Tag: match

  • شاہین دوسرے ون ڈے میں کیویز کو دبوچنے کے لیے پرعزم

    شاہین دوسرے ون ڈے میں کیویز کو دبوچنے کے لیے پرعزم

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ایک روزہ میچ آج ہوگا، شاہین دوسرے ون ڈے میں کیویز سے شکست کا بدلہ لینے کیلئے پرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد شاہین دوسرے معرکے میں کیویز سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج ابوظہبی میں دوسرے ون ڈے میں مد مقابل ہوں گی۔

    ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میدان نیوزی لینڈ کے نام رہا تھا، دوسرا میچ بھی شیخ زید اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

    ایک صفر سے خسارے کے بعد دوسرے میچ میں فتح ہی گرین شرٹس کا مورال بحال کرسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ دوسرے میچ میں فخر زمان کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا، ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، سرفراز احمد نے شکست کا ذمہ دار اوپنرز اور ٹاپ آرڈرز کو ٹھہرایا تھا۔

  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی

    گیانا: آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آج سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہو رہا ہے، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہفتے کو کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دس ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

    پاکستان اپنا پہلا میچ دس نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، روایتی حریف بھارت سے مقابلہ گیارہ نومبر کو ہوگا۔

    میگا ایونٹ کے وارم اپ میچز میں پاکستان نے بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے۔

    خیال رہے کہ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی، میگا ایونٹ کا فائنل چوبیس نومبر کو ہوگا۔

    ویسٹ انڈیز کو 8 برس بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے، ویسٹ انڈیز نے آخری بار 2010ءمیں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی میزبانی کی تھی۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ 9 نومبر سے شروع ہوکر 16 دن جاری رہنے کے بعد سے 24 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ایونٹ کے میچز اینٹیگوا اینڈ باربوڈا، گیانا اور سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے۔

  • اوپنرز اور ٹاپ آرڈر شکست کے ذمہ دار قرار

    اوپنرز اور ٹاپ آرڈر شکست کے ذمہ دار قرار

    ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کا ذمہ دار اوپنرز اور ٹاپ آرڈرز کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی، سرفراز احمد نے شکست کا ذمہ دار اوپنرز اور ٹاپ آرڈرز کو ٹھہرا دیا۔

    پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہدف کے تعاقب میں جلد وکٹیں گرجائے تو جیتنا مشکل ہوجاتا ہے، اوپنر اور ٹاپ آرڈرز پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے ہرادیا

    انہوں نے کہا کہ اوپنرز اور ٹاپ آرڈر پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہدف کے تعاقب میں آغاز بھی اچھا نہیں ہوا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک مشکل ہوجاتا ہے، کیوی ٹیل اینڈرز کے رنز نے بہت نقصان پہنچایا۔

    خیال رہے کہ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

    قومی ٹیم 47.2 اوورز میں 219 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز احمد اور عماد وسیم کی سنچریاں بھی کام نہ آسکیں۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد شاہینوں کی نظریں ون ڈے سیریز پر لگ گئی، آج پہلا ون ڈے میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    ابوظبی میں سرفراز احمد اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹرافی کی رونمائی کردی، اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جیت کےتسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    ٹی ٹوینٹی سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

    انہوں نے کہا کہ ون ڈے ٹیم میں بہتری کی ضرورت ہے، کوشش کریں گے ٹیم کو وننگ سائیڈ میں تبدیل کریں۔

    پاکستان 2011 سے نیوزی لینڈ کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا، آخری بار گرین شرٹس نے 2014 میں نیوزی لینڈ کو ون ڈے میں ہرایا تھا۔

    نیوزی لینڈ مسلسل 11 میچز جیت چکا ہے، سرفراز الیون ابوظبی ون ڈے جیت کر نیوزی لینڈ کی فتوحات کو بریک لگا سکتی ہے۔

    گرین شرٹس نے سیریز تین صفر سے جیتی تو رینکنگ میں پانچویں سے چوتھی پوزیشن ہوجائے گی۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا۔

  • کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا: سرفراز احمد

    کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا: سرفراز احمد

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے آج شاندار اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔

    سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث جیت مقدر بنی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 6 میچوں سے پرفارمنس بہت شاندار ہے، پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور ریکارڈ بناتے ہیں بہت اچھا لگتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے سیزیز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

    ٹی ٹوینٹی سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا

    خیال رہے کہ آج کیویز 167 رنز ہدف کے تعاقب میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان ولیم سن کے 60 رنز کی اننگز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، سرفراز الیون نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے تین وکتیں حاصل کیں، عماد وسیم نے دو اور ڈیبیو کرنے والے وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہیم اشرف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

  • دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کے تعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے: سرفراز

    دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کے تعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے: سرفراز

    دبئی: پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کےتعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شسکست دے دی، پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    چیت پر تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ میں حفیظ اور شعیب ملک نے اچھی بیٹنگ کی، بابر اعظم بہت اچھی فارم میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام لڑکوں کو پتہ ہے کہاں فیلڈ اور بولنگ کرنی ہے، محمد حفیظ بھی بہت اچھی فارم میں ہیں، حفیظ کا فارم میں ہونا ٹیم کے لیے اچھی بات ہے۔

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی : سرفراز الیون نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    خیال رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر153رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے154کا ہدف دیا۔

    جواب میں قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بالر کی جم کر پٹائی کی اور19.4اوورز میں154اسکور بنا کر چھ وکٹوں سے یہ میچ بھی اپنے نام کرلیا۔

  • ایشیاکپ 2018: بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    ایشیاکپ 2018: بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاکپ کے آج کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ 2018 کے سپرفور مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، بھارت نے بنگلادیش کا 174 رنز کا ہدف 37 ویں اوور میں حاصل کیا۔

    میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اور ٹیم کی جیت میں مرکزی اور اہم کردار ادا کیا۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیشی ٹیم آخری اوور میں 173 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، رویندر جدیجانے 4، بمراہ اور بھونیشور نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

    ایشیا کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، افغان ٹیم کے ہاتھوں‌ بنگلادیش کو عبرتناک شکست

    اس سے قبل ایشیا کپ 2018 کے چھٹے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے کر دوسرا بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات میں نظر آئی، شکیب الحسن 32 اور محمود اللہ 27 رنز بناسکے ، 255 رنز کے جواب میں بنگال ٹائیگرز 119 پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

  • دنیا کا تیز ترین ایتھلیٹ اب فٹبال کے میدان میں قسمت آزمائے گا

    دنیا کا تیز ترین ایتھلیٹ اب فٹبال کے میدان میں قسمت آزمائے گا

    کینبرا: دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ اب فٹبال کے میدان میں قسمت آزمائیں گے، جس کے لیے انہوں نے تیاریاں شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ اب دکھائے گا فٹبال کی دنیا میں اپنی مہارت، ٹریک پر چیتے کی رفتار سے دوڑنے والا اب فٹبال کے میدان میں سب کو حیران کرے گا۔

    دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے آسٹریلیا میں بطور پروفیشنل فٹبالر کیرئیر شروع کرنے پر نظریں جما لیں ہیں، جبکہ بولٹ نے آئندہ ماہ شیڈول ٹرائلز میں شرکت کی تیاری بھی تیز کر دی ہیں۔

    قبل ازیں یوسین بولٹ چیرٹی میچ میں بھی فٹبال کی صلاحیتیں دکھا چکے ہیں، دوسری جانب آسٹریلوی فٹبال حکام نے بھی جمیکن ایتھلیٹ کی آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔


    یوسین بولٹ آسٹریلوی ٹیم کے کوچ مقرر، کھلاڑیوں کو دوڑنا سکھائیں گے


    خیال رہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ تیز رفتار شخص نے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں پہلے ہی سوچ رکھا تھا کہ وہ مستقبل میں فٹبال کھیلیں گے۔

    یاد رہے کہ بولٹ نے 19 عالمی ٹائٹلز اپنے نام کئے مگر لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں یوسین بولٹ تیسرے نمبر پر آئے تھے۔

    واضح رہے کہ ریکارڈ ہولڈر رنر یوسین بولٹ اپنے رننگ کیریئر کے دوران بھی فٹبال اور کرکٹ کھیلنے میں خاص دلچسپی دکھا چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انگلینڈ کی فتح کے بعد روس میں سرخ رنگ کی بارش

    انگلینڈ کی فتح کے بعد روس میں سرخ رنگ کی بارش

    ماسکو : روس کے شہر سائبیریا میں اچانک سرخ رنگ کی بارش شروع ہوگئی، بارش شروع ہونے کے بعد مقامی افراد نے اس بارش کو انگلینڈ کی فتح سے جوڑنا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فٹبال کے عالمی کپ میں کولمبیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا تھا، انگلینڈ نے جیسے ہی کولمبیا کو 3-4 گول سے شکست دی روس میں ہونے والی بارش کا رنگ اچانک سرخ ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز روس میں ہونے والی بارش کا سرخ رنگ کسی فلمی سین کا منظر پیش کررہا تھا، جیسے آسمان سے خون برس رہا ہو۔

    روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبیریا کے باشندوں کا خیال ہے کہ خدا کی جانب سے ان پر عذاب کو نازل نہیں کردیا گیا کیوں کہ ’ایسے ہی واقعے کے رونما ہونے کا ذکر آسمانی کتاب بائبل میں بھی موجود ہیں‘۔

    روسی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سائبیریا میں ہونے والی بارش کے بعد مقامی افراد کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سایٹز پر کمنٹ کیے جارہے ہیں کہ ’سرخ بارش کسی ڈراؤنی فلم کا سین لگ رہا ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ علاقے میں موجود فیکٹری کے ملازمین نے بھاری مقدار میں فیکڑی کی چھت سے آئرن آکسائیڈ کی صفائی کی تھی تاکہ ماحول صاف ستھرا رہے، لیکن تیز ہواؤں اور بارش کے باعث آئرن آکسائیڈ بارش کے ساتھ علاقے میں پھیل گئی اور خوفناک منظر پیش کرنے لگی۔

    روسی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد شہر کو غیر ملکی سیاحوں کے بند کردیا گیا تھا، کیوں کہ دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں ایک لگ رہا تھا۔ تاہم متاثرہ علاقے کی صفائی جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ہاکی کی آخری چیمپئنز ٹرافی، روایتی حریف پاک بھارت کا ٹاکرا

    ہاکی کی آخری چیمپئنز ٹرافی، روایتی حریف پاک بھارت کا ٹاکرا

    ایمسٹر ڈیم: ہاکی کی آخری چیمپئنز ٹرافی آج سے ہالینڈ میں شروع ہوگی جس کے پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ہاکی کی آخری چیمپئنز ٹرافی آج سے ہالینڈ میں شروع ہوگی جس کے بعد اس ایونٹ کا سلسلہ ختم ہوجائے گا، ٹورنامنٹ کا آغاز سب سے بڑے معرکے کے ساتھ ہوگا جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دو دو ہاتھ کریں گی۔

    ہالینڈ میں آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت آمنے سامنے ہوں گے جس کے لیے گرین شرٹس نے تیاریاں تیز کردی ہیں، میچ آج شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

    ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں جن میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا، اولمپک چیمپئن ارجنٹینا اور میزبان ہالینڈ کے علاوہ بیلجیئم، بھارت اور پاکستان شامل ہیں، پاکستان تین مرتبہ چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرچکا ہے۔


    کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اوربھارت کےدرمیان ہاکی میچ 2-2 سے برابر


    خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر ائیر مارشل (ریٹائرڈ ) نور خان نے چیمپئنز ٹرافی کا خیال پیش کیا تھا اور انھوں نے ہی اس ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر ٹرافی تیار کرائی تھی۔

    واضح رہے کہ پہلی چیمپیئنز ٹرافی سنہ 1978 میں لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں پانچ ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔ پاکستان نے اصلاح الدین کی قیادت میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔


    ایشیا ہاکی کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی


    دنوں ملکوں کے شائقین کو میچ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار ہے، روایتی حریف (پاکستان اور بھارت) کا میچ سنسنی خیز تصور کیا جارہا ہے، جیت کے لیے گرین شرٹس جم کر پریکٹس بھی کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔