Tag: matriculation-exams

  • میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی

    میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی

    کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی ہے، بیش تر امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ تو کہیں پرچے تاخیر سے پہنچے، جب کہ مختلف مراکز میں حسب معمول کھلے عام نقل ہوتی رہی۔

    کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت پہلی شفٹ میں نہم جماعت کا پرچہ محمود آباد کے ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ اسکول کے امتحانی مرکز میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

    سی سی او کے مطابق زیادہ طلبہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کے بیٹھنے کا خاطر خواہ انتظام نہیں تھا جس کی وجہ سے مشکل کا شکار ہوئے، جب کہ امتحانی پرچے بھی تاخیر سے پہنچے تھے۔

    امتحانی سینٹر میں غیر متعلقہ افراد کا آنا جانا جب کہ پورے ٹائم جم غفیر بھی موجود رہا، جس نے دفعہ 144 کی دھجیاں اڑا دیں، جگہ کم اور طلبہ زیادہ ہونے کی وجہ سے سینٹر شدید بدنظمی کا شکار رہا، طلبہ کو پرچہ مکمل کرنے کے لیے آدھا گھنٹہ اضافی دیا گیا۔

    میٹرک امتحانات میں نقل مافیا سرگرم : آج کلاس نہم کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر لیک

    دوسری جانب بیش تر امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ اور پینے کے پانی کی قلت رہی، شدید گرمی کی وجہ سے طالبات نے کاپیاں خراب ہونے پر نمبر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔

    گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جیکب لائن ون میں قائم امتحانی مرکز میں طالبات بغیر پنکھوں کے امتحان دینے پر مجبور رہیں، شدید گرمی میں طلبہ و طالبات ڈی ہائیڈریشن کا شکار بھی ہوتے رہے، امتحانی مراکز میں کہیں بھی اسٹینڈ بائے جنریٹرز کا انتظام نہیں کیا گیا تھا۔

  • آج ہونے والے میٹرک امتحانات سے متعلق اہم خبر

    آج ہونے والے میٹرک امتحانات سے متعلق اہم خبر

    کراچی: ثانوی تعلیمی بورد کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے میٹرک امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔

    ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق کراچی میں آج صبح کی شفٹ میں حصہ دوم انگریزی کا پرچہ لیا جائے گا، سہ پہر کی شفٹ میں سِوک، کمپیوٹر سائنس، اور فزیالوجی کا پرچہ منعقد ہوگا۔

    صبح کا پرچہ ساڑھے 9 بجے جب کہ سہ پہر کا پرچہ ڈھائی بجے منعقد ہوگا، ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ اور سیکریٹری میٹرک بورڈ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے۔

    ناظم امتحانات کے مطابق میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر 28 امیدواروں کو نقل اور موبائل فون استعمال کرتے پکڑا گیا، امیدواروں سے نقل کا مواد اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

    ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ اصل امیدوار کی جگہ پرچہ دینے والے دوسرے امیدواروں کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، تمام امیدواروں کے کیسز ہائی پاور ویجی لینس کمیٹی کے حوالے کر دیے گئے، نیز تمام امیدواروں کو امتحانات کے بعد بورڈ آفس طلب کیا جائے گا۔

  • میٹرک کے امتحانات، تمام اسکولوں کو ایڈ مٹ کارڈ جاری

    میٹرک کے امتحانات، تمام اسکولوں کو ایڈ مٹ کارڈ جاری

    کراچی : ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ میٹرک کےسالانہ امتحانات کے لئے تمام اسکولوں کے نمائندوں کوایڈ مٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں ، امتحانی مٹیریل کی تقسیم کاکام کل سےشروع کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ میٹرک کےسالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور تمام اسکولوں کےنمائندوں کوایڈ مٹ کارڈجاری کردیئے ہیں ، ایڈمٹ کارڈ سے محروم طلبابورڈآفس سےرابطہ کرسکتےہیں۔

    ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ ساڑھے8 ہزار طلبانےآن لائن فارم جمع کرائےتھے، امتحانی مٹیریل کی تقسیم کاکام کل سےشروع کیا جائے گا جبکہ 375 سے زائد امتحانی مراکز اور ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات16مارچ سے منعقد ہوں گے اور تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 9مارچ سے کھل جائیں گے البتہ تدرییسی عمل اور بچوں کی تعطیل 13مارچ تک ہی ہوں گی۔

    مزید پڑھیں : سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

    سعید غنی نے ہدایت کی تھی کہ تمام اسکول بورڈ آفس سےایڈمٹ کارڈ وصول کرکے فوری طور پر تقسیم کاآغاز کریں۔

    اس سے قبل سیکریٹری یونیورسٹیزاینڈبورڈز نےمیٹرک کےسالانہ امتحانات کی تاریخ میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرچے پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اور میٹرک بورڈ کو ہدایت کی ہےکہ ایڈمٹ کارڈز جاری کردیں۔

    خیال رہے شیڈول کے مطابق میٹرک کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہونے ہیں اور سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو 13 مارچ تک چھٹی دی ہے۔

  • سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

    سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

    کراچی : چیئر مین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 25 مارچ سے شروع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات 25 مارچ سے شروع کیے جائیں، اسکولز بند ہونے کی وجہ سے 16 مارچ سے آغاز ممکن نہیں ہے۔

    چیئرمین حیدر علی کا کہنا تھا کہ 15 مارچ تک اسکول مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے ایڈمٹ کارڈ کی وصولی اور اجراء نہیں ہوسکتا اور 16 مارچ تک امتحانی مراکز والے اسکولز بھی امتحانی تیاری نہیں کرسکتے۔

    انھوں نے مزید کہا مشیر بورڈز و جامعات ہنگامی بنیادوں پر امتحانات کا شیڈول از سر نو ترتیب کروائیں ، سندھ بھر کے 5 لاکھ سے زیادہ طلبہ وطالبات کے مستقبل کا سوال ہے ۔

    یاد رہےکرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات سے کراچی میں میٹرک کے طلباء مشکل میں پڑگئے، چھٹیوں کے باعث امتحانات کی تیاری مکمل نہیں ہوسکی , اسکول انتظامیہ بھی پریشان ہے کہ بغیر تیاری طلباء کیسے امتحان دیں گے؟

    سیکریٹری یونیورسٹیزاینڈبورڈز نے امتحانی تاریخ میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا  کہ پرچے پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اور میٹرک بورڈ کو ہدایت کی ہےکہ ایڈمٹ کارڈز جاری کردیں۔

    خیال رہے شیڈول کے مطابق میٹرک کے امتحانات 16 مارچ سے شروع ہونے ہیں اور سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو 13 مارچ تک چھٹی دی ہے۔