Tag: Matric exam

  • سندھ میں میٹرک  امتحانات کا آغاز، پرچے سوشل میڈیا گروپس میں وائرل

    سندھ میں میٹرک امتحانات کا آغاز، پرچے سوشل میڈیا گروپس میں وائرل

    کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات آغاز کے ساتھ ہی مذاق بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے میٹرک امتحانات کے لئے اقدامات کا پول کھل گیا، آج میٹرک کا پہلا پرچہ ہی قبل ازوقت آؤٹ ہوا اور سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔

    کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کے دوران کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوا نو بجے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سکھر میں بھی نویں جماعت انگلش کا پرچہ آدھےگھنٹےبعد ہی امتحانی مراکز سےآؤٹ ہوا جبکہ امتحانی مراکز میں دفعہ ایک سو چالیس کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور طلبا کھلے عام سوشل میڈیا کی مدد سے پرچہ حل کرنے میں مصروف ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع

    سندھ کے دیگر شہروں میں بھی یہی صورت حال ہے،شکارپور میں نویں جماعت کے سندھی کا  پرچہ  آؤٹ  ہوا، خیرپور کے مختلف امتحانی مراکز پر وقت سے پہلےانگلش کا پرچہ آؤٹ ہوا جبکہ پہلی شفٹ میں نویں جماعت کاپرچہ واٹس ایپ گروپس میں پہنچا۔

    نوابشاہ میں بھی امتحانات کےآغاز میں ہی نویں جماعت کا اردو اور سندھی کے پرچہ آؤٹ ہوئے۔

  • کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آج آخری پرچہ، امتحانی مراکز پر پرچوں کی ترسیل مکمل

    کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آج آخری پرچہ، امتحانی مراکز پر پرچوں کی ترسیل مکمل

    کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آج آخری پرچہ ہے، اس حوالے سے تمام امتحانی مراکز پر پرچوں کی ترسیل مکمل کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈسید شرف علی شاہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹرک سائنس گروپ کے تحت آج ریاضی کے پرچے کا انعقادکیا جارہا ہے اور تمام امتحانی مراکز پر پرچوں کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا تھا کہ شہر میں11حب امتحانی مراکز کی تعداد اب18کردی گئی ہے ، کراچی کے ہر ٹاون میں اب ایک حب امتحانی مرکز قائم کردیا گیا ہے، حب امتحانی مرکز سے ٹاون کے تمام اسکولوں کو پرچے کی ترسیل یقینی بنائی گئی ہے۔

    میٹرک کے امتحانات میں 3 لاکھ سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں،اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اس سال صرف اختیاری مضامین کے پرچوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے میٹرک امتحانات میں واٹس ایپ سے امتحانی پرچہ آؤٹ ہونے اور نقل کے معاملے پر مشیر تعلیمی بورڈ سندھ نثار کھوڑو نے امتحانی عملے کے موبائل، انٹرنیٹ ڈیوائس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

    واضح رہے کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے پہلے روز ہی فزکس کا پرچہ آغاز کے چند منٹ کے بعد ہی آؤٹ ہوا تھا اور حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر آگیا تھا۔

  • سندھ میں میٹرک کے امتحانات ، دوسرے روز ریاضی کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات ، دوسرے روز ریاضی کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ

    سکھر : اندرون سندھ میں میٹرک کے امتحانات میں دوسرے روز بھی ریاضی کا پرچہ آغازکے چار منٹ بعد ہی آؤٹ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں نویں اوردسویں کے سالانہ امتحانات جاری ہے ، میٹرک امتحانات میں آج بھی نقل کا سلسلہ زوروں پر رہا اور پرچہ آؤٹ ہونے کاسلسلہ نہ رک سکا۔

    اندرون سندھ میں بورڈ کی چھاپہ مارٹیم میں بوٹی مافیا کے سامنے بے بس نظر آئیں ، میٹرک کے امتحانات کے دوسرے روز بھی ریاضی کا پرچہ آغازکے چار منٹ بعد ہی آؤٹ ہوکر سوشل میڈیا پر آگیا۔

    امتحانی مراکزکے باہردفعہ ایک سوچوالیس کے باوجود خواتین کا رش رہا اور گورنمنٹ میونسپل گرلز اسکول مینار روڈ کے باہر لڑکیاں نقل کیلئے مددفراہم کرتی رہیں۔

    دوسری جانب عمرکوٹ میں پرچہ واٹس ایپ کےذریعے وائرل ہوا جبکہ سانگھڑ میں پرچہ شروع ہونے سے پندرہ منٹ پہلے سوشل میڈیا پر آگیا، جس کے بعد امتحانی مراکز کے باہرنقل مافیا سرگرم رہے اورانتظامیہ بے بس نظرآئی۔

    گذشتہ روز کراچی سمیت اندرون سندھ میں دسویں جماعت کا پہلا فزکس کا پرچہ سوشل میڈیا پر آگیا تھا اورطلبہ موبائل فون واٹس ایپ کے ذریعے نقل کرنے میں مصروف تھے۔

    کراچی میں امتحانی مراکز مینں میٹرک فزکس کا پرچہ تاخیر پہنچا تھا ، انتظامیہ نے معاملےکی تحقیقات کےلیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور کہا ہے کہ غیر حاضر سینٹر کنٹرول افسر کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

  • دسویں جماعت کے پہلے پرچے میں تاخیر : طلبہ اور والدین سراپا احتجاج

    دسویں جماعت کے پہلے پرچے میں تاخیر : طلبہ اور والدین سراپا احتجاج

    کراچی : دسویں جماعت کے ہونے والے امتحانات میں ایک بار پھر بدنظمی سامنے آئی ہے، سرجانی ٹاؤن میں قائم امتحانی مرکز پر تین گھنٹے بعد بھی امتحانی عمل شروع نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے کسی بھی امتحانی مرکز پر میٹرک کا صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہونے والا پیپر دن 12بجے تک شروع ہی نہ ہوسکا۔

    میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی کا تازہ واقعہ رپورٹ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کے اندر طلبہ اور باہر موجود ان کے والدین انتہائی پریشانی کے عالم میں رہے جس کے بعد طلبہ اور والدین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

    امتحانی مراکز کے باہر موجود والدین کا مطالبہ تھا کہ بچوں کو بغیر امتحان لیے واپس باہر بھیجا جائے، جس پر اسکول انتظامیہ نے کہا کہ بچوں کو امتحانی کاپیز دی جاچکی ہیں بغیر امتحان لئے باہر نہیں بھیج سکتے۔

    واضح رہے کہ آج امتحانات کے پہلے روز فزکس کا پیپر شروع ہوجانے کے 4 منٹ بعد فوٹو کاپی کی دکانوں پر تو پہنچ گیا تھا مگر کچھ امتحانی مراکز میں تاخیر سے پہنچا اور کچھ مراکز کی انتظامیہ تاحال پرچہ آنے کے انتظار میں ہے۔

  • میٹرک امتحانات میں بدانتظامی عروج پر، فزکس کا حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر آگیا

    میٹرک امتحانات میں بدانتظامی عروج پر، فزکس کا حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر آگیا

    کراچی : کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے پہلے روز ہی طبعیات کا پرچہ آغاز کے چند منٹ کے بعد ہی آؤٹ ہوا اور حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک امتحانات میں نقل کا بازارگرم ہیں ، کراچی میں دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی آؤٹ ہوگیا اور حل شدہ پرچہ سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا‌۔

    کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد ، اورنگی اورگلشن میں پرچہ تاخیر سے پہنچا ، میٹرک بورڈ سے چند قدم کے فاصلے پرقائم مرکز  میں بھی طلبا پرچے کے منتظر رہے۔

    دوسری جانب سکھر میں کمرہ امتحان میں طلبہ موبائل فون واٹس ایپ کے ذریعے نقل کرنے میں مصروف عمل نظر آئے جبکہ بورڈ انتظامیہ نقل کرنے والے طلبہ کے سامنے بے بس نظر آئی۔

    نوابشاہ میں امتحانی مراکزکے باہردفعہ ایک سوچوالیس کے باوجود نقل کرانےوالوں کارش رہا۔

    خیال رہے کوروناکی وجہ سے اس سال وزارت تعلیم کے فیصلے کے تحت صرف اختیاری مظامین کے امتحان لئے جارہے ہیں جبکہ پرچے کا دورانیہ دو گھنٹے رکھا گیا ہے۔

  • جواں عزم ماں ، باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک کرلیا

    جواں عزم ماں ، باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک کرلیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اڑیسہ کی  ایک فیملی ماں، باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور کے رہائشی کسان نے اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ گزشتہ برس گاؤں کی پنجائیت سے اجازت لے کر میٹرک امتحانات میں شرکت کی۔

    پیر کے روز آنے والے میٹرک نتائج میں پوری فیملی کامیاب قرار پائی جبکہ بیٹے بکاش نے امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 33 سالہ خاتون تپائی نے پڑھائی چھوڑنے کے 20 برس بعد اڑیسہ کے بورڈ میں پرائیوٹ میٹرک کرنے کے لیے اپنی، شوہر اور کی رجسٹریشن کروائی جبکہ 16 سالہ صاحبزادے نے اسکول میں باقاعدگی سے تعلیم حاصل کی۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل میں نے 8ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی مگر بعد میں کچھ ایسے معاشی مسائل پیدا ہوئے جن کے باعث تعلیم کو جاری رکھنا میرے لیے ناگزیر ہوگیا تھا۔

    تپائی کا کہنا تھا کہ 2001 میں شادی کے بعد میرے شوہر نے تعلیم جاری رکھنے اور میٹرک کرنے پر زور دیا جس کے بعد میں نے سوچا کیوں نا بورڈ میں اپنی رجسٹریشن کرا کے اس سلسلے کو دوبارہ شروع کروں۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب:‌ ماں بیٹی نے اکٹھے گریجویشن کر کے نئی مثال قائم کر دی

    اُن کا کہنا تھا کہ بیٹے نے امتحانات کے دوران نہ صرف ہماری مدد کی بلکہ خود بھی دل لگا کر تیاری کرتا رہا یہی وجہ ہے کہ اُس کا نتیجہ ہم سے بہت بہتر آیا، بیٹے نے bگریڈ سے میٹرک پاس کیا جو ہمارے لیے بہت فخر کی بات ہے۔

    بکاش کا کہنا تھا کہ ’والد اور والدہ کی رجسٹریشن کے بعد میں نے اپنی تعلیم کے ساتھ اُن دونوں پر بھی توجہ دی تاکہ ہم تینوں ہی کامیابی حاصل کرسکیں اور یہ ممکن بھی ہوگیا‘۔

    تپائی کے شوہر جو کسان ہیں انہوں نے میٹرک کے رزلٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ‘اب میری بیوی اور بیٹا مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے کالج بھی جائیں گے‘۔

    پردھان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی گریجویشن کرنے کا خواہش مند ہوں مگر ذریعہ معاش کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تاہم بیٹا اور اہلیہ ضرور اپنی تعلیم مکمل کریں گے تاکہ ہم گاؤں کے ناخواندہ لوگوں میں تعلیم کی اہمیت کو بڑھا سکیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں پہلی سکھ لڑکی نے میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرلیا

    پاکستان میں پہلی سکھ لڑکی نے میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرلیا

    ننکانہ صاحب: پاکستان میں منبیر کور نامی ایک سکھ طالبہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے شری گرو نانک دیو جی ہائی اسکول کی 15 سالہ طالبہ منبیر کور نے میٹرک کے امتحان میں 1100 میں سے 1035 نمبر حاصل کرکے ٹاپ کرلیا۔

    منبیرکور کو پاکستان میں بسنے والی تمام کمیونٹیز کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

    ان کے والد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو کہ ان کی برادری کے لڑکے بھی نہیں کرپائے اور اس کے لئے یقیناً اس نے بے پناہ محنت کی ہے۔

    منبیر کور کی کامیابی ان کی برادری کی ان لڑکیوں کے لئے آسانی پیدا کرے گی جو کہ تعلیم حاصل کرنے اور معاشی آزادی حاصل کرنے میں معاشرے کے نا ہموار رویوں کا شکار ہیں۔

  • پھل فروش علی حمزہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن لے گیا

    پھل فروش علی حمزہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن لے گیا

    سیالکوٹ: سولہ سالہ پھل فروش علی حمزہ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن لے کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

    پنجاب کے انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری بورڈز نے گزشتہ ہفتے نتائج کا اعلان کیا تھا،  تمغہ جیتنے والے ڈسکہ کے علی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے یہ اعزاز پانے کیلئے رات رات بھر پڑھائی کی۔علی نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کا سہارا بننے اوراعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے چونگی نمبر آٹھ پر پھلوں کی ریڑھی لگاتے رہیں گے۔

    علی نے بتایا کہ تمغہ اور انعام جیتنے کے بعد میں سیدھا اپنی ریڑھی پر آیا اور کام کاج شروع کر دیا۔

    گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ سے پڑھنے والے علی نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ ریڑھی لگانے سے میرے گھر کی کی کفالت ہوتی ہے اور یہ کام میری تعلیم میں رکاوٹ ہرگز نہیں ، علی کے والدین بیمار ہونے کی وجہ سے کام کاج نہیں کر سکتے۔

    علی نے کہا کہ میرے والدین کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں اور ان کی وجہ سے میں خود کو دنیا کا سب سے امیر ترین سمجھتا ہوں اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کیلئے ایک انجینئر بننا چاہتے ہیں۔

    علی کے اسکول کے ہیڈ ماسٹر اعجاز احمد نے گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

  • سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات میں طلباء کی کھلے عام چیٹنگ جاری

    سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات میں طلباء کی کھلے عام چیٹنگ جاری

    کراچی :سندھ بھر میں جاری میٹرک امتحانات میں طلباء کھلے عام چیٹنگ کرے رہے ہیں اور پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنے رہے۔

    سندھ بھر میں جاری میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے، کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مستقبل کے معمار چیٹنگ کے ریکارڈ توڑتے نظر آئے۔

    کراچی کے متعدد امتحانی مراکز میں نقل روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے مختلف سرکاری اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا اور نقل کرنے والے متعدد طلبا کو دھرلیا۔

    سکھر میں اسکولوں کے باہر پولیس کا پہرہ تھا تو امتحانی کمروں میں نقل کا ڈیرہ نظر آیا، طالبعلم پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی میں مزے سے چیٹنگ کرتے رہے۔

    جیکب آباد میں اسلحہ کے زور پر پرچہ آوٹ کرایا گیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

  • میٹرک امتحانات، اندرونِ سندھ نقل کا کاروبار عروج پر

    میٹرک امتحانات، اندرونِ سندھ نقل کا کاروبار عروج پر

    سندھ : میٹرک کے امتحانات کے دوران اندرونِ سندھ نقل مافیا خُوب سرگرم ہے، وقت سے پہلے پرچے آؤٹ ہونا اور سرِعام نقل معمول کی بات بن گئی ہے ۔

    نویں اور دسویں کے امتحانات میں اندرونِ سندھ کے طلبہ کے وارے نیارے ہیں، نہ پڑھائی کا جھنجھٹ اور نہ ہی نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کا خطرہ ہیں۔

    شکارپورمیں دسویں کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا، جس کا طلبہ نے بھی خُوب فائدہ اُٹھایا اورامتحانی مراکزکے باہرگاڑیوں میں بیٹھ کرپرچے حل کئے۔

    جیکب آباد کے امتحانی مراکز میں کیا طلبہ نے پھروں سے بھرپور استفادہ اور متعلق باہمی مشاورت سے پرچہ حل ہوتا رہا، نوابشاہ والے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اورڈیسک کے نیچے پوری پوری کتابیں رکھے چھپائی کاکام کرتےرہے۔

    کشمورمیں ضلع بھرکے امتحانی مراکز میں نقل کا کاروبار گرم رہا لیکن پولیس روک تھام میں حسبِ معمول ناکام ہی رہی،  گھوٹکی میں بھی وقت سے پہلے دسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ آؤٹ ہوگیا، امتحانی مراکز کے باہر نقل مافیا کا راج رہا، پولیس اہلکار بھی طلبہ کی مدد کرنے میں مصروف نظرآئے۔