کراچی: لیاقت آباد میں کال سینٹر میں فائرنگ سے قتل ہونے والے میٹرک کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبداللہ کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سپر مارکیٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
مقتول کے والد نے بتایا کہ بیٹا میٹرک کا پیپر دے کر دن ساڑھے 12 بجے گھر آیا تھا، عبداللہ گھر کے کام کرکے نماز پڑھنے گیا پھر واپس گھر نہیں آیا۔
والد کا مزید کہنا تھا کہ کوچنگ سینٹر سے معلوم کیا تو پتہ چلا عبداللہ وہاں نہیں گیا تھا، کال سینٹر پہنچے تو پولیس موجود تھی، پتہ چلا بیٹا گولی لگنے سے مرگیا ہے۔
عائشہ منزل پل پر بریک فیل ہونے سے کنٹینر اُلٹ گیا
مقتول عبد اللہ کے والد کے مطابق میرے بیٹے کو کسی نے گولی مار کر قتل کیا ہے، آئی جی سندھ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔