Tag: matric exams

  • سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات، حسبِ روایت آج بھی ہونے والا آخری پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ

    سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات، حسبِ روایت آج بھی ہونے والا آخری پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ

    کراچی : سندھ میں حسب روایت میٹرک کے امتحانات کا آج ہو نے والا آخری پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا، کراچی میں نویں جماعت کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پیپر ساڑھے نو بجے سے پہلے سوشل میڈیا پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ختم ہوگئے ، حسب روایت نویں جماعت کا آخری پرچہ بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہوا۔

    کراچی میں نویں جماعت کا کمپیوٹراسٹڈیز کا پرچہ ساڑھے9بجے سےپہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جبکہ سکھرمیں بھی نویں جماعت کاریاضی کا پرچہ آٹھ بجکر پچپن منٹ ہی سامنے آگیا۔

    سکھر میں نویں جماعت کا ریاضی کا آخری پرچہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے لیک ہوا، واٹس ایپ گروپ کےذریعے نقل مافیانے ریاضی کا پرچہ 15 منٹ میں حل کردیا اور سوالات کے تمام جوابات واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیئے۔

    اسی طرح نواب شاہ میں بائیولوجی کا پرچہ امتحانی مراکز میں پہنچنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

    امتحانی مراکز کے اندر واٹس اپ کا استعمال بھی نہ رک سکا،نوشہرو فیروز، سکھر اور نواب شاہ میں طلبا واٹس ایپ کے زریعے نقل میں مصروف رہے۔

  • کراچی میں 2 سال بعد میٹرک کے امتحانات کا آغاز

    کراچی میں 2 سال بعد میٹرک کے امتحانات کا آغاز

    کراچی : شہر قائد میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ، آج دسویں جماعت کا پہلا پرچہ طبیعات کا ہے، جس کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دو سال بعد نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آغاز ہوگیا ، آج دسویں جماعت کا پہلا پرچہ طبیعات کا ہے، جس کادورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔

    کراچی ثانوی بورڈ نے میٹرک کےامتحانات کے لئےشہرمیں 438 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں ، جن میں سے طالبات کے لئے 201 اورطلبہ کیلئے 237 امتحانی مراکزہیں۔

    رواں برس امتحانات میں 3 لاکھ 48ہزار 249طلباامتحانات میں شرکت کریں گے ، سرکاری فیصلوں کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے اختیاری مضامین کاامتحان لیا جائےگا۔

    امتحانی مراکز میں کورونا ایس او پیز کا خاص اہتمام کیا گیاہے جبکہ نقل کی روک تھام کے لئے امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔

    دوسری جانب ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چیئرمین میٹرک بورڈ شرف الدین نے مؤقف میں کہا ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے مرتکب سینٹر کا سپرنٹنڈنٹ معطل کیا جائے گا۔

  • کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

    کراچی سمیت سندھ بھرمیں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

    کراچی : شہر قائد سمیت سندھ بھر میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے۔

    نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کے تحت فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔

    کراچی میں تین لاکھ 67 ہزار 606 طلبہ وطالبات سائنس اور جنرل گروپ کے امتحانات دیں گے۔ شہر قائد میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں 202 پرائیوٹ اسکول اور 163 سرکاری اسکول شامل ہیں۔

    شہرقائد میں طالبات کے لیے 167 اور لڑکوں کے لیے 198 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق امتحانات میں کسی بھی نقل کی شکایت پر مقامی تھانہ کارروائی کرسکتا ہے، امتحانات کے ضابطہ اخلاق اور قواعد پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ نویں کلاس سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 58 ہزار 680 طلبہ وطالبات جبکہ دسویں کلاس میں ایک لاکھ 63 ہزار 371 امیدوار شرکت کریں گے جبکہ جنرل گروپ کے امتحان میں 45 ہزار 555 امیدوار شریک ہوں گے۔

  • کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

    کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

    کراچی : میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے، چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ نقل کی روک تھام کیلئے ٹیموں کو فعال کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں، صبح کی شفٹ میں جنرل جبکہ دوپہر میں سائنس گروپ کے امتحانات ہوں گے۔

    آج صبح کی شفٹ میں نویں اور دسویں جماعت کے جنرل گروپ کا سائنس کا پرچہ ہوگا جبکہ دوپہر میں نویں اور دسویں جماعت کے سائنس گروپ کا پاکستان اسٹیڈیز کا پرچہ ہوگا۔

    امتحانات میں ساڑھے3لاکھ سے زائد طلبا وطالبات شریک ہوں گے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    بورڈ آفس میں رپورٹنگ سیل اور خصوصی ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، جس میں کمشنر اسٹنٹ کمشنر سمیت اساتذہ بھی شامل ہیں ۔

    چیئرمین بورڈ کی درخواست پر انتظامیہ نے امتحانی مراکز پر دفعہ 144نافذ کردی ہے جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔

    چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ امتحانات کوایک ایونٹ بنانانہیں چاہتے، کمشنرکراچی،کےالیکٹرک کوخطوط لکھےہیں، طلبا کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلا پیپرآج ہوا ہے،ابھی تک کوئی شکایت نہیں ملی، موبائل فونز پر پابندی لگا سکتے ہیں، مکمل روک تھام ممکن نہیں، واٹس ایپ کے ذریعے نقل کی کوششوں کو بھی روکیں گے۔

    دوسری جانب لاڑکانہ میں جاری میڑک امتحانات میں آج دوسرے روز دسویں جماعت کے اردو کا پرچہ لیا جا رہا ہے، جہاں گورنمنٹ پائیلیٹ ہائیر سیکنڈری اسکول اور گورنمنٹ میونسپل اسکول کے امتحانی سینٹر میں دھڑلے سے نقل جاری ہے۔

    اندرونِ سندھ نقل مافیا خُوب سرگرم ہے، وقت سے پہلے پرچے آؤٹ ہونا اور سرِعام نقل معمول کی بات بن گئی ہے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔