Tag: #MatchDikhao

  • پی ایس ایل 6 کا نیا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    پی ایس ایل 6 کا نیا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    ابوظبی: پی ایس ایل کا نیا چیمپئن کون؟، کیا ملتان سلطانز پہلی بار ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرے گی؟ یا پھر پشاور زلمی دوسرے بار ٹرافی تھام کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہم پلہ ہوگی؟ ان تمام سوالات کا جواب آج رات مل جائے گا۔

    پاکستان سپر لیگ کا ایک اور سیزن کامیابی سے اختتام کی جانب گامزن، شائقین کرکٹ کے لئے چوکوں اور چھکوں کی برسات لئے پی ایس ایل 6 کا فائنل آج ابو ظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں ملتان سلطانز کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طورپرآٹھ میچز کھیلے گئے،جن میں سے پانچ میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی۔

    پی ایس ایل سیزن 6 میں دونوں ٹیمیں دو بار مدمقابل آئیں، ایک میں سلطانز جیتے تو دوسرے میں زلمی نے بازی ماری، فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے، گذشتہ روز ورچوئل پریس کانفرنس میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میچز سے قبل میٹنگ میں سب لڑکوں پر واضح کیا تھا کہ چاہے سارے میچز ہار جائیں، کوئی پروا نہیں کرنی، اپنے نیچرل انداز سے کھیلنا ہے۔

    وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جیسے عظیم کھلاڑی کی کمی بہت محسوس کی، وہ بہت بہادر اور ایک مثالی کھلاڑی ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، شاہد بھائی ہر میچ سے پہلے اپنی رائے دیتے ہیں، وہ گھر میں رہ کر بھی ہم سے الگ نہیں، ان کے مشورے ٹیم کے بہت کام آرہے ہیں ۔

    پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں جتنا پریشر لینا تھا وہ لے چکے اور اب فائنل میں بغیر کوئی پریشر کے کھیل کو انجوائے کریں گے۔

    ابو ظہبی سے ورچوئل پریس کانفرنس میں تجربہ کار فاسٹ بولر نے کہا کہ میچ جیتیں یا ہاریں، انفرادی طور پر کس کو تعریف اور تنقید کا نشانہ نہیں بناتے، ہمیشہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، یہ ہی ہماری اب تک کی کامیابی کا راز رہا ہے۔

    پاکستان میں کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث پی ایس ایل 6 کو منسوخ کرنا پڑا تھا، تاہم کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائزر نے مقبول ترین لیگ کی ساکھ کو بچانے کے لئے قائدانہ فیصلے کئے جس کے باعث رواں ماہ جون میں ابوظبی میں ایونٹ کے بقیہ میچز کا انعقاد ممکن ہوسکا۔

    پی ایس ایل سیزن سکس میں کل 34 میچز رکھے گئے تھے، جن میں سے 14 کراچی میں جبکہ بقیہ میچز ابو ظبی میں کھیلے گئے، ابوظبی میں ہونے والے تمام میچز شائقین کے بغیر کھیلے گئے تاہم پی ایس ایل کی رنگینیاں ماند نہ پڑسکی ، شائقین کرکٹ نے گھروں میں رہ کر میچز کو خوب انجوائے کیا جبکہ تگڑے مقابلوں نے اس ایونٹ کا جوش وجذبہ برقرار رکھا۔

  • پی ایس ایل6: آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

    پی ایس ایل6: آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

    ابوظبی: پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، آج لیگ میں مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام چھ بجے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے، سرفراز الیون کے پاس اب ہارنےکا آپشن نہیں ہے وہ سات میں سےصرف ایک میچ جیت سکے ہیں، آج کے میچ میں ناکامی انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کردی گی۔

    دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کامقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا، ٹاپ تھری میں آنےکیلئےکراچی کنگز کو آج کا میچ جیتنا ہوگا، پی ایس ایل سیزن سکس میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو ہرایا تھا، دونوں ٹیموں کا ہائی وولٹیج میچ رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔

    ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں پشاور کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیرہ میچز کھیلے گئے، جن میں سے آٹھ زلمی کے نام رہے۔

    گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے 22ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کیچز چھوڑیں گے تو ایسا ہی نتیجہ سامنے آتا ہے، ہم نے فیلڈنگ میں غلطیاں کیں، ابھی ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا، اگلے تینوں میچ جیت کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

  • پی ایس ایل 6: آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا

    پی ایس ایل 6: آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا

    دبئی: پاکستان سپرلیگ سیزن سکس کا میلہ دبئی میں جاری و ساری ہے، آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے بہترین مقابلے جاری ہے، شیخ زید اسٹیڈیم سے شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور بہترین مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    پی ایس ایل سکس میں آج بھی دو تگڑے مقابلے ہونے جارہے ہیں، پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان رات گیارہ بجے ہوگا۔

    اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہراکر قلندرز اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہیں، یونائیٹڈز نےآج میدان مارا تولاہور سے پہلی پوزیشن چھین لیں گے۔

    ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز کامیابی کیساتھ کیا تھا، جہاں انہوں نے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو ہرا کر دو اہم پوائنٹس حاصل کئے تھے، اس کے باوجود ملتان کو پلے آف مرحلے میں جانے کیلئےکامیابی کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔

    پشاور زلمی سات میں سے چارمیچ جیت چکی ہے،اگر آج پشاور زلمی ملتان سلطانز کو ہرا کر پلےآف کیلئے راستےآسان کریں گے۔

  • پے در پے شکست: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ کا مداحوں کے لئے اہم پیغام

    پے در پے شکست: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ کا مداحوں کے لئے اہم پیغام

    کراچی: پی ایس ایل سکس میں ناکامیوں کے بھنور میں گھری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے مداحوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ یہ سال ہمارے لئے اتنا اچھا نہیں رہا، شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، ہم نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، وعدہ کرتے ہیں اگلے دس سال بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔

    ندیم عمر نے مداحوں سے ٹیم پر اعتماد رکھنے اور سپورٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔

     

  • سرفراز الیون آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بقا کی جنگ لڑے گی

    سرفراز الیون آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بقا کی جنگ لڑے گی

    پاکستان سُپر لیگ میں آج سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے گرم موسم میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا میدان سجا ہوا ہے، اور بہترین مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یو نائیٹڈ کے درمیان اہم مقابلہ ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات نو بجے شروع ہوگا، یہ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے ڈو اور ڈائی ہوگا۔کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پانچ میں سے اپنےچار میچ ہار چکی ہے، شکست کی صورت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔

    ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرامیچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی، ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں گلیڈی ایٹرز کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں نے اب تک بارہ میچز کھیلے ہیں، جن میں سے کوئٹہ نے سات میں فتح سمیٹی جبکہ پانچ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

    گذشتہ روز پی ایس ایل سکس میں دو میچز کا فیصلہ ہوا، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیممپئن کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر اپنے پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔

  • "ویزا مسائل میں ہمارا کنٹرول نہیں تھا”

    "ویزا مسائل میں ہمارا کنٹرول نہیں تھا”

    کراچی: چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ویزا مسائل میں ہمارا کنٹرول نہیں تھا کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ” باخبر سویرا” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سکس کو مکمل کرانے کے لئے ہمارے سامنے بہت چیلنجز آئے، ہم نے محنت کرکے ان چیلنجز کا سامنا کیا اور کامیاب رہے، کیونکہ پی ایس ایل سکس کو مکمل کرانا پی سی بی اور اس ٹورنامنٹ کی ساکھ کے لئے بہت اہم تھا۔

    چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں تھیں، ویزا مسائل میں ہمارا کنٹرول نہیں تھا،جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں تھیں ان کو احسن طریقے سے سرانجام دیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہونے والے واقعات پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات پر سرفراز احمد کو آن بورڈ لئے رکھا اور صورت حال سے آگاہ کرتے رہے، سرفراز کا رویہ بھی بہت اچھا رہا۔

    چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل سکس کے معاملات میں فرنچائزر کا رویہ بہت اچھا رہا، تمام معاملات پر فرنچائزر نے بورڈ کا ساتھ دیا اور ہم پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے میں کامیاب رہے۔

    پی ایس ایل سیون کے حوالے سے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ آیندہ پی ایس ایل کی تیاری سےمتعلق فرنچائزز سےبات کر رہے ہیں، پاکستان سمیت دو تین وینیوز قابل غور ہیں تاہم پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان سپر لیگ کا آئندہ ایڈیشن پاکستان میں ہو، کیونکہ پی ایس ایل پاکستان میں ہوگاتو معیشت پر اچھے اثر پڑیں گے۔

  • پی ایس ایل 6: پہلے مرحلے میں دبئی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ ختم

    پی ایس ایل 6: پہلے مرحلے میں دبئی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا قرنطینہ ختم

    دبئی: پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کے لئے پہلے مرحلے میں ابوظبی پہنچنے والے کھلاڑیوں کو قرنطینہ سے آزادی مل گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھلاڑی قرنطینہ سےباہر آگئے، شیخ زید اسٹیڈیم میں لاہور قلندرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کےکھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

    ستائیس مئی کو پہلےمرحلے میں کراچی اور لاہور سے ابوظبی پہنچنے کےبعد کھلاڑیوں اور آفیشلز نےسات روز کا قرنطینہ مکمل کیا۔

    دوسری جانب بھارتی کریو کا دبئی میں دس روز کا قرنطینہ جاری ہےجس کےباعث ایونٹ کا شیڈول تاخیر کا شکارہے، بھارتی کریو کے قرنطینہ کم کرنے سے متعلق پی سی بی اور ابوظبی کے محکمہ صحت میں مذاکرات جاری ہے، آج بریک تھرو کا امکان ہے۔

    ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی کریو کا سات روز قرنطینہ کی درخواست منظورہوگئی تو آٹھ جون تک ایونٹ شروع ہونے کا امکان ہے۔