Tag: mathira

  • اداکارہ متھیرا کی شادی شدہ زندگی کیسی تھی؟

    اداکارہ متھیرا کی شادی شدہ زندگی کیسی تھی؟

    معروف ماڈل و اداکارہ متھیرا نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شادی کا رشتہ برقرار رکھنا دونوں فریقین کی ذمہ داری ہوتی ہے، کوئی ایک فریق اکیلا اس رشتے کو نہیں چلا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ متھیرا اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان کی مہمان بنیں۔ دوران گفتگو انہوں نے شادی شدہ زندگی سے متعلق اپنے خیالات شیئر کیے۔

    متھیرا کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے شوہر کے سدھرنے کی امید کرنا ایک قسم کی ذہنی غلامی ہے، ایک بار جب ہاتھ اٹھتا ہے تو وہ رکتا نہیں، اور تشدد کرنے والے کی عادت کبھی نہیں بدلتی۔

    انہوں نے کہا کہ چونکہ مجھ پر بولڈ ہونے کی چھاپ تھی لہٰذا جب میری شادی ہوئی تو میں نے ایک عام گھریلو عورت سے دس گنا زیادہ کام کیے تاکہ کسی کو کچھ کہنے کا موقع نہ ملے۔

    متھیرا کا کہنا تھا کہ شادی کو قائم رکھنے کے لیے ٹیم ورک کی طرح دونوں فریقین کو کوشش کرنی پڑتی ہے، صرف عورت کی قربانیوں یا برداشت سے یہ رشتہ نہیں چل سکتا، ایک کامیاب رشتہ وہی ہوتا ہے جس میں شامل تمام فریقین اس رشتے کو قائم رکھنے کی کوشش کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایک کامیاب شادی کا راز ایک دوسرے کی عزت کرنے اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے میں ہے۔

    یاد رہے کہ متھیرا نے سنہ 2012 میں ایک گلوکار سے شادی کی تھی تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

  • اداکارہ متھیرا کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی

    اداکارہ متھیرا کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی

    دبئی: معروف پاکستانی ماڈل اور وی جے متھیرا دبئی میں کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، متھیرا اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی اسٹوریز میں متھیرا نے بتایا کہ وہ اپنی سرخ گاڑی میں دبئی روڈ پر سفر کر رہی تھیں جب ان کی گاڑی کا 2 ٹرکوں سے تصادم ہوا۔

    خوفناک حادثے میں متھیرا نے اپنے محفوظ رہنے پر خدا کا شکر ادا کیا، حادثے کے بعد اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    حادثے میں متھیرا کی دوست سارہ بھی زخمی ہوئی ہیں جن کی حالت اب بہتر ہے۔

    خیال رہے کہ زمبابوے میں پیدا ہونے والی متھیرا ویڈیو جاکی (وی جے) رہ چکی ہیں۔ انہوں نے سنہ 2013 میں دبئی کے ایک بزنس مین سے شادی کرلی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

    گزشتہ برس متھیرا نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

  • اداکارہ متیرا ایک بیٹے کی ماں بن گئی

    اداکارہ متیرا ایک بیٹے کی ماں بن گئی

     کراچی: زمبابوے میں پیدا ہونے والی پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نے ہفتے کے روز آغا خان اسپتال میں ایک بیٹے کو جنم دیا ہے۔

    math-tweet

    اداکارہ نے ستمبر کی پہلی تاریخ کو اپنے ٹویٹر اکاوٗنٹ پر اسپتال میں داخل ہونا کی بابت پیغام دیا تھا۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ایک غیر ملکی ہیں جن کا شوبز انڈسٹری سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور انہوں نے اپنے شوہر کے نام پر سے بھی پردہ اٹھانے سے انکار کردیا ہے۔

    mat 2 math 3

    تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل میڈیا کے توسط سے متھیرا کی شادی کی خبرسامنے آئی  تھی جس کی مزید تصدیق متھیراکے ہاں بیٹے کی پیدائش سے ہوگئی ہے جس پر کچھ لوگوں نے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جس پر متھیرا کا کہنا ہے کہ وہ کسی کو جواب دینے کی پابند نہیں ہیں۔