیم کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • پاکستان اور سری لنکن کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

    پاکستان اور سری لنکن کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

    کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔

    شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

    ون ڈے سیریز کے تینون میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔

    پاک سری لنکا سیریز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل

    دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز نائٹ ہوں گے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ سری لنکن مینز ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہے۔ مہمان ٹیم کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کی تیاریاں شروع

    پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کی تیاریاں شروع

    کراچی: پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں شروع ہوگئیں، کیوریٹر ٹیم کی جانب سے وکٹیں تیار کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تین وکٹیں میچز اور دو وکٹیں پریکٹس کے لیے تیار کی جارہی ہیں، جبکہ گراؤنڈ کی تیاریاں تقریباً مکمل ہوچکی ہیں۔

    سری لنکن ٹیم نے 25 ستمبر کو کراچی پہنچنا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا پہلا ون ڈے میچ 27 ستمبر کو کھیلیں گے، دوسرا مقابلہ 29 ستمبر اور آخری ون ڈے 2 اکتوبر کو ہوگا۔

    شہر قائد میں دونوں ٹیمیں دس سال بعد ایکشن میں دکھائی دے گی، جبکہ سیکیورٹی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی، ٹیم شیڈول کے مطابق 24 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔

    سری لنکن حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی

    سری لنکن حکومت کی جانب سے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل مل گیا جس کے بعد سری لنکن ٹیم 24 ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی، سری لنکن بورڈ نے تصدیق کردی۔

    سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، میں خود اور دیگر بورڈ عہدیدار بھی ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔